Chitral Times

غلط خبریں چلانے پر وزیر صحت کا میڈیا ہاؤس کو ایک ارب اور ڈاکٹر کوپانچ سو ملین ہرجانہ کا نوٹس

Posted on

غلط خبریں چلانے پر وزیر صحت و خزانہ کا میڈیا ہاؤس کو ایک ارب اور ڈاکٹر کوپانچ سو ملین ہرجانہ کا نوٹس

وزیر صحت کا غلط خبر چلانے پر ایک نجی ٹی وی  کو ایک ارب، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو پانچ سو ملین ہرجانے کا نوٹس غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ، جھوٹی خبریں چلانے پر وزیر خزانہ کا محکمہ اطلاعات سے رابطہ

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے غلط خبر چلانے پر ایک نجی ٹی وی  کو ایک ارب، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو پانچ سو ملین ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جبکہ لیگل نوٹس میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے جھوٹی خبریں چلانے پر محکمہ اطلاعات سے رابطہ کرکے میڈیا نیٹ ورک کیخلاف اس بابت قانونی اور محکمانہ کاروائی کا بھی کہا ہے۔لیگل نوٹس کے مطابق نیو ٹی وی لاہور کے بیورو چیف نے یکم مئی کو انٹرنل سپورٹ یونٹ (آئی ایس یو) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔خبر میں کہا گیا کہ آئی ایس یو کو وزیر صحت و خزانہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ خبر کا متن یہ بھی تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بڑی تنخواہوں کے عواض ذاتی تشہیر کا کام لیا جاتا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر وزیر صحت کیخلاف جھوٹ پر مبنی بیان دینے پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو بھی ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ہرجانے کے نوٹس میں غیرمشروط معافی مانگنے اور پانچ سو ملین ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق ڈاکٹر آیاز نے نجی ٹی وی کے صحافی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پوسٹس اور وزیر صحت پر تنقید کرنے کی پاداش میں چئیر مین ہسپتال نے برطرف کردیا ہے جبکہ حقیقت میں اُسے برطرف نہیں بلکہ محکمہ صحت واپس رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کو چھُپانے کیلئے سیاسی بیان بازی کا سہارا لیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61150

عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ پیکیج لازمی قرار

Posted on

عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ پیکیج لازمی قرار

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)رواں سال پاکستان سے 81 ہزارعازمین فریضہ حج ادا کریں گے، حجاج کے لیے اسمارٹ فون، انٹرنیٹ پیکج اور مقامی سم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امورنے حج سے متعلق فریم ورک مکمل کرلیا۔ رواں سال 81 ہزار پاکستانی حج ادا کریں گے۔اس سے قبل 2019 میں ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد پاکستانی عازمین نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق 60 فیصد کوٹا پرائیوٹ حج آپریٹراور40 فیصد سرکاری آپریٹرز کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45ہزارجبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ روپے تک رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ائیرلائن کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے 2 لاکھ روپے تک مقررکئے جانے کا امکان ہے۔ تمام پاکستانی ائیرلائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔حج کے لئے اب تک 30 ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 13 مئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام حجاج کے لئے اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔ادائیگی حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کے لئے انٹرنیٹ پیکج کے ساتھ مقامی سم لینا بھی لازمی ہوگا۔رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

 

خیبر پختونخوا حکومت عالمی اداروں کی 598 ارب روپے کی مقروض نکلی

پشاور(سی ایم لنکس)خیبرپختونخوا حکومت کے ذمے عالمی اداروں کے 598 ارب روپے واجب الادا ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں گزشتہ سال کے دوران لئے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کردی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختنخوا کی حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2021 تک لیا گیا قرض 294 ارب روپے ہے جبکہ 235ارب روپے کے مزید قرضے کی بات ہوچکی ہے۔سب سے زیادہ قرض 120 ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا جبکہ معاشی ترقی کے لئے54ارب، توانائی کے منصوبوں کے لئے 23 ارب اورتعلیم کے لئے 10 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔کے پی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف عالمی اداروں سے قرض لیا۔صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ قرض لینا کوئی بری بات نہیں۔حکومت نے عالمی اداروں سے قرضہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے لیا اوران قرضوں سے ڈیم اور موٹروے بنایا۔

 

پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے، آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے،وفاقی کابینہ کے 10 مئی 2022ء کے اجلاس میں پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی،غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی ہے۔ جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹس پر نہیں ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61138

پبلک سروس کمیشن نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اورسب انسپکٹرٹورازم کے فریکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on

 

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور سب انسپکٹرٹورازم کے فریکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں مرد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (بی پی ایس۔16) اور نظامت سیاحت میں سب انسپکٹر ٹورازم (بی پی ایس۔14) کی آسامیوں کے لئے 16 مئی تا 14 جون 2022 تک کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ کسی امید وار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپس نہیں بھیجی جائیگی۔ اگر کونی امیدوار کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے معلومات موصول نہ ہوں تو دفتری اوقات کار کے دوران ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 (ایکٹینشن نمبر 203/105) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

 

 

خیبر پختونخوا حکومت کا ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کسی محکمہ کے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا کسی قسم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس حکومت نے اپنے دور حکومت میں کثیر تعداد میں مختلف محکموں کے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ملازمین کو 3 مراحل میں ریگولرائز کیا جائیگا۔ صوبائی حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو پانچ درجاتی پالیسی کے تحت ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے دور حکومت میں کسی ملازم کو سرکاری ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ سیکرٹری لیبرروح اللہ، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ آئین اللہ اور ایڈیشنل سیکرٹری لاء اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی بنائی کمیٹی کے سفارشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 مراحل میں ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل جاری رہیگا۔ انکا کہناتھا کہ صوبائی حکومت 5 درجاتی پالیسی کے تحت ورکرز ویلفئیر بورڈ ملازمین کور یگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی حکومت کسی محکمہ کے ملازم کو ملازمت سے نکالنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت پر مکمل عمل در آ مد کیا جا ئیگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میرے دور وزارت میں اپنے محکمہ کے کسی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائیگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بر ائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور متعلقہ شرائط پر پورا اترنے والے ملازمین کو جلد از جلد ریگولرائز کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مستقلی کا عمل ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ کے پانچ درجاتی پالیسی ہدایت کے مطابق تمام کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی فیصلے کی روشنی میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور تین مراحل میں ملازمین کو مستقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کو یقینی بنا ئینگے۔ اس حوالے سے ملازمین کی مستقلی کے لئے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا نمائندہ اور ڈپٹی سیکرٹری لیبر پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز مرتب کریگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61136

 کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا 

Posted on

 کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈکے ترجمان نے حال ہی میں میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کی پُرزور نفی کی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کیونکہ محکمہ تعلیم، خیبرپختونخوا اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ میں فنڈز کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اُنھوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ بھی خیبرپختونخوا حکومت کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔ اور حکومت کی تمام پالیسیوں پر من و عن عمل کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے وسائل اور صوبائی حکومت کی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے درسی کتب کی طباعت کے لیے پرنٹرز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اور اِن درسی کتب کی طباعت شروع ہو چکی ہے۔ جبکہ تمام منتحب سنٹرز تک ترسیل اس مہینے کے آخر میں شروع ہو جائیگی۔ جبکہ دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کو ان کتب کی ترسیل میں ترجیح دی جائیگی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نئے تعلیمی سالا -23 2022کی شروعات سے پہلے درسی کتب طلباء کو مہیا کی جائینگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61132

غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں، صدر مملکت

Posted on

غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں، صدر مملکت

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورت )صدر مملکت کا چیف جسٹس کے نام لکھا خط سامنے آگیا، عارف علوی نے کہا ہے کہ غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت گرانے کی غیرملکی سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی غرض سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس کا متن سامنے آگیا ہے۔اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا ہے کہ غیر سازش کی تحقیقات اور سماعت کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں ہمیں ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستان کے عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہو رہی ہے، تمام اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان اور بگاڑ سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں، افسوس کہ تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں جس کے سبب غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں۔صدر مملکت نے تحریر کیا ہے کہ مواقع ضائع ہو رہے ہیں، کنفیوڑن پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے، سپریم کورٹ نے ماضی میں قومی سلامتی، سالمیت، خودمختاری اور مفاد عامہ کے معاملات میں عدالتی کمیشن تشکیل دیے، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی۔صدر مملکت نے لکھا کہ اسی طرح میموگیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے بھی جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، لاپتا افراد کے لیے ایک فعال جوڈیشل کمیشن موجود ہے جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج کررہے ہیں اور اب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔خط میں عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے، اپنی توقعات پر پورا اترنے کی امید کرتی ہے، کمیشن کو معاملے کی تحقیقات قانون کی تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ انصاف کی اصل روح کے مطابق کرنی چاہیے، یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی خدمت ہوگی، پاکستانی عوام قومی اہمیت کے معاملے پر وضاحت کی مستحق ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید لکھا کہ عالمی تاریخ میں سازشوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی کارروائیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، میری رائے ہے کہ ریکارڈ شدہ حالات اور واقعات پر مبنی شواہد نتائج کی طرف لے جاسکتے ہیں، درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن مبینہ سازش کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

 

ایون فیلڈ ریفرنس کیس؛ آئندہ سماعت پر نیب کو متعلقہ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)جسٹس عامر فاروق نے نیب کو ہدایت کی کہ عدالت کے سامنے متعلقہ ریکارڈ رکھیں۔ ہم آج سماعت ملتوی کرتے ہیں مگر آئندہ سے اس کو ریگولر سنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکلا عرفان قادر اور امجد پرویزجبکہ نیب کی جانب سے عثمان راشد چیمہ اور سردار مظفرعباسی عدالت میں پیش ہوئے۔عرفان قادرایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے نیب سے جواب طلب کررکھا ہے۔ نیب مسلسل ٹائم لیتا رہا آج جواب دینا تھا تو نیا وکیل لے آئے۔ مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔جسٹس عامر فاروقی نے کہا کہ آپ دلائل نہیں بھی دیں گے تب بھی عدالت نے کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینا ہے۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے تقریباً دلائل مکمل ہوچکے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ امجد پرویزایڈووکیٹ نے دوران ٹرائل ان دستاویزات پر کیوں اعتراض عائد نہیں کیا۔ ایڈووکیٹ امجد پرویزنے جواب دیا کہ احتساب عدالت میں قانون کے مطابق اعتراض اٹھایا گیا تھا۔عرفان قادر نے کہا کہ یہ کیس شواہد نہ ہونے کا کیس ہے۔ سپریم کورٹ کی اس کیس میں بے ضابطگیوں کا بھی ذکرکیا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ شواہد نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کا جائزہ لیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا معاملہ بالکل الگ ہے۔ مریم نواز کا کیس نوازشریف کے ساتھ دیکھنا ہوگا۔عدالت نے کہا کہ یہ دیکھنے کے لیے کہ اس کیس میں کوئی شواہد نہیں آیا تب بھی عدالت کو ریکارڈ کا مکمل جائزہ لینا ہوگا۔عرفان قادر نے کہا کہ اپنی درخواست میں اس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا ہے۔جسٹس عامرفاروق نے نیب کو ہدایت کی کہ عدالت کے سامنے متعلقہ ریکارڈ رکھیں۔ ہم آج سماعت ملتوی کرتے ہیں مگر آئندہ سے اس کو ریگولرسنیں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آج اس اپیل کی 26 ویں سماعت ہے۔ کیس کے دلائل شروع کریں گے تو ہی کیس ختم ہوگا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نے ابھی تک چیدہ چیدہ کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے۔ آپس میں طے کرلیں اس کیس کو کیسے لے کرآگے چلنا ہے۔ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، یہ اپیلیں اتنے عرصہ سے پڑی ہوئی ہیں۔عدالت نے کہا کہ کوشش کریں گے جون میں اس کیس کو شروع کریں اور دو تین ہفتوں میں مکمل کرلیں۔وکیل عرفان قادرنے عدالت سے استدعا کی کہ اگرنوازشریف کو comfort دے دیا جائے تاکہ وہ آئیں اور پیش ہوں۔نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ معاملہ ابھی عدالت کے سامنے ہے ہی نہیں مناسب نہیں اس طرف جانا۔عدالت نے کہا کہ نوازشریف کی اپیلوں کا معاملہ ابھی الگ اوپن رکھا ہوا ہے.اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل پر سماعت دو جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کی اپیل پربیرسٹرعثمان جی راشد کی خدمات دوبارہ حاصل کیں او انھیں فیلڈ اپیلوں پر دوبارہ نیب پراسیکیوشن ٹیم کا سربراہ مقررکیاَ۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61112

این ٹی ایس کے زریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا معاملہ پھر اسمبلی سیکریریٹ پہنچ گیا۔

Posted on

این ٹی ایس کے زریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا معاملہ پھر اسمبلی سیکریریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ) جمعرات کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق سینٸر صوباٸی وزیر عنایت اللہ خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراٸے گٸے توجہ دلاو نوٹس میں موقف اپنایا ھے کہ سال2018ء سے تسلسل کے ساتھ مختلف کیڈر میں این ٹی ایس کے زریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے اس معززایوان میں متفقہ قرارداد بھی منظور ہوئی ہے اور گزشتہ سال ماہ اپریل میں اس ایشو پر میری تحریک التواء پر ایوان میں بحث بھی ہوئی تھی لیکن تاحال این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کا عمل یقینی نہیں بنایا گیاہے اور اس وقت بڑی تعداد میں اساتذہ کرام سراپا احتجاج ہیں۔چونکہ یہ ایک انتہائی اہم اور فوری عوامی نوعیت کا مسلہ ہے اور ایوان کی استحقاق کا مسلہ بھی ہے کیونکہ اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد میں کوتاہی اپنی جگہ ایوان کا استحقاق مجروع ہونے کے مترادف ہے۔لہذا حکومت اس انتہائی اہم مسلے کا فوری نوٹس لیں اور وزیر تعلیم اس حوالے سے اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ بھی کریں اور فوری طور پر این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ اساتذہ کرام کواپنی ملازمت سے متعلق درپیش عدم تحفظ کے احساس کا سدباب ممکن ہوسکے۔

ji tawajuh notice for nts teachers permanent

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61103

وزیراعلیِ نے سوات میں تین اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا

Posted on

وزیراعلیِ نے سوات میں تین اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا،

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز ضلع سوات کا مصروف ترین دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے مکمل کیے گئے تین اہم ترقیاتی منصوبوں تحصیل کمپلیکس مٹہ کی نئی عمارت، گرلز ڈگری کالج خڑیزئی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ میں برن اینڈ ٹراما سنٹر کا باضابطہ افتتا ح کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن میں زرعی یونیورسٹی سوات اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مٹہ کیمپس کی تعمیر ، رورل ہیلتھ سنٹر چپریال ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپگریڈیشن ، مٹہ پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کی تعمیر ، مٹہ گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم، تحصیل پلے گراونڈ مٹہ، فیملی واٹر پارک مٹہ، 57 کلومیٹر طویل شموزئی چوک تا باغ ڈھیری سڑک کی بحالی، بریام چوک تا وانائی 10 کلومیٹر طویل سڑک کی توسیع و بحالی ، 23 کلومیٹر طویل مٹہ فضل بانڈہ روڈ کی بحالی ، چپریال بائی پاس روڈ کی تعمیر، فضل بانڈہ تاجارگو واٹر فال سڑک کی تعمیر، پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ، ڈگری کالج وینئی اور 132 کے وی مٹہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب آزادی مارچ کی کال دیں گے تو وہ خود خیبر پختونخوا کے قافلے کی قیادت کریں گے اور خیبر پختونخوا سے لاکھوں لوگوں کا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ وزیر اعلیٰ نے عمران خان کی کال پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلنے والے خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ عمران کا ساتھ دیا ہے اور ملک کی حقیقی آزادی کی تحریک میں بھی خیبر پختونخوا کے عوام کا سب سے بڑا کردار ہوگا۔

محمود خان نے کہا کہ یہ ملک ہم نے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے حاصل کیا تھا لیکن بدقسمتی سے غلامانہ ذہنیت والوں نے عوام کی منتخب حکومت پر شب خون مارا ہے۔انشاءاللہ ہم عمران خان کی قیادت میں ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کو کامیاب کریں گے۔ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرکے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوات دورے کا مقصد سوات کے لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینا تھا۔ امپورٹڈ وزیر اعظم منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کی ہوئی رقم خزانے میں جمع کردے تو ملک میں ہر چیز سستی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کے عوام کی فکر کرےں، خیبر پختونخوا کے عوام کو ہم پہلے ہی سے صحت کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شہباز شریف پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے شروع کردہ صحت کارڈ پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ اگر امپورٹڈ حکمرانوں کو واقعی غریب عوام کی فکر ہے تو احساس پروگرام کو جاری رکھیں۔ محمود خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سوات موٹروے فیز ٹو کا اگلے ہفتے جبکہ دیر موٹروے کا دو مہینے بعد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزراءہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگانا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کی آخری قسط روکی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت صوبے کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی لگا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ڈی پی سے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کو نکالنے کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔ محمود خان نے واضح کیا کہ وہ صوبے کے حقوق کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

بعد ازاں مٹہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں جو بھی ہوا وہ سب کے سامنے ہے، بیرونی سازش کے تحت ایک منتخب حکومت کو ہٹایا گیا۔اب ایک طرف آزادی کی جدوجہد ہے جبکہ دوسری طرف غلامی کا راستہ ہے۔ وکلا برادری قوم کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ہمارا بھر پور ساتھ دے۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان اس قوم کا واحد نڈر اور مخلص لیڈر ہے اور یہ وقت ہے کہ پوری قوم ان کا ساتھ دے۔ ہم ایک آزاد ملک ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے مستقبل کے فیصلے انگلینڈ میں ہو رہے ہیں۔ہم نے یہ ملک اس لئے نہیں حاصل کیا تھا کہ یہاں پر بیرونی اشاروں پر حکومتیں تبدیل ہوں۔ انہوں نے وکلاءبرادری پر زور دیا کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔صوبائی حکومت نے لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے قانونی اصلاحات کی ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ گزشتہ ادوار کے وزرائے اعلیٰ نے صرف اپنے اپنے اضلاع کی ترقی پر توجہ دی جبکہ وہ سوات کے ساتھ ساتھ پورے صوبے کی ترقی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے صوبے کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا ہے اور اسے پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مراد سعید،صوبائی وزیر محب اللّٰہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
<><><><><><><><>

chitraltimes cm kpk swat visit ground breaking ceremony

chitraltimes cm kpk mahmood khan addressing swat matta murad saeed

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61090

حکومت کی جانب سے درسی کتب کی چھپاٸی کے لٸے فنڈز کی عدم فراہمی پر توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا

Posted on

حکومت کی جانب سے درسی کتب کی چھپاٸی کے لٸے فنڈز کی عدم فراہمی پر توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جماعت اسلامی کی خاتون رکن صوباٸی اسمبلی حمیرا خاتون نے صوباٸی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا جس کے متن میں موقف اپنایا گیا ھے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کو مفت درسی کتب کی چھپائی کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی سے نئے تعلیمی سال کے لئے درسی کتب کی چھپائی کا عمل روک جانے اور مستحق طلبہ وطالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کے خدشات سے طلبہ وطالبات اور والدین میں شدید تشویش اور اضطراب کی لہر پیدا ھوٸی ھے
توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ھے کہ صوبہ بھر میں تعلیم کے فروع کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ ہرسال بڑی تعداد میں درسی کتب کی چھپائی کرکے صوبہ بھر میں مستحق طلبہ وطالبات کو مفت درسی کتب فراہم کرتی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نادار اور مستحق طلبہ وطالبات بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں لیکن گزشتہ ماہ محکمہ تعلیم نے ایک سرکلرکے زریعے چیرمین ٹیکسٹ بک بورڑ کو آگاہ کیا ہے کہ اگلے سال کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ اپنے فنڈز سے درسی کتب کی چھپائی کا اہتمام کرے گاجس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے درسی کتب کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی سے ٹیکسٹ بک بورڈ مفت درسی کتب کی فراہمی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے لہذا اس معززایوان میں وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم اس انتہائی اہم ایشو پر اصل صورتحال سے ایوان کو آگاہ کریں اور حکومت درسی کتب کی بروقت چھپائی کو یقینی بناٸے تاکہ اس سلسلے میں طلبہ وطالبات اور والدین میں پائی جانی والی شدید تشویش کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

chitraltimes darsi kutub printing

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61087

پاکستان میں حج کے لیے بینکوں کے ذریعے دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی

Posted on

پاکستان میں حج 2022 کے لیے بینکوں کے ذریعے دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )پاکستان میں حج 2022 کے لیے بینکوں کے ذریعے درخواستیں دینے کا عمل شروع ہونے کے بعد دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے ابتدائی دو روز میں 14247 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔حج 2022 کے لیے درخواست دینے والوں سے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکیٹ، سعودی عرب کا منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ اور ٹوکن رقم جمع کرانا لازم ہے۔پاکستان سے رواں برس 81132 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔وزارت حج کے جوائنٹ سیکرٹری کے مطابق تاحال سعودی عرب سے لازم حج اخراجات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس دنیا بھر سے 10 لاکھ حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج کی تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ سیزن 30 شوال کو مکمل ہو جائے گا۔مملکت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ حج کرنے کے خواہشمند حج ویزہ پر ہی یہ فریضہ ادا کر سکتے ہیں، جو افراد وزٹ، سیاحت یا کسی اور ویزہ پر سعودی عرب میں موجود ہوں وہ حج نہیں کر سکیں گے۔

 

وزارت توانائی کی میڈیا پرلوڈ شیڈنگ کے دعوؤں کی تردید

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت توانائی کے ترجما ن نے الیکٹرانک میڈیا پرلوڈ شیڈنگ کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔بدھ کو وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چینلز کی جانب سے 5600 میگاواٹ شارٹ فال کا دعویٰ درست نہیں ہے، 20000 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے جھوٹے دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تین بجے زیادہ سے زیادہ پیداوار 22600 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی اور 9 بجے تک لوڈ مینجمنٹ صفر تھا۔9بجے کوٹہ میں 21500 میگاواٹ کے طور پر نظرثانی کی گئی جس کی وجہ سے 10 سے 11 بجے تک تقریباً 500 میگاواٹ لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔11:30 بجے دوبارہ طلب اور رسد متوازن تھی اور لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی تاہم تاہم تمام ڈسکوز کی طرف سے کیٹیگری کے مطابق کم وصولی والے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61080

چترال؛ کالاش کمیونٹی کی مذہبی تہوار چلم جوشٹ فیسٹیول 14 مئی سے شروع ہوگا

Posted on

چترال؛ کالاش کمیونٹی کی مذہبی تہوار چلم جوشٹ فیسٹیول 14 مئی سے شروع ہوگا

تین روزہ تہوار میں شرکت کیلئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا،ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے تعاون سے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام اور موسیقی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے چترال کی تاریخی وادی کیلاش میں ہر سال منعقد ہونے والے چلم جوشٹ (جوشی) تہوار 14 مئی 2022سے شروع ہوگاجبکہ اختتامی تقریب 16مئی کو منعقد ہو گی۔

kalash festival chelum jusht began in chitral 3

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے صوبہ کے سیاحتی اور تاریخی مقام کیلاش میں منعقد ہونے والے جوشی تہوارکو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عابد خان وزیر نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اینڈمن اینڈفنانس کلچراینڈٹورازم اتھارٹی یوسف علی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پرڈائریکٹر اینڈمن اینڈفنانس کلچراینڈٹورازم اتھارٹی یوسف علی نے بتا یا کہ چترال کی ویلی کیلاش میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا مشہور تہوار (جوشی)چلم جوش تہوار13 مئی سے شروع ہوتا ہے۔ پہلے روزکیلاشی اپنے گھروں اور دیگر مقامات کی تزہین و آرائش کرتے ہیں جبکہ 14 مئی کو کیلاشی خواتین دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) مناتی ہیں۔15 مئی کو چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نے پیدا ہونے والے بچوں کیلئے رسومات  اور گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جاتا ہے۔ فیسٹیول کے آخری روز وادی بمبوریت میں جوشی تہوار کا میلہ منعقدہوتا ہے۔ چلم جوش فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام، کیلاش کی تینوں وادیوں کیلئے تین روز کھانے پینے کا انتظام اور وادی کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے موسیقی محفل منعقد کی جائے گی تاکہ سیاح لطف اندوز ہوسکیں۔

chitraltimes kpcta dg kp

دریں اثنا  ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے یونان سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کے ایک وفد سے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں ملاقات کے دوران  کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر سیاحتی مقامات کی جانب غیرملکی سیاحوں کا رخ کرنا احسن اقدامات ہے۔  وفد میں مردو خواتین شریک ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف شہروں کی سیر کے بعد پشاور آئے ہیں جس کے بعد وہ ملاکنڈ ڈویژن کا رخ کرینگے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی عابد خان وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کیلاش وادی میں شروع ہونے والے تاریخی چلم جوشی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سیاحت کے لحاظ سے قدرتی حسن سے مالا مال صوبہ ہے۔ صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی وجہ سے عیدالفطر پر کثیر تعداد میں سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ صوبے میں سیاحت کیلئے منفرد سیاحتی منصوبہ سیاحتی زونز پر کام جاری ہے جو اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ سیاحوں کیلئے ملک کی پہلی سیاحتی ہیلپ لائن 1422 بھی چوبیس گھنٹے فحال ہے جو سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات اور سہولیات فراہم کررہی ہے۔ وفد نے ملاقات کے بعد عجائب گھر پشاور، سیٹھی ہاؤس، ہیریٹج ٹریل، گورگٹھڑی پشاور اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے 8 رکنی وفد کو ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61073

جب سے وفاق میں حکومت تبدیل ہوئی ہے خیبرپختونخوا حکومت کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان

Posted on

جب سے وفاق میں حکومت تبدیل ہوئی ہے خیبرپختونخوا حکومت کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جب سے وفاق میں حکومت تبدیل ہوئی ہے خیبرپختونخوا حکومت کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے، ضم شدہ اضلاع کے 17 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز روک لئے گئے ہیں اور فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے نکالنے کی کوششیں ہورہی ہےں اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں صوبے کو گیس سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے صوبے کے حقوق کے تحفظ کا حلف لیا ہے ا س لئے وہ بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے اور صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

وہ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے ، ہمارا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ہمیں صوبے کے حقوق کے لئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی۔ انہوں نے وکلاءبرادری پر زور دیا کہ وہ صوبے کے حقوق کے لئے قانونی اور آئینی جدوجہد میں صوبائی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔ وکلاءکمیونٹی کو معاشرے کا ایک اہم طبقہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد میں وکلاءبرادری کا انتہائی اہم کردار رہا ہے اور امید ہے کہ وکلاءبرادری ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ قانون اور انصاف کے شعبے میں اپنی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس شعبے کے تحت صوبے میں 28 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جو چودہ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے جبکہ صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع میں سات ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس اور 25 تحصیل جوڈیشل کمپلیکس بھی تعمیر کررہی ہے جو ساڑھے چودہ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے چار کروڑ روپے اسپیشل گرانٹ کا اعلان کرنے کے علاوہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں وکلاءکو مختلف سہولیات کی فراہمی کے منصوبے اگلے بجٹ میں شامل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کی نو منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر علی زمان ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہتے ہوئے وکلاءکو درپیش مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف ، ممبران صوبائی اسمبلی آصف خان، پیر فدا محمد ، فضل الٰہی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز امپورٹڈ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی بات کی لیکن انہیں یہ بھی نہیں معلوم کی پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ دو سالوں سے اپنی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پروگرام کے تحت علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے لوگوں کو رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے میں فراہم کر رہی ہے اور صوبائی حکومت نے اس پیکج کو اگلے بجٹ تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر شہاز شریف ملکی خزانے کو لوٹ کر اپنے مقصود چپڑاسی کے اکاو¿نٹ میں جمع کئے ہوئے اربوں روپے ملکی خزانے میں واپس جمع کرادئیے تو عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے انہیں کپڑے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا ہم پختون ہیں ، ہم لوگوں کو کپڑے پہناتے ہیں ، کسی کے کپڑے اتارتے نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرحد پار آٹے کی سمگلنگ سے متعلق شہباز شریف کے بیان کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اگر بفرض محال اس طرح کی کوئی بات ہو بھی تو بارڈر کنٹرول کرنے والے سارے ادارے وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں نہ کہ صوبائی حکومت کے ، اس لئے شہباز شریف کو صوبائی حکومت پربے بنیادالزام لگانے کی بجائے اپنے ماتحت اداروں سے پوچھنا چاہئیے۔ یہ لوگ خیبرپختونخوا کے عوام کو سمگلرز قرار دے رہے ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس صوبے کے لوگ اسمگلر ز نہیں بلکہ بارڈر کے محافظ ہیں ہم نے ملک کے لئے بیش بہا قربانیا ں دی ہیں۔
صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم اور آٹے کی سپلائی پر بندش کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہےں اگر پنجاب گندم اور آٹے کی ترسیل میں روکاوٹ نہ ڈالے تو صوبے میں آٹے کی قیمتیں مستحکم ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اطمینان رکھیں صوبے میں گندم کا وافرذخیرہ موجود ہے اور آٹے کی قلت پیدا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب پاکستان نہیں بنا تھا تو یہاں کہ فیصلے برطانیہ میں ہوا کرتے تھے اور بدقسمتی سے امپورٹڈ حکومت کے آنے سے وہی صورتحال پھر سے پیدا ہوگئی ہے اور آج کل بھی ہمارے فیصلے انگلینڈ میں ہورہے ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت ہے ان کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ عوام کو دینے کے لئے کوئی منصوبہ ہے۔ یہ صرف وہی خزانہ کھا رہے ہیں جو ہماری حکومت چھوڑ کر گئی تھی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نو قائم شدہ 20 ماڈیولز آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا ۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈیولر آپریشن تھیٹرز 35 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے ہیں۔ اس طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال ماڈیولر آپریشن تھیٹر ز والا صوبے کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے کو مستحکم کرنا شروع دن ہی سے پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہا ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا قیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے ہسپتال کی استعداد میں اضافہ کرنے اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کے قیام اور ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے دیگر اقدامات اٹھانے پر ہسپتال انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی۔

chitraltimes cm kpk inagurating new ot at kth

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61069

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

Posted on

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے ا?ئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے بجلی کی چوری اور لاسز کے چارجز بھی وصول کیے جائیں گے، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

غیرملکی سازش پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے، صدر کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت نے سابق وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی سازش سے متعلق خط موجودہ وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کرنے کی سفارش کردی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا جس میں صدر مملکت نے حکومت میں تبدیلی لانے کے لیے مبینہ سازش کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔جوابی خط میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کو وضاحت دینے، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حالات پر مبنی شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر کی طرف سے بھیجی گئی سائفر کی کاپی پڑھی، سائفر میں ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کی باضابطہ سمری موجود تھی، سائفر کی رپورٹ میں مسٹر لو کے بیانات شامل ہیں جن میں خاص طور پر وزیر اعظم کے خلاف‘عدم اعتماد کی تحریک’کا ذکر کیا گیا، سائفر میں تحریک کی کامیابی کی صورت میں‘معافی’، ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج کا بھی ذکر ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں توثیق کی گئی کہ بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور صریح مداخلت کے مترادف ہیں، پاکستان نے بجا طور پر ڈی مارش جاری کیا، دھمکیاں خفیہ اور ظاہراً دونوں ہوسکتی ہیں تاہم اس خاص معاملے میں غیر سفارتی زبان میں واضح طور دھمکی دی گئی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے خط میں دھمکی پر ممکنہ ردعمل اور اثرات کا ذکر کیا، ایک خودمختار، غیور اور آزاد قوم کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچی، معاملے کی تفصیلی جانچ اور تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت سی سازشوں کی تحقیقات بے نتیجہ رہیں، عالمی سطح پر بھی سازشوں کی تصدیق عشروں بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد ہوتی ہے، طویل عرصے بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے تک ملکوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے، حالات و واقعات پر مبنی شواہد حاصل کرنے سے بھی معاملے کو انجام تک پہنچایا جا سکتاہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ عمران خان کا خط وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس کو بھیج رہا ہوں، چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کے لیے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61058

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں مقررکردہ ڈیڈ لائنز میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔وزیراعلیِ

Posted on

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں مقررکردہ ڈیڈ لائنز میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں پر واضح کردیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں مقررکردہ ڈیڈ لائنز میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔لہٰذا محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے تحت مقررہ ڈیڈ لائنز کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور مالی سال کے آخر تک جاری شدہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔ مالی سال کے آخر تک جاری شدہ فنڈ لیپس ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمے کا سیکرٹری ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دیں اور اس سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی کے اجلاسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے جبکہ ضرورت کی بنیاد پر ایسے نئے منصوبے بھی نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ مستفید ہوسکیں۔

وہ منگل کے روز ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ ہائے صحت، ابتدائی و ثانوی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم، مواصلات و تعمیرات، توانائی، آبپاشی، آبنوشی ، سیاحت و کھیل ، زراعت اور صنعت سمیت دیگر مختلف محکموں کے تحت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ بعض ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ان منصوبوں پر آنے والے دنوں میں ٹھوس اور تسلی بخش پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ دنوں ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا اور ان منصوبوں پر متعلقہ محکمے کا سیکرٹری ان منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آخر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے بھی ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا اور فنڈز استعمال نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سیکرٹری سے سخت باز پرس کی جائے گی اور بغیر کسی ٹھوس وجہ کے فنڈز استعمال نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سیکرٹری کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی ہے کہ جن نئے منصوبوں کے زمینوں کی خریداری کے لئے فنڈز ڈپٹی کمشنر ز کو منتقل کئے گئے ہیں وہ فنڈز جلد سے جلد زمین مالکان کو ادا کئے جائیں تاکہ ان منصوبوں پر بلا تاخیر عملی کام کا آغاز کیا جاسکے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام شہری خدمات کی فراہمی کے لئے سٹیزنز فسلیٹیشن سنٹرز کے منصوبے کو عوامی فلاح و بہبود کا ایک منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر زمیں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے لئے ایک ہفتے کے اندر اندر موزوں جگہوں کی نشاندہی کی جائے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون میں منتقلی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو آپس میں بیٹھ کر پندرہ دنوں میں ان کارخانوں کی منتقلی کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد جو بھی فیکٹری شفٹ نہیں ہوگا اسے سیل کر دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شعبہ مواصلات میں جاری میگا منصوبوں کی عملدرآمد پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے 44 کلومیٹر طویل پاتراک ۔تھل ۔کمراٹ روڈ کا جون کے وسط تک جبکہ سوات موٹر وے فیز ٹو کا اگلے ہفتے سنگ بنیاد رکھنے کے لئے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے دیر موٹر وے کی تعمیر کے لئے بھی مجوزہ زمین پر بلا تاخیر سیکشن فور لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے حصول کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

شعبہ مواصلات میں دیگر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 23 کلومیٹر طویل مٹہ فضل بانڈہ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو رواں سال جون کے آخر تک افتتاح کے لئے تیار ہوگی۔ اسی طرح مینگورہ فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ کانجو چوک بائی پاس روڈ پر بھی 74 فیصد کام مکمل ہے ۔ علاوہ ازیں ملاکنڈ ڈویژن میں53 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے میں سے 28 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ شعبہ صحت میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضم اضلاع میں چھ مراکز صحت کو آو ٹ سورس کردیا گیا ہے جو ابتدائی و ثانوی صحت سہولیات کے علاوہ سپیشلائزڈ سروسز فراہم کر رہی ہے ۔

اس کے علاوہ اگلے ہفتے ضم اضلاع کی مزید گیارہ ہسپتالوں کی آو ٹ سورسنگ کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں رورل ہیلتھ سنٹرز کی بحالی کے منصوبے کے تحت 142 بنیادی مراکز صحت اور 47 رورل ہیلتھ سنٹرز کو دن میں 24 گھنٹے فعال بنانے کے منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت جاری ہے۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی کے منصوبے پر عملی پیشرفت 35 فیصد ہے۔منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چھ ہسپتالوں جبکہ دوسرے مرحلے میں بارہ ہسپتالوں کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ نیو جنرل بس اسٹینڈ پشاور کے منصوبے پر انفراسٹرکچر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ نیو پشاور سٹی کے منصوبے کے لئے کنسلٹینٹ ہائیر کرلیا گیا ہے اور کام شروع ہے۔ علاوہ ازیں صوبے میں آئی ٹی پارکس کے قیام کے سلسلے میں تین جامعات کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جبکہ مزید تین جامعات کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

صوبے میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹر ز کے قیام کے منصوبے کے تحت نادرہ کی طرف سے سوات اور پشاور میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے لئے مجوزہ سائٹس فائنل کر دی گئی ہے جبکہ دیگر سائٹس کے انتخاب پر پیش رفت جاری ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ شعبہ توانائی میں صوبہ بھر میں 5000 مساجد کی سولرائزیشن کا عمل 2023 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپگریڈیشن رواں سال جولائی تک مکمل کرلی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹر کو موبلائز کرنے جبکہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کائیٹ پروجیکٹ کے تحت صوبے میں چار انٹیگریٹڈ ٹووارزم زونز کے قیام کے منصوبوں کی تفصیلی ٹائم لائنز طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں کسی تاخیر کی گنجائش موجود نہیں ہوگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے آخر تک صوبے میں 35 کالجز فعال کئے جائیںگے جبکہ 20 نئے کالجز کے قیام کے لئے امبریلا پی سی ون منظور کرلیاگیاہے جبکہ مجوزہ کالجز کے لئے انفرادی پی سی ونز کی تیاری شروع ہے۔ اسی طرح ویٹرنری یونیورسٹی سوات کے تحت اگلے سیشن سے کلاسز کا اجراءیقینی بنانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

chitraltimes cm kpk charing meeting review progress on development schemes

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61054

آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ریلیف دینگے، کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں.وزیرخزانہ

Posted on

پنشنرز نے صوبے کی ترقی کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کیا، وزیر خزانہ کی آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سے ملاقات میں بات چیت

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ انہیں پنشنرز کے مسائل کا ادراک ہے اور آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلی مزمل خان ترنابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران مزمل ترنابی نے پنشنرز کے تحفظات اور تکالیف سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے حاضر سروس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت ہاوس رینٹ اور دیگر الاونسز میں اضافے کی بھی سفارش کی۔ صوبائی وزیر نے پنشنرز کے نمائندہ کے طور پر انہیں یقین دلایا کہ آنے والے بجٹ میں پنشنرز کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور انشااللہ پنشنر زکے تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو خاطر خواہ ریلیف دی جائیگی۔اس موقع پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی مستقلی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ پنشنرز نے صوبے کی ترقی کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کیامزمل خان ترنابی نے پنشنرز کے مسائل سننے اور اس کے حل کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں مستقبل میں ایسی نشستوں کے انعقاد پر اتفاق بھی کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61052

تین سال کے وقفے کے بعد امسال پورے کورس کے تمام مضامین میں امتحان لیا جائے گا،

Posted on

 

تین سال کے وقفے کے بعد امسال پورے کورس کے تمام مضامین میں امتحان لیا جائے گا،وزیر تعلیم

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تین سال کے وقفے کے بعد امسال پورے کورس کے تمام مضامین میں امتحان لیا جائے گا،امسال میٹرک میں 8 لاکھ 21ہزر 9 سو 6 طلباء و طالبات اور انٹر میڈیٹ میں 5 لاکھ 34ہزار 1سو 18طلباء و طالبات امتحان دیں گے۔ پورے صوبے میں میٹرک کے لیے 3 ہزار 2 سو 53 اور انٹر کے لیے 1ہزار 8 سو 45 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جب کہ میٹرک میں 23 ہزار 7 سو 20 اور انٹر میں 14ہزار 2 سو 9 پروائزری عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ تمام بورڈز میں مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول رومز قائم ہیں اور صوبے کے تمام امتحانی مراکز کی بذریعہ CCTV کیمروں مانیٹرنگ ہوگی۔ انہوں نے بورڈ سربراہان کو ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع میں دوران پیپر مقررہ وقت تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے محکمہ واپڈا کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ بروقت امتحانی نتائج کی تیاری اور کوالٹی چیکنگ کے لیے پیپر چیکرز کی تعداد زیادہ کریں۔ تعلیمی بورڈز کا مقصد پیسے کمانا نہیں امتحانات کے انعقاد اور کوالٹی پر زیادہ سے زیادہ بجٹ خرچ کیا جائے۔

یہ ہدایات صوبائی وزیر تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تیاری اور لائحہ عمل کے لئے منعقد کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عامر آفاق، مینجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کبیر خان آفریدی اور صوبے کے تمام بورڈ سربراہان نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ہدایت کی کہ متعلقہ مضامین میں تعلیمی قابلیت اور درس و تدریس میں وسیع تجربہ رکھنے والے اساتزہ سے پیپرز کی چیکنگ کروائے، پیپر چیکرز اور امتحانی عملے کے معاوضے میں بھی اضافہ کریں اور جہاں پر کیمرے نصب نہ ہوں یا پھر ریکارڈنگ کا کوئی دوسرا متبادل انتظام موجود نہ ہوتو قانونی کاروائی کریں۔

شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ طلباء وطالبات کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے تمام بورڈز جلد ازجلد سٹوڈنٹس فیسیلیٹیشن سنٹرز فعال کریں زیادہ تر خدمات آن لائن ہیں مزید ریفامز بھی لائیں تاکہ طلباء اور اساتذہ کا وقت ضائع نہ ہو۔شہرام خان ترکئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سہولت کے پیش نظر امسال صوابی اور نوشہرہ میں مارکنگ سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جب کہ طلباء و طلبات فیس جمع کرکے پیپر نمبرات کے متعلق بھی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یادرہے کہ میٹرک تھیوری امتحان 13 مئی سے 31 مئی اور پریکٹیکل امتحان 6 جون سے 11جون تک جاری رہے گا۔ انٹر امتحان 10جون سے 30جون تک اور پریکٹیکل 4 جولائی سے 28 جولائی تک ہوں گے۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61050

آٹے کا جو ریٹ رمضان سے پہلے تھا وہی ریٹ اب بھی ہے اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے،صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن

Posted on

پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی آ ٹا ڈیلر کو کوئی تکلیف یادقت نہ ہو، سیکرٹری محکمہ خوراک

آٹے کا جو ریٹ رمضان سے پہلے تھا وہی ریٹ اب بھی ہے اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے،صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈی آئی خان کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا کریں تاکہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی آ ٹا ڈیلر کو کوئی تکلیف یادقت نہ ہو اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارڈر پر محکمہ خوراک پنجاب نے جو چیک پوسٹیں بنائی ہیں ان سے خیبرپختونخوا کے لیے آٹے کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اس سلسلے میں سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے سیکرٹری فوڈ پنجاب سے بھی تفصیلی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں چوبیس گھنٹے موجود ہیں جس قسم کی بھی کوئی تکلیف ہو تو ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں جاری کی جس میں حاجی وحید خان اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں راشننگ کنٹرولر پشاور بھی موجود تھے آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن سے سیکرٹری محکمہ خوراک نے تفصیل سے ان کی مشکلات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی اور بازار میں آٹے کی دستیابی کے حوالے سے بھی بات چیت کی، اس موقع پر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سیکرٹری محکمہ خوراک کو یقین دلایا ہے کہ صوبے میں کہیں پر بھی آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں اور بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، چونکہ رمضان پیکج میں آٹے کا 20 کلوگرام کا تھیلا 800روپے پر تھا اور ابھی آٹا چونکہ پنجاب سے آتا ہے جس کی قیمت تیرہ سو سے تیرہ سو پچاس روپے تھیلا ہے جو کہ رمضان سے پہلے بھی اوپن مارکیٹ میں اسی ریٹ پر تھا لیکن مارکیٹ میں بعض مفاد پرست عناصر میڈیا کے ذریعے بحران کی افواہیں پھیلارہے ہیں اور اپنے کاروبار کو منافع بخش بنانے کے لئے میڈیا کا استعمال کررہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ عوام کو رمضان پیکج اور اوپن مارکیٹ کی قیمت کا اندازہ نہیں ہوتا اس لیے عام لوگ سمجھتے ہیں کہ آٹا مہنگا ہوگیا ہے حالانکہ آٹے کا جو ریٹ رمضان سے پہلے تھا وہی ریٹ اب بھی ہے اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
۔۔۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61048

عازمین حج کی آسانی و سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور کا چند قوائد کو نرم کرنے کا اعلان

Posted on

عازمین حج کی آسانی و سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور کا چند قوائد کو نرم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کے پرزور اصرار پر مندرجہ ذیل مخصوص صورتوں میں چند قوائد کو نرم کیا ہے:
? جن عازمین کے پاسپورٹ 5 جنوری 2023 تک کارآمد نہیں وہ اپنے پاسپورٹ کے اعادہ کیلئے پاسپورٹ آفس کے فراہم کردہ *ٹوکن* پر بھی حج درخواست جمع کروا سکتے ہیں بشرطیکہ وہ نئے پاسپورٹ *18 مئی 2022* تک لازمی جمع کروا دیں۔ بصورت دیگر ناکام تصور کیے جائیں گے۔ دیگر درخواست گذار اپنے پاسپورٹ حج درخواست کے ساتھ ہی بینکوں میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔
? سمندرپار پاکستانی 5 جنوری 2023 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ NICOP کی فوٹو کاپی پر اپلائی کر سکتے ہیں بشرطیکہ اہنے بینک کے توسط سے وزارت کو آخری حج پروازوں میں بکنگ کی درخواست بھجوائیں اور مقررہ تاریخ سے لیٹ پاسپورٹ جمع کرانے کی صورت میں ویزہ نہ لگنے کی مکمل ذمہ داری لیں۔ انکے لئے اصل پاسپورٹ *20 ذی القعدہ* سے پہلے وزارت میں پہنچانا لازمی ہے۔
? سال 2015 سے 2019 کے دوران حج کرنے والے افراد اس سال سرکاری حج سکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ماسوائے کہ وہ مرد حضرات جو کسی ایسی خاتون رشتہ دار کے شرعی محرم ہوں جس نے خود بھی مذکورہ عرصہ کے دوران حج نہ کیا ہو۔
? 12 سال سے کم عمر بچے بھی حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں جن کی ویکسین نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ سعودی وزارت حج سے منظوری پر مشروط ہے۔
تمام منتخب 14 بینکوں کو اس کے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں ہیں

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61032

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی، پہلے عوام کی ضرورت پوری کرنے کی ہدایت

Posted on

 

 

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی، پہلے عوام کی ضرورت پوری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پہلے عوام کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئیچینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ پہلے عوام کی ضرورت کو پورا کیاجائے اور چینی کی قیمت کو مستحکم کیاجائے۔وزیراعظم نے سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے خبردار کیاکہ اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ہو گا۔

 

عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہدایت

لاہور(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے معاشی مشکلات کے موثر تدارک کے لئے جامع حکمت عملی تیارکرنے اور اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر حبیب بینک محمد اورنگزیب،چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے درپیش معاشی مشکلات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔مزید برآں وزیراعظم نے بینکاری نظام کو عام آدمی کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے آسان بنانے پر زور دیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61023

چترال سے پی ٹی ایی کی نومنتخب تحصیل چیرمینان کا وزیراعلی محمود خان سے ملاقات

چترال سے پی ٹی ایی کی نومنتخب تحصیل چیرمینان کا وزیراعلی محمود خان سے ملاقات

chitraltimes cm mahmood khan called on jamshed mir

پشاور (  نمایندہ چترال ٹایمز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پیر کے روز چترال کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اورچترال میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اُمور پرتبادلہ خیال کیا۔ وفد کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور وزیر زادہ کر رہے تھے۔ وفد کے اراکین میں تحصیل ناظم چترال ٹاﺅن شہزادہ،آمان الرحمن، تحصیل ناظم مستوج سردار حاکم، تحصیل ناظم تور کہو موڑ کہو میئرجمشید الدین  اور چیئرمین ویلج کونسل شیاقوٹیک،  فخراعظم کے علاوہ پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنما عبد الطیف اوراسرار صبور بھی شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے اپنے منشور کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرکے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام ایک بااختیار اور مضبوط نظام ہے جو عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے اورلوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگا اور درپیش مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔

وزیراعلیٰ نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کے مسائل کے فوری حل اور اُنہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں خلوص نیت اور لگن کے ساتھ کام کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں اور علاقے کے عوام نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریں۔ اُنہوںنے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبے کے عوام نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے وہ پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیوں اورعوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پرعوام کے بھر پور اعتماد کا مظہرہے۔ اس موقع پر اسلام آباد آزادی مارچ کی تیاریوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور وفد نے یقین دلایا کہ جب عمران خان آزادی مارچ کی کال دیں گے تو چترال سے عوام اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد اسلام آباد پہنچے گی ۔

chitraltimes cm mahmood khan called on amanur rehman

دریں اثناءحلقہ پی کے 49 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کی قیادت میں کاٹلنگ مردان کے ایک وفد نے بھی وزیراعلی سے ملاقات کی اور علاقے میں عوامی فلاح وبہبود سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پرکاٹلنگ کی سیاسی و سماجی شخصیت لائق نواز خان اور تاج ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرکے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔
َِ<><><><><><>

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61013

ملک کے بہتر مفاد میں فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

Posted on

ملک کے بہتر مفاد میں فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی( چترال ٹایمز رپورٹ)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں دانستہ طور پر پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو ملوث کرنے کی کوششیں کی گئیں، یہ کوششیں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کوششیں براہ راست یا بالواستہ عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فارمز پر کی گئیں، سیاسی رہنما، صحافی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کا یہ عمل انتہائی نقصان دہ ہے۔اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سب سے توقع کرتی ہیں کہ وہ قانون کی پاس داری کریں اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

 

وزیرِ اعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفی منظور کر لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اس حوالے سے مزمل حسین کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔مستعفی چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاو?ں پر کھڑا کر کے دکھایا۔

 

منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ کل پھر سماعت کرے گی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان نے بیرون ملک ہونے کے باعث سترہ مئی کے بعد تک کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر رکھی ہے. عدالت انہیں ویڈیو لنک پر بھی دلائل دینے کا کہہ سکتی ہے یا عدالت پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سمیت دیگر فریقین کے وکلا کو دلائل دینے اور جواب الجواب کا کہہ سکتی ہے۔ اس وقت تک مخدوم علی خان بھی وطن واپس آسکتے ہیں۔صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب نئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا تقرر بھی ہو چکا ہے۔اٹارنی جنرل نئی حکومت کا موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔یاد رہے کہ صدر مملکت نے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے گی۔تحریک انصاف چاہتی ہے کہ منحرف اراکین کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61002

ہنزہ میں پل کی تنصیب ایک ہفتے کے اندر مکمل ہوجائے گی، این ایچ اے

Posted on

ہنزہ میں پل کی تنصیب ایک ہفتے کے اندر مکمل ہوجائے گی، این ایچ اے

گلگت( چترال ٹایمز رپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہنزہ میں پل کی تنصیب کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین این ایچ اے نے انجینئرز کے ہمراہ متاثرہ پل کا دورہ کیا جبکہ چیئرمین این ایچ اے نے چیف سیکریٹری و ایف ڈبلیو او حکام کے ساتھ بحالی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔این ایچ اے کے چیئرمین نے کہا ہے کہ معلق پل پر جلد اسٹیل بیلے پل نصب کیا جائے گا اور عارضی پل کے ساتھ مستقل پل کی تعمیر کا عمل بھی ساتھ شروع کیا جائے گا، پل کی تعمیر میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔اس سے قبل، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے علی الصبح ہنزہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دوبارہ دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیف سیکرٹری نے منہدم پل کی بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ متاثرہ علاقے میں پانی، بجلی، انٹرنیٹ و فون سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر احکامات جاری کر دیے۔وادی ہنزہ میں شسپر گلیشر پر بنی جھیل کے پھٹنے سے علاقے میں تباہی مچ گئی، نقصانات کا جائزہ لینے و متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے چیف سیکریٹری محی الدین وانی گزشتہ رات بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے ہنزہ پہنچے تھے۔چیف سیکریٹری نے بجلی کی فراہمی کے لیے دو میگا واٹ جنریٹر کی فراہمی اور پانی و ایریگیشن چینل کی فراہمی سے متعلق موقع پر ہی ایڈمن منظوری دے دی جبکہ متاثرہ علاقے میں زمین کا تخمینہ و انٹرنیٹ و فون سروس کی بحالی کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یہ ایک بدقسمت واقعہ پیش آیا جس نے سرکاری و نجی املاک و باغات کو نقصان پہنچایا ہے، حکومت تمام تر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، متاثرہ علاقے میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔چیف سیکریٹری نے متاثرین و ضلعی انتظامیہ کو مکمل مالی و انتظامی تعاون کی یقین کروا دی ہے۔

 

ہنزہ: منہدم پل کی جگہ نصب کرنے کیلئے لوہے کا پل پہنچا دیا گیا

ہنزہ(چترال ٹایمزرپورٹ)گلگت بلتستان کی وادیء ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں واقع پل منہدم ہونے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ یہ لوہے کا پل عارضی ہو گا جسے نصب کرنیکے لیے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ہنزہ میں حسن آباد میں پانی کے کٹاؤ سے پل منہدم ہونے کے بعد متاثرین پریشان ہیں۔سیلابی ریلے سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کا ٹریفک متبادل شاہراہ نگر سے گزارا جا رہا ہے۔ہنزہ کی انتظامیہ کے مطابق شاہراہِ نگر پر سڑک تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں شاہراہِ قراقرم سے گزرتی ہیں۔

 

چیف سیکریٹری جی بی کا سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ

گلگت(سی ایم لنکس)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ کیا۔کمشنر، ڈی سی،سیکریٹری پاور،ڈی جی این ایچ اے اور سی او ایف ڈبیلو او بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف سیکریٹری جی بی محی الدین نے گلیشیئر سے تباہ زرعی چینلز کی بحالی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔محی الدین نے بتایا کہ علاقے میں انٹرنیٹ اور فون کے نظام کو ایف ڈبلیو او بحال کر رہی ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، چئیرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین این ایچ اے نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔

 

ہنزہ: پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے

ہنزہ( چترال ٹایمزرپورٹ)گلگت بلتستان کی وادیء ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا، 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔قراقرم ہائی وے پر حسن آباد پل گر گیاحسن آباد کا پل گرنے سے شاہراہِ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے جسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کو شاہراہِ نگر سے گزارا جا رہا ہے، پانی کے اخراج میں کمی آئی ہے، پانی نکلنے کے بعد عارضی پل تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شیر آباد گاؤں کے 22 گھروں سے مقامی آبادی کو نکال کر ان گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے، سیلابی ریلے سے ایک جماعت خانے کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے یہ بھی بتایا کہ علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
61000

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی

Posted on

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج2022 کے عازمین کی فوری رجسٹریشن، رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لیے ایک خصوصی حج ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین حج ان فون نمبروں 051-9216980، 051-9216981; 051-9216982; 051-9205696 پر رابطہ کرکے اپنے حج سے متعلق سوالات کے فوری جواب حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کو اس سال 81,132 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے جس میں 40 فیصد سرکاری سکیم اور60 فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔حجاج کرام کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی یکم مئی سے شروع کی گئی ہے جو13مئی تک آن لائن اور بینکوں کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹوکن منی9 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائی جا سکے گی۔ گروپ بیسڈ حج قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی، درخواست دہندگان کو 50,000 روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا ہو گی، درخواستیں وزارت کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول بینکوں میں وصول کی جا رہی ہیں۔حج پالیسی کے مطابق عازمین کو بوسٹر ڈوز کی ویکسی نیشن مکمل کرانا لازمی ہے اور روانگی سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عازم حج کورونا وائرس پازیٹو نہیں۔

حکومت کا نسرین جلیل کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو گورنر سندھ کے لئے وسیم اختر، نسرین جلیل اور عامر خان کے نام دیئے تھے، اور حکومت نے اب ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کے لیے سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
60998

گلگت بلتستان، عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمحفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم

Posted on

وزیراعظم شہبازشریف کا شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم

 

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم دیتے ہوئیکہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمحفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا حکم دیتے ہوئینقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل گر نے کے سبب متبادل راستہ تیار کرنے، زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی سے نقصانات، 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے 700 اور250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی،شاہراہ قراقرم کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم نیمتاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمرزمان کائرہ کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ٹیلی فونک رابطہ
، گلیشیئر پگھلنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے شہریوں کو بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے شہریوں کو بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اتوار کو گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہی بارے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔انہوں نیگلیشیر پگھلنے کے بعد کی سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سرکاری وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے،شہریوں کو قدرتی آفت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔قمر زمان کائرہ نے زمینی رابطے اور معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
60995

جب سے شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت آئی ہے تو ملک بھر میں بجلی غائب ہے۔وزیراعلیِ محمود خان

جب سے شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت آئی ہے تو ملک بھر میں بجلی غائب ہے۔وزیراعلیِ محمود خان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بشام میں جلسے سے اپنے خطاب میں خیبر پختونخوا کے عوام کا ہمدرد بننے کی کوشش کرتے ہوئے صوبے کے لوگوں کے لئے علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی بات کی مگر افسوس کی بات ہے کہ ملک کے وزیر اعظم ہونے کے دعویدار کو یہ بھی نہیں معلوم کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کارڈ پروگرام کے تحت گزشتہ دو سالوں سے صوبے کی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے اور صوبے کا ہر خاندان سالانہ دس لاکھ تک علاج معالجے کی مفت سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

وہ اتوار کے روز ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں صوبے کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی بات کی اور میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے عوام کو پہلے ہی سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فراہم کر رہی ہے۔ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے علاقے میں تین مہینوں میں گرڈ اسٹیشن تعمیر کرنے کی بات کرکے شانگلہ کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، انہیں چاہیے کہ وہ نئے گرڈ اسٹیشن تعمیر کرنے کی بجائے پہلے سے موجود گرڈ اسٹیشنز کو بجلی تو فراہم کرے۔ جب عمران خان کی حکومت تھی تو ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی اور جب سے شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت آئی ہے تو ملک بھر میں بجلی غائب ہے اور عوام اس گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزر رہے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اسلام آباد آزادی مارچ کے لئے عمران خان کی کال کا انتظار ہے اور جب عمران خان مارچ کی کال دیں گے تو خیبر پختونخوا کے عوام سب سے پہلے اسلام آباد پہنچ جائیں گے، عمران خان کے ساتھ ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ میں بھر پور حصہ لیں گے اور یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے۔ ایبٹ آباد میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر ایبٹ آباد کے عوام اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جلسے میں لوگوں کے لئے جگہ پڑ گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح ایبٹ آباد کے لوگوں نے بھی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جلسے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق آحمد غنی اور دیگر پارٹی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

<><><><><><><>

imran khan mahmood khan pervez khatak addressing abbottabad

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا سڑک کے  حادثے میں مفتی سردار علی حقانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سڑک کے ایک حادثے میں مفتی سردار علی حقانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
60992

جنگلات اور جنگلی حیات کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرخصوصی اقدامات کی ہدایت

جنگلات اور جنگلی حیات کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرخصوصی اقدامات کی ہدایت

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی پیشنگوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہر لحاظ سے الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں متوقع اضافے کے نتیجے میں پہاڑوں میں برف پگھلنے کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے اور امدادی سرگرمیوں کو بروقت شروع کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں جبکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ انہوں محکمہ صحت کو بھی ہیٹ اسٹروک اور دیگر حادثاتی واقعات کے متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں طبی مراکز میں عملے کی موجودگی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح وزیر اعلی نے محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کو صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں درکار امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی بروقت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ اطلاعات کو گرمی کی لہر میں متوقع اضافے کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں عوام الناس کو آگہی دینے کے لئے بڑے پیمانے پر آگہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

 

دریں اثنا محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے  ملک بھر و خصوصی طور پر صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق الگ الگ ایڈوائزری  جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور خیبرپختونخوا حکومت نے اتوار 8 مئی 2022 سے ایک ہفتے کے لیے شدید ہیٹ ویو کے حالات کے بارے میں   ایڈوائزری جاری کی ہے جس پر محکمہ جنگلات  خیبر پختونخوا نے اس عرصے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایات کی ہیں ۔اعلامیوں کے مطابق  ایڈوائزری پر عمل درآمدکے لیے ہر متعلقہ کنزرویٹر اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسران جنگلات، نرسریز، نیشنل پارکس، پشاور چڑیا گھر اور دیگر چڑیا گھر، فیزانٹریز، وائلڈ لائف پارکس وغیرہ کے لئےذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔

محکمہ جنگلات کے افسران کو فیلڈعملے کو  ٹوپیوں اور  لیموں و نمک ملاپانی کی بوتلیں اپنے پاس رکھنے  اور اپنے سروں کو بھیگے ہوئے کپڑے سے ڈھانپنے، ڈھیلے کپڑے پہننے، باقاعدگی سے پانی پینے اور جہاں بھی ممکن ہو سورج کی روشنی میں براہ راست نمائش سے بچنے کی ترغیب دی  گئی ہے۔قریب ترین مراکز صحت کی نشاندہی اور ہیٹ اسٹروک/ڈی ہائیڈریشن کے لیے ضروری مدد کے ساتھ ابتدائی طبی امدادی کٹ کی فراہمی اصل تعیناتی کی جگہ کے جتنا ممکن ہو کا انتظام کیا جائے۔پودوں کی نرم جڑوں کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات سے بچانے کے لیے، پانی دینے  کے عمل کو صبح سویرے یا  پھر شام کے اوقات میں مناسب پانی دینے کاشیڈول بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔پودوں کی پرجاتیوں کے مطابق پانی دینے کی ترجیح – جن کو زیادہ پانی کی ضرورت ہو جیسے سجاوٹی پودے وغیرہ، ترجیح دی جا  ئے جبکہ ناقص / لیک ہونے والے پانی کے باؤزر اور پائپ  وغیرہ کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے۔پودے لگانے اور نرسریوں کے انچارج پانی پلانے کے آپریشن کی نگرانی اور پانی کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے لیے ہر وقت عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔جہاں ضرورت ہو، عارضی طور پر اضافی چوکیداروں کی خدمات حاصل  کی جائیں۔جون کے آخری ہفتے تک پودے لگانے والے علاقے میں بیج بونے سے گریز کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔نرسریوں کے لیے سایہ خاص طور پر چیڑ کے پودوں (سبز نائلون کی چادریں یا مقامی طور پر شاخوں کا سایہ یا بانس کی چھک) کا انتظام کیا جائے۔نرسریوں میں بیجوں کی ٹیوب شفٹنگ کو فوری طور پر روکا جا ئےاور جہاں ممکن ہو سایہ فراہم  کرنے کا بدوبست کیا جائے۔

اسی طرح جنگلی حیات عملے کو جانوروں اور پرندوں کو تازہ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دو بار (صبح اور دوپہر) متعلقہ پانی کے تالابوں/ ٹبوں/ برتنوں میں پینے کے پانی کی باقاعدگی سے تبدیلی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں۔چڑیا گھر میں برڈ ایویری میں فراہم کردہ پانی کے چشمے کو فعال رکھیں تاکہ پرندے نہا سکیں اور خود کو گیلا کر سکیں۔فوری طور پر، جہاں ضرورت ہو، گھاس کے مواد اور سبز چادروں کا استعمال کرتے ہوئے اوپر اور اطراف میں پناہ کے ساتھ پنجرے فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔ پنجروں میں پانی کا چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے تاکہ پرندوں اور جانوروں پر ٹھنڈا اثر پڑے اورچڑیا گھر میں ٹھنڈک کے مقاصد کے لیے جانوروں کے گھروں اور پناہ گاہوں میں پنکھے اور کولر لگائیں۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے بیماری کی صورت میں دوائیں پانی میں ملا کر دیں۔مخصوص جانوروں کو کھانے اور ان کے جسم کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رسیلی خوراک جیسے پھل فراہم کریں۔کشیدگی سے بچنے کے لیے گرمی کی لہر یا شدید موسم کے دوران کسی بھی جانور یا پرندے کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجروں اور سہولیات میں کام  کرنے والے عملے کو دھوپ سے بچنےکے لئے ٹوپیاں فراہم کریں۔ عملے کے پاس فیلڈ ڈیوٹی میں استعمال کے لیے پانی کی بوتلیں فراہم کی جائے اور ۔مختلف مقامات پر واٹر پوائنٹس کے ذریعے زائرین اور عملہ دونوں کو ٹھنڈے پانی کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔محکمہ وائلڈ لائف زائرین کو سہولیات میں سایہ دار جگہ پر بیٹھنے کا انتظام کریں  اور زائرین  بلخصوص فیملی و بچوںکو مطلع کیا جائے کہ وہ صبح یا شام کے اوقات میں سہولیات کا دورہ کریں تاکہ گرمی کے دباؤ سے بچ سکیں۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، فیلڈ سٹاف، پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ کنزرویٹرز اور ڈویژنل فارسٹ آفیسرز  اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران کو ان 7 دنوں کے دوران ہینڈ آن مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کے لیے فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

pdma advisory for kp chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60985

خیبرپختونخوا میں اگلے ہفتے سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی پیشن گوئی

خیبرپختونخوا میں اگلے ہفتے(اتوار 8مئی 2022) سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی پیشن گوئی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا میں اگلے ہفتے(اتوار 8مئی 2022) سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی پیشن گوئی پر صوبائی حکومت نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔پیشن گوئی میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں بالخصوص جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں   07 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔صوبائی حکومت نے محکمہ ہائے صحت اور ریسکیو کو ہیلتھ سٹروک مراکز اور سٹاف کی موجودگی جیسی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کو بھی گرمی میں اضافے بارے بروقت مطلع کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اسی طرح محکمہ اطلاعات اور صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ گرمی میں اضافے بارے عوام کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کریں اور ان کو تلقین کریں کہ بلاضرورت سورج کی براہ راست روشنی میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عوام کو پینے اور ٹھنڈا رہنے کیلئے پانی کے صحیح استعمال کی بھی تلقین کریں۔

علاوہ ازیں محکمہ ہائے مواصلات وتعمیرات اور پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دوران سفر گاڑی والوں کو ٹائروں میں ہوا کا پریشر کم رکھنے اور انجن کو اوورہیٹنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی تلقین کریں۔ محکمہ زراعت کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کسانوں اور مال مویشی پالنے والوں کو آگاہ کریں کہ فصلوں اور جانوروں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پانی کے مناسب انتظامات سمیت دیگر ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ درجہ حرارت میں اضافے سے صوبے کے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی صورت میں دریاؤں کا بہاؤ  بڑھ سکتا ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے کو مستعد رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس حوالے سے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی اپنا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام ہیلپ لائن 1700 پر کال کرکے ریلیف حاصل کر سکیں، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے یا آگ لگنے کی صورت میں قابو پانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔

pdma advisory for kp chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
60970

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی

Posted on

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

ریاض(سی ایم لنکس)یہ بات وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہء سعودی عرب کے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے ابلاغِ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی وڑن کو سراہا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے نئے معاہدے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے اور تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا، دونوں ملکوں نے نجی شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق اقتصادی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی، پاکستان نے سعودی گرین اور مڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

 

حکومت کا عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ)حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پاور ڈویڑن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاورڈویڑن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60880

صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ آبنوشی خیبر پختونخوا کے تحت 134 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔وزیراعلیِ

Posted on

 

صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ آبنوشی خیبر پختونخوا کے تحت 134 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔وزیراعلیِ

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) صوبے کے مختلف اضلاع میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ آبنوشی خیبر پختونخوا کے تحت 134 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے 21 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ تکمیل کے قریب منصوبوں میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلز میں واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر ، لکی مروت میں مختلف واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر و سولرائزیشن ، ضلع خیبر میں سولر بیسڈ واٹر سپلائی سکیم ، گریوٹی بیسڈ واٹر سپلائی سکیم اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن ، ضلع مہمند میں موجودہ واٹر سپلائی سکیموں کی سولرائزیشن ، ڈیرہ اسماعیل خان میں سولر پریشرپمپس کی تعمیر و بحالی،تیمر گرہ گریوٹی واٹر سپلائی سکیم کی فزیبلٹی اور دیگر شامل ہیں۔ تکمیل کے قریب منصوبوں پر مجموعی طور پردو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔ یہ بات گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ آبنوشی کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔

صوبائی وزیر برائے آبنوشی شکیل خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری آبنوشی ادریس خان اور محکمہ آبنوشی کے دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ آبنوشی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ، محکمے میں اصلاحات اوردیگر اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے 134 منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں 114 جاری اور 20 نئے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں39 ارب روپے مالیت کے 29 ترجیحی منصوبے بھی شامل ہیں جن میں ضلع مانسہرہ میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کوہاٹ میں دریائے سندھ سے ویلج رحمن آباد، شکردرہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی ، بنوںمیں تحصیل بکہ خیل اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی ، لکی مروت کی مختلف یونین کونسلز میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن ، لواغر ڈیم سے کرک سٹی کو پانی کی فراہمی کیلئے گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم ، شلمان گریٹر واٹر سپلائی اسکیم اور دیگر شامل ہیں ۔علی مسجد واٹر سپلائی سکیم کی لاگت 194 ملین روپے ہے جبکہ 30 ہزار افراد اس سے مستفید ہوں گے ۔

مانسہرہ واٹر سپلائی سکیم سے دو لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے ۔ لواغر ڈیم واٹر سپلائی سکیم سے54 ہزار سے زائد لوگ مستفید ہوں گے۔ شلمان واٹر سپلائی سکیم سے 2 لاکھ 80 ہزا ر افرادمستفید ہوںگے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پینے کے پانی کے معیارکی مانیٹرنگ کیلئے مختلف اضلاع میں آٹھ لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں جبکہ ضم اضلاع میں تین لیبارٹریوں کے قیام پر کام جاری ہے ۔ اس کے علاوہ آٹھ موبائل واٹر کوالٹی لیبز بھی کام کر رہی ہیں ۔مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک 3984 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 3676 پینے کے قابل قرار پائے گئے ہیں ۔اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ اب تک1351 واٹرسپلائی سکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے جس سے سالانہ دو ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔اس کے علاوہ واٹر چارجز کی مد میں محکمے نے اپنے ہدف کا 84 فیصد حاصل کرلیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک سو فیصد ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ محکمہ کے تحت ای بڈنگ سسٹم مکمل کر لیاگیا ہے جبکہ رواں سال مئی کے آخر تک ای ورک آرڈر بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے آبنوشی کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی فلاح کے ان منصوبوں کی مقررہ مدت تک تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60877

عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف آپریشن

Posted on

عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف آپریشن:
تمام بس اڈووں ٹرمینلز میں ریجنلز اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ ٹیموں کو تعینات کر دیاگیا ہے
تمام ڈپٹی کمشنر کے دفتروں میں اوور چارجنگ اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے عیدالفطر آمد کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرلیا گیاہے اور تمام بس ٹرمینلز، اڈووں میں ریجنلز اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے اہلکاروں کو تعینات کر دیاگیاہے اور اس کے ساتھ ہی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر دفتروں میں کنٹرول روم بھی قائم کر لیے گئے ہیں تاکہ زائد کرایہ وصولی اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت کو کنٹرول اور حتم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی کا کہنا تھا کہ تمام بس اڈووں میں کرایہ نامے آویزاں کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی ریجنلز، صوبائی ٹرانسپورٹ اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ ٹیموں کو بس اڈووں میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی اور مسافر گاڑیوں کی مصنوعی قلت کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ بس اڈووں میں تعینات ٹیموں کو زائد کرایہ وصولی کی شکایت کریں تاکہ زائد کرایہ وصولی والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
60867

حکومت خیبرپختونخوا نے عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی

Posted on

حکومت خیبرپختونخوا نے عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے چاند رات/ عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس سلسلے میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ہیں۔ پابندی کا مقصد چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع اور امن و امان کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثناءوزیراعلیٰ محمود خان نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ اس سلسلے میں جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے اور یہ ایک قانونی جرم ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنایا جائے لہذا شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

<><><><><><><><>

عالمی یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان کا پیغام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی حکومت اپنے منشور کے مطابق صوبے میں مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔یوم مئی کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ، محنت کشوں خصوصاً کانو ں میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے موثر قوانین سازی کے ساتھ ساتھ میکینیکل مائننگ متعارف کروانے پر کام جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے صنعتوں کے لئے درکار تربیت یافتہ افرادکی تیاری کا اہتمام کیا ہے۔ اس اقدام کامقصد محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پر کشش صنعتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ کارخانے لگا کر محنت کشوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں۔
<><><><><>

 

وزیراعلیِ کا چارسدہ کے علاقے نستہ میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی مواد کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے نستہ میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی مواد کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ دھماکے کو شرپسندی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبے کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس پر صوبے کے عوام کو بجا طور پر فخر ہے۔
<><><><><><><>

 

وزیراعلی کا سوات سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وقار احمد خان کے اچانک انتقال کا سن کر انہیں دلی صدمہ ہوا اور وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
<><><><><><>

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60865

صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا حکم جاری کردیا

Posted on

صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر مملکت نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی معافی کی منظوری دے دی ہے، قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا گیا۔قیدیوں کی سزا میں 90 روزہ معافی کا نوٹیفکیشن چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کرہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس عرایت کا اطلاق قتل، ریاست مخالف سرگرمیوں، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی کے ملزمان پر نہیں ہوگا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 90روزہ معافی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو سزا کا دو تہائی مکمل کرچکے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 65سال سے زائد مجرم جو قید کا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے وہ بھی مستفید ہوں گے، وہ خواتین قیدی جو سزا کا تہائی پورا کرچکی ہیں وہ بھی معافی کا فائدہ اٹھاسکیں گی۔اس کے علاوہ18سال سے کم عمر بچے جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں وہ بھی اس رعایت سے مستفید ہوں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60847

عید الفطر کے دوران سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامات حوالے وزیراعلیِ کے زیر صدارت اجلاس

عید الفطر کے دوران سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامات حوالے وزیراعلیِ کے زیر صدارت اعلیِ سطح اجلاس

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے اورصوبے کے سیاحتی مقامات کار خ کرنے والے سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس سلسلے میںصوبے کے سیاحتی علاقوں ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کیلئے جامع پلان تشکیل دیئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش ، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے شرکت کی جبکہ کمشنرز ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز، ریجینل پولیس افسران ہزار ہ اور ملاکنڈ بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے ۔

اجلاس میں ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز میں عید کی تعطیلات کے دوران انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ سیاحوں کی سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اجلاس میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحتی اضلاع میں انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو1122 ، تحصیل میونسپل انتظامیہ اور طبی مراکز سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہسیاحتی ریجنز میںمتعلقہ کمشنرز ، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز او ر اسسٹنٹ کمشنرز اپنے سٹیشن پر موجود رہیں گے، اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور آر پی اوز کو تحریری مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس کو یہ بھیبتایا گیا کہ ہزار ہ اور ملاکنڈ ڈویژنزمیں عید کی تعطیلات کے دوران پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو معلومات و سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی ہیلپ لائنز قائم کی جائیں گی ۔ اسی طرح سیاحتی مقامات تک رسائی سڑکوں پر ٹریفک کو منظم انداز میں چلانے اور سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بچنے کیلئے بھی خصوصی انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔

شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات میں سڑکوں پر موبائل ورکشاپس اور فورک لفٹرز موجود ہوں گے ۔ اس کے علاوہ سیاحوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مخصوص یونیفارم میں پولیس کے دستے تعینات کئے جائیں گے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کیلئے تمام مراکز صحت میں ضروری طبی عملے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول رومز بھی قائم کئے جارہے ہیں جن میں تمام اداروں اور محکموں کے اہلکار ہمہ وقت موجود ہوں گے ۔ اسی طرح ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بندہونے والی سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے مشینری موجود ہو گی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ عید الفطر پر صوبہ بھر میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور چھٹیوں کے دورا ن صوبہ بھر کے ریسکیو سٹیشنز کھلے رہیں گے جبکہ تمام ریسکیو سٹیشنز کو ایمرجنسی طبی آلات اور دیگر سامان مہیا کر دیا گیا ہے ۔ مزید برآں ریسکیو1122 کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر خصوصی کیمپس قائم کئے جارہے ہیں۔ دریاﺅں ، ڈیموں اور نہانے کے دیگر مقامات پر غوطہ خور ٹیمیں بمعہ آلات الرٹ رہیں گی ۔

وزیراعلیٰ نے عید الفطر کے موقع پر صوبے میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سکیورٹی کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس مقصد کیلئے تیار کر دہ پلان پر حقیقی معنوںمیں عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور موجود صورتحال کے تناظر میں سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ گزشتہ سال چند مقامات پر سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے جیسے ناخوشگوار واقعات کسی صورت رونما نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری اقدامات کیلئے مقامی انتظامیہ ، ریسکیواداروں، طبی مراکزاور متعلقہ شراکت داروں کے درمیان کوآرڈنیشن کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کیلئے معلوماتی بینرز آویزاں کئے جائیں۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

chitraltimes cm kpk chairing review meeting on security arrangements and facilitation for tourist during eid ul fitr

 

وزیراعلیِ کا سینرصحافی نادرخواجہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی نادر خواجہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60841

عید کی تعطیلات کے دوران آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Posted on

عید کی تعطیلات کے دوران آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔
حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ05 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث01 مئی سے 03 مئی کے دوران چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد ، بارکھان ،لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور،ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

01 اور 02 مئی کو کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ٹھٹہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔
02 سے 04 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ،شیخوپورہ ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرد آلود ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گی ہے ۔

01 سے 05 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، گلگت بلتستان (دیامیر،گلگت، غذر، استور ، اسکردو )، کشمیر (مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی،کوٹلی، بھمبر، میرپور، سری نگر، بارہ مولہ، شوپیاں، اننت ناگ اور لہہ )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

جس کے ممکنہ اثرات میں آندھی/تیز ہواؤں کے باعث01 اور 02 مئی کے دوران بلوچستان اور سندھ جبکہ 02 سے 03 مئی کے دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں کمزور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ ہے۔اور دن کے درجہ حرارت میں 04 سے 06ڈگری سینٹی گریڈکمی کا امکان ہے ۔02 سے05 مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گی ہے ۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال اس سلسلے میں ارسال کردی گی ہے ۔ جس میں تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گی ہے ۔ مراسلہ میں بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے ۔ ۔جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا نے کی ہدایت کی گی ہے ۔ اورسیاحوں کو بھی ہدایت کی گی ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ -پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔

weather updates 29 april

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60838

مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے۔ تحریک انصاف کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر سیف

مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے۔ تحریک انصاف کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے مسجد نبوی میں نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو انتہائی مذموم فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس جگہ ہے اور یہ افسوسناک عمل وہاں موجود لوگوں کا ذاتی فعل ہوسکتا ہے تاہم اسے تحریک انصاف سے منسوب کرنا مناسب نہیں۔ اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی متبرک اور مقدس مقام ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی جگہ ہے جس کی حرمت کی پاسداری کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ اس مقدس مقام پر سیاسی یا مذہبی منافرت پھیلانا ایک قبیح عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نعرے بازی وہاں موجود لوگوں کا ذاتی فعل ہو سکتا ہے جس کا تحریک انصاف یا اس کے رہنماؤں سے کوئی تعلق نہیں۔ بعض سیاسی مخالفین کی جانب سے اس افسوسناک واقعہ کو تحریک انصاف کے ساتھ جوڑنے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو کہ اتنا ہی غیر اسلامی ہے جتنا مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنا۔ ہمارے سیاسی مخالفین بے شرمی اور ڈھٹائی سے مساجد اور مدارس کو اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے آ رہے ہیں جوکہ سب پر عیاں ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ وہاں موجود لوگوں میں سے کچھ تحریک انصاف کے حامی ہوں تاہم پھر بھی یہ ان کا ذاتی فعل ہے جس کے لیے انہیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے۔ مذہب کا احترام اور اسلام کا تقدس تحریک انصاف کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ سے ان لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ جس بددیانتی، کرپشن اور گھناؤنے کاموں کا انہوں نے ارتکاب کیا وہ قوم نے فراموش نہیں کیے ہیں۔ ان کرپٹ اور اقتدار کے بھوکوں پر مبنی امپورٹڈ حکومت سے عوام نفرت کرتے ہیں اور یہ جہاں بھی نظر آتے ہیں تو پاکستانی عوام اپنے غصے اور جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60835

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا

اس سال درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے،شیری رحمان

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے، گرمی کی اس شدید لہر کی وجہ سے لوگوں کی صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے، لوگوں سے التجا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے، پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا جب پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا، عالمی اداروں نے سال کے ابتدا میں ہی پاکستان میں قبل ازوقت، شدید اور طویل گرمی کی لہر کے حوالے سے خبردار کیا تھا، سابق حکومت کو شدید گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے چاہییں تھے۔شیری رحمان نے کہا کہ گرمی کی اس شدید لہر کی وجہ سے لوگوں کی صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے، لوگوں سے التجا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60808

وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل

Posted on

وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے جس کا اطلاق 2 مئی سے ہو گا۔وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار پیر سے جمعے تک صبح 8 سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے۔پیر سے جمعرات تک دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا، جمعے کو کھانے اور نماز کا وقفہ ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک ہو گا۔6 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقاتِ کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہو گا۔6 دن کھلنے والے دفاتر میں جمعے کو اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

 

فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط ہے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ایک آئینی ادارہ ہیں، یہاں تمام فیصلے آئین وقانون کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط اور لغو ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد جان بوجھ کر، بدنیتی پر مبنی حقائق کے برعکس تاثر دے رہے ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصلے انفرادی طور پر کیے جا رہے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020 سیلے کرا?ج تک تمام فیصلیاتفاق رائے سے ہوئے، کمیشن 5 ممبران کا ہو یا 3 ممبران کا، تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے۔الیکشن کمیشن کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ ایک بھی فیصلہ ایسا نہیں ہے جس میں کوئی اختلافی نوٹ تک دیا گیا ہو،چیئرمین اور ممبران کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کیبہترین مفاد میں الیکشن کمیشن فیصلے کرتا رہے گا، آئین و قانون اور اپنے حلف کے مطابق الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔

 

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔ملک میں اس وقت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60810

وفاقی شرعی عدالت کی حکومت کو سودی نظام ختم کرنے کے لیے پانچ سال کی مہلت

Posted on

وفاقی شرعی عدالت کی حکومت کو سودی نظام ختم کرنے کے لیے پانچ سال کی مہلت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان کی وفاقی شریعت کورٹ نے جمعرات کو وفاقی حکومت کو پانچ سال کے عرصے میں ملک میں سود کے مکمل خاتمے اور ربا سے پاک بینکاری نظام نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت پاکستان کی ایک آئینی عدالت ہے جو ملکی قوانین کا اسلامی شریعت کے مطابق ہونے کا تعین کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔جمعرات کو وفاقی شرعی عدالت نے 19سال بعد سود کے نظام کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سود کے لئے سہولت کاری کرنے والے تمام قوانین اور شقوں کو غیر شرعی قرار دے دیا۔ خلاف شریعت قرار دئیے گئے تمام قوانین یکم جون 2022 سے ختم ہو جائیں گے۔عدالت نے فیصلے میں 31 دسمبر 2027 تک تمام قوانین کو اسلامی اور سود سے پاک اصولوں میں ڈھالنے کا حکم بھی دیا۔

شرعی عدالت نے انٹرسٹ ایکٹ 1839 اور یکم جون 2022 سے سود سے متعلق تمام شقوں کو غیر شرعی قرار دے دیا۔شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ ملک سے ”ربا“ کا ہر صورت میں خاتمہ کرنا ہو گا۔ ربا کا خاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔شرعی عدالت کے جسٹس سید محمد انور نے فیصلے میں کہا کہ بینکوں کا قرض کی رقم سے زیادہ وصول کرنا ربا کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 2 دہائیاں گزرنے کے بعد بھی سود سے پاک معاشی نظام کیلئے حکومت کا وقت مانگنا سمجھ سے بالاتر ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں۔ سمجھتے ہیں کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے میں وقت لگے گا۔ عدالت نے کہا کہ بینکوں کا ہر قسم کا انٹرسٹ ربا ہی کہلاتا ہے۔ ربا مکمل طور پر اور ہر صورت میں غلط ہے۔ سود کے خلاف درخواستیں جماعت اسلامی اور دیگر نے دائر کی تھیں۔فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ’وفاقی شرعی عدالت نے پاکستان میں سود پر پابندی لگائی ہے جو پہلے سے آئین کا تقاضہ تھا۔‘سراج الحق نے بتایا کہ وفاقی شرعی عدالت نے 1991 میں بھی اس پابندی کا فیصلہ دیا تھا لیکن اس وقت کی وفاقی نے سپریم کورٹ جا کر شرعی عدالت کے فیصلے پر سٹے آرڈر لے لیا تھا۔امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ’آج شرعی عدالت کے ججز نے سود کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگرچہ فیصلے میں حکومت کو تمام قوانین کو بہتر بنانے کے لیے پانچ سال دیے گئے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں ایسا جلد سے جلد کیا جائے۔‘

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60806

وزیر اعلی کا پی آئی سی کی کارکردگی کی تعریف اور ہسپتال کے لئے 550 ملین روپے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،
تین نئے کیتھ لیبارٹریز اور سی ایس ایس ڈی کا افتتاح،
وزیر اعلی کا پی آئی سی کی کارکردگی کی تعریف اور ہسپتال کے لئے 550 ملین روپے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ساڑھے 51 کروڑ روپے کی لاگت سے نو قائم شدہ تین کارڈیک کیتھ لیبارٹیوں کا افتتاح کیا جن سے پی آئی سی میں کیتھ لیبارٹیوں کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی ہے ۔ نئی لیبارٹیوں کے قیام سے پی آئی سی میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی استعداد کاردوگنی ہوجائے گی ۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پی آئی سی میں تقریباً آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے سنٹرلائزڈ سٹیرالائزیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ(CSSD) کا بھی افتتاح کیا۔ سی ایس ایس ڈی کے قیام سے ہسپتال میں انجیو گرافی ، انجیو پلاسٹی اور سرجری میں استعمال ہونے والے آلات کو جراثیم سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں اقتدار میں آتے ہی عمران خان کی قیادت میں صحت اور تعلیم کے شعبے کو پہلی ترجیح دی اور ان شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پر دوررس اقدامات اٹھائے جن کے بڑے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں محدود پیمانے پر شروع کئے گئے صحت کارڈاسکیم کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع ان اقدامات میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے صوبے کی سو فیصد آبادی بلا امتیاز مستفید ہو رہی ہے اور صحت کارڈ اسکیم کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی قانون سازی کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبائی حکومت کا ایک ایساادارہ ہے جس نے انتہائی قلیل مدت میں اپنا ایک بڑا نام پیدا کیا ہے جس پر ہم سب بجا طور پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی آئی سی پورے صوبے میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد ادارہ ہے جو صوبے کے عوام کو دل کے امراض کے علاج معالجے کے حوالے سے شاندر اور بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے جس کی گواہی لوگ خود دے رہے رہیں۔ پی آئی سی نے اپنے قیام کے ڈیڑھ سال کے اندر پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا جسے انٹر نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کی طرف سے سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا جو یقینا ہم سب کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

محمود خان نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو اصلاحات کی ہے ان کی مثال نہیں ملتی ۔ ہمیں سلیکٹڈ ہونے کا طعنہ دینے والے خود بین الاقوامی سلیکٹڈ بن گئے ہیں ۔ عمران خان نے ملکی خودداری کے لئے اپنے اقتدار کی قربانی دی لیکن ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد عام انتخابات منعقد ہوں گے اور عمران خان دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوکر اس قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ عمران خان کی کال پر لاکھوں لوگوں کا نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان آج بھی ملک کے عظیم ترین لیڈر ہے اور وہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ پاک فوج ملک کا ایک عظیم ادارہ ہے اور ہم سب نے ملکر اس ادارے کو مضبوط بنانا ہے ۔ پارٹی کارکنان پاک فوج پر تنقید کرنے سے گریز کریں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لئے بنا ہے عمران خان کی قیادت میں ہم اسے حاصل کرکے رہیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے سندھ پر توجہ دیں ، سندھ کا شعبہ صحت تباہ حالی کا شکار ہے ۔

صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا ، اشتیاق ارمڑ، بیرسٹر محمد علی سیف بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے صحت کے شعبے میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور اس شعبے کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر شاہکار نے پی آئی سی کی اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سولہ ماہ کے دوران 43 ہزار سے زائد امراض قلب کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ آٹھ ہزار سے زائد انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز کئے گئے جن میں 230 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ سولہ ماہ کے قلیل عرصے میں 1500 سے زائد دل کے آپریشن کئے گئے ہیں جن میں 307بچے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی سال پی آئی سی میں بغیر سینہ چاک کئے گئے پروسیجرز بھی کئے گئے ہیں۔ پی آئی سی واحد سرکاری ہسپتال ہے جس نے پانچ ماہ کے عرصے میں کالج آف فزیشنز اور سرجنز آف پاکستان سے پوسٹ گریجویٹ کورسز کی منظوری حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر شاہکار نے بتایا کہ 95 فیصد مریضوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت بالکل مفت کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کے معیار کو مزید بڑھانے اور جی سی آئی اے کی ایکریڈیشن کے لئے 550 ملین روپے کے فنڈز کی فراہم کااعلان کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
60794

شہزادہ محی الدین کی انتقال پر وزیراعلیِ محمود خان کا اظہارتعزیت 

Posted on

شہزادہ محی الدین کے انتقال پر وزیراعلیِ محمود خان کا اظہارتعزیت

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
60792

چترال پریس کلب موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید اور سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے

Posted on

چترال پریس کلب موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید اور سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) چترال پریس کلب موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید اور سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ عسکری ادارے ملکی سالمیت کی ضمانت ہیں اور پاک فوج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کا مطلب ادارے کو کمزور کرنا اور دشمن کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے۔

چترال پریس کلب افواج پاکستان کے شانا بہ شانا کھڑا ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج کے غیر جانبدارانہ کردار اور جمہوریت کی بقا کے لیے لیے گیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پاک فوج کی ملکی سالمیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو پورا ملک قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چترال پریس کلب آج تک کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
60782