Chitral Times

چترال میں ناروالوڈ شیڈنگ؛ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سکریٹریٹ جمع کرادیا

چترال میں 12گھنٹے ناروالوڈ شیڈنگ سے عوام کو درپیش مشکلات کامعاملہ صوباٸی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان اور سراج الدین خان نے توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) پیر کےروز خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراٸے گٸے توجہ دلاونوٹس میں جماعت اسلامی کے اراکین صوباٸی اسمبلی عنایت اللہ خان اور حاجی سراج الدین خان نے موقف اپنایا کہ اپر اور لوئر چترال رقبے کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اضلاع ہیں۔جہاں پر حکومتی انفراسٹرکچر اور سہولیات انتہائی ناکافی ہیں۔اس وقت چترال کے دونوں اضلاع کے عوام حکومتی اداروں پیسکو اور پیڈو کی آپس کے چپقلش کے ہاتھوں شدید گرمی کے اس موسم میں 12سے 16گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔توجہ دلاونوثس کے متن میں کہا گیا ھے کہ چترال میں بجلی پیدا کرنے کا بڑا منصوبہ گولن گول 2018 ء میں مکمل ہونے کے بعد عوام کے شدید احتجاج پر حکومت نے اپر چترال کو بجلی کی سپلائی توکردی لیکن چونکہ چترال میں پیڈو کے زریعے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو کہ صوبائی حکومت کا ادارہ ہے اور پیسکو کا پیڈو کے ذمہ بقایاجات بڑھ کر 11کروڑ یونٹ تک پہنچ گئے ہیں چونکہ پیڈو کا فی یونٹ سستا اور پیسکو کا یونٹ مہنگا ہے اس لئے مذکورہ دونوں اداروں کے مابین جاری چپقلش میں چترال کے عوام پس رہے ہیں کیونکہ پیسکو نے اس وقت چترال میں لائن لاسز کی آڑ میں 12سے 16گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے زریعے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
یہ ایک انتہائی اہم اورعوامی نوعیت کا معاملہ ہے لہذا حکومت اس انتہائی اہم مسلے کا فوری نوٹس لیں اور ضلع چترال میں 12سے 16گھنٹے ناروالوڈ شیڈنگ سے چترال کے دونوں اضلاع کے عوام کو درپیش شدید مشکلات اور تکالیف کا فوری ازالہ کریں۔

chitraltimes chitral loadsheeding ji inayatullah pa

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
61504

کیڈٹ کالج چکوال میں چترالی مصنف کی کتاب کی تقریب رونمائی

کیڈٹ کالج چکوال میں چترالی مصنف کی کتاب کی تقریب رونمائی

 

سرگودھا(چترال ٹایمز رپورٹ ) کیڈٹ ہمارے دفاع کے ضامن ہیں۔ زیرِ تربیت کیڈٹس سے توقع ہے کہ وہ پاکستان کے استحکام میں بھرپور کردار اد اکریں گے۔ پروفیسر عزیز الرحمن ایک رول ماڈل استاد ہیں جو بچوں کے اذہان تسخیر کرتے ہیں۔ اُن کا افسانوی مجموعہ” برف کے گالے“ اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔ اُنھوںنے پاکستانی معاشرے میں ہونے والے تغیر و تبدل کو بڑی خوش اسلوبی سے پیش کیا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج چوا سیدن شاہ کے یوم تاسیس کے موقع پرپروفیسر عزیز الرحمن کے افسانوی مجموعہ ”برف کے گالے “ کی تقریب رونمائی سے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے اپنے صدارتی خطبہ میں کیا۔

علاوہ ازیں رئیس ادارہ پروفیسر مہر محمد اعجاز ،صدر قلم کارواں ملک اشرف ذکی اعوان،مدیر اسالیب ذوالفقار احسن ،پروفیسر عزیز الرحمن، پروفیسر رضوان علی رضا، ہاشم صبور اور سعد بیگ نے بھی اظہارخیال کیا۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ عزیز الرحمن تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ذہن کے مالک ہیں۔ لفظ اُن کے سامنے قلم کی وساطت سے سائنسی تجربات کرتے ہوئے حسنِ معانی کا دلکش محلول بنا لیتے ہیں۔ افسانے کا جسم اُس کی روح سے پہچانا جاتا ہے ۔ کہانی افسانے کی کنجی کہلاتی ہے ۔ یہ کہانیاں معاشرے کے مشاہدات اور تجربات سے جنم لیتی ہیں۔

عزیز الرحمن عزیز نے قدرتِ بیان ، علامتی تجربہ اور فنی تصورات سے اپنے افسانوں کو اُردو ادب میں ایک نیا پن دیا ہے ۔ ذوالفقار احسن نے اپنے مقالہ میں کہاعزیز کے افسانوں میں چترال کے دیہی علاقوں کی عکاسی اور وہاں کے کرداروں کو نہایت عمدگی سے افسانے میں لے آئے ہیں چوں کہ افسانہ زندگی کے زیادہ قریب ہوتا ہے اس لیے زندگی کی بہترین عکاسی افسانے میں ہی ممکن ہے۔ عزیز الرحمن کے افسانوں میں ماحول کی عکاسی بدرجہ اتم موجود ہے ۔ عزیز الرحمن عزیز کے ہاں منظر نگاری و جزئیات نگاری اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے ۔ ملک اشرف ذکی اعوان نے کہا کہ عزیز الرحمن عزیز کے افسانے زندگی کی حرارت سے مزین ہیں اُنھوں نے بحیثیت استاد اپنے شاگردوں اور عام قارئین کے لیے سوچ کی راہ ہموار کی ہے ۔ اُن کا ادبی مستقبل درخشاں ہے ۔ پروفیسر رضوان علی رضا نے اُردو افسانے کے نمایاں خد و خال پیش کرتے ہوئے برف کے گالے کتاب کا تعارف کروایا۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اُنھوں نے کتاب اور اُس کے مصنف کو ہدیہ تحسین پیش کیا۔

پرنسپل کیڈٹ کالج چواں سیداں شاہ پروفیسر مہر محمد اعجاز نے کہا کہ عزیز الرحمن عزیز کے افسانوں میں احمد ندیم قاسمی کا رنگ نمایاں ہے۔ اُنھوں نے قاسمی اور عزیز کے کئی افسانوں کا تذکرہ بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بات جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ، کے مصداق عزیز الرحمن عزیز نے افسانوں کو اَدب برائے زندگی کے طور پر پیش کیا ہے ۔ اُنھوںنے کیڈٹس پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کا راز اتحاد ،ا یمان ، یقین میں مضمر ہے ۔ ادارے کا یومِ تاسیس اس کی کامیابی و کامرانی کی کہانی ہے ۔ کیڈٹس ہماری پیشانی کا جھومرہیں۔ انھیں اپنے روشن مستقبل کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے۔ یوم تاسیس کے حوالے سے کیڈٹس نے مختلف پروگرام پیش کیے۔ یہ لمحے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ کیڈٹس اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے تقریب کو رونق بخشی۔ قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے تقریب کا اختتام ہوا۔

یادرہے کہ عزیز الرحمن کا تعلق واشچ تورکہو سے وہ معروف استاد عبد العزیز بیگ کے فرزند ارجمند ہیں۔اور کیڈٹ کالج چوا سیداں شاہ چکوال میں بحیثیت لیکچرر زوالوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

chitraltimes azizur rehman aziz book launched sarghoda2

chitraltimes azizur rehman aziz book launched sarghoda6

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61493

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

Posted on

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ جب کہ کْل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے۔ ملک میں بجلی بحران ختم نہیں ہوسکا اور متعدد علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پاور ڈویڑن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہے، اور شارٹ فال کے باعث ہی 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ ہے، جب کہ کْل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 606 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار206 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 677 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 143 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61491

وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی

Posted on

وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی۔ رواں ماہ 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدرمملکت کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں، آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت“گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں، وزیراعظم شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق گورنر پنجاب کی تقرری کے حوالے سے اپنی ایڈوائس پر نظرثانی کریں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر بنانے کی سمری صدرِ مملکت عارف علوی کو بھیج دی ہے، وزیراعظم کی جانب سے ارسال نئی سمری میں بھی بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمٰن ہی موزوں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پچھلی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا۔ عمر چیمہ نے ن لیگ کی نئی حکومت کے لیے کئی مشکلات کھڑی کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

 

پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا خاتمہ ہو گا، وزیر اعظم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بات کرنے کی دعوت پر کراچی کی کاروباری برادری کا شکر گزار ہوں۔ پرتعیش اشیا پر پابندی کے حوالے سے کاروباری طبقے کو وضاحت دی۔انہوں نے کہا کہ اشیائے پرتعیش پر درآمدی پابندی کا مقصد زرمبادلہ کی بچت، مستحکم کرنسی اور مقامی صنعت کا تحفظ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61481

خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے تفصیلی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

Posted on

خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے تفصیلی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے تفصیلی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ ہفتے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف،ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو منصوبے کے تفصیلی ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ منصوبہ ایک لاکھ چھ ہزار چار سو کنال وسیع اراضی پر قائم کیا جائے گا جس میں سے 36 فیصد رقبہ رہائشی اپارٹمنٹس کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ رقبے پر پبلک بلڈنگز،کمرشل ایریاز،پارکنگ،پارک،اوپن سپیسز، قبرستان،یوٹیلیٹیز ایریاز،روڈز اور دیگر سہولیات پلان کی گئی ہیں جو کسی بھی جدید ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے ناگزیر ہیں۔تفصیلی ماسٹر پلان میں منصوبے کے تحت مختلف کیٹیگریز کے 76000 رہائشی پلاٹس تجویز کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے دیگر اہم فیچرز میں سپورٹس سٹی اور ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سٹی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سہولیات پر مشتمل ہوں گی۔اس کے علاوہ 8000 کنال کے رقبے پر خیبر پارک بھی قائم کیا جائے گا جو گالف کورسز،جھیل،کلچرل ویلیج،گندھارا میوزم، تھیم پارک، فاریسٹ،ایڈونچر ایریا اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے تفصیلی ماسٹر پلان سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے آئندہ ہفتے پی ڈی اے بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اجلاس میں ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد منصوبہ ہے جو لینڈ شئیرنگ فارمولہ کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اب تک تصدیق شدہ زمین کے مالکان کو رواں ماہ کی تیس تاریخ تک طے شدہ فارمولہ کے مطابق پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کے لیے تمام ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لیے اس کے تمام پہلووں پر بیک وقت کام شروع کیاجائے اور اس عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61479

بشری فیضی کا اعزاز، حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

بشری فیضی کا اعزاز، حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان کی بیٹی بشری فیضی بنت ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی نےحماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے اسلامی مالیات اور معیشت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. بشری فیضی نے پامیر پبلک سکول بونی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،لینگ لینڈ سکول چترال سے میٹرک پاس کیا، جناح کالج پشاور سے انٹر کرنے کے بعد اسی کالج سے اکنامکس میں بی ایس کیا،اس کے بعد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس اسلام آباد سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی،بشری فیضی نے میٹرک میں اچھے نمبر، اے پلس، لینے کے باوجود اکنامکس پڑھنے کا انتخاب کیااور اس مضمون میں اعلی ترین ڈگری لینے کا عزم کیاجسے اللہ پاک نےپی ایچ ڈی کی صورت میں پورا کر دکھایا۔۔بشری فیضی  چترال سے پہلی طالبہ ہیں جنھوں نے حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی  ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
61470

   امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو چلانے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت، وکلاء برادری کوحقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیناہوگا۔ وزیراعلیِ کا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کی کی حلف برداری تقریب سےخطاب

   امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو چلانے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت، وکلاء برادری کوحقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیناہوگا۔ وزیراعلیِ محمود خان کا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سےخطاب

chitraltimes rahimullah advocate oath taking cermoney swat 1

سوات ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو چلانے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت، جو حکمران خود سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نہیں کر سکتے وہ ملک کیسے چلائیں گے۔ ملک اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے ایک طرف غلامی کا راستہ ہے اور دوسری طرف طرف قوم کی حقیقی آزادی کی جدو جہد کا راستہ، پختونوں قوم ہمیشہ سے آزاد رہی ہے یہ کھبی کسی کی غلامی قبول نہیں کرے گی اور خیبر پختونخوا کے عوام حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اسی طرح وکلاء برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر مستقبل کے لئے حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

وہ گزشتہ روز سوات کے ایک روزہ دورے کے موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا یہ ملک حقیقی آزادی اور قومی خودمختاری کے لئے حاصل کیا گیا تھا، بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ہونے فیصلے اس ملک کی قیام کے مقاصد کے منافی ہیں اور قوم کو کسی صورت قابل قبول نہیں اس لئے آج پوری قوم ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کی کال پر ملک بھر سے عوام جس طرح باہر نکلی ہے اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، قوم نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کردیا ہے، انشاء اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی اس تحریک کو کامیاب بنائیں گے اور جس مقصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانے میں خیبر پختونخوا کے غیور عوام کا سب سے اہم کردار ہوگا اور جب عمران خان آزادی مارچ کی کال دیں گے تو سب پہلے خیبر پختونخوا کے عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاست جماعت سے ہوسکتا ہے لیکن یہ ملک ہم سب کا ہے، ہم نے یہیں رہنا ہے اور ہماری نسلوں نے بھی یہیں رہنا ہے، یہ جدوجہد عمران کے ذات کی ہے اور نہ پاکستان تحریک انصاف کی، یہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل اور خودمختاری کی جنگ ہے جس کو سب نے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کامیاب بنانا ہے۔

لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا صوبائی سطح پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس سلسلے میں بھر پور کام کیا ہے اور اہم قانونی اصلاحات بھی کی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے بعض اہم قوانین وفاقی حکومت سے متعلق ہیں جن میں اصلاحات کے لئے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو صحیح معنوں میں ایک عوام دوست فورس بنانے کے لئے پولیس نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے نادار اور کمزور لوگوں کو فوری اور سستی انصاف دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

قبل ازیں وزیر اعلی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کے نو منتخب کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اور دیگر کابینہ اراکین وکلاء برادری کی فلاح وبہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کریں گے اور وکلاء برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس سے قبل  پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کے جنرل سیکریٹری رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہویے وزیراعلیِ کو خوش آمدید کہا اور بار کےمسایل سے انھیں اگاہ کیا۔ وزیراعلیِ نے ہایی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بینچ کیلے دو کروڑروپے اور سوات ڈسٹرکٹ بار کیلے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

 

chitraltimes rahimullah advocate oath taking cermoney swat 2

chitraltimes rahimullah advocate oath taking cermoney swat

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61451

بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست

Posted on

 

بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست کردی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلیے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے پانچ پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا کا کہنا ہیکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت اکتیس مئی کو ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر انسٹھ ارب پینتالیس کروڑ روپے اضافی بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان حال عوام کے لئے ایک مزید بری خبر یہ ہے کہ ملک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 5 پیسے اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں بجلی کی قیمت فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئیجس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی، اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ پانی سے 18 اعشاریہ 55 فیصد، کوئلے سے 16 اعشاریہ 74 فیصد اور فرنس آئل سے 12 اعشاریہ 7 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے 19 پیسے فی یونٹ رہی، اپریل میں مقامی گیس سے 9 اعشاریہ 85 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 19 اعشاریہ 42 فیصد، جوہری ایندھن سے 17 اعشاریہ 37 فیصد اور ہوا سے 3 اعشاریہ 59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں 31 مئی کو سماعت کی جائے گی، حتمی فیصلہ اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

 

 

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک میں بجلی کی پیداوار 19 ہزار 420 میگا واٹ رہ گئی جب کہ طلب 26 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔ پاور ڈویڑن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوارمزید کم ہو گئی ہے اور بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 420 میگاواٹ رہ گئی ہے اور بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، اس وقت میں ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی کی پوری مقدار نہیں مل رہی، ایندھن کی کمی سے کوئلے اور ایل این جی والے پلانٹس بند ہونے سے پیداوار میں کمی آئی، حکومت نے ایل این جی کے سودے کر لئے ہیں اور رسد کیلئے ڈالروں میں ادائیگی ضروری ہے، لیکن ادائیگی نہ ہونے سے ایندھن کی فراہمی نہیں ہو رہی۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 84 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 156 میگاواٹ ہے، ہوا سے 700ہزار میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار 112 میگاواٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 166 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 274 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 916 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

 

 

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہوگئے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا ہے۔ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین زلقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

 

 

آج اس گھناؤنی سیاست کاایک اور باب بندہوگیا،اسدعمر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہنا ہے کہ آج اس گھناؤنی سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمشین کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ارکان خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی سیٹیں خریدی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کے خلاف جہاد عمران خان نے کیا، یہ 25 لوٹے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے۔اسد عمر نے کہا کہ میں ان لوٹوں پر کروڑون روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں، یہاں سیاسی پارٹیوں نے سیاست کو کاروبار کے طور پر استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ اب مشوروں کا وقت ختم، نئے الیکشن کا اعلان کریں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61445

ملیشیئن بائیکرزریلی کادنیا کی بلند ترین پولوگراؤنڈ شندور میں پڑاؤ،ایڈونچر سفر سے لطف اندوز

Posted on

ملیشیئن بائیکرزریلی کادنیا کی بلند ترین پولوگراؤنڈ شندور میں پڑاؤ،ایڈونچر سفر سے لطف اندوز

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے زیراہتمام بائیکرز ریلی شندور ٹاپ پہنچ گئی، بائیکرز شندور کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے۔

مستوج (نمائندہ چترال ٹایمز)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح پر آئے ملیشیاء کے 22 بائیکرز مستوج سے ہوتے ہوئے دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور پہنچ گئے جہاں دو روز پڑاؤ کے بعد گلگت بلتستان کی جانب اپنے نئے سفر کاآغاز کرینگے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے زیراہتمام 22 موٹربائیکرز پر مشتمل ریلی اپرچترال کے علاقے اورسطح سمندر سے 12ہزار 700فٹ بلندی پر واقع شندور پولو گراؤنڈ (شندورٹاپ) پہنچ گئی۔بائیکرز ریلی ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں تقریباً 19 سو 50 کلومیٹر کا سفر طے کریگی۔ موٹر بائیکرز پر مشتمل ریلی کاآغاز اسلام آباد سے 13 مئی کو ہوا جس میں بائیکرز سوات سے ہوتے ہوئے چترال، کالاش، گرم چشمہ، بونی، مستوج اور پھرشندور ٹاپ پہنچے۔بائیکرز نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات پڑاؤ ڈالا اور سیر و تفریح کیساتھ ساتھ مقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ لیڈر اور سابقہ ملیشیئن موٹرسائیکل ریسر وسیع بن عبدالحمید کا کہنا تھا کہ شندور ٹاپ سمیت خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات دنیا کے حسین ترین مقامات میں بھی اپنی خصوصیت کے حامل ہیں۔ ہم دیگر ممالک میں بھی سیر و تفریح کیلئے گئے مگر جو پہاڑی سلسلہ خیبرپختونخوا میں دیکھنے کو ملا وہ کہیں نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور پولیس نے اس ریلی کو مکمل سپورٹ فراہم کی جس کے شکر گزار ہیں۔پاکستان اورخصوصاً خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہے۔ انہوں نے دیگر غیر ملکی سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے سیاح بغیر کسی خوف کے پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔سیاح ٹریولز کے بانی یوسف اختر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اسی وجہ سے ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ کو پاکستان لائے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر گروپ بھی پلان میں ہیں جو کہ عنقریب پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے۔ ملیشیاء سے آئے بائیکر ازلان بن محمد سید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا بائیک پر سفر انتہائی شاندارہے۔یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے جگہ جگہ ہمارا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ میں اپنی آمد کے بعد یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں۔

chitraltimes KPCTA malacian bikers reached shandur via mastuj upper chitral 7

chitraltimes KPCTA malacian bikers reached shandur via mastuj upper chitral 2

chitraltimes KPCTA malacian bikers reached shandur via mastuj upper chitral 6 chitraltimes KPCTA malacian bikers reached shandur via mastuj upper chitral 3 chitraltimes KPCTA malacian bikers reached shandur via mastuj upper chitral 4 chitraltimes KPCTA malacian bikers reached shandur via mastuj upper chitral 1

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61436

وزیراعلیِ نے سوات موٹر وے فیز ٹو کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا

Posted on

وزیراعلیِ نے سوات موٹر وے فیز ٹو کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا محمود خان نے جمعہ کے روز ضلع سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے سوات موٹر وے فیز ٹو کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ 80 کلومیٹر طویل یہ موٹر وے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مجموعی طور پر 58 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے چکدرہ انٹر چینج تا فتح پور تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے سوات یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز بریکوٹ کیمپس کا بھی سنگ بنیادرکھ دیا ہے جس کا تخمینہ لاگت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔ انہوںنے تحصیل پلے گراو¿نڈ شموزئی اور باب اودھیانہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بریکوٹ کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے بریکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سوات موٹر وے فیز ٹو کے سنگ بنیاد پر اہل سوات کو مبارکباد دی اور کہا کہ سوات موٹر وے علاقے کی پائیدار ترقی کا ضامن منصوبہ ہے جس سے پوراعلاقہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے موجودہ صوبائی حکومت کا ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے ۔ یہ منصوبہ علاقے میں سیاحت کوفروغ دےکر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سوات موٹر وے منصوبے پر کچھ لوگوں کو تحفظات ہےں ان تحفظات پر حکومتی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھے گی لیکن منصوبے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو کے بعد دیر موٹر وے اورپشاور- ڈی آئی خان موٹر وے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ محمود خان نے کہا کہ ان کی حکومت نے علاقے کی ترقی کے لئے جو منصوبے شروع کئے ہیں وہ تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے ۔ موجودہ حکومت نے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کی اہمیت اور افادیت آنے والے وقتوں میں سامنے آئے گی ۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کارڈ اسکیم کے بعد انصاف فوڈ کارڈ اسکیم بھی پی ٹی آئی حکومت کا ایک غریب پرور منصوبہ ہے ۔ منصوبے کے تحت یکم جولائی سے صوبے کے مستحق خاندانوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اگلے بجٹ میں ایجوکیشن کارڈ کا بھی اجراءکیا جائے گا جس کے تحت مستحق طلبہ کو تعلیمی اخراجات کی مد میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات فلاحی ریاست کے قیام کی شروعات ہےں ۔ عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں ایک ایک کرکے پورا کر رہے ہیں اور باقی ماندہ وعدے اگلے دور حکومت میں پورے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے تین ماہ میں عام انتخابات ہوں گے اور ایک بار پھر عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو کر اصلاحات کریں گے۔ محمود خان نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ امپورٹڈ وزیراعظم کےساتھ بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے ، عمران خان کی کال پر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام جس طرح باہر نکلے ہیں وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کی کال پر خیبرپختونخوا کے عوام سب سے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور اسکی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو حقیقی آزادی دلانے میں پختونوں کا سب سے اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کو نا اہل قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ باہر سے آیا ہوا ایک شخص سوات پر حکومت کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سوات کی عوام اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گی ، وہ بندہ سوات کی عوام کا دشمن ہے ، سوات میں بجلی اور گیس کے فنڈز روک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے جاری کردہ فنڈز ہےں اور چیف پیسکو کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ان فنڈز کے تحت علاقے میں بجلی کے کاموں کو روکنے کی غلطی نہ کریں ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد ، سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق ایم این اے سلیم الرحمن نے بھی جلسے سے خطاب کیا ۔صوبائی وزیر محب اللہ خان، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شرافت اور عزیز اللہ گراں بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

chitraltimes cm kpk addressing public gathering barikot swat

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز پشاور کے علاقے متھرا کا مختصر دورہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز پشاور کے علاقے متھرا کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ متھرا کا سنگ بنیاد رکھا اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے قیام پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی۔ ابتدائی طور پر ادارے میں چار شعبہ جات سول ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل، مائننگ ٹیکنالوجی اور کوانٹیٹی سروے میں تین سالہ ڈپلومہ کورسز کروائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے متھرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو امپورٹڈ وزیراعظم کومانتے ہیں اور نہ ہی امپورٹڈ حکومت کےساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں خیبرپختونخوا کےلئے جو ترقیاتی منصوبے شامل کئے تھے وہ امپورٹڈ حکومت نکالنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے کے عوام کا حق امپورٹڈ حکومت سے چھین کر لوں گا اور صوبے کے مفادات پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیاہوں اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہاز شریف نے بیا ن دیا تھا کہ گندم خریدنے کے لئے اپنے کپڑے بیچ دیں گے مگر میں کہتا ہوں کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس خزانے میں جمع کرادیں کپڑے بیچنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کوحکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا لیکن عمران خان نے ملکی معیشت کو سنھبالا اور درست سمت پر گامزن کیا اورجب ہماری حکومت ختم ہوئی تو خزانے میں 22 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے لیکن موجودہ نااہل حکومت نے جو پیسے ہم نے جمع کئے تھے وہ بھی خرچ کر دئیے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب صحت کا رڈ ، احساس پروگرام اور دیگر انقلابی منصوبے شروع کئے گئے تو ہماری حکومت پر شب خون مارا گیا اور اس نااہل ٹولے کو ایک سازش کے تحت قوم پر مسلط کیا گیا۔ محمود خان نے کہا کہ جو حکومت پٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ تک نہیں کر پارہی وہ خاک ملک چلائے گی ۔ محمود خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں خیبرپختونخوا کی شرکت نمایاں ہوگی اور ہم سب نے اس میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوںمیں آزادی اور خودمختاری کا شعور بیدار کیا ہے اور پاکستان جس مقصد کے لئے بنا ہے انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں اس مقصد کو حاصل کرکے رہیں گے ۔ محمود خان نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، یہ فوراً استعفیٰ دیں اور الیکشن کرائیں۔ ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمو د جان نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61430

 محکمہ تعلیم میں اب کے بعد جو آسامیاں خالی ہو اس پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی بھرتی کی جائے گی۔وزیر تعلیم 

Posted on

 محکمہ تعلیم میں اب کے بعد جو آسامیاں بوجہ ریٹائرمنٹ، چھٹی یا دوسرے وجوہات سے خالی ہو اس پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی بھرتی کی جائے گی۔وزیر تعلیم

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اب کے بعد جو آسامیاں بوجہ ریٹائرمنٹ ، چھٹی یا دوسرے وجوہات سے خالی ہو اس پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی بھرتی کی جائے گی تاکہ طلباء کو ہر کلاس میں استاد میسر ہو انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے لیے تمام تر انتظامات تیار ہیں۔ اور اس بجٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ جو بھی نئے اساتذہ بھرتی ہو رہے ہیں ان کی پوسٹنگ تب ہوگی جب انکی EMIS میں انٹری مکمل ہو جائے گی بغیر EMIS انٹری کے کسی بھی ملازم کی پوسٹنگ نہ کی جائے

شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ اب کے بعد جتنے بھی نئے سکول پرائمری لیول کے لیے بنائے جائیں گے اس میں لازما 6 کمرے ہونگے جبکہ ریگولر بنیادوں پر بھی ہر اسکول کو کم از کم 4 اساتذہ دئیے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے بھی سکول لیڈر کی بھرتی کے لیے انتظامات مکمل ہیں اور جلد از جلد اشتہار شائع کیا جائے گا۔ تاکہ کوالٹی ایجوکیشن میں مزید بہتری لائی جا سکے

یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تعلیم کے بجٹ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری عبدلاکرم, ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے شرکت کی

وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کا کام 80 فیصد سے ذیادہ مکمل ہے اور محکمہ تعلیم کے عملے کی EMIS انٹری کا عمل بھی تقریباً مکمل ہے ضم اور بندوبستی اضلاع کے بجٹ کا استعمال تسلی بخش ہے اور آئندہ سال کے بجٹ کے لیے بھی عوامی فلاح کے بہترین منصوبے رکھے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے آئندہ بجٹ میں 142 سائنس لیبز 100 امتحانی ہالوں اور بند بستی اضلاع میں ALP سینٹرز کے قیام کی منصوبوں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلباءوطالبات کو سکالرشپس اور انعامات کے منصوبوں کو بجٹ میں پیش کرنے کیلیے تمام اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی
وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے۔کہا کہ تعلیم اولین ترجیح ہے اور گزشتہ 9سالوں میں تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات صوبے کے تعلیمی معیار میں بہتری کی صورت میں طلباء کو مل رہے ہیں۔

chitraltimes minister education kp budget ijlas

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61418

حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم کی جانب سے چترال بازار میں جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، مشروبات اور  کباب کی دکانوں میں تیل کو چیک کیا گیا

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم کی جانب سے چترال بازار میں جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، مشروبات اور  کباب کی دکانوں میں تیل کو چیک کیا گیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انور الحق کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم نے چترال بازار میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی اور جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، مشروبات اور کباب کی دکانوں میں تیل کو چیک کیا گیا۔دوران انسپکشن زیادہ تر اشیاء خوردونوش معیار کے مطابق پائی گئیں، ایک دوکان سے غیر معیاری مشروبات برآمد ہونے پر تمام سٹاک کو سیل کر دیا گیا اور دوکاندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

chitraltimes kp food authority chitral cheking2 chitraltimes food safty seazed drinks

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61411

چترال جرنلسٹس فورم کااجلاس، سینئر صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کااظہار

Posted on

چترال جرنلسٹس فورم کااجلاس، سینئر صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کااظہار

پشاور( نمائندہ چترال ٹآیمز ) چترال جرنلسٹس فورم کااجلاس جمعہ کےروزسینئر صحافی شریف شکیب کے زیرصدارت پپشاور پریس کلب میں ہوا۔ اجلاس میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے چترال کے صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بعض اشاعتی اداروں سے سینئر صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کااظہار کیاگیا اور صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات سے متاثرہ صحافیوں کی داد رسی کامطالبہ کیاگیا۔ اجلاس میں سی جے ایف کا انتخابی اجلاس جمعہ 27 مئی کو دوپہر 2 بجے پریس کلب میں طلب کیا گیا۔ جس میں صدر، نائب صدر، جنرل۔ سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری کا چنائو ہو گا اجلاس میں انتخابی عمل میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جمعرات 26 مئی تک اپنی امیدواری سے شکیب شکیب، فیاض احمد کوآگاہ کریں یا سی جے ایف کے پیج پر اطلاع دیں۔

Chitraltimes chitral journalist forum

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61408

پی ٹی ڈی سی ہوٹلز گزشتہ تین برسوں سے بند،سیاحت متاثر، ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگیے ، حکومت کو بھی کروڑوں کا نقصان 

پی ٹی ڈی سی ہوٹلز گزشتہ تین برسوں سے بند، سیاحت متاثر، ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگیے ، حکومت کو بھی کروڑوں کا نقصان

chitraltimes ptdc motels chitral 17

 

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) سیاحت کو ترقی دینے کے لئے پبلک سیکٹر میں قائم پی ٹی ڈی سی ہوٹل کو تالے لگے ہوئے تین سال ہوگئے جبکہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ چترال کا رخ کرنے والے سیاح رہائش کے لئے مناسب جگہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں کیونکہ پرائیویٹ سیکٹر میں اس معیار کے حامل ہوٹلوں کی تعداد ناکافی بتائی جاتی ہے۔1970ء کے عشرے میں چترال شہر میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام پی ٹی ڈی سی ہوٹل کاقیام عمل میں لایاگیا تھا جس سے یہاں سیاحت کے فروع میں مدد ملی اور 1990ء میں شہزادہ محی الدین وزیر مملکت برائے سیاحت بننے کے بعد سیاحوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بمبوریت، بونی، مستوج اور برموغ لشٹ کے مقامات پر بھی پی ٹی ڈی سی ہوٹل کھلوائی۔

تین سال قبل ان ہوٹلوں کی بندش سے نہ صرف قومی خزانہ کرائے کی مد میں کروڑوں روپے سے محروم ہوگئی بلکہ بلکہ صوبے کے سینکڑوں ملازم بے روزگارہوگئے اور ان ہوٹلوں کی عمارات کو بھی نقصان پہنچنے کا عمل جاری ہے اور سیاحت کا شعبہ متاثر ہونا اس کے علاوہ ہے۔ ٹورزم انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی ہوٹلوں کی اہمیت کا اندازہ گزشتہ عید الفطر اور اس کے فوراً بعد کالاش وادیوں میں جاری چیلم جوشٹ کی تہوار کے دوران لگائی گئی جب سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فقدان کا سامنا ہوا جبکہ دوسری یا تیسری دفعہ سیاحت پر چترال آنے والے سیاحوں نے پی ٹی ڈی سی ہوٹلوں کی بندش کی خبر سن کر بہت ہی مایوسی کا اظہار کیا کیونکہ اپنے گزشتہ ٹور کے دوران انہوں نے ان ہوٹلوں میں قیام کیا تھا۔

چترال ٹایمز ذرائع کے مطابق چترال میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل منافع پر چل رہے تھے اور ان کو بندکرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق چترال شہر میں قائم ہوٹل میں 29رہائشی کمروں سے سالانہ اوسطاً ڈیڈھ کروڑ روپے، بونی اور بمبوریت میں 60سے70لاکھ روپے اور مستوج برانچ میں سالانہ اوسط طور پر 55سے 60لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی تھی۔جس سے چترال کے 42ملازمین کی تنخواہوں کی اداییگی کے ساتھ خاطر خواہ منافع بھی ہوتا تھا۔

گزشتہ تقریبا تین برسوں سے پی ٹی ڈی سی ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے جہاں ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگیے ہیں وہیں حکومتی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ اوران ہوٹلوں کو تالے لگنے کی وجہ سے بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ جبکہ پی ٹی ڈی سی موٹل چترال شہر اور بونی کو گزشتہ دو برسوں سے کرونا کے مریضوں کیلے قرنطینہ کے طور پر استمال کیا جاتا رہا۔ جبکہ بعد میں کووڈ ویکسینشن کا بندوبست ان ہی ہوٹلوں میں کیا جارہا تھا۔مگر سیاحت کی عرض سے ایے ہویے ملکی یا غیرملکی ٹورسٹ کیلے یہ ہوٹلز مکمل طور پر بند ہیں۔ جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔

chitraltimes ptdc motels chitral 3 chitraltimes ptdc motels chitral 6 chitraltimes ptdc motels chitral 8 chitraltimes ptdc motels chitral 12 chitraltimes ptdc motels chitral 14 chitraltimes ptdc motels chitral 19

chitraltimes ptdc motels chitral 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61378

خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے دوران اب تک جاری کردہ ترقیاتی فنڈ کا 74 فیصد خرچ کیا جا چکا۔وزیراعلیِ

خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے دوران اب تک جاری کردہ ترقیاتی فنڈ کا 74 فیصد خرچ کیا جا چکا ہے۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے دوران اب تک جاری کردہ ترقیاتی فنڈ کا 74 فیصد خرچ کیا جا چکا ہے جوگزشتہ مالی سال مئی کے مہینے تک خرچ کئے گئے ترقیاتی فنڈز سے 51 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران اب تک مختلف شعبوں میں ترقیاتی عمل میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے اور عوامی مفاد کے متعدد منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کیلئے فعال بنایا گیا ہے جبکہ مختلف شعبوں میں سروسز ڈیلیوری کے مجموعی نظام میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔شعبہ مواصلات میں مالی سال 2018-19 سے اب تک 1175 کلو میٹر طویل نئی سڑکیں تعمیر کی گئیں ، 2639 کلو میٹر سڑکوں کی بحالی عمل میں لائی گئی جبکہ 49 نئے پل تعمیر کئے گئے ۔ شعبہ توانائی میں 80 میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا گیا جس سے آمدن میں سالانہ دو ارب روپے اضافہ ہوا۔ اسی طرح 6491 مساجد ، 53 بی ایچ یوز، 8000 سکولوں ، 6650 گھرانوں کی سولرائزیشن مکمل کی گئی ، ضم اضلاع میں سات گریڈ سٹیشن بمعہ 200 کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن، 1500فیڈرز، 1050 گیارہ کے وی لائنز اور 1000 سے زائد ٹرانسفارمرز کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔صوبے میں پینے کی صاف پانی کی کوریج 61 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کردی گئی جبکہ شعبہ صحت میں صحت انصاف کارڈ کی سو فیصد آبادی تک توسیع اورہسپتالوں میں 1315 بیڈز کے اضافہ کے علاوہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی ، کے ٹی ایچ میں نئے اوپی ڈی بلاک ، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ ، ایل آر ایچ میں الائیڈ اینڈ سرجیکل بلاک سمیت متعدد منصوبوں کومکمل کرکے فعال بنایا گیا۔

یہ بات جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں بتائی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا اور نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجوزہ ابتدائی مسودہ پر بھی غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اب تک شعبہ توانائی ریلیز شدہ فنڈز کے خلاف 98 فیصد یوٹیلائزیشن کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ شعبہ مواصلات 92 فیصد اور شعبہ صنعت 89 فیصد یوٹیلائزیشن کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اسی طرح شعبہ آبنوشی 83 فیصد ، شعبہ ٹرانسپورٹ 83 فیصد اور شعبہ زراعت 81 فیصد فنڈز خرچ کر چکے ہیں۔

صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں بتدریج اضافے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مالی سال 2018-19 میں صوبے کا ترقیاتی بجٹ 114 ارب روپے تھا جو مالی سال 2021-22 میں بڑھ کر 210 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اگلے مالی سال کے لئے ابتدائی طور پر 230 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے جو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہوگا۔ اجلاس کو دیگر شعبوں میں گزشتہ چار سالوں کے دوران اہم کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شعبہ آبپاشی کے تحت صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع میں 145000 میٹر سے زائد فلڈ پروٹیکشن والز تعمیر کی گئی، سات لاکھ میٹر سے زائد چینلز تعمیر کئے گئے۔ 225 کلومیٹر طویل کینال پٹرول روڈز کی تعمیر مکمل کی گئی ہے ۔ 51 سمال ڈیمز ، 95 چیک ڈیمز ، 370 ایریگیشن ٹیوب ویلز نصب کئے گئے جبکہ 48 مائیکرو ہائیڈرو پروجیکٹس مکمل کئے گئے۔ نومبر 2020 سے اب تک صحت کارڈ پلس کے تحت 977,000 افراد نے علاج معالجے کی مفت سہولیات حاصل کی۔ تین کیٹیگری ڈی ہسپتال اور 42 کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز مکمل کئے گئے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ضم اضلاع کے دور افتادہ علاقوں میں دس ہسپتالوں کو فعال بنایا گیاجبکہ پانچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بجلی کی ایکسپریس لائن فراہم کی گئی اور 24 ہسپتالوں کو سی ٹی سکین سمیت دیگر طبی آلات فراہم کئے گئے۔ مزید برآں ضم اضلاع میں 1803 پروجیکٹ سٹاف کو ریگولر کیا گیا۔ سوات ،ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں ریجنل بلڈ سنٹرز قائم کئے گئے، کینسر کے 30 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ سیدو کالج آف انڈسٹری اور 140 بستروں پر مشتمل فاو¿نٹین ہاو¿س کا قیام عمل میں لایا گیا جو صوبے میں پہلا مینٹل اینڈ سائیکاٹرک سپورٹ ہسپتال ہے۔ اسی طرح شعبہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تحت بندوبستی اضلاع میں 141 نئے پرائمری سکولوں اور دس سیکنڈری سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ 110 مساجد سکولوں کو ریگولر پرائمری سکولوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 55 پرائمری سکولوں ، 48 مڈل سکولوں اور 71 ہائی سکولوں کی اپگریڈیشن مکمل کی گئی۔ چار نئے ماڈل سکولز تعمیر کئے گئے۔ پرائمری سکولوں میں 4600 پلے ایریاز فراہم کئے گئے ۔ اسی طرح ضم اضلاع میں بھی 44 پرائمری سکول قائم کئے گئے جبکہ 76 سکولوں کی اپگریڈیشن کی گئی اور 19 سکولوں کی تعمیر نو کی گئی۔

چار ماڈل سکولز تعمیر کئے گئے اور 9900 طالبات کو سکالر شپس فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضم اضلاع کے 27 کمیونٹی سکولوں کو ریگولرائزکیا گیا۔ سکالرشپس پروگرام کے تحت ضم اضلاع کے طلباءکو مجموعی طور پر3.3 ارب روپے فراہم کئے گئے جبکہ دینی مدارس کی معاونت پر 20 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ اے آئی پی کے تحت ضم اضلاع کے سکولوں میں چار سو اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے علاوہ دیگر ناپید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ شعبہ صنعت میں حطار اسپیشل اکنامک زون سمیت متعدد نئے اکنامک زونز قائم کئے گئے ، 544 نئے انڈسٹریل یونٹس کا اضافہ کیا گیا۔ سات نئے ٹریننگ سنٹر قائم کئے گئے اور فنی تعلیمی اداروں کے لئے 18 نئی عمارتیں تعمیر کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریوں کو رواں مالی سال کے آخر تک جاری شدہ ترقیاتی فنڈ کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر متعلقہ سیکرٹری سے سخت باز پرس ہوگی۔

اگلے ایک ہفتے کے اندر اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے اور ان ترجیحی منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے جن سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اگلے مالی سال کے دوران مکمل کئے جانے والے منصوبوں کی خود نشاندہی کریں اور ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ ڈیڈ لائن پر منصوبہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا  چمکنی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی شدید مذمت اور تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہادت پر اظہار تعزیت

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ چمکنی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہادت پر تعزیت کی ہے اور پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے کے مجرمان قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61370

بینک آف خیبر اور محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Posted on

بینک آف خیبر اور محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) بینک آف خیبر اور محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت بینک آف خیبر، خیبرپختونخوا پولیس کے مستقل ملازمین کیلئے پے پلس کرنٹ اکاؤنٹ کھولے گا اور آسان شرائط پر اپنی پیش کردہ کنزیومر فنانس کی سہولیات فراہم کرے گا جن میں سیلری سہارا، فوری کار، سہانا گھر، روشن گھر، ہنڈا موٹر سائیکل اور میرا پاکستان میرا گھر سکیم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں محکمہ پولیس کے تمام ٹریننگ سینٹرز میں بینک آف خیبر کے جدید ترین اے ٹی ایم مشینیں نصب کئے جائیں گے۔ بینک آف خیبر کی طرف سے گروپ ہیڈ کنونشنل بینکنگ شیر محمد اور محکمہ پولیس کی طرف سے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس، فنانس اینڈ پروکیورمنٹ محمد سلیم مروت نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری اور ایم ڈی بینک آف خیبر محمد علی گلفراز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes bok and kp police signed mou peshawar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61366

خیبر پختونخوا حکومت کاکم آمدن والے خاندانوں کے لئے “انصاف فوڈ کارڈ” اسکیم کے اجراءکا فیصلہ

Posted on

خیبر پختونخوا حکومت کاکم آمدن والے خاندانوں کے لئے “انصاف فوڈ کارڈ” اسکیم کے اجراءکا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اہم قدم کے طور پرصوبے کے کم آمدن والے خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے “انصاف فوڈ کارڈ” اسکیم کے اجراءکا فیصلہ کیا ہے۔اسکیم کے تحت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو بنیادی آشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیئے جائیں گے۔اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور دس لاکھ خاندان مستفید ہونگے جس پر سالانہ 25 ارب روپے لاگت آئے گی۔اسکیم پر عملدرآمد کے لئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب بدھ کے روز وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی محمود خان تھے۔ صوبائی کابینہ اراکین عاطف خان، تاج محمد ترند، میاں خلیق الرحمن، ریاض خان، شکیل خان، فضل شکور، ملک شاہ محمد وزیر، عارف احمدزئی، بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت حکومت خیبر پختونخوا کے فراہم کردہ کوائف کی بنیاد پر بینک آف خیبر کی جانب سے دس لاکھ خاندانوں کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو 2100 روپے کی ادائیگی کیلئے ان کی اکاو¿نٹ کھولے جائیں گے اور انہیں خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے انصاف فوڈ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ ان کارڈز کی تقسیم میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے مدد لی جائے گی۔ جن علاقوں میں بینک آف خیبر کی شاخیں موجود نہ ہوں وہاں موبائل فون کمپنیوں کے ذریعے رقم مستحق افراد کے ویلیٹ اکاو¿نٹس میں منتقل کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صحت کارڈ اسکیم کے بعد فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے جس کے ذریعے صوبائی حکومت نے عمران خان کے وڑن کے مطابق نادار لوگوں کو مدد فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر صوبے کے کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے سپورٹ فراہم کی جائے گی جس پر سالانہ 25 ارب روپے لاگت آئے گی جو ملک میں کسی بھی صوبائی حکومت کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی مد میں سب سے بڑی سبسڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں اس اسکیم کو مزید خاندانوں تک توسیع دی جائے گی اور یکم جولائی سے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ فوڈ کارڈ اسکیم صوبائی حکومت کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کی صوبے اور ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

chitraltimes mou signed between bok and food deprtment kp for food card

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61342

وزیراعلیِ نے لویردیرمیں میڈیکل یونیورسٹی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Posted on

 

وزیراعلیِ نے لویردیرمیں میڈیکل یونیورسٹی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

تمرگرہ (نمائندہ چترال ٹایمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز ضلع لوئر دیر کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے دیر میں منڈا گرڈ اسٹیشن اور جندول گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا جو باالترتیب 67 کروڑاور 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی دیر کیمپس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ کی اپگریڈیشن کا بھی افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپگریڈیشن پر ایک ارب 64 کرو ڑ روپے لاگت آئی ہے ۔

انہوں نے گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم خال اور بلامبٹ کینال کی بہتری کے منصوبوں کا افتتاح کیا جومجموعی طور پر 93کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعددمنصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن میں دیر یونیورسٹی کا قیام ، دریائے پنجکوڑہ پر آر سی سی پل کی تعمیر ، بلامبٹ میں سپورٹس ایرینا اور جمازیم کی تعمیر ، شہید چوک تیمرگرہ فلائی اوور کی تعمیر ، میاں کلے تا کمبٹ بائی پاس کی تعمیر ، تالاش بائی پاس روڈ کی تعمیر اور سپورٹس کمپلیکس تیمرگرہ کا قیام شامل ہیں۔ یہ منصوبے تقریباً پونے پانچ ارب روپے کے مجموعی تخمینہ لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دیر کے منتخب عوامی نمائندوں نے محض باتوں کے علاوہ علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے دیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، دیر کے تمام میگا ترقیاتی منصوبے ٹریک پرہیں۔

محمود خان نے کہا کہ دیر موٹروے کا منصوبہ پورے علاقے کی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ صوبائی حکومت کا اپنا منصوبہ ہے جو 36 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین مہینوں کے اندر اندر دیر موٹروے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دیر یونیورسٹی کا قیام علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،یہ منصوبہ دیر کے عوام کے لئے صوبائی حکومت کا تحفہ ہے۔علاوہ ازیں دیر کیڈٹ کالج کے قیام کے لئے زمین کی خریداری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ دیر میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ دیر میں چار ٹووارزم سپاٹس کو ترقی دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ تیمرگرہ گریٹر واٹر سپلائی اسکیم دو ارب روپے کا منصوبہ ہے اس پر جلد کام شروع کیا جائے گا جبکہ گوپلم ایریگیشن چینل کا منصوبہ ایکنک کی منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اسی طرح لڑم سر روڈ منصوبے کو ورلڈ بینگ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے شروع کردہ منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگانا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرنے پر دیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلد عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور پی ٹی آئی پھرسے اقتدار میں آئے گی۔ محمود خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے، ہمارا اور کوئی ایجنڈا نہیں۔پاکستان 1947 میں آزاد ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے ماضی کے حکمران بیرونی طاقتوں کے غلام رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پختون قوم کبھی غلطی قبول نہیں کرتی، آزادی مارچ کو خیبر پختونخوا کے لوگ کامیاب بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ پی ٹی آئی کی جنگ نہیںبلکہ قوم کی خودمختاری کی جنگ ہے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں۔ ہم آدھی روٹی کھائیں گے لیکن آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کریں گے، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، جس بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی ائی کے جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ محمود خان نے مزید کہا کہ وہ منحرف اراکین کے ووٹ سے متعلق فیصلے پر اعلیٰ عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

chitraltimes chief minister khyber pakhtunkhwa mahmood addressing dir lower

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61338

چترال میں موجودہ وقت میں تین ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔وزیرزادہ

چترال میں موجودہ وقت میں تین ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ چترال میں موجودہ وقت میں تین ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ جو وزیر اعلی خیبر پختوخوا کی چترال کے ساتھ خصوصی محبت اور بطور مشیر وزیر اعلی ان کی کوششوں اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہر ملاقات میں وزیر اعلی کو چترال کے تمام مسائل سے نہ صرف آگاہ کرتے ہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھا نے کی ہمیشہ درخواست بھی کرتے ہیں۔ اور مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ وزیراعلی محمود خان نے ہمیشہ میری درخواست کو اہمیت دی ہے اور چترال کی پسماندگی کا احساس کرتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کیلئے فنڈ زکی منظوری دی۔ جس کے نتیجے میں چترال میں سینکڑوں چھوٹے بڑے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا زیر تعمیر ہیں۔ اس لئے پوری چترالی قوم ان کی مشکور ہے۔ جس کا اظہار انہوں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے کیا ہے۔

انہوں نے کہا۔ کہ مو جودہ وقت میں اپر چترال میں ایک ارب بیس کروڑ روپے کے منصوبے تعمیر ہو رہے ہیں۔ جن میں سے 26 کروڑ روپے کنواں، پل، سولر سسٹم کی تنصیب، 20 کروڑ لنک روڈز کی تعمیر و بہتری، 43 کروڑ روپے مسجد و مدرسہ و دیگر عبادت گاہوں کیلئے پائپ لائن، سولرائزیشن اور44 کروڑ روپے ایریگیشن چینلز، پائپ لائن، چینلائزیشن وغیرہ پر خرچ کئے جائیں گے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے یہاں کے مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوئر چترال /دروش کے ٹی ایم اے میں بھی بے شمار منصوبے تعمیر ہو رہے ہیں۔ جن میں 53 کروڑ روپے سے ٹی ایم اے دروش کی زیر نگرانی ایریگیشن چینل، حفاظتی پشتے اور کنویں وغیرہ تعمیر کئے جائیں گے۔ 17 کروڑ کیسو واٹر سپلائی سکیم پر، 30 کروڑ روپے کالاش ویلیز رمبور، بمبوریت کے بالائی علاقوں کے لنگ روڈز پر خرچ ہوں گے۔

 

وزیر زادہ نے کہا۔ کہ ان منصوبوں کے علاوہ چترال میں 9 سکول تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ جن میں سے 6 کے ٹینڈر بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔ ان میں کھوت ہائر سکینڈری سکول، شوست مڈل سکول، پرواک گرلز ہائی سکول، رام رام مڈل سکول ارندو، بمبوریت شیخاندہ ہائی سکول وغیرہ شامل ہیں۔جبکہ پرانے منصوبوں میں شیخاندہ رمبور، گولین، ہر چین ہائی سکول، کھوت ہائر سکینڈری سکول، جنجریت کوہ مڈل سکول تعمیر ہوچکے ہیں۔ اسی طرح 17 سکولوں کی ری کنسٹرکشن پر 40 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ اور امبریلہ سکیم کے تحت ایک ماڈل ہائیرسکینڈری سکول مڈکلشٹ میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا۔ کہ وزیر اعلی نے چترال کیلئے میری خصوصی درخواست پر120 کلو میٹر روڈز کی منظوری دی ہے۔ یہ سڑکیں ورلڈ بینک کے فنڈ سے تعمیر کی جائیں گی۔ ان میں 5 کلو میٹر اورغوچ روڈ، 15 کلومیٹر دمیل روڈ، 30 کلومیٹر آرکاری روڈ، 12 کلومیٹر لون روڈ 15 کلومیٹر کھوت روڈ، 10 کلومیٹر گشٹ روڈ،5 کلومیٹر اولڈ بونی بازار روڈ، 15 کلومیٹر سنوغر اوی روڈ اور 10 کلو میٹر تریچ روڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ ان پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
61336

بلدیاتی نمائندوں کو سٹاف، دفاتر اور فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

Posted on

بلدیاتی نمائندوں کو سٹاف، دفاتر اور فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنرز مالی سال کے اختتام تک فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو سٹاف، دفاتر اور فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنرز مالی سال کے اختتام تک فنڈز کے بروقت استعمال کوبھی یقینی بنائیں جبکہ سرکاری نرخنامے کے تعین کویقینی بنانے سمیت گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری پر کڑی نظر رکھی جائے۔یہ ھدایات انھوں نے کبینٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقدہ ضلعی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر پی ایم آر یو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایم آر یو کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے بھر میں پچھلے دو ماہ کے دوران 127 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں 61 کھلی کچہریاں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں منعقد ہوئیں جبکہ 28 سوشل میڈیا کے ذریعے اور خواتین کے لئے پانچ جبکہ ایک ایک کھلی کچہری خواجہ سر اوں اور اقلیتوں برادری کے لئے منعقد کی گئی۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے تحت 1641موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرستیال ایپ کے ذریعے 1185گرداوری انسپکشنز کی گئیں اورغیر قانونی کان کنی کی 85 سرگرمیوں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی۔ اپریل اور مارچ میں 365 کرش پلانٹس کو سیل اور 1329 غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹایا گیا ہے۔ اسی طرح صوبے بھر میں مختلف کھیلوں کے 349 مقابلوں کے انعقاد کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایم آر یو نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ 1241 غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے سمیت بس اڈوں میں 116 جگہوں میں بہتری بھی لائی گئی ہے۔ لینڈ ایکویزیشن کے زیر التوا 563 کیسز بارے میں چیف سیکرٹری نے ایس ایم بی آر کو ہدایت کی کہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس بلا کر کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری و نجی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کل شکایات 6335 میں سے 6017 کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شدہ 56438 شکایات میں سے97 فیصد کو حل کیا گیا۔ شکایات کے ازالے کو 58 فیصد شہریوں نے تسلی بخش قرار دیا۔ تجاوزات کے خلاف کاروائی بارے میں بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پی ایم آر یو نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران 919.7 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکولوں، پٹوار خانے، ہسپتالوں اور اے ڈی پی سکیموں کے انتظامی معائنے بھی کئے۔ حلال فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 30588 ریگولیٹری انسپکشنز کئے۔ جس میں 11.8 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ خوراک سے وابستہ 327 کاروباروں کو متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پولی تھین بیگز کے تدارک کیلئے حکمت عملی تیار کریں جبکہ گرمی کی موجودہ لہر میں ضلعی انتظامیہ اپنے اضلاع کے زمینی حقائق کے مطابق ضروری انتظامات بھی بروقت مکمل کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61334

ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی ایک ہفتے کیلے بند رہے گی۔ پیسکو

سوات(چترال ٹایمز رپورٹ )  بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے 21, 22, 23, 24, 28, 29  اور 30 مئی کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ضلع سوات میں 132کے وی جی ایس سوات، خوازہ خیلہ، ضلع دیر لوئر میں تیمرگرہ، ورائی، ضلع ملاکنڈ میں چکدرہ اور ضلع چترال لوئر میں جوٹی لشٹ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی مقررہ تاریخوں میں معطل رہے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61327

ملیشیاء سے آئے 22موٹربائیکرز کی اپر چترال کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح

Posted on

ملیشیاء سے آئے 22موٹربائیکرز کی اپر چترال کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح

کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے تعاون سے منعقدہ بائیکرز ریلی بونی پہنچ گئی جہاں سے شندور ٹاپ میں پڑاؤ ڈالے گی جس کے بعد گلگت بلتستان کا رخ کریگی

چترال(نمائندہ چترال ٹایمز)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے تعاون سے منعقدہ بائیکرز ریلی اپرچترال کے علاقے بونی پہنچ گئی جہاں سے شندور ٹاپ (شندورپاس) جائے گی اور پڑاؤ ڈالے گی جس کے بعد ریلی شندور سے گلگت بلتستان میں داخل ہوگی۔ 22 ملیشیئن بائیکرز پر مشتمل ریلی کاآغاز اسلام آباد سے ہواجس میں بائیکرز سوات سے ہوتے ہوئے چترال، کالاش، گرم چشمہ اور بونی سے شندور تک خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو نہ صرف اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں بلکہ ان مقامات کی سیروتفریح، یہاں کے مقامی کھانوں سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔بائیکرز ریلی ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں تقریباً 19 سو 50 کلومیٹر کا سفر طے کریگی۔ بائیکرز کا بونی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ بائیکرز بونی میں پولو میچ بھی دیکھا۔ ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ لیڈر اور سابقہ ملیشیئن موٹرسائیکل ریسر وسی بن عبدالحمید کا کہنا تھا کہ پاکستان اورخصوصاً خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سفر کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ مقامی لوگوں نے محبت دی اور خیال رکھا۔ انہوں نے دیگر غیر ملکی سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے سیاح بغیر کسی خوف کے پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔ یہاں سیاحتی سفر ہم اور سستے خرچے پر ممکن ہے۔ سیاح ٹریولز کے بانی یوسف اختر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اسی وجہ سے ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ کو پاکستان لائے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر گروپ بھی پلان میں ہیں جو کہ عنقریب پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے۔ ملیشیاء سے آئے بائیکر ازلان بن محمد سید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا بائیک پر سفر انتہائی شاندارہے۔یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے جگہ جگہ ہمارا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ میں اپنی آمد کے بعد یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں۔ میرا دیگر لوگوں سے بھی مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کا رخ کریں یہاں حسین قدرتی مناظر اور مقامات کیساتھ ساتھ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور محبت والے ہیں۔

chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 6 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 7 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 1 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 5 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 2 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 3 Chitral kalash festival chelum jusht concludes Malaycian bikers attended the event saifur rehman aziz chitral 9

Chitral kalash festival chelum jusht concludes Malaycian bikers attended the event saifur rehman aziz chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
61302

آرٹیکل 63 اے کی تشریح: منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

Posted on

آرٹیکل 63 اے کی تشریح: منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والے ججز نے فیصلہ دیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کے ووٹ کو شمار نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ تین دو کی اکثریت سے جاری کیا۔سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے جاری ہونے والا فیصلہ تین دو کی اکثریت سے ہے، جسٹس مندوخیل اورمظہر عالم میاں خیل نے اختلافی نوٹ لکھا اور منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تجویز دی جبکہ بقیہ تین ججز نے اس پر اتفاق کیا۔ججز نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ انحراف وہ راستہ ہے جس سیاسی جماعتوں کو غیر مستحکم کیا جاسکتا ہے، آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعتوں کے پاس حقوق ہیں، انحراف کرنا سیاسی جماعتوں کو غیر مستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو پٹری سے اتار سکتا ہے جبکہ آرٹیکل تریسٹھ اے سیاسی جماعتوں کیحقوق کی بات کرتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوری نظام کی بنیاد ہیں، آرٹیکل 63 اے کا مقصد ارکان کو انحراف سے روکنا ہے جس کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ کو شمار نہیں کیا جاسکتا، آرٹیکل 63 اے کی اصل روح ہے کہ سیاسی جماعت کے کسی رکن کو انحراف نہ کرنا پڑے اور جماعتوں کو حقوق کا تحفظ ملے۔سپریم کورٹ کے ججز نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کی نااہلی کے لئے قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیارہے،

سپریم کورٹ نے مستقبل میں اراکین کا انحراف روکنے کا سوال صدرکو واپس بھجوا دیا۔سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے دو تین کی اکثریت سے دیے جانے والے فیصلے میں منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی سے متعلق کوئی ریمارکس نہیں دیے جس کے تناظر میں پارٹی سے انحراف کرنے والے رکن کی نااہلی کا فیصلہ پارلیمان کی قانون سازی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دے دیا گیا ہے۔ججز نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ وقت آگیاہیکہ منحرف ارکان کیحوالے سیقانون سازی کی جائے، اختلافی ججزنے منحرف ارکان کوڈی سیٹ کرنیکی رائے بھی دی۔قبل ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں آج سماعت شروع ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حالات تبدیل ہوگئے ہیں مجھے موکل سے نئی ہدایات لینے کے لیے وقت دیا جائے۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ کیا آرٹیکل 63/A ایک مکمل کوڈ ہے؟ کیا آرٹیکل تریسٹھ اے میں مزید کچھ شامل کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا پارٹی پالیسی سے انحراف کرکے ووٹ شمار ہوگا؟ عدالت ایڈوائزی اختیار میں صدارتی ریفرنس کا جائزہ لے رہی ہے، صدارتی ریفرنس اور قانونی سوالات پر عدالت کی معاونت کروں گا۔اشتر اوصاف نے سوشل میڈیا کی شکایت کی اور کہا کہ عدم حاضری پر سوشل میڈیا پر میرے خلاف باتیں ہوئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا نہ دیکھا کریں۔

اشتر اوصاف نے اپنے دلائل میں کہا کہ صدارتی ریفرنس میں قانونی سوال یا عوامی دلچسپی کے معاملے ہر رائے مانگی جاسکتی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آرٹیکل 186 میں پوچھا سوال حکومت کی تشکیل سے متعلق نہیں ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات پر صدر مملکت نے ریفرنس نہیں بھیجا، عدالت صدارتی ریفرنس کو ماضی کے پس منظر میں بھی دیکھیں، صدر مملکت نے ریفرنس بھیجنے سے پہلے اٹارنی جنرل افس یا وکیل سے رائے نہیں لی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صدر مملکت کو صدارتی ریفرنس کے لیے اٹارنی جنرل سے قانونی رائے لینے کی ضرورت نہیں، آرٹیکل 186 کے مطابق صدر مملکت قانونی سوال پر ریفرنس بھیج سکتے ہیں، کیا آپ صدر مملکت کے ریفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں؟اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ مجھے حکومت کی طرف کوئی ہدایات نہیں ملی، اپوزیشن اتحاد اب حکومت میں آچکا ہے، اپوزیشن کا حکومت میں آنے کے بعد بھی صدارتی ریفرنس میں موقف وہی ہوگا جو پہلے تھا، میں بطور اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کروں گا۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں ریفرنس قابل سماعت نہیں؟ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ ریفرنس کو جواب کے بغیر واپس کر دیا جائے؟ اسی پر جسٹس منیب نے کہا کہ سابق اٹارنی جنرل نے ریفرنس کو قابل سماعت قرار دیا، بطور اٹارنی جنرل آپ اپنا موقف لے سکتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریفرنس سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر فائل ہوا جس پر جسٹس جمال نے کہا کہ کیا یہ حکومت کا موقف ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرا موقف بطور اٹارنی جنرل ہے، سابق حکومت کا موقف پیش کرنے کے لیے ان کے وکلاء موجود ہیں، صدر مملکت کو قانونی ماہرین سے رائے لے کر ریفرنس فائل کرنا چاہیے تھا، قانونی ماہرین کی رائے مختلف ہوتی تو صدر مملکت ریفرنس بھیج سکتے تھے۔چیف جسٹس عمر عطال بندیال نے کہا کہ صدارتی ریفرنس پر کافی سماعتیں ہو چکی ہیں، آرٹیکل 17 سیاسی جماعت کے حقوق کی بات کرتا ہے، آرٹیکل 63 اے سیاسی جماعت کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی پر 2 فریقین سامنے آئے ہیں ایک وہ جو انحراف کرتے ہیں اور دوسرا فریق سیاسی جماعت ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مارچ میں صدارتی ریفرنس آیا، تکنیکی معاملات پر زور نہ ڈالیں، صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے سے معاملہ کافی آگے نکل چکا ہے، ڈیڑھ ماہ سے صدارتی ریفرنس کو سن رہے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ٹیکنیکل نہیں آئینی معاملہ ہے، عدالتی آبزرویشنز سے اتفاق نہیں کرتا لیکن سر تسلیم خم کرتا ہوں، عدالت نے رکن اور سیاسی جماعت کیحقوق کو بھی دیکھنا ہے، انحراف پر رکن کے خلاف کارروائی کا طریقہ کار آرٹیکل 63 اے میں موجود ہے، آرٹیکل 63 اے کے تحت انحراف پر اپیلیں عدالت عظمیٰ میں ا?ئیں گی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر مملکت کے ریفرنس پر رائے دینے سے اپیلوں کی کارروائی پر اثر پڑے گا، آرٹیکل 63 اے کے انحراف سے رکن خودبخود ڈی سیٹ نہیں ہوجاتا، انحراف کرنے سے رکن کو شوکاز نوٹس سے وضاحت مانگی جاتی ہے، سربراہ وضاحت سے مطمئن نہ ہو تو ریفرنس بھیج سکتا یے۔جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ کیا صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں اپنی سالانہ تقریر میں یہ معاملہ کبھی اٹھایا؟ کیا آرٹیکل 63/A کی تشریح کے لیے کبھی کسی جماعت نے کوئی اقدام اٹھایا؟ کیا کسی سیاسی جماعت نے تریسٹھ اے کی تشریح یا ترمیم کے لیے کوئی اقدام اٹھایا؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ سینیٹ میں ناکامی کے بعد سابق وزیراعظم نے ارکان کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی، عمران خان نے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لینے سے پہلے بیان جاری کیا، عمران خان نے کہا کہ ارکان اپنے ضمیر کے مطابق مجھے اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ کریں، عمران خان نے کہا مجھے ووٹ نہیں دیں گے تو گھر چلا جاؤں گا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے اور عدم اعتماد کے ووٹ میں بہت فرق ہے۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی مرضی ہے وہ ہدایات جاری کریں یا نہ کریں جس پر اٹارنی جنرل بولے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے وقت بھی وہی وزیراعظم تھے، سابق وزیر اعظم نے اپنے پہلے موقف سے قلا بازی لی۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ کیا وزیراعظم اپنی ہدایات میں تبدیلی نہیں کرسکتا؟ کیا وزیراعظم کے لیے اپنی ہدایات میں تبدیلی کی ممانعت ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم نے آئین کے تحت حلف لیا ہوتا ہے، وزیر اعظم اپنی بات سے پھر نہیں سکتا۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ کیا انحراف کرنا بددیانتی نہیں؟ کیا انحراف کرنا امانت میں خیانت نہیں ہوگا؟ کیا انحراف کرنے پر ڈی سیٹ ہونے کے بعد آرٹیکل 62 (1) ایف کا اطلاق ہوسکتا ہے؟ کیا انحراف کرکے ڈالا گیا ووٹ شمار ہوگا؟ ان سوالات کے جوابات دیں کیوں کہ خیانت کی ایک خوف ناک سزا ہے اس پر اٹارنی جنرل نے تسلیم کیا اور کہا کہ بالکل خیانت ایک بڑا جرم ہے۔جسٹس جمال نے کہا کہ ایک خیانت اپنے ضمیر کی بھی ہوتی ہے، کیا ضمیر سے خیانت کرکے کسی کی مرضی سے ووٹ ڈالا جا سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ رضا ربانی یا کسی کے بیان پر عدالت انحصار نہیں کرسکتی، عدالت کے سوال کا جواب نہ دے پاؤں لیکن اپنی گزارشات تو دے سکتا ہوں، رکن عوام سے پانچ سال کے لیے ووٹ لے کر آتا ہے، وزیراعظم ارکان کے ووٹ سے منتخب ہوتا ہے اور وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، اگر کوئی وزیر اعظم عوام سے کیے وعدہ پورے نہ کرے تو کیا ہوگا؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر قانون میں سات سال سزا لکھی ہے تو سزائے موت نہیں دی جاسکتی۔

جسٹس منیب نے کہا کہ کیا منحرف کی سزا کے لیے قانون نہیں بنایا جاسکتا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن پارلیمنٹ نے قانون نہیں بتایا۔جسٹس منیب نے کہا کہ کس بنیاد پر آپ کہتے ہیں آرٹیکل تریسٹھ اے کا اطلاق نہیں ہوتا؟ جب تک آئین میں ترمیم نہیں کرتے ا?پ ارٹیکل 62/63 کا اطلاق نہیں کرسکتے، ابھی تک آپ کہہ رہے ہیں قانون بن سکتا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی، ا?رٹیکل 62 – 63 اور تریسٹھ اے میں ترمیم پارلیمں ٹ ہی کرسکتی ہے، آئین ایک penalty فراہم کرتا ہے اس میں ترمیم کے بغیر اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس جمال نے کہا کہ کیا آئین کی فراہم کردہ penalty کو قانون کے ذریعے بڑھایا جاسکتا ہے؟ آرٹیکل 63 اے ووٹنگ سے متعلق ارکان کو پابند بناتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس صورت میں آرٹیکل 95 غیر موثر ہو جائے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا ہارس ٹریڈنگ کے بغیر عدم اعتماد ہوسکتی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے ووٹنگ سے متعلق ارکان کو پابند بناتا ہے اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس صورت میں آرٹیکل 95 غیر موثر ہو جائیگا۔جسٹس اعجاز نے پوچھا کہ کیا ہارس ٹریڈنگ کے بغیر عدم اعتماد ہو سکتی ہے؟

جسٹس جمال نے پوچھا کہ ایک سیاسی جماعت اپنے بنائے وزیر اعظم کو ہٹا کر نیا لا سکتی ہے؟چیف جسٹس نے پوچھا کہ آرٹیکل 63 اے کی پیروی سے آرٹیکل 95 کیسے غیر موثر ہوگا؟ کسی کو وزیر اعظم پر اعتراض ہے تو پارلیمنٹ چھوڑ دے، ایسی صورت میں صدر مملکت وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر صدر اسی جماعت کا ہو جس کا وزیر اعظم ہے تو ایسی صورت میں صدر مملکت اعتماد کو ووٹ لینے کا نہیں کہے گا۔آرٹیکل تریسٹھ اے ریفرنس کی سماعت کے اختتام پر پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی سرزنش ہوئی۔ بابراعوان نے کہا کہ مجھے سنا جائے سب سے بڑی سیاسی جماعت کا موقف پیش کرنا چاہتا ہوں جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت کی نظر میں کوئی پارٹی چھوٹی بڑی نہیں سب برابر ہیں۔چیف جسٹس نے بابر اعوان کو انتباہ کیا کہ جب عدالت بات کر رہی ہو تو بیچ میں مداخلت مت کریں اور عدالت کی بات سنیں، آپ ہمیں مت بتائیں کہ کون سی بڑی پارٹی سے ہیں، عدالت نے یہ کیس پارٹی کے سائز کی وجہ سے نہیں بلکہ آئین کی تشریح کے لیے سنا ہے، آپ کا موقف ہم نے دو مرتبہ سنا آپ کے نکات ہمیں سمجھ اگئے ہیں، اب آپ دو مں ٹ میں کیا کہنا چاہتے ہیں ہم دو منٹ اور بیٹھ جاتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہاکہ میں دو منٹ نہیں بلکہ دس منٹ لوں گا تاہم عدالت نے بابر اعوان کو دس منٹ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ بعدازاں دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کرلی اور فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔فیصلے کے ردعمل کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اندر اور باہر اضافی سیکورٹی تعینات کردی گئی۔ سپریم کورٹ پارکنگ کو جانے والے ایک راستے کو سیل کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں داخل ہونے والے افراد کی شناخت لازمی قراردے دی گئی۔ اعلی پولیس افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔۔۔پس منظر۔۔۔۔واضح رہے کہ آرٹیکل 63A کی تشریح کا صدارتی ریفرنس 21 مارچ کو سپریم کورٹ بھیجا گیا، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر 20 سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور 58 دن میں ریفرنس پر سماعت مکمل کی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے صدارتی ریفرنس پر سماعتیں کیں۔

………………………

پی ٹی آئی کے 25 اراکین کی نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے پچیس ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے پچیس ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نیمنحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجا تھا۔آج ہونے والی سماعت کے موقع پر پی ٹی ا?ئی نیکورئیر کمپنی کی اصل دستاویزالیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جبکہ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے جواب الجواب دلائل میں کہاکہ پارٹی پالیسی میڈیا پر دن رات چلتی ہے۔یکم اپریل کو اجلاس میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نیپرویزالٰہی کے امیدوارہونے کا اعلان کیا،عمران خان کیفیصلے کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے باقاعدہ منظوری دی،ایسے میں جب ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جسے آج ہی سنایاجائے گا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی اور درخواست گزار ملیکہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہ ملک میں سرعام ا?ئین شکنی ہوئی، ارکان اسمبلی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز اپنی پارٹی کو کمزور کرنے میں ملوث تھے، ایم پی ایز نے اسمبلی میں لاڈلے بچے کو ووٹ ڈالا، عمران خان کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیکر انہوں نے آئین شکنی کی۔اس موقع پر بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی نے ارکان کو ہدایات دی تھیں، یہ کہنا کہ پارٹی ڈائریکشن کیا ہے یہ درست نہیں ہے،اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے

…………………………………………………….

 

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی، اپیل میں کہا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کرصرف مجھ پرفرد جرم غیرقانونی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔اپیل یں کہا گیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کرصرف مجھ پرفرد جرم غیرقانونی ہے، فرد جرم عائد کرنے کا حکمنامہ کالعدم قرار دیکر کیس ختم کیا جائے۔رانا شمیم کا کہنا تھا کہ کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو دیا۔اپیل میں رانا شمیم نے انصار عباسی، میر شکیل الرحمان اور عامر غوری کو بھی فریق بنایا گیا اور کہا انصار عباسی کو ٹرائل سے نکال کر کیسے پتہ چلے گا انھیں بیان حلفی کیسے ملا۔دائر اپیل میں کہا گیا کہ کیس کے مرکزی ملزم کو پرائیوٹ افراد کی یقین دہانی پر ڈسچارج کردیا گیا، قانون میں پرائیوٹ افراد کی یقین دہانی پر ایسا کرنے کا تصور موجود نہیں۔جنہوں نے تسلیم کیا انھوں نے اشاعت کی، ان پر کیس ختم کردیا گیا، میں برملا کہہ رہا ہوں کسی کو بیان حلفی چھپانے کو نہیں دیا، میری واضح تردید کے باوجود فرد جرم عائد کردی گئی۔رانا شمیم کی جانب سیفرد جرم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت آج ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود اور جسٹس بابرستار سماعت کریں گے۔

…………………………………..

 

جیوانی: ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی کروکر شکار کر لی

جیوانی(سی ایم لنکس) ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی کروکر شکار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق جیوانی بلوچستان کے سمندر میں ماہی گیروں نے 18 کروکر مچھلیاں جسے بلوچی میں کِر اور سندھ میں سوا کہا جاتا ہے، شکار کر لی ہے۔ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق ان 18 کروکر مچھلیوں سے ماہی گیروں کو کل 8 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔معظم خان نے بتایا کہ کروکر مچھلی بہت قیمتی ہوتی ہے جس کی ایک بہت بڑی مارکیٹ چین بھی ہے، اس مچھلی کا گوشت بھی قیمتی ہوتا ہے، اور اس کے قیمتی ہونے کی اصل وجہ اس کا ایئر بلیڈر ہے۔انھوں نے بتایا کہ چین میں اس ایئر بلیڈر کو بہترین کھانوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مچھلی کے ایئر بلیڈر کو سْکھا کر چین کو بیچا جاتا ہے۔معظم خان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم سرمایہ کاری کے طور پر گھر میں سونا خرید کر رکھتے ہیں، چین میں لوگ اس کروکر مچھلی کے خشک ایئر بلیڈر کو رکھتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61296

صوبائی کابینہ نے انصاف فوڈ کارڈ جاری کرنے اورسٹیلمنٹ آپریشنز اور ریونیو اکیڈیمی کے ملازمین کی ریگولرائزیشن اور 7ہزارمساجد کی سولرائزایشن کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے انصاف فوڈ کارڈ جاری کرنے اورسٹیلمنٹ آپریشنز اور ریونیو اکیڈیمی کے ملازمین کی ریگولرائزیشن اور 7ہزارمساجد کی سولرائزایشن کی منظوری دیدی

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے صحت انصاف کار ڈ کی کامیابی اور بہترین کارکردگی کی طرز پرعوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اورانقلابی قدم اٹھاتے ہوئے انصاف فوڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری دی ہے ۔صحت کارڈ کے بعدخیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے انصاف فوڈ کارڈ میں بھی پہل کی اور مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو ریلیف دیاجس کے تحت مستحق گھرانوں کو ماہانہ2100روپے سبسڈی دی جائے گی جس سے 50لاکھ افراد مستفید ہوں گے جبکہ اس پر مجموعی لاگت تقریباً26 بلین روپے آئے گی جو سبسڈی کی مد میں حکومت خیبر پختونخوا برداشت کرے گی۔مجوزہ سکیم کی مستحقین کے انتخاب کیلئے احساس پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔مذکورہ کارڈکے اجراءکیلئے بینک آف خیبر کے ساتھ معاہدہ کرکے اے ٹی ایم کی طرز پرکارڈ جاری کیا جائے گا جس پر عملی اقدامات جولائی2022ءسے ہوں گے۔

یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ محمد علی سیف نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا 71واں اجلاس منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے سال 2022-23ءکیلئے گندم کی خریداری اور ذخیرہ کرنے کی مقدار1.2ملین میٹرک ٹن سے بڑھا کر 1.4ملین میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی تاکہ فلورملز کو گندم کی سپلائی کی فراہمی جاری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ملز کو مئی ، جون اور جولائی کے مہینوں میں بھی گندم کی فراہمی جاری رہے گی تاکہ صوبے میں آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔صوبائی کابینہ نے 7ہزارمساجد کی سولرائزایشن کی بھی منظوری دی جس میں 5ہزار مساجد بندوبستی اضلاع جبکہ 2ہزار مساجد ضم اضلاع کے ہوں گے۔

صوبائی کابینہ نے محکمہ اوقاف کی 268 کینال 10مرلہ اراضی کی پرائیویٹ لیز کو منسوخ کرتے ہوئے مذکورہ اراضی محکمہ سپورٹس کو ضلع ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی ہے۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا سٹیلمنٹ آپریشنز اور ریونیو اکیڈیمی کے ملازمین کی ملازمت کی ریگولرائزیشن کی منظوری کے مسودہ قانون2022کی بھی منظوری دیدی ہے۔صوبائی کابینہ نے گریڈ۔20کے آفیسر مطہر ذیب کمشنر ہزارہ ڈویژن کو بطور ممبربورڈ/ڈائریکٹر پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ نامزدگی کی بھی منظوری دی۔
صوبائی کابینہ نے ضم اضلاع میں عارضی طور پر متاثر ہونے والے(TDPs) کی بحالی و تعمیر نو کیلئے کئے جانے والے مفاہمتی یاداشت میں جون2023 تک توسیع کرنے کی منطوری دیدی ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، سکولوں کی تعمیر، سکولوں میں لیبارٹریز کا قیام، طبی مراکز کا قیام، طبی آلات و سہولیات کی بہتری کیلئے شرو ع کئے گئے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ نے ٹیکسٹ بک بورڈ میں دو ممبران کی خالی پوسٹوں ممبر ایڈیٹوریل اینڈ پروڈکشن اور ممبر سیلز اینڈ پروڈکشن کیلئے بالترتیب عبدلولی خان اورڈاکٹر سمیرہ تاج کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
61286

صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس, شمالی وزیرستان سے پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ حوالے بریفنگ, انسدادپولیو مہمات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ وزیر صحت

چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوا پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
پولیو ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات و تربیت دینے کی ہدایت۔

ُپشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس منگل کے روز کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پاک آرمی، پولیس کے حکام، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن اور دیگر معاون تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہاچیلینجز کے ساتھ ساتھ پولیو کے مکمل خاتمے تک سخت محنت کی ضرورت ہے۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں انسدادپولیو مہمات پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بنیادی صحت مراکز کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائی گئی ہے۔ان مراکز میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات سے شہریوں کو بہترین سہولیات میسر ہونگی اور پولیو مہمات پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اجلاس کو بتایا کہ شمالی وزیرستان سے پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی لئے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں پولیو مہم کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 23 مئی سے شروع ہونے والے انسدادپولیو مہم کے دوران   65 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزادخان بنگش نے ہدایت کی کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں انسدادپولیو مہم مزید موثرانداز میں چلائی جائے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ آئندہ نسلوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ناگزیر ہے جس میں کوئی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر شہزادخان بنگش نے مزید کہا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اس لئے اس وائرس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے انسدادپولیو مہمات ہر صورت میں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہمات کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز پولیو مہمات کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ تاکہ جلد ازجلد پولیو وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ فیک فنگرمارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور انکاری والدین کو قائل کرنے کے لئے بھی سنجیدہ اقدام اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوا اس کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

chitraltimes provincial polio task force meeting

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61282

وزیر اعلیِ نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزارخوانی کا باضا بطہ افتتاح کیا 

Posted on

وزیر اعلیِ نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزارخوانی کا باضا بطہ افتتاح کیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز پشاور کے علاقہ ہزار خوانی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزارخوانی کا باضا بطہ افتتاح کیا ہے۔ 280 کنال وسیع رقبے پر مشتمل ہزار خوانی میگا پارک کے قیام پر 37 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس میں سیر وتفریح کی ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔ پارک سے علاقے کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کو سیرو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم ہونگی۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے شیخ آباد گرلز ہائی سکول کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جو تقریباً پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، بیرسٹر محمد علی سیف،فیصل امین اور کامران بنگش، ایم این اے شوکت علی، ایم پی ایز فضل الٰہی، آصف خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہزار خوانی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پارک کا قیام صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، یہ پارک پشاور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا باعث ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہزار خوانی پارک میں فیملیز کے لیے الگ دن مقررکیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مزید کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں پرانے پارکوں کو بحال کیا جارہا ہے جبکہ رنگ روڈ کے مسنگ لنک کی تعمیر کے لیے 14 ارب روپے مالیت کا  پی سی ون منظوری کےلئے متعلقہ فورم کو بھیج رکھا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک رش کو کم کرنے کے لیے نئے جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر پر کام شروع ہے، اس کے علاوہ نیو پشاور ویلی کے نام سے صوبائی حکومت کے  میگا ہا¶سنگ منصوبے پر بھی کام جاری ہے، نیو پشاور ویلی حکومت کا پہلا منصوبہ ہے جو لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت تعمیر ہوگا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کو نیو پشاور ویلی منتقل کیا جائے گا، محمود خان نے واضح کیا کہ پشاور کے باسیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مہمند ڈیم اور جبہ ڈیم سے پانی کی سپلائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے،انہوں نے اس موقع پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہزار خوانی پارک میں کام کرنے والے 20 ملازمین کے لیے ایک بیسک پے کے برابر انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جاری تحریک کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عمران خان کا بھر پور ساتھ دینے پر پورے صوبے کے عوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے پشاور سمیت تمام جلسوں نے  ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخوا کپتان کا ہے، محمود خان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر عوام کا جم غفیر  اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوگا، لاکھوں کی تعداد میں لوگ آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اور اس مارچ میں خیبرپختونخوا کا کردار مثالی ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات وقت کی ضرورت ہیں، امپورٹڈ حکومت پٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ تک نہیں کر سکتی، تین  سٹوجز نے اکٹھے ہو کر عوام دوست حکومت پر حملہ کیاہے ، محمود خان نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں سے ملک پر ایک نا اہل ٹولہ مسلط ہے جس نے ملک کو مقروض بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت پر نا اہل لفظ چھوٹا پڑتا ہے،تین  چوروں کا ٹولہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے اور اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لیے اقتدار میں آیا ہے، محمود خان نے حج کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں سرکاری حج کی فیس چار لاکھ روپے تھی جو اب 10 لاکھ روپے ہوگئی ہے،انہوں نے کہا بہت جلد عام انتخابات ہونگے اور عمران خان ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب ہونگے۔
<><><><><><><><>

chitraltimes cm kpk mahmood khan anaugurating hazar khawani Mega park speec

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61275

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن  چترال جیسے دورآفتادہ اضلاع کے بچیوں کے لئے پرائمری تعلیم کو عام کرنےمیں کلیدی کردارکررہی ہے۔ وزیرزادہ

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن  چترال جیسے دورآفتادہ اضلاع کے بچیوں کے لئے پرائمری تعلیم کو عام کرنےمیں کلیدی کردارکررہی ہے۔ وزیرزادہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن بچیوں کے لئے پرائمری تعلیم کو عام کرنے اور پہاڑی علاقوں سمیت ناقابل رسائی چھوٹے چھوٹے گاؤں میں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ملک وقوم کی مستقبل کو سنوارنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور چترال جیسے دور افتادہ اضلاع میں اس کی کارکردگی نمایان ہوکر سامنے آرہی ہے جہاں چھوٹے بچے اور بچیاں دریا اور نالے عبورکرکے اور پہاڑی راستے پر سفر کرکے ہر روز گاؤں سے سکول نہیں جاسکتے تھے۔

کالاش وادی بمبوریت کے برونٹھار گاؤں میں کمیونٹی گرلز سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت پی ٹی آئی حکومت کی ٹاپ ترجیحات میں شامل رہی ہیں اور فاونڈیشن کی کارکردگی اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی طرف سنجیدہ قدم ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور اور علم کے شمع روشن ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فاونڈیشن کی کارکردگی میں بہت ہی بہتری آئی ہے جس نے ترقی کے کئی سنگ میل عبورکی ہے جوکہ اس کے سربراہ اور اس کی ٹیم کی انتھک محنت اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے منیجنگ ڈائرکٹر ظریف المعانی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرم، ڈپٹی ڈائرکٹر فاونڈیشن گلزار، ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر لویر چترال نعیم اللہ، ضلع کونسل کے سابق رکن بہرام شاہ کالاش اور وادی کے عمائیدین موجود تھے۔

اپنے خطاب میں ظریف المعانی نے کہاکہ کالاش تہوار چیلم جوشٹ کے موقع پر اس وادی کے عوام کے لئے ایک تخفہ ہے جبکہ لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں 114سے ذیادہ کمیونٹی سکول ایسے پسماندہ اور دورافتادہ گاؤں میں کھول دئیے گئے ہیں جن کے قرب وجوار میں کوئی سرکاری یا پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی سکول نہیں ہے اور محض اس وجہ سے بچے اور بچیاں سکول میں انرولمنٹ سے رہ جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن نے اب طالبات کی تعداد بڑہانے کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی اپنا ٹارگٹ بنالیا ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ہر ضلع میں چار،چار مڈل سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ اگست سے شروع ہونے والی اگلی تعلیمی سال سے کام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اس سسٹم میں بھر پور استعمال کیا جائے گا اور ہر سکول کو انٹرنیٹ کے ذریعے فاونڈیشن کے ہیڈ کوارٹرز میں اسٹوڈیو سے کنیکٹ کیا جائے گا جبکہ اس وقت تمام طالبات اور استانیوں کی روزانہ کی حاضری کی ان لائن مانیٹرنگ ہوتی ہے۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی نے سکول کھولنے پر فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے ایڈیشنل سیکریٹری عبد الاکرم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

بعدازاں اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی کے مقا م پر فاونڈیشن کی ضلعی دفتر کھولنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ظریف المعانی اورنومنتخب چیرمین مستوج تحصیل سردار حکیم نے فیتہ کاٹ کردفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرم کے علاوہ مقامی عمائیدیں بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ظریف المعانی،سردار حکیم، عبدالاکرم کے علاوہ ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر اپر چترال عالمگیر بخاری، ماہر تعلیم صاحب الرحمن، پی ٹی آئی لیڈر زار بہار خان، کمیونٹی لیڈر ذاکر زخمی، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے فاتح احمد شکست اور دوسروں نے خطاب کیا۔ پہاڑ کے دامن پر واقع ایک الگ تھلگ گاؤں نوڑ کے مقام پر بھی کمیونٹی گرلز سکول کا افتتاح کیا گیا جس کے قرب وجوار کے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کوئی سکول موجود نہیں ہے۔

chitraltimes zariful mani md eef kalash visits

chitraltimes zariful mani md eef kalash visits1

chitraltimes zariful mani md eef kalash visits abdul akram speech chitraltimes zariful mani md eef kalash visits and school nauguration book distributes chitraltimes zariful mani md eef kalash visits and school nauguration2 chitraltimes zariful mani md eef kalash visits and school nauguration chitraltimes zariful mani md eef kalash visits books distribution

chitraltimes zariful mani md eef upper chitral visits eef shool inagurated chitraltimes zariful mani md eef upper chitral visits abdul akram addl secy speech chitraltimes zariful mani md eef upper chitral visits speech chitraltimes zariful mani md eef upper chitral visits

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61251

طالب علم پیار علی کا اعزاز، اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے سول انجینیرنگ اینڈ کنسٹرکشن منیجمنٹ کی ڈگری اعزازی نمبروں سے حاصل کی

طالب علم پیار علی کا اعزاز، اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے سول انجینیرنگ اینڈ کنسٹرکشن منیجمنٹ کی ڈگری اعزازی نمبروں سے حاصل کی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گرم چشمہ چترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالبعلم پیار علی خان نے مسیسیپی اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ (Mississippi State University USA)سے سول انجینیرنگ اینڈ کنسٹرکشن منیجمنٹ کی ڈگری اعزازی نمبروں سے مکمل کی ہے ۔ اور گزشتہ دن کنوکیشن کی ایک پررونق تقریب میں انھوں نے ڈگری حاصل کی ۔انجینر پیار علی خان بیشقیر گرم چشمہ کی معروف شخصیت انجینیرنیت علی خان کے فرزند ارجمند ہیں۔ انھوں نے اپنی ابتدایی تعلیم گرم چشم سے حاصل کی ، میٹرک آغا خان ہایرسیکنڈری سکول چترال سے اور اے لیول روٹس انٹرنیشنل اسلام آباد سے مکمل کرنے کے بعد اعلیِ تعلیم کیلے امریکہ چلے گیے تھے۔ جہاں وہ نمایاں نمبروں سے اعلیِ تعلیم مکمل کی ۔ انجینیرپیارعلی گزشتہ تمام امتحانات بھی نمایاں نمبروں سے پاس کرنے اور اپنے علاقے سے پہلے سول انجینیرنگ اینڈ کنسٹرکشن منیجمنٹ میں فارن ڈگری لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کواللہ تعالی کی مہربانی، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔

chitraltime piyar ali receiving degree garamchashma chitraltime piyar ali receiving degree usa

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61232

وزیراعلیِ نے پشاور میں اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سکلز لیب کا افتتاح کردیا

Posted on

وزیراعلیِ نے پشاور میں اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سکلز لیب کا افتتاح کردیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں نئے قائم کئے گئے کلینیکل سکلز لیب کا باضابطہ افتتاح کردیاہے۔ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ سکلز لیب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے جو پورے ملک میں سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کا واحد لیب ہے۔ اس سکلز لیب میں میڈیسن ، سرجری ، گائنی ، پیڈز اور دیگر تمام سپیشلٹیزمیں ڈاکٹروں کی تربیت کیلئے جدید آلات نصب کئے گئے ہےں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو تربیت کیلئے باہر نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہ جدید سہولت مقامی سطح پر دستیاب ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمود خان تھے۔ صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا ، کامران بنگش، بیرسٹر محمد علی سیف بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ پشاور سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان، ملک واجد اور ارباب وسیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت اور پی جی ایم آئی کی انتظامیہ کو اسکلز لیب کے قیام پر  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس لیب کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے بین الاقوامی معیا ر کے مطابق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور بلا شعبہ میڈیکل کے شعبے میں تربیت فراہم کرنے والا ایک بہترین ادارہ ہے جو مذکورہ سکلز لیب کے قیام کے بعد ملک بھر میں جدید طرز کے لیب کا حامل پہلا سرکاری ادارہ بن چکا ہے۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت  نے صحت کے شعبے میں بے مثال اصلاحات متعارف کرائی ہیں کیونکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو جدید خطوط پر ترقی دینا شروع دن سے حکومت کی ترحیج رہی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ایک طرف صوبے میں پہلے سے موجودصحت سہولیات کو  اپگریڈ کر رہے ہیں تو دوسری طرف جدید ترین اداروں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تجدید کاری کی جارہی ہے جبکہ بنیادی مراکز صحت اوررورل ہیلتھ سنڑز کو24/7 مراکز صحت میں تبدیل کرنے پر کام جاری ہے، اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبے کے مختلف ریجنز میں چار بڑے ہسپتال قائم کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں پہلے سے موجود بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بو جھ کم کیا جاسکے اور لوگوں کو مقامی سطح پر صحت کی معیاری سہولیات میسر آسکیں۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ انہوں نے حکومت میں آتے ہی ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنانے، ڈاکٹر و دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے، پرانے مراکز صحت کو اپگریڈ کرنے اورعوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور اس سلسلے میں متعدد اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات مکمل کئے گئے ہےں جن کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے صحت کے شعبے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ صحت کارڈ پلس منصوبہ صوبائی حکومت کا ایک عوام دوست اور غریب پرور منصوبہ ہے جس سے صوبے کی سو فیصد آبادی بلا امتیاز مستفید ہو رہی ہے۔ صوبے کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ بھی نہیں معلوم کہ پورے خیبرپختونخوا میں لوگ علاج معالجے کی مفت سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ تک نہیں کر پا رہی باقی فیصلے کیا کرے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی حقیقی آزادی اور خود مختاری کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں، عمران خان کی کال پر عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکلے گا، ملک میں جلد الیکشن ہونگے اور عمران خان دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے، اور ملک میں 1860 سے نافذ قوانین میں اصلاحات کریں گے۔صوبے کے حقوق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے واضح کیا کہ وہ امپورٹڈ وفاقی حکومت سے صوبے کا حق چھین کر لیں گے، اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
قبل ازیں وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خطاب میں صحت کے شعبے میں کی گئی اصلاحات و دیگر اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی جی ایم آئی ڈاکٹر محمد عارف نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر ، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل اور ہسپتال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
<><><><><><><><>

 

chitraltimes cm mahmood inagurating abbottabad bypass road

وزیراعلیِ نے ضلع ایبٹ اباد میں دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز ضلع ایبٹ اباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 18 کلو میٹر طویل دھمتوڑ بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا جو 3.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جو 24 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے لئے تاریخی جلسے کے انعقاد پر ایبٹ آباد کے پارٹی کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد دورے کا مقصد کارکنان اور عوام کو آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی دعوت دینا ہے ، آزادی مارچ کو کامیاب بنانے میں ایبٹ آباد سمیت پورے خیبرپختونخوا کا سب سے اہم کردار ہوگا۔ محمود خان نے کہا کہ زبردستی حکمران بنائے گئے نااہلوں کو پتہ بھی نہیں کہ وہ کس دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کے لئے نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ منصوبہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرانے اور چوری چھپانے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ سازش کے تحت مسلط کی گئی حکومت ہفتہ دس دن کی مہمان ہے اور بہت جلد انتخابات ہونگے اور انشاءاللہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے چاروں صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرداری انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں لیکن وہ پہلے سندھ میں تو اصلاحات کریں ، سنیما ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنےوالا خاک اصلاحات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس پر فرد جرم عائد ہونا تھی وہ ملک کا وزیراعظم بن گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکثر کابینہ اراکین ضمانتوں پر ہےں اور خود کو وزیراعظم کہنے والے کو یہ بھی نہیں معلوم کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو سالوں سے لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کے شروع کئے گئے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگانا چاہتی ہے جو وہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئیے یہ برملا جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہےں جو قوم کی خود مختاری کے لئے سینہ تان کر کھڑے ہےں اور یہ عمران خان کی ذات یا جماعت کی نہیں بلکہ قوم کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور اس جنگ میں ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہےں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل اور روشن پاکستان کے لئے عمران خان کا ہاتھ مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں وہ مقصد حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے جس کےلئے پاکستان بنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تناول انٹر چینج کا منصوبہ اگلے بجٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ حویلیاں ہسپتال کی اپگریڈیشن اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی آئندہ بجٹ کا حصہ بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کا مسئلہ بھی حل کردیا جائے گا اور اگلے دورے کے دوران ٹھنڈیانی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کی تجدید کاری کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی سیٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد کےلئے 12 ارب روپے کے مختلف منصوبے رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کالونی کے قیام کے حوالے سے کہا کہ میڈیا کالونی کے لئے زمین کی خریداری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضروری کاروائی عمل میں لائےں۔ قائم مقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی ، اراکین صوبائی اسمبلی قلندر خان لودھی ، نذیر عباسی ، مومنہ باسط اور سابق ایم این اے علی خان جدون نے بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔
<><><><><><><><>

chitraltimes cm mahmood and acting governor addressing abbottabad

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61224

ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکمے گرمی کی لہر کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ چیف سیکرٹری

Posted on

ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکمے گرمی کی لہر کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاط برتنا چاہیے۔ چیف سیکرٹری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں جاری گرمی کی لہر کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری نے گرمی کی لہر کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں انتظامی سیکرٹری داخلہ، زراعت و لائیوسٹاک، بلدیات، ریلیف اور آبادکاری، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف انجینئر ساوتھ محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام گرمی کی شدت کم ہونے تک ہائی الرٹ پررہیں اور گرمی سے بچنے کیلئے آگاہی پھیلانے کے لئے بھی مہم اور اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ادارے کے ہیلپ لائن 1700 پر دیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی اضلاع جہاں گرمی کی شدت کی وجہ سے گلیشیر کے پگھلنے سے سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے 17 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ گرمی کی لہر کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنا چاہیے۔ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے شہری زیادہ سے زیادہ پانی پئیے، باہر نکلنے کی صورت میں گیلے کپڑے سے سر کو ڈھانپ کرکے رکھیں۔ عوام غیر ضروری اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور بزرگ شہریوں اور بچوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی پھیلانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں اور گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61222

کیلاشی مذہب کی سالانہ مذہبی تہوار چیلم جوشٹ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذہر،فیسٹول کودیکھنے کیلئے ملکی وغیرملکی سیاحوں کے ساتھ  ملائیشیا سے  بائیکرز گروپ کی شرکت

Posted on

کیلاشی مذہب کی سالانہ مذہبی تہوار چیلم جوشٹ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذہر،فیسٹول کودیکھنے کیلئے ملکی وغیرملکی سیاحوں کے ساتھ  ملائیشیا سے  بائیکرز گروپ کی شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) قدیم ترین تہذیب و ثقافت کی امین اور کیلاشی مذہب کے حامل قبیلے کاسالانہ مذہبی تہواروچیلم جشٹ (جوشی) تہواراپنی تمام تر رسومات کے بعدوادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز نوجوان جوڑوں کے مابین روایتی شادی بیاہ کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔اختتامی تقریب پروزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی اموروزیر زادہ نے شرکت کی۔ ان کے ہمرا ہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوار الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارازم اتھارٹی قیصر خٹک، ایونٹ کوآرڈینیٹر وقاص علی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔فیسٹیول کی دلچسپ بات ملائیشیا سے آیا بائیکرز گروپ تھا جنہوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد چلم جوشی فیسٹیول کا رخ کیا اور حسین وادیوں سے گزرتے ہوئے کیلاش پہنچے۔

ملائیشین بائیکرز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا ہر مقام انتہائی خوبصورت ہے۔ یہاں آکر زندگی کے حسین ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ بائیکرز گروپ کے سربراہ نے چیلم جشٹ فیسٹیول کو خوب سراہا اور کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔ ہمیں مکمل سیکورٹی اور تعاون فراہم کرنے پر خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے شکر گزار ہیں۔ بائیکرز کا وفد فیسٹیول میں شرکت کے بعد گرم چشمہ روانہ ہوگیا۔جس کے بعد یہ ریلی کی شکل میں کاغ لشٹ میڈوز اور شندور ٹاپ میں پڑاؤ کرینگے۔ چلم جوش فیسٹیول کے آخری روز گھونا جوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا گیا۔ جس میں کیلاش کی تینوں وادیوں بریر، رمبور اور بمبوریت سے کیلاشی ایک جگہ جمع ہوئے اور خوشیاں منائیں۔وادی کیلاش میں چلم جوش فیسٹیول میں شرکت کیلئے آئے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کیلئے گزشتہ روز موسیقی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال کے مقامی گلوکاروں نے پرفارم کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر سیاحوں کا کہنا تھا کہ چلم جوش فیسٹیول میں پہلی بار ایسے انتظامات دیکھنے کو ملے۔ رش زیادہ ہونے کے باوجود راستے میں پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کی روانگی کو جاری رکھاجبکہ یہاں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

چلم جوش تہوارکو عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔

chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 1 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 12 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 9 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 11 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 10 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 8 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 6 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 5 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 3 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 4

chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 7 chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes bikers attended the event chitral 2

chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes here in chitral chitraltimes kalash festival chelum jusht concludes here in chitral2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61203

عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو وعدے کئے وہ پورے کرنا مشکل ہیں،.وفاقی وزیر خزانہ

Posted on

عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو وعدے کئے وہ پورے کرنا مشکل ہیں،.وفاقی وزیر خزانہ

موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو وعدے کئے وہ پورے کرنا مشکل ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے خاتمہ کا وعدہ عمران خان کی حکومت نے کیا تھا، عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ایل این جی درآمد نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بجلی بنانے کے کارخانے بند ہو گئے، موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے، موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، جب ہم حکومت چھوڑ کر گئے تو گندم اور چینی برآمد کرتے تھے لیکن گذشتہ دور حکومت میں گندم اور چینی کی سمگلنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں قومی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات کرنا پڑیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران تقریباً 8 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کرے گا جن میں 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل بھی شامل ہے، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے معیشت خسارہ میں ہے، عمران حان کو اپنے سوا تمام غدار نظر آتے ہیں، عمران حکومت نے قیام پاکستان سے لے کر ماضی کی تمام حکومتوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ریکارڈ قرضے لئے، کورونا کی عالمی وباء کے دوران غیر ملکی امداد اور قرضوں کی واپسی میں رعایت کے باوجود عوام کو کوئی رعایت نہ دی گئی، ہمارے گذشتہ دور حکومت میں گندم، گنا اور کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی لیکن گذشتہ دور حکومت میں پیداوار میں کمی کے باعث گندم، چینی اور کپاس درآمد کرنا پڑی، عمران خان کی حکومت کے دوران برآمدات میں اضافہ کا بڑا شور کیا گیا لیکن حقیقت میں برآمدات میں 25 فیصد جبکہ درآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہم مہنگی ایل این جی خرید کر کھاد تیار کرنے والی صنعت کو انتہائی سستی فراہم کرتے ہیں تاکہ کاشتکار کو سستی کھاد دستیاب ہو سکے لیکن عمران خان کی حکومت کے دوران کھاد بھی بیرون ملک سمگل کروا دی گئی۔

 

اتوار کو یہاں پی آئی ڈی میں قومی معیشت کے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد قومی معیشت کا نقشہ پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چار سال قبل ہم حکومت چھوڑ کر گئے تو ملک گندم برآمد کر رہا تھا لیکن گذشتہ ہفتے ای سی سی نے 30 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی منظوری دی ہے، اسی طرح ہم چینی بھی برآمد کر رہے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پہلے سال 48 روپے کلو کی قیمت پر چینی برآمد کی اور پھر 96 اور 98 روپے فی کلو کی قیمت پر درآمد کرنا پڑی، اسی طرح 1983-84ء کے بعد ملک میں کپاس کی سب سے کم 5.3 ملین بیلز کی پیداوار ہوئی تاہم رواں سال پیداوار 7 ملین بیلز ہوئی ہے جب ہماری حکومت ختم ہوئی تھی تو ایک کروڑ بیلز کی پیداوار ہو ئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی ہو تو سوچنا پڑے گا کہ کیا جعلی بیج اور زرعی ادویات بیچی گئیں یا نااہل افراد کو تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ایک لاکھ 40 ہزار ٹن یوریا سمگل کرا دی اور ہمارا کاشتکار کاشت کیلئے دربدر ٹھوکریں کھاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی سمگلنگ ٹرکوں کے ذریعہ ہوئی ہے جس میں بہت سے افراد ملوث ہیں اور یہ سمگنگ حکومت پنجاب کے بغیر مملکن نہ تھی۔ اسی طرح گندم بھی سمگل ہوئی اور عمران خان کے دور حکومت میں ایف آئی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ایسی چکیوں کو بھی گندم فراہم کی گئی جن کے بجلی کے بل صفر تھے، انہوں نے یہ گندم افغانستان اور دیگر ممالک کو سمگل کرا دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یوریا کھاد کی قیمت 2630 روپے تھی جس پر 3 تا 4 ہزار روپے گیس کی سبسڈی کی مد میں دیئے جاتے ہیں تاکہ کسان کو سستی کھاد ملے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم تین ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی خرید کر کھاد کی صنعت کو 260 تا 280 روپے پر فراہم کرتے ہیں تاکہ کاشتکار کو سہولت ہو لیکن گذشتہ حکومت نے یہ کھاد بھی سمگل کروا دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر زرعی شعبہ ٹھیک نہیں ہوا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان 8 ارب ڈالرکی زرعی درآمدات کرتا ہے اور رواں مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات 4 ارب جبکہ کپاس کی درآمدات 2 ارب ڈالر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درآمدات کا اندازہ 75 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 30 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں اس طرح ملک کا تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں آٹا 35 روپے سے 80 اور 90 روپے فی کلو جبکہ چینی 120 روپے تک بڑھ گئی جس کا بنیادی سبب عمران خان کی حکومت میں روپے کی قدر میں کی جانے والی نمایاں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کے ریلیف کیلئے چینی 70 روپے کلو پرفراہم کر رہی ہے جبکہ گھی پر بھی 195 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وباء عمران حکومت کیلئے اچھی ثابت ہوئی جس میں یورپی ممالک نے 4ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی موخر کر دی اور اس کے علاوہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے بھی مالی معاونت کی لیکن اس کے باوجود عمران حکومت نے دنیا بھر سے مزید قرضے بھی لئے اور کووڈ سے حاصل بڑا فائدہ عوام کو منتقل نہ کیا گیا لیکن حکومت بچانے کیلئے آخر میں جاتے جاتے پٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی منڈی میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور اگر ہم قیمتوں میں اضافہ کریں تو بھی گناہ گار اور نہ بھی کریں تو بھی گناہ گار۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ عمران حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ہماری معیشت کہاں پہنچ چکی ہے، ہمارے دور حکومت میں ڈالر 115 روپے کا تھا لیکن اسد عمر اور عمران خان کی ڈی ویلیو ایشن کی وجہ سے 180 روپے سے تجاوز کر گیا۔

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا طوفان مچا رکھا ہے اور ان کو اپنے سوا سارا ملک غدار نظر آتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک بھر میں آپ ہی ایماندار رہ گئے ہیں، بڑی عجیب صورتحال ہے۔ قومی برآمدات میں اضافہ کے پراپگینڈہ کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ان دور حکومت میں پہلے تین سال میں برآمدات بڑھنے کی بجائے کم ہوئیں جبکہ صرف چوتھے سال میں معمولی اضافہ ہوا، عمران خان نے قومی معیشت کی صورتحال تباہ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی جتنی بھی حکومتوں نے قرض لئے تھے ان کے مقابلہ میں عمران خان نے سب سے زیادہ 25 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا اور پھر ہمیں بھاشن بھی دیتے ہیں، جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد سے زیادہ تھی لیکن گذشتہ چار سال میں اس میں کمی ہوتی رہی جو بے قاعدگیوں کا نتیجہ ہے۔ پٹرول سبسڈی کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ریمارکس پر انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم پٹرول کی سبسڈی کے پیسے چھوڑ کر گئے لیکن بطور وزیر خزانہ مجھے نظر نہیں آئے، بتا دیں کہ وہ پیسے کہاں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ دسمبر میں آئی ایم ایف سے خسارہ کو کم کرنے کا بھی وعدہ کیا لیکن اس میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور 18 تاریخ کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی وعدے کئے تھے ہم ان کو پورا کرنے کے پابند ہیں لیکن انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ نا ممکن معاملات طے کئے، ان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا وعدہ کیا تھا اس کے مطابق تو آج اس کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر اضافہ ہونا چاہئے کیونکہ آپ کے وزیر نے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی صفر کرنے کے علاوہ 30 فیصد لیوی اور 17 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہی کیونکہ پہلے ہی مہنگائی ہے اور اگر تیل مہنگا ہوا تو مزید مہنگائی ہو گی،

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام پر بوجھ ڈالنے کیلئے بالکل تیار نہیں کیونکہ عوام مزید بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے ایک جانب آئی ایم ایف سے قیمتیں بڑھانے کا وعدہ کیا لیکن حکومت بچانے کے چکر میں ان کو مزید کم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم نے اخراجات کم کئے جبکہ نواز شریف کے شاہانہ اخراجات تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے دور حکومت میں اگر ہیلی کاپٹر کے اخراجات کو نکال بھی دیا جائے تو بھی وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت چار سال میں ایل این جی منگوانی ہی بھول گئی اور تیل نہ ملنے کی وجہ سے کئی پلانٹ بند ہو گئے اسی طرح سالانہ مرمت کی ناقص حکمت عملی سے بھی بجلی کا بحران پیدا ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم عوام کی زندگی کو آسان بنائیں گے، حکومت پٹرول کی قیمت کا ارادہ نہیں رکھتی اور قیمت نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی معاشی صورتحال جانتے ہیں اور اس کے تناظر میں آئی ایم ایف کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے کریں گے اور مہنگائی پر قابو پائیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مستقبل میں اگر تیل کی عالمی منڈی میں قیمت کم نہ ہوئی تو مجبوری ہو گی لیکن آج قیمت نہیں بڑھا رہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہم کو سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنے، بڑے بڑے جہازوں پر سفر، اربوں روپے کمانے اور تعیناتیوں کے حوالہ سے ہمیں لیکچر دیں لیکن خدا را معیشت کے بارے میں ہم کو لیکچر نہ دیئے جائیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ہمارے بھی قرضے ہیں لیکن سری لنکا سے ان کا موازنہ نہیں کر سکتے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجبوری کے تحت تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے 140 ملین پاؤنڈ ضبط کئے گئے جو قومی خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے کسی ایک شخص کو واپس کر دیئے گئے اس کے بدلے میں بھی مراعات لی ہوں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گندم کی پیداوار میں خدشہ کے تحت گندم درآمد کر رہے ہیں تاکہ قیمت نہ بڑھ سکے، دوسری جانب سعودی عرب اور یو اے ای سے تیل کی کریڈٹ لائن میں اضافہ کرانے کی کوششیں جاری ہیں اور مزید ڈیپازٹس پر بھی بات ہوئی ہے۔ 22 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر ہیں 12 ارب ڈالرکہاں گئے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسد عمر عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ زیادہ رہتے ہیں لیکن میں توقع کرتا ہوں کہ وہ جھوٹ کم بولیں گے کیونکہ جتنے ذخائر یہ چھوڑ کر گئے اتنے آج تک موجود ہیں جن کی تصدیق سٹیٹ بینک سے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں 20 ہزار ارب روپے قرضہ لیا، غیر ملکی قرضہ کو 75 ارب ڈالر سے 102 ارب ڈالر تک پہنچایا لیکن یہ کدھر گیا جبکہ دوسری جانب ہم نے جو قرضے لئے تھے ان سے بجلی کے پاور پلانٹس، سی پیک کے میگا منصوبے اور گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کئی منصوبوں کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک ماہ کی کارکردگی کا حساب مانگنے کی بجائے اپنے پونے چار سال کا حساب تو دیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61198

چترال؛ کالاش ویلی میں چلم جوشٹ فیسٹیول جاری، کثیر تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح فیسٹول میں شریک

Posted on

چترال؛ کالاش ویلی میں چلم جوشٹ فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبا ت جاری، کثیر تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح کیلاش وادی پہنچ چکے ہیں۔

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل،آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخوا عامر سلطان ترین نے کہا ہے کہ کیلاش وادی کا صدیوں پرانا تہوار چلم جوش میں کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ سیاح سیر وتفریح کیساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کا بھی خیال رکھیں تاکہ ان مقامات کا حسن اپنی جگہ قائم رہے۔تفصیلا ت کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے چترال کی تاریخی وادی کیلاش میں منعقدہ چلم جوشٹ(جوشی) تہوار کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا۔ چلم جوش تہوار میں گزشتہ روز چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نئے پیدا ہونے والے بچوں پر دودھ نچاور کرنے سمیت دیگررسومات اور روایتی رقص کیا گیاجبکہ فیسٹیول میں کل گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جائے گا۔ جس میں کیلاش کی تینوں وادیوں بریر، رمبور اور بمبوریت سے کیلاشی ایک جگہ جمع ہوتے ہوئے اور خوشیاں مناتے ہیں۔
ڈی جی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عابد خان وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی سطح پر شہرت یافتہ چلم جوشٹ فیسٹیول کو بہترین انداز میں انعقاد کرنے کیلئے ٹورازم اتھارٹی کیساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ چترال لوئر، پولیس اور دیگر محکموں کا تعاون بھی حاصل ہے۔عالمی سطح پر شہرت یافتہ چلم جوشٹ فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے موسیقی محفل کابھی انعقاد کیا گیا ہے تاکہ سیاح دن بھر کی سیروتفریح کے بعد موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب مرکزی مقام بمبوریت میں 16کو مئی کو منعقد ہوگی تاچلم جوش فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام، کیلاش کی تینوں وادیوں کیلئے تین روز کھانے پینے کا انتظام اور وادی کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے موسیقی محفل منعقد کی جائے گی تاکہ سیاح لطف اندوز ہوسکیں۔

chitraltimes kalash festival chelum jush joshi event pics 4

chitraltimes kalash festival chelum jush joshi event pics 2 chitraltimes kalash festival chelum jush joshi event pics 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61187

چترال کے دو معروف قانون دان پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب,وکلا برادری کا شکریہ

چترال کے دو معروف قانون دان پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب
رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری سوات اور سیف اللہ منگول ایگزیکٹیو ممبر پشاور ہائی کورٹ منتخب

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)پشاور ہائی کورٹ کے سوات دارالقضاء بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں چترال سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل رحیم اللہ چترالی بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے چترالی ہیں۔ان کا تعلق اپر چترال تورکھو کے کھوت گاوں سے ہے۔ انہوں نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے پر ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی توقع پر پورا اترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔ انھوں سوات، دیر ، چترال اورتمام اضلاع کے وکلا کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسی طرح چترال ہی سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل سیف اللہ منگول نے ایگزیکٹیو ممبر پشاور ہائی کورٹ کا مقابلہ 598 ووٹ کی بھاری اکثریت سے جیت لیاہے سیف اللہ کا تعلق اپرچترال کے ہیڈ کوارٹربونی سے ہے۔وہ تجار یونین بونی اپر چترال کے صدر شفیع اللہ کے فرزند ارجمند ہیں۔ سیف اللہ منگول نے چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہویے تمام وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنھوں پر اُن پر اعتماد کا اظہار کرہویے انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے میں کردار ادا کیے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
61193

غلط خبریں چلانے پر وزیر صحت کا میڈیا ہاؤس کو ایک ارب اور ڈاکٹر کوپانچ سو ملین ہرجانہ کا نوٹس

Posted on

غلط خبریں چلانے پر وزیر صحت و خزانہ کا میڈیا ہاؤس کو ایک ارب اور ڈاکٹر کوپانچ سو ملین ہرجانہ کا نوٹس

وزیر صحت کا غلط خبر چلانے پر ایک نجی ٹی وی  کو ایک ارب، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو پانچ سو ملین ہرجانے کا نوٹس غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ، جھوٹی خبریں چلانے پر وزیر خزانہ کا محکمہ اطلاعات سے رابطہ

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے غلط خبر چلانے پر ایک نجی ٹی وی  کو ایک ارب، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو پانچ سو ملین ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جبکہ لیگل نوٹس میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے جھوٹی خبریں چلانے پر محکمہ اطلاعات سے رابطہ کرکے میڈیا نیٹ ورک کیخلاف اس بابت قانونی اور محکمانہ کاروائی کا بھی کہا ہے۔لیگل نوٹس کے مطابق نیو ٹی وی لاہور کے بیورو چیف نے یکم مئی کو انٹرنل سپورٹ یونٹ (آئی ایس یو) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔خبر میں کہا گیا کہ آئی ایس یو کو وزیر صحت و خزانہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ خبر کا متن یہ بھی تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بڑی تنخواہوں کے عواض ذاتی تشہیر کا کام لیا جاتا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر وزیر صحت کیخلاف جھوٹ پر مبنی بیان دینے پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو بھی ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ہرجانے کے نوٹس میں غیرمشروط معافی مانگنے اور پانچ سو ملین ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق ڈاکٹر آیاز نے نجی ٹی وی کے صحافی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پوسٹس اور وزیر صحت پر تنقید کرنے کی پاداش میں چئیر مین ہسپتال نے برطرف کردیا ہے جبکہ حقیقت میں اُسے برطرف نہیں بلکہ محکمہ صحت واپس رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کو چھُپانے کیلئے سیاسی بیان بازی کا سہارا لیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61150

عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ پیکیج لازمی قرار

Posted on

عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ پیکیج لازمی قرار

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)رواں سال پاکستان سے 81 ہزارعازمین فریضہ حج ادا کریں گے، حجاج کے لیے اسمارٹ فون، انٹرنیٹ پیکج اور مقامی سم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امورنے حج سے متعلق فریم ورک مکمل کرلیا۔ رواں سال 81 ہزار پاکستانی حج ادا کریں گے۔اس سے قبل 2019 میں ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد پاکستانی عازمین نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق 60 فیصد کوٹا پرائیوٹ حج آپریٹراور40 فیصد سرکاری آپریٹرز کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45ہزارجبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ روپے تک رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ائیرلائن کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے 2 لاکھ روپے تک مقررکئے جانے کا امکان ہے۔ تمام پاکستانی ائیرلائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔حج کے لئے اب تک 30 ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 13 مئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام حجاج کے لئے اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔ادائیگی حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کے لئے انٹرنیٹ پیکج کے ساتھ مقامی سم لینا بھی لازمی ہوگا۔رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

 

خیبر پختونخوا حکومت عالمی اداروں کی 598 ارب روپے کی مقروض نکلی

پشاور(سی ایم لنکس)خیبرپختونخوا حکومت کے ذمے عالمی اداروں کے 598 ارب روپے واجب الادا ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں گزشتہ سال کے دوران لئے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کردی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختنخوا کی حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2021 تک لیا گیا قرض 294 ارب روپے ہے جبکہ 235ارب روپے کے مزید قرضے کی بات ہوچکی ہے۔سب سے زیادہ قرض 120 ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا جبکہ معاشی ترقی کے لئے54ارب، توانائی کے منصوبوں کے لئے 23 ارب اورتعلیم کے لئے 10 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔کے پی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف عالمی اداروں سے قرض لیا۔صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ قرض لینا کوئی بری بات نہیں۔حکومت نے عالمی اداروں سے قرضہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے لیا اوران قرضوں سے ڈیم اور موٹروے بنایا۔

 

پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے، آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے،وفاقی کابینہ کے 10 مئی 2022ء کے اجلاس میں پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی،غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی ہے۔ جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹس پر نہیں ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61138

پبلک سروس کمیشن نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اورسب انسپکٹرٹورازم کے فریکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on

 

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور سب انسپکٹرٹورازم کے فریکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں مرد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (بی پی ایس۔16) اور نظامت سیاحت میں سب انسپکٹر ٹورازم (بی پی ایس۔14) کی آسامیوں کے لئے 16 مئی تا 14 جون 2022 تک کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ کسی امید وار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپس نہیں بھیجی جائیگی۔ اگر کونی امیدوار کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے معلومات موصول نہ ہوں تو دفتری اوقات کار کے دوران ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 (ایکٹینشن نمبر 203/105) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

 

 

خیبر پختونخوا حکومت کا ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کسی محکمہ کے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا کسی قسم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس حکومت نے اپنے دور حکومت میں کثیر تعداد میں مختلف محکموں کے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ملازمین کو 3 مراحل میں ریگولرائز کیا جائیگا۔ صوبائی حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو پانچ درجاتی پالیسی کے تحت ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے دور حکومت میں کسی ملازم کو سرکاری ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ سیکرٹری لیبرروح اللہ، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ آئین اللہ اور ایڈیشنل سیکرٹری لاء اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی بنائی کمیٹی کے سفارشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 مراحل میں ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل جاری رہیگا۔ انکا کہناتھا کہ صوبائی حکومت 5 درجاتی پالیسی کے تحت ورکرز ویلفئیر بورڈ ملازمین کور یگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی حکومت کسی محکمہ کے ملازم کو ملازمت سے نکالنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت پر مکمل عمل در آ مد کیا جا ئیگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میرے دور وزارت میں اپنے محکمہ کے کسی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائیگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بر ائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور متعلقہ شرائط پر پورا اترنے والے ملازمین کو جلد از جلد ریگولرائز کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مستقلی کا عمل ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ کے پانچ درجاتی پالیسی ہدایت کے مطابق تمام کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی فیصلے کی روشنی میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور تین مراحل میں ملازمین کو مستقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کو یقینی بنا ئینگے۔ اس حوالے سے ملازمین کی مستقلی کے لئے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا نمائندہ اور ڈپٹی سیکرٹری لیبر پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز مرتب کریگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61136

 کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا 

Posted on

 کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈکے ترجمان نے حال ہی میں میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کی پُرزور نفی کی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کیونکہ محکمہ تعلیم، خیبرپختونخوا اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ میں فنڈز کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اُنھوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ بھی خیبرپختونخوا حکومت کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔ اور حکومت کی تمام پالیسیوں پر من و عن عمل کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے وسائل اور صوبائی حکومت کی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے درسی کتب کی طباعت کے لیے پرنٹرز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اور اِن درسی کتب کی طباعت شروع ہو چکی ہے۔ جبکہ تمام منتحب سنٹرز تک ترسیل اس مہینے کے آخر میں شروع ہو جائیگی۔ جبکہ دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کو ان کتب کی ترسیل میں ترجیح دی جائیگی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نئے تعلیمی سالا -23 2022کی شروعات سے پہلے درسی کتب طلباء کو مہیا کی جائینگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61132

غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں، صدر مملکت

Posted on

غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں، صدر مملکت

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورت )صدر مملکت کا چیف جسٹس کے نام لکھا خط سامنے آگیا، عارف علوی نے کہا ہے کہ غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت گرانے کی غیرملکی سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی غرض سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس کا متن سامنے آگیا ہے۔اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا ہے کہ غیر سازش کی تحقیقات اور سماعت کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں ہمیں ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستان کے عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہو رہی ہے، تمام اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان اور بگاڑ سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں، افسوس کہ تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں جس کے سبب غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں۔صدر مملکت نے تحریر کیا ہے کہ مواقع ضائع ہو رہے ہیں، کنفیوڑن پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے، سپریم کورٹ نے ماضی میں قومی سلامتی، سالمیت، خودمختاری اور مفاد عامہ کے معاملات میں عدالتی کمیشن تشکیل دیے، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی۔صدر مملکت نے لکھا کہ اسی طرح میموگیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے بھی جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، لاپتا افراد کے لیے ایک فعال جوڈیشل کمیشن موجود ہے جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج کررہے ہیں اور اب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔خط میں عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے، اپنی توقعات پر پورا اترنے کی امید کرتی ہے، کمیشن کو معاملے کی تحقیقات قانون کی تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ انصاف کی اصل روح کے مطابق کرنی چاہیے، یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی خدمت ہوگی، پاکستانی عوام قومی اہمیت کے معاملے پر وضاحت کی مستحق ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید لکھا کہ عالمی تاریخ میں سازشوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی کارروائیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، میری رائے ہے کہ ریکارڈ شدہ حالات اور واقعات پر مبنی شواہد نتائج کی طرف لے جاسکتے ہیں، درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن مبینہ سازش کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

 

ایون فیلڈ ریفرنس کیس؛ آئندہ سماعت پر نیب کو متعلقہ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)جسٹس عامر فاروق نے نیب کو ہدایت کی کہ عدالت کے سامنے متعلقہ ریکارڈ رکھیں۔ ہم آج سماعت ملتوی کرتے ہیں مگر آئندہ سے اس کو ریگولر سنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکلا عرفان قادر اور امجد پرویزجبکہ نیب کی جانب سے عثمان راشد چیمہ اور سردار مظفرعباسی عدالت میں پیش ہوئے۔عرفان قادرایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے نیب سے جواب طلب کررکھا ہے۔ نیب مسلسل ٹائم لیتا رہا آج جواب دینا تھا تو نیا وکیل لے آئے۔ مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔جسٹس عامر فاروقی نے کہا کہ آپ دلائل نہیں بھی دیں گے تب بھی عدالت نے کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینا ہے۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے تقریباً دلائل مکمل ہوچکے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ امجد پرویزایڈووکیٹ نے دوران ٹرائل ان دستاویزات پر کیوں اعتراض عائد نہیں کیا۔ ایڈووکیٹ امجد پرویزنے جواب دیا کہ احتساب عدالت میں قانون کے مطابق اعتراض اٹھایا گیا تھا۔عرفان قادر نے کہا کہ یہ کیس شواہد نہ ہونے کا کیس ہے۔ سپریم کورٹ کی اس کیس میں بے ضابطگیوں کا بھی ذکرکیا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ شواہد نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کا جائزہ لیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا معاملہ بالکل الگ ہے۔ مریم نواز کا کیس نوازشریف کے ساتھ دیکھنا ہوگا۔عدالت نے کہا کہ یہ دیکھنے کے لیے کہ اس کیس میں کوئی شواہد نہیں آیا تب بھی عدالت کو ریکارڈ کا مکمل جائزہ لینا ہوگا۔عرفان قادر نے کہا کہ اپنی درخواست میں اس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا ہے۔جسٹس عامرفاروق نے نیب کو ہدایت کی کہ عدالت کے سامنے متعلقہ ریکارڈ رکھیں۔ ہم آج سماعت ملتوی کرتے ہیں مگر آئندہ سے اس کو ریگولرسنیں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آج اس اپیل کی 26 ویں سماعت ہے۔ کیس کے دلائل شروع کریں گے تو ہی کیس ختم ہوگا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نے ابھی تک چیدہ چیدہ کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے۔ آپس میں طے کرلیں اس کیس کو کیسے لے کرآگے چلنا ہے۔ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، یہ اپیلیں اتنے عرصہ سے پڑی ہوئی ہیں۔عدالت نے کہا کہ کوشش کریں گے جون میں اس کیس کو شروع کریں اور دو تین ہفتوں میں مکمل کرلیں۔وکیل عرفان قادرنے عدالت سے استدعا کی کہ اگرنوازشریف کو comfort دے دیا جائے تاکہ وہ آئیں اور پیش ہوں۔نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ معاملہ ابھی عدالت کے سامنے ہے ہی نہیں مناسب نہیں اس طرف جانا۔عدالت نے کہا کہ نوازشریف کی اپیلوں کا معاملہ ابھی الگ اوپن رکھا ہوا ہے.اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل پر سماعت دو جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کی اپیل پربیرسٹرعثمان جی راشد کی خدمات دوبارہ حاصل کیں او انھیں فیلڈ اپیلوں پر دوبارہ نیب پراسیکیوشن ٹیم کا سربراہ مقررکیاَ۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61112

این ٹی ایس کے زریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا معاملہ پھر اسمبلی سیکریریٹ پہنچ گیا۔

Posted on

این ٹی ایس کے زریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا معاملہ پھر اسمبلی سیکریریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ) جمعرات کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق سینٸر صوباٸی وزیر عنایت اللہ خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراٸے گٸے توجہ دلاو نوٹس میں موقف اپنایا ھے کہ سال2018ء سے تسلسل کے ساتھ مختلف کیڈر میں این ٹی ایس کے زریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے اس معززایوان میں متفقہ قرارداد بھی منظور ہوئی ہے اور گزشتہ سال ماہ اپریل میں اس ایشو پر میری تحریک التواء پر ایوان میں بحث بھی ہوئی تھی لیکن تاحال این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کا عمل یقینی نہیں بنایا گیاہے اور اس وقت بڑی تعداد میں اساتذہ کرام سراپا احتجاج ہیں۔چونکہ یہ ایک انتہائی اہم اور فوری عوامی نوعیت کا مسلہ ہے اور ایوان کی استحقاق کا مسلہ بھی ہے کیونکہ اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد میں کوتاہی اپنی جگہ ایوان کا استحقاق مجروع ہونے کے مترادف ہے۔لہذا حکومت اس انتہائی اہم مسلے کا فوری نوٹس لیں اور وزیر تعلیم اس حوالے سے اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ بھی کریں اور فوری طور پر این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ اساتذہ کرام کواپنی ملازمت سے متعلق درپیش عدم تحفظ کے احساس کا سدباب ممکن ہوسکے۔

ji tawajuh notice for nts teachers permanent

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61103