Chitral Times

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہاوسنگ اسکیم نیو پشاور ویلی منصوبے حوالے اعلی سطح اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہاوسنگ اسکیم نیو پشاور ویلی منصوبے حوالے اعلی سطح اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے کے اہم رہائشی منصوبے نیو پشاور ویلی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاو س پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت اور جاری اقدامات کی تکمیل کیلئے مجوزہ ٹائم لائنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ لینڈ شیئرنگ فارمولہ کے تحت زمین مالکان کیلئے پلاٹس کے انٹیمیشن لیٹرز تیار ہیں۔ منصوبے کے سائٹ آفس کیلئے اگلے تین چارروز کے اندر مناسب جگہ کی نشاندہی کر لی جائے گی جبکہ سائٹ آفس کی تعمیر کیلئے پی سی ون بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ سائٹ آفس کا قیام اور سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ایک ساتھ عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ اب تک موصول شدہ اراضی میں سے 13898کنال اراضی کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ محمود خان نے منصوبے پر تیز رفتارعملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکا م کو ہدایت کی کہ منصوبے کیلئے فی الوقت عارضی طور پر سائٹ آفس کا انتظام کیا جائے اور سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی یقینی بنائی جائے تاہم مستقل سائٹ آفس کی تعمیر کا عمل بھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ رواں ماہ کی 25 تاریخ تک زمین مالکان کو انٹیمیشن لیٹرزبھی جاری کر دئیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم منصوبے پر عملدرآمد صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام امور اور اقدامات کو ٹائم لائنز کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں اجلاس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعض اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا خصوصی طور پر حیات آباد میں صفائی ستھرائی ، شجر کاری، سیکیورٹی اور دیگر اہم امور سے متعلق مجوزہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

 

اس موقع پر پی ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر اندرون حیات آباد اور یونیورسٹی روڈ پر شجر کاری اور گرین بیلٹ وغیرہ کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کرے۔ اس موقع پر حیات آباد Phase-V کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیات آباد Phase-V سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل ہے ۔ سیف سٹی منصوبے پر عملدرآمد کا آغازحیات آباد سے ہی بطور پائلٹ پراجیکٹ کیا جائے گا تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر حیات آباد میں کسی جگہ فینسنگ یا گیٹ وغیرہ کی فوری ضرورت ہے تو اس سلسلے میں پلان تیار کرکے پیش کیا جائے۔ محمود خان نے اس موقع پر بی آر ٹی کے کوریڈور کے ساتھ خالی جگہوں اور دیگر دستیاب مقامات پر بھی شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو دیر پا ہوںاور تناور درخت بن سکیں ۔ اس سے نا صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ مجموعی طور پر ماحول پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

 

وزیر اعلیِ کا پشاور صدر میں بچی کی قتل کے واقعے  کا نوٹس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور صدر میں بچی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لیے تمام تر ممکنہ ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محمود خان نے کہا کہ انسانیت سوز واقعہ میں ملوث سفاک قاتل انسان کہلوانے کے لائق نہیں،انہیں بہرصورت گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ درندہ صفت قاتل کسی صورت قانون سے بچ نہیں پائیں گے،انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63635

خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے تفصیلی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

Posted on

خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے تفصیلی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے تفصیلی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ ہفتے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف،ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو منصوبے کے تفصیلی ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ منصوبہ ایک لاکھ چھ ہزار چار سو کنال وسیع اراضی پر قائم کیا جائے گا جس میں سے 36 فیصد رقبہ رہائشی اپارٹمنٹس کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ رقبے پر پبلک بلڈنگز،کمرشل ایریاز،پارکنگ،پارک،اوپن سپیسز، قبرستان،یوٹیلیٹیز ایریاز،روڈز اور دیگر سہولیات پلان کی گئی ہیں جو کسی بھی جدید ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے ناگزیر ہیں۔تفصیلی ماسٹر پلان میں منصوبے کے تحت مختلف کیٹیگریز کے 76000 رہائشی پلاٹس تجویز کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے دیگر اہم فیچرز میں سپورٹس سٹی اور ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سٹی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سہولیات پر مشتمل ہوں گی۔اس کے علاوہ 8000 کنال کے رقبے پر خیبر پارک بھی قائم کیا جائے گا جو گالف کورسز،جھیل،کلچرل ویلیج،گندھارا میوزم، تھیم پارک، فاریسٹ،ایڈونچر ایریا اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے تفصیلی ماسٹر پلان سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے آئندہ ہفتے پی ڈی اے بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اجلاس میں ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد منصوبہ ہے جو لینڈ شئیرنگ فارمولہ کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اب تک تصدیق شدہ زمین کے مالکان کو رواں ماہ کی تیس تاریخ تک طے شدہ فارمولہ کے مطابق پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کے لیے تمام ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لیے اس کے تمام پہلووں پر بیک وقت کام شروع کیاجائے اور اس عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61479