Chitral Times

اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی۔ صوبائی وزیرخوراک

Posted on

اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی. اور شہری آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں خرید سکیں گے۔وزیر خوراک

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو عوام کی بنیادی ضروریات اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور اس کے حل کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم کی خریداری کا ہدف گیارہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر چودہ لاکھ میٹرک ٹن کا فیصلہ کر دیا ہے جس سے صوبے میں گندم کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہوگا اور محکمہ خوراک کے پاس گندم بھی کافی مقدار میں دستیاب ہوگی۔ہفتہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے2 سال میں گندم کی کم پیداوار کی وجہ سے نو لاکھ میٹرک ٹن گندم دیگر ممالک سے درآمد کی گئی جس پرحکومت خیبرپختونخوا کو خطیر سبسڈی برداشت کرنا پڑی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال گندم کی ضروریات کے مطابق دستیابی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ خوراک پانچ لاکھ میٹرک ٹن کی بجائے نو لاکھ میٹرک ٹن ملکی گندم خریدے گی جس سے گندم کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا اور عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق دستیابی یقینی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سالانہ درکار گندم کیلئے اس سال 65 فیصد ملکی گندم جبکہ 35 فیصد دیگر ممالک سے درآمد کرے گی جس سے حکومت خیبرپختونخوا کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت شہریوں کو ارزاں نرخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی اور شہری آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں خرید سکیں گے۔ صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ سرکاری رعایتی نرخ پر آٹا رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر دستیاب ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62209

چترال بوائز سکاوٹس تنظیم بیچ ٹریننگ کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گئی

چترال بوائز سکاوٹس تنظیم بیچ ٹریننگ کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گئی

ایبٹ آباد (نمائندہ چترال ٹایمز) ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس سیکریٹری چترال فاروق اعظم کی قیادت میں چترال کی پندرہ لڑکوں پر مشتمل بوائز سکاوٹس تنظیم بیج کی ٹریننگ میں شرکت کیلئے ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد پہنچ چکے ہیں۔ جہاں بچوں کو زندگی گزارنے کی بنیادی اصول، ابتدائی طبی امداد، ماحول کی صفائی، قطب نما اورمذہب کے بارے میں سکھایا جائے گا۔ اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے چترال کی بوائز سکاوٹس کے بچوں کو اپنے دفتر بلایا ان کی خاطر تواضع اور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ثقلین سلیم نے کہاکہ چترال کے لوگ انتہائی مہذب اورعظیم ہیں،وہاں کے عوام کی محبت ہم کبھی نہیں بولیں گے۔
حاجی فاروق اعظم نے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد اورانکی کی اہلیہ تانیہ اسسٹنٹ ٹو کمشنر  کاخصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ بچوں کو اپنے دفتر میں بلایا، خصوصی پروٹوکول اور توجہ دی اور بچوں کے ساتھ  انتہائی ہمدردی اور محبت کا اظہارکیا۔جوکہ چترال کے ساتھ انکی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit ac saqlain
chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit4 chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit2 chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62198

وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ اورایڈہاک ریلیف ضم کرنیکی ہدایت،مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ اورایڈہاک ریلیف ضم کرنیکی ہدایت کی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے چار سال ملک پر ایسا ٹولہ مسلط رہا جس نے سرکاری ملازمین اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ اور ایڈہاک ریلیف ضم کرنے کی ہدایت کی ہے، آج بجٹ میں پنشنرز کے لئے بھی بڑا اعلان سننے کو ملے گا، مشکل حالات میں ایسا بجٹ پیش کر رہے ہیں جس سے ملک میں صنعت، کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں احتجاج کرنے والے سیکریٹریٹ ملازمین سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج اتحادی حکومت برسراقتدار ہے جس میں تمام جماعتیں غریب عوام اور متوسط طبقہ کی فلاح کا سوچ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ایسا بجٹ پیش کر رہے ہیں جو غریب اور متوسط طبقے کے لئے ریلیف کا باعث بنے گا۔ بجٹ سے ملک کے اندر صنعت، کاروبار، تجارت اور زراعت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا اور کابینہ کی منظوری سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود آج حکومت اور وزیراعظم غریب عوام کا سوچ رہے ہیں، آج پارلیمان میں جو بجٹ پیش کیا جا رہا ہے وہ غریب دوست بجٹ ہے، ملک میں نظر آئے گا کہ معاشی استحکام کس طرح پیدا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جو معیشت عمران خان کو ملی تھی، اس نے اسے معاشی بدحالی میں بدلا، حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عمران خان کی دی گئی مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام کو بچانا ہے۔یہ بجٹ ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جائے گا، غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، صنعت، کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت، آئی ٹی، صنعت، فوڈ سکیورٹی اور نوجوانوں کے لئے تاریخی اعلانات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت ختم ہو گیا جب سرکاری ملازمین سڑکوں پر ہوں اور وزیراعظم سکون کی نیند سو رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی، نااہلی، چوری اور کرپشن کی وجہ سے آج ملک مشکل صورتحال سے گذر رہا ہے، ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے عوام اور کاروباری حلقوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ملازمین ثابت قدم رہیں، حکومت صرف اور صرف ان کی فلاح کا سوچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم سرکاری ملازمین کے ساتھ اس دکھ اور تکلیف میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک میں معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹریٹ ملازمین نے موجودہ حکومت، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات کے حق میں نعرے لگائے اور تنخواہوں میں اضافے پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کا علی الصبح پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی بجٹ میں اپنے مطالبات منظور کروانے کے لیے سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاج، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سرکاری ملازمین نے احتجاجی مارچ کی کال دے رکھی تھی اور اس سلسلے میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو آج وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دی گئی تھی۔مارچ کے سلسلے میں سرکاری ملازمین نے علی الصبح وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شاہراہ دستور کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ اس موقع پراسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سرکاری ملازمین نے مارچ کے تناظر میں رات وزارت خزانہ کے سامنے گزاری تاکہ صبح احتجاج کے لیے کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جاری احتجاج کے باعث مرکزی آہنی گیٹ بند کرکے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ اطراف میں رینجرز بھی بڑی تعداد میں گشت کررہی ہے۔

 

“ملک چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”سابق چیئرمین واپڈا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)واپڈا کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل نے ملک میں رہ کر خود پر دائر مقدمے کے بھرپور دفاع کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز نے اجلاس میں مدعو کیا ہے، آئی کولڈ میں شرکت کو وطن سیفرار کہنا گمراہ کن کوشش ہے، وطن چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک میں موجود ہوں اور ہر الزام کا قانونی انداز میں جواب دوں گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل نے کہا کہ وطن عزیز کو بڑے آبی ذخائر درکار ہیں، معیشت شفاف اور سستی توانائی سے جڑی ہے، زرعی شعبیکی افزائش، قومی ضرورت کیلئے پانی کے ذخائر ناگزیر ہیں جبکہ ہمسایہ ملک میں آبی ذخائر کیلئے تعمیرات آبی جارحیت کا اشارہ ہے۔مزمل حسین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ساٹھ کی دہائی کیبعد سے آبی ذخائر کی تعمیرپر خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی، عمران خان حکومت نیآبی ذخائر کی دہائی کا منصوبہ متعارف کرایا، منصوبے کیتحت دس آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے غیر معمولی تیزی آئی اور حکومت پاکستان کے آبی ذخائر کی دہائی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا فور کی کامیابی پر ورلڈ بینک ہمیں تربیلا فائیو کیلئے تعاون کرنے جارہاہے یہ دنیا کی تاریخ کا واحد پراجیکٹ ہے جو وقت پر اور کم لاگت سے مکمل ہوا، تاریخی منصوبے پر ایسا پروپیگنڈا نہ کریں جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سیاپمی ترقی کی راہ میں ہم خود سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، یہاں جھوٹ اور سچ میں فرق ختم ہوگیا ہے، تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ تربیلا فور جسیے تاریخی منصوبے پر پروپیگنڈا نہ کریں جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو۔نیب کی جانب سے ان پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن کی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں۔نیب نوٹس کے مطابق 1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سیمہنگی ہوئی۔واضح رہیکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے گزشتہ ماہ عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62188

بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی- پیسکوترجمان

Posted on

بجلی کی ترسیل  کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی-

ترجمان پیسکو

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی آج بروز جمعہ سے 30 جون کے درمیان مختلف تاریخوں صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سوات اور خوازہ خیلہ سے بجلی کی فراہمی 11, 14, 18, 20, 22, 25, 27 اور 29 تاریخ کو صبح سات سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ 132 کے وی جی ایس تیمرگرہ، وارئی دیر، چکدرہ اور جوٹیلشٹ چترال سے 12, 15, 17, 21, 23, 25, 28 اور 30 جون کو مذکورہ اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62186

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر طلب، مالی سال2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا

Posted on

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر طلب، مالی سال2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جون 2022 بروز پیر سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور میں طلب کرلیا ہے اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخواسے جاری اعلامیے میں کیا گیا دریں اثناء صوبائی بجٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک اعلامیے جاری کیا گیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2022-23 صوبائی اسمبلی میں 13جون بروز پیر سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا۔

 

گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد چار بلز خیبرپختونخوا کی صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹس کے طور پر شائع

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ریفارمز (ترمیمی) بل،خیبر پختونخوا نوادارات (ترمیمی) بل،خیبر پختونخوا بچوں کا تحفظ و بہبود (ترمیمی) بل اورخیبرپختونخوا میڈیکل ریلیف انڈومنٹ فنڈ بل 2022 خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز خیبرپختونخوا کی صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹس کے طور پر شائع کئے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ چار الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62175

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان

Posted on

 

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان

بر لن(چترال ٹایمز رپورٹ)ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس جرمن دارالحکومت برلن میں تیرہ جون سے سترہ جون تک جاری رہے گا۔ جرمن میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اس لیے موجود ہیں کیونکہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقریبا تمام اہداف پورے کر دیے ہیں۔حکومت پاکستان نے یورپی ممالک کے ساتھ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے سفارت کاری میں سنجیدگی دکھائی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے گزشتہ ماہ یورپ کے اہم ترین ممالک کا دورہ کیا اور یورپ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی اعلیٰ سطح پر رابطے کیے ہیں۔

 

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔مشکل معاشی حالات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کیلئے خوشخبری سامنے آگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ تنخواہ اور دیگر مراعات ملاکر مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے دیگر ججز 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لیتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62162

پی ایم ایس، کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری

Posted on

 

صوبائی مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس، بی ایس۔17) کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس، بی ایس۔17) کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مقابلے کے امتحان کے پیپرز 15 ستمبر تا یکم اکتوبر 2022 تک جاری رہینگے۔ اس سلسلے میں امیدواران خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ اور ٹیلی فون نمبرات پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62160

صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔وزیراعلیِ 

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا ہے جس پر مجموعی طور پر29 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ اسکیم کے تحت مریضوں کو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے پینل میں شامل 1115 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت میسر ہے جن میں 254 سرکاری اور861 پرائیویٹ ہسپتال شامل ہیں ۔ صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے پر سالانہ تقریباً 23 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔یہ بات جمعرات کے روز وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق ایک اجلاس میں بتائی گئی ہے۔سیکرٹری صحت عامر ترین، وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری مسعود یونس، وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن محمد خالق، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرریاض تنولی و دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے اور اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک دل کے ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔اسی طرح گائنی کے ایک لاکھ 86 ہزار اور کینسر کے 58 ہزارمریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے 85 کیسزاور لیور ٹرانسپلانٹ کے نو کیسز کئے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اسکیم کے تحت علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں جلد سے جلد پروپوزل تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بون میرو ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے جو عام آدمی کے بس میں نہیں،ہمارا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لئے پر عزم ہے اور ہرقسم کے علاج معالجے کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے معیار پر پورا اُترنے والے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں کے انتخاب میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
<><><><><><>

وزیراعلیِ کا شانگلہ میں  ریسکیو 1122 کے اہلکار  کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ میں جنگلات کو لگی آگ کوبجھاتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نظام اللہ نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں جان کی قربانی دی اور اس کی فرض شناسی دیگر اہلکاروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

 

وزیراعلیِ کا ایم این اے امیر لیاقت کے انتقال پر اظہار تعزیت

دریں آثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
62157

کمشنر کے زیرِ صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز برائے میل و فیمیل سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اضلاع میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کو نئے منظور شدہ پرائمری، سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری سکولوں کی تعمیر، زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ باقی ماندہ سکولوں کی دوبارہ آبادکاری، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تزئین و آرائش، صفائی، تعلیمی ماحول کی بہتری، اضلاع میں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں بجٹ، سٹاف و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے بعض منصوبوں میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو نامکمل اور غیر معیاری ہوں ہرگز قبول نہ کئے جائیں اور ایسے معاملات محکمہ انسدادِ کرپشن کو بھیجی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کی تعمیر میں غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ضم ں شدہ ضلع باجوڑ اور نئے ضلع چترال اپر میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے محکمہ تعلیم کو ان اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکولوں کے باقاعدہ انسپکشن کرنے اور صفائی صورت حال پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں بعض سکولوں میں بجلی کھمبوں کی موجودگی اور اس ضمن میں لاحق خطرات کو بھی زیر بحث لایا گیا جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے معاملہ پیسکو اور واپڈا حکام کے ساتھ ملکر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل ایمانداری سے بروئے کار لائے جائیں۔

commissioner malakand shaukat yousufzai chairing education department meeting

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62153

خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی، وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات، ۔امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کردی ہے۔ محمد علی سیف

خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی، وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات ،

امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے۔ محمد علی سیف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ”شہباز سپیڈ”سے سستے آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو وزیراعظم کے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں 100 موبائل سٹورز نے کام شروع کر دیا ہے، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی کا منظم سلسلہ بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا۔ ایبٹ آباد اور پشاور زون میں آٹے کے تھیلے 50 ہزار سے زائدفروخت کئے گئے، ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران سستے آٹے کے 22 ہزار 70 تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ پشاور زون میں دو روز میں سستے آٹے کے 23 ہزار 400 سے زائدتھیلے فروخت کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لئے 13 جون تک موبائل سٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی جائے گی، 9 جون تک صوبہ خیبرپختونخوا میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے، 17 جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی،خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کو 2000 تک بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے، خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو بھی انشاء اللہ آگے بڑھائیں گے

 

 

امپورٹڈ حکومت نے ہر چیز مہنگی کر کے آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف

صوبے کی روزانہ کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے، امپورٹڈ حکومت 400 میٹرک ٹن آٹے کے 100 ٹرک بھیج کر ڈرامہ رچا رہی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرکے اب آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے۔ آٹے کے 100 ٹرک بھیج کر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جبکہ صوبے کی روزانہ کی ضرورت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا حکومت 10 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے فوڈ پروگرام شروع کر رہی ہے۔ اپنے دفتر سے جاری ایک وڈیو پیغام میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور کھانے کے تیل و گھی سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے گندم کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت کے پاس ڈرامہ رچانے کے لیے 100 ٹرک ضرور موجود ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹے کی قلت کی وجہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے مقررہ ہدف سے زیادہ اوپن مارکیٹ سے گندم کی خریداری ہے۔ گزشتہ سال 2.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی جبکہ رواں سیزن میں دُگنی 5 ملین میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قلت پیدا ہوئی اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے 40 ہزار کے قریب تھیلے بھیجے ہیں جو کہ 400 میٹرک ٹن بنتا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آٹے کی روزانہ کی کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آٹے پر سیاست کر کے شوبازی نہ د کھائے کیونکہ خیبرپختونخوا کے عوام ان کے سب کرتوتوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہیں چاہیے کہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف پہنچائیں نہ کہ ڈرامہ بازیوں سے کام لیں اور اس طرح کے پروپیگنڈا کرنے سے گریز کرے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت فوڈ کارڈ پروگرام کے تحت غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔ اس پروگرام سے 10 لاکھ غریب خاندان اور 50 لاکھ شہری مستفید ہوں گے جن کی ماہانہ آمدن 26 ہزار سے کم ہے۔ منصوبے کے تحت مستحق شہریوں کو ماہانہ بنیادوں پر نقد رقم دی جائے گی جس سے وہ اشیاء خوردونوش کی خریداری کر سکیں گے۔ یہ منصوبہ اس ماہ شروع کیا جا رہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62109

وزیر اعظم شہبازشریف کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مختلف شعبہ جات کیلئے ٹاسک فورسز تشکیل دینے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

Posted on

وزیر اعظم شہبازشریف کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مختلف شعبہ جات کیلئے ٹاسک فورسز تشکیل دینے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم شہبازشریف نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے لئے ٹاسک فورسز تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، یہ ٹاسک فورس سیاحت،آئی ٹی،فارما، ای کامرس اور زراعت پر بنائی جائیں گی۔بدھ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی

۔ملاقات میں وفاقی وزراء سیّد نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، حکومت پاکستان میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدباب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62107

صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز کے قیام اور کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔وزیراعلیِ 

Posted on

صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز کے قیام اور کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی حکومت کی ترجیحات کااہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز کے قیام اور کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے مالیت کے متعدد منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی اور اس طرح نوجوانوں کی صلاحیتیں مثبت سرگرمیوں میں صرف ہوں گی اور ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روزیونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈز کے قیام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز تعمیر کرنے کے منصوبے پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور ان پلے گراﺅنڈ ز کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کے حصول کا طریقہ کار اور منصوبے پر عمل درآمد سمیت دیگر متعلقہ اُمور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹر ی سپورٹس محمد طاہر اورکزئی، سیکرٹری پلاننگ شاہ محمود، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خالد خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ منصوبے کے مختلف پہلوﺅں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ تقریباً تین ارب روپے کی لاگت سے مالی سال 2024-25 میں مکمل کیا جائے گا جس کے تحت یونین کونسل کی سطح پر دو مختلف کیٹگریز کے پلے گراﺅنڈ تعمیر کئے جائیں گے ، پہلی کیٹگری کے پلے گراﺅنڈ زجن کیلئے زمین کی خریداری درکار ہو، 28 ملین روپے کی لاگت جبکہ دوسری کیٹگری کے پلے گراﺅنڈ جن کیلئے زمین کی خریداری درکار نہ ہو 15 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔

 

مزید بتایا گیا کہ منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق ہر یونین کونسلز میں ایک پلے گراﺅنڈ تعمیر کیا جائے گا تاہم ضرورت کی بنیاد پر بعض یونین کونسل میں ایک سے زیادہ پلے گراﺅنڈ ز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو صوبائی حکومت کی اسپورٹس پالیسی کی روشنی میں نوجوانوں کو اُن کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر بروقت عمل درآمد شروع کرنے اور اس کی مقررہ مدت کے اند ر تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کر کے اُن کے مطابق عملی پیشرفت کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ صوبے کے نوجوان بغیر کسی تاخیر کے کھیلوں کی ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ ان پلے گراﺅنڈز کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کی نشاندہی اور خریداری سمیت منصوبے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اسپورٹس کے حکام کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام اسی سال جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے محکمہ سیاحت، کھیل اور اُمور نوجوانان کے اُمور کو مزید بہتر انداز میں چلانے کیلئے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں کھیل اور اُمور نوجوانان کو محکمہ سیاحت سے الگ کرکے ایک الگ محکمے کا درجہ دینے کی تجویز پر غور کیا گیا تاکہ ان الگ الگ شعبوں کے اُمور مزید بہتر اور پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیئے جاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ایک مہینے کے اندر قابل عمل پلان تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کو بھی دو الگ محکموں میں تقسیم کرنے کیلئے ہوم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

 

 

دریں اثنا بنوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش نوجوان گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محنت کش اور باصلاحیت نوجوان آصف کو وزیر اعلی ہاوس بلا لیا۔ وزیر اعلی نے محنت کش نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں مالی امداد کا چیک دیا۔ نوجوان آصف محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے اور شوقیہ طور پر گانا گاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے محنت کش نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے محکمہ ثقافت کو ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلی سے ملاقات کے موقع پر نوجواں نے وزیر اعلی سے چیرمین پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کروانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیر اعلی نے عمران خان سے انکی ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ نوجواں آصف نے سی ایم ہاوس بلانے اور مالی امداد کرنے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes cm kpk giving cheque to asif of banu

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62103

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات، وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

Posted on

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات،وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلیے قائم پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون2022 تک توسیع کردی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارشات تیار کرنے کیلئے 12 نومبر 2021 کو قائم کردہ پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے سفارشات جمع کرنے کی معیاد میں 30 جون تک توسیع کردی ہے، اب یہ کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے بارے اپنی سفارشات 30 جون تک جمع کراسکے گا۔پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی سفارشات کیلئے تاریخ میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 30 جون تک اگلے مالی سال بجٹ پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہوگا۔

 

وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بازاروں کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ بازاروں کے نئے اوقات کار کے تحت دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز ہے۔اجلاس میں سرکاری فیول میں کٹوتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپلائی چین میں کمی کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ حکومت کی جانب سے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کیے گئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سال میں نہیں چلاسکی جو ہمارے گزشتہ دورَ حکومت میں شروع کیے گئے تھے۔دوسری جانب کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی اور پاور ڈویڑن کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان پیش کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سے دریافت ہونے والے گیس ذخائر سے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا سے دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر سے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دی۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے دس کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔وزیراعظم نے یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیرِاعظم کو شمالی وزیرستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کے عوام کو بھی دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے اور علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم، صحت کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا۔

 

سابق حکومت نے IMF سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان، شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی۔اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ جوائن کرتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کسی وزیراعظم کے لیے اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 300 روپے لیٹر ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان فروری میں روس گئے، گندم اور گیس پر بات ہوئی، تیل کا کہیں ذکر نہیں تھا، حماد اظہر نے 30 مارچ کو تیل کے لیے روس کو خط لکھا، جواب نہیں آیا۔مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ عمران خان کو کس نے روکا تھا روس سیسستا تیل لینے سے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے بہت جلد ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
62085

کویتی سرمایہ کار کمپنی انر ٹیک ہولڈنگ صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔وزیراعلیِ

Posted on

کویتی سرمایہ کار کمپنی انر ٹیک ہولڈنگ صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔وزیراعلیِ

خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم پیشر فت
صوبائی حکومت کی طر ف سے انر ٹیک ہولڈنگ کو سرمایہ کاری کے لئے ایل او آئی جاری۔
انر ٹیک ہولڈنگ کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ۔
خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے۔ محمود خان

پشاور ( چترا ل ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت کی رواں سال دبئی ایکسپومیں کامیاب شرکت کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ایکسپو میں دستخط کی گئی مفاہمتی یاد داشتوں کو عملی جامہ پہنانے پر پیشرفت جاری ہے اس سلسلے میںصوبائی حکومت نے کویتی سرمایہ کار کمپنی انرٹیک ہولڈنگ کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے لیٹر آف انٹنٹLetters of Intent (LoIs) جاری کر دیئے ہیں،کویتی سرمایہ کار کمپنی صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یاد رہے کہ دبئی ایکسپو کے دوران انرٹیک ہولڈنگ اور صوبائی حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے تھے ۔
اس سلسلے میںمنگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، بیرسٹر محمد علی سیف ، عبدالکریم اورایڈیشنل چیف سیکرٹری شہا ب علی شاہ کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر انرٹیک ہولڈنگ عبد اﷲالمطہری ،چیئرمین پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی محمد اے۔ایم الفارس اور دیگرنجی وسرکاری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی حکومت کی طرف سے کویتی سرمایہ کار کمپنی انرٹیک ہولڈنگ کو سرمایہ کاری کے لئے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ جاری کئے گئے ۔ مذکورہ کمپنی 84 میگاواٹ گورکن مٹلتان اور 69 میگاواٹ لاوی کی سائٹس پر دو گرین ہائیڈروجن پلانٹس قائم کرے گی ، توانائی کے ان منصوبوں پر سرمایہ کار کمپنی 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے علاوہ انرٹیک ہولڈنگ خان پور میں سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی کے قیام پر 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی منصوبے کی تکمیل کے بعد تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 80 سے 100 ملین ڈالر کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہونگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے دبئی ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کمپنیوں کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے 44 ایم او یوز پر دستخط کئے تھے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔کویتی سرمایہ کار کمپنی کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے۔اُنہوںنے صوبے میں خطیر سرمایہ کاری کرنے پر انرٹیک ہولڈنگ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کمپنی کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری صوبے میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے راہیں کھولے گی۔محمود خان نے کہاکہ گرین ہائیڈروجن پلانٹس منصوبے صوبے میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے میں ایکسنگ میل ثابت ہونگے جبکہ سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی کا قیام صوبے میں پائیدار شہری ترقی کے لئے بنیادیں فراہم کرے گا۔اُنہوںنے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے،صوبائی حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔صوبائی حکومت کے دور رس اقدامات کے نتیجے میں صوبہ تجارتی، صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

chitraltimes cm kpk mahmood presending shiled to kuwaiti company

<><><><><><>

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبرپختونخوا کے اہم منصوبے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال کی سنٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی سے منظوری پر صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کی زرعی خود کفالت میں سنگ میل ثابت ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کی تین لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی، علاقے میں زراعت کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گاجس کے نتیجے میں لوگوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ گزشتہ تین دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا اور صوبائی حکومت پچھلے تین سالوں سے مسلسل اس منصوبے کی منظوری پر کام کر رہی تھی اور صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں سے بالآخر منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوا اور اب یہ منصوبہ عملدرآمد کےلئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62081

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔وزیرزادہ

Posted on

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔وزیرزادہ

پشاور( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرہی ہے کیونکہ عمران خان کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپسی نوشتہ دیوار بن گئی ہے۔

منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر عوام پر مہنگائی و گرانی کا جو پہاڑ گرادیا ہے، غریبوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور خان صاحب کی بیانئے کا ایک ایک حرغ درست ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ چترال میں آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن کر کامیابی حاصل کرنے والے منتخب نمائندے جوق درجوق پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آنے والا دور بھی اسی جماعت کا ہوگا اور یہی عوام کا نجات دہندہ ہے۔

انہوں نے ویلج کونسل بونی ون کے نو منتخب چیرمین مظہر الدین کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور کہا کہ اپر اور لویر چترال میں درجنوں ویلج چیرمین پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور کئی ایک مزید رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں عبداللطیف، الحاج رحمت غازی خان کے ساتھ مظہرالدین کو پارٹی پرچم سے بنی مفلر اور ٹوپی پہنائی۔

دریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہرالدین پارٹی میں شمولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی استحکام اور بقا اور غریبوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئےخان صاحب کی وژن بنیادی محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پی پی پی سے رہا ہے لیکن الیکشن آزاد حیثیت سے لڑکر کامیاب ہوئے تھے۔

chitraltimes pti joinig program wazir zada1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62077

جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز – خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

Posted on

 

جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز – خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز دے دی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے، ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

 

خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کے اراکین پر بھی پیٹرول کے استعمال میں 35 فیصد کٹوتی کردی۔محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاون خصوصی کو حکومتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ریسکیو، پولیس موبائلز اور اسپتال پر پیٹرول کی مد میں 35 فیصد کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا۔کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔سرکاری محکموں کے تیل پر 35?فیصد کٹ سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62037

نبی کریم ﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Posted on

نبی کریم ﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(چترال ٹایمز رپورٹ) پاکستان کی مسلح افواج نے نبی کریمﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ عمل واضح طور پر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی سطح کی نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔

۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62035

وزیراعلیِ کے زیر صدارت اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق اجلاس 

Posted on

وزیراعلیِ کے زیر صدارت اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روزاربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق اجلاس منعقد ہواجس میں اتھارٹیز کے انتظامی اُمور ، مالی معاملات اور اتھارٹیز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان اداروں کے انتظام و انصرام کو مزید بہتر اور موثر انداز میں چلانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہیر الااسلام ، وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن محمد خالق، اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ایکٹ 2020 کے تحت قائم کی گئی اربن اتھارٹیز کے بورڈ کی تشکیل ، بورڈ کے اختیارو افعال اور بورڈ کے اب تک فیصلوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکیلئے متعلقہ ایکٹ کے تحت مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں آکشن کمیٹی ، جنرل رولز کمیٹی، آڈٹ، فنانس اور بجٹ کمیٹی ، ہیومین ریسورس کمیٹی شامل ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھاٹیز کیلئے آکشن ریگولیشنزبھی بنا دی گئی ہیں جبکہ سروس ریگولیشنزکی تیاری پر کام جاری ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جس مقصد کیلئے یہ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں اس مقصد کے سو فیصد حصول کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور اتھارٹیز کے تحت قائم کی گئی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی کوہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔

اُنہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن ہاﺅسنگ اسکیموں میں کھیلوں کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں وہاں پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سکیم شروع کی جائے تاکہ رہائشیوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے اربن اتھارٹیز کو مالی لحاظ سے خود مختار بنانے اور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان اتھارٹیز کیلئے بزنس ماڈل تیار کرنے پرکام کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ایک سنٹرلائزڈ کنسلٹنسی کیلئے منصوبہ آئندہ اے ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اربن ایریازڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام سے بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر معاملات میں کافی بہتری آئی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
62032

ملک میں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔پاکستان کے فیصلے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہورہے ہیں۔.سراج الحق

Posted on

ملک میں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔پاکستان کے فیصلے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہورہے ہیں۔.سراج الحق

لاہور (نمائندہ چترال ٹایمز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔پاکستان کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے کی بجائے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دوں گا، انہیں کہتا ہوں کپڑے بیچنے کی بجائے کرپشن کا خاتمہ کریں۔ سودی نظام اور کرپشن ام المسائل ہیں۔ حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام برداشت کررہے ہیں۔ اربوں روپے قرضے لے کر معاف کرانے والے حکمران ہی ملکی قرضہ اتاریں۔ گزشتہ سات دہائیوں میں جائیدادیں اور بنک بیلنس حکمرانوں اور ان کی نسلوں کے بڑھے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں سے لئے گئے اربوں ڈالر بھی اشرافیہ کے پروٹوکول اور غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہوئے ہیں لیکن قرضہ لینے اور اتارنے کے لیے خون غریب عوام کا نچوڑا جاتاہے۔ دنیا خلائی مشن پر جبکہ ہماری حکومتیں 74 سال سے کشکول مشن پر ہیں،جو جتنا قرضہ لیتا ہے اتنا ہی اپنے آپ کو قابل فخر سمجھتا ہے۔کشکول مشن ختم کر کے خود کفالت کو ہدف بنانا ہو گا۔میثاق معیشت بہت ضروری ہے،گرینڈ ڈائیلاگ کی بات جماعت اسلامی گذشتہ ایک ماہ سے کر رہی ہے،اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ نہ بیٹھی تو ٹریفک پولیس آجائے گی۔فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا۔ مسائل کی جڑ حکمران طبقہ ہے، تینوں بڑی جماعتیں ناکام ہوگئیں۔ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ مسائل کا حل اسلامی نظام ہے۔ شیر، تیر اور بلا فیل اور ایکسپوز ہوگئے اب قوم کے پاس ترازو واحد آپشن کے طور پر بچا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس کے تیسرے اور آخری روز منصورہ میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کی پذیرائی کی دس روزہ ملک گیر مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن،امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری، امیر لاہور ذکراللہ مجاہد اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ سودی نظام اور حکومت کے غریب کش اقدامات کے خلاف 11 جون سے لاہور میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرکے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ بجٹ میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں سود کے خاتمہ کے اقدامات اٹھائے اور مہنگائی ختم کرے۔ جماعت اسلامی حکومت کو موقع دے رہی ہے کہ اپنی سمت درست کرے یا پھر قوم کاسامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔ غریب عوام اب حکمرانوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ سٹیٹ بنک کی نجکاری واپس لی جائے۔بجٹ میں غریبوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے، کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عوام بنیادی ضروریات زندگی کو ترسیں، غریب کے بچے کو کوئی بنک تعلیم کے لیے پانچ ہزار روپے تک قرض نہ دے اور حکمران اربوں قرض لے کر ہڑپ کرجائیں۔ اس کرپٹ نظام کے لیے فیصلہ کن تحریک کے آغاز کا وقت آگیا ہے۔

امیرجماعت نے کہا کہ ترازو کا نشان عدل وانصاف اور مساوات کی علامت ہے۔ دس روزہ مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں جماعت اسلامی کا کرپشن فری اسلامی پاکستان کا پیغام پھیلایا جائے گا۔ قوم اب مزید ان تینوں جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ ترازو پر اعتماد کی صورت میں غریبوں، کاشتکاروں، مزدوروں، طالبعلموں، نوجوانوں، یتیموں، بیواؤں اوراقلیتوں سمیت ہر کسی کو اس کا جائز حق ملے گا۔ ملک کے وسائل عوام پر خرچ کئے جائیں گے۔ وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ہوگا۔ معیشت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔ الیکشن متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہوں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ الیکشن ریفارمز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر بات چیت کا آغاز ک

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61997

صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر دستخط واپس بھیج دیے

Posted on

صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر دستخط واپس بھیج دیے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے، صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر منظوری کے واپس وزارت پالیمانی امور کو بھجوا دئیے اور ان دونوں بلز پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔صدر مملکت نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے اور کہا ہے کہہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹی/ کمیٹیاں دونوں بلوں پر نظر ثانی اور تفصیلی غور کریں، صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز کے متعلق مطلع نہ کرکے آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں بل جلد بازی میں 26 مئی کو قومی اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے، معاشرے کے لیے دور رس اثرات والی قانون سازی پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی محنت سے کمائی دولت کے ذریعے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2018ء اور 2014ء میں سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی توثیق کی، ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاسکتا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئی ووٹنگ کو تھرڈ پارٹیز کی جانب سے محفوظ، معتبر اور قابل بھروسہ قرار دیا جا چکا ہے، آئین کے آرٹیکل 17 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے روزانہ 8.5 ارب ڈالر کے محفوظ لین دین کیے جاتے ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی ووٹنگ مشین میں پیپر ٹریل کا پورا سسٹم موجود ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بیلٹ پیپر کی چھپائی اور گنتی میں مدد دیتی ہے، پاکستان میں ہر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیا جاتا ہے اور ہر حکومت پر الزامات لگتے ہیں، نئی ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ترامیم الیکشن میں شفافیت اور بہتری لانے کے تکنیکی عمل میں غیر ضروری تاخیر لانے کے مترادف ہیں، پارلیمنٹ ان قوانین پر پیچھے کی جانب مت جائے، مزید بہتری لا کر نفاذ یقینی بنایا جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم سے بارِ ثبوت استغاثہ پر ڈال کر اسے 1898ء کے فوجداری قوانین جیسا بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے استغاثہ کے لیے کرپشن اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے،

 

نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا عمل دفن ہو جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ نیب ترامیم اسلامی فقہ کی روح کے بھی خلاف ہیں، نیب ترامیم سے غیر قانونی اثاثوں کی منی ٹریل حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا، ترامیم منظور کرنے سے عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیسز بے نتیجہ ہوجائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کے عمل کو مزید مضبوط ہونا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے تھے جب کہ یہ بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوئے تھے۔دریں اثنا حکومت کی جانب سے نیب اور الیکشن ایکٹ بلز مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے پر کام شروع کردیا گیا۔ منگل کے روز ہونے والے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں معاشی صورتحال پر بحث کے ساتھ ان بلز کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس حوالے سے حکومت نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کے ساتھ مشاورت شروع کردی۔ یہ مشاورت پی ٹی آئی کی بلز پر تنقید اور صدر عارف علوی کی جانب سے مقررہ 10 دنوں میں دستخط نہ کرنے اور واپس بھجوانے پر شروع ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو بلز 10 روز میں جائزے کے بعد واپس بھجوانے تھے، حکومت صدر مملکت سے معاشی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کراچکی ہے اور حکومت نے قانون سازی کی غرض سے اجلاس کو غیر معینہ کے لیے ملتوی نہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل 7 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں بلز کو پیش کرکے حکومت قانون سازی کا عمل مکمل کرے گی۔

 

 

شہباز شریف سازش کی ہے تو اب ذمہ داری لو اور معیشت ٹھیک کرکے دکھاؤ، عمران خان

دیر بالا(سی ایم لنکس) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اچھی بھلی ہماری حکومت چل رہی تھی اسے کیوں گرایا، شہباز شریف سازش کی ہے تو اب ذمہ داری بھی لو اور معیشت ٹھیک کرکے دکھاؤ۔دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت نے مل کر میرے خلاف سازش کی اور شہباز شریف کو ملک پر مسلط کردیا تاکہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرواسکیں، شہباز شریف نے پہلا حکم امریکا سے ملک میں مہنگائی کا لیا، پٹرول اور ڈیزل کی 60 روپے قیمت بڑھا دی، فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرے پر گیا ہے تاکہ چور چور کے نعرے نہ سننے پڑیں، فضل الرحمن سمیت یہ لوگ عوام میں نہیں نکل سکتے انھیں منہ چھپانا پڑتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کا دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم نے ریٹ بڑھانے کی بجائے اور کم کردیے، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ دیگر ذرائع سے پیسے جمع کیے، ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کی صورت میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کی چوری کی دولت باہر پڑی ہوئی ہے۔

 

عمران خان نے پوچھا کہ اچھی بھلی حکومت چل رہی تھی اسے کیوں گرایا، اپوزیشن نے مہنگائی کا بہانہ بنایا، جبکہ 30 دن میں جو مہنگائی ہوئی اتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی، پیپلزپارٹی کی حکومتیں توکرپشن پرنکالی گئیں اورہمیں مہنگائی کم کرنے پر نکالاگیا، تاکہ غلاموں سے اپنے مطلب کیفیصلے کراسکیں، یہ ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا نافذ کرکے پاکستان کوغلام بنانا چاہتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بہت گھبرایا ہوا ہے اور اس کے چہرے پر عجیب سا خوف ہے، کہتے ہیں کہ پتہ نہیں تھا کہ بارود کی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، شہباز شریف آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی، نہ سازش کرتے اور مجھے رہنے دیتے، حالات کی ساری ذمہ داری میری ہوتی اور تم کہہ دیتے میری وجہ سے سب کچھ ہوا۔عمران خان نے زور دیا کہ اتنی بوٹ پالش کرکے اقتدار میں آگئے تو اب ذمہ داری لو، اب سازش کی ہے تو معیشت ٹھیک کرکے دکھاؤ اور ملک کو مشکل سے نکالو، راہ فرار اختیار نہ کرو، ہم بھی جب حکومت میں آئے تھے تو تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا، لیکن ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا، شہباز شریف جب سے تم آئے ہو ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہاہے، معیشت کمزور ہوگی، تو ہماری سیکیورٹی بھی کمزور ہوگی، تم صرف اپنی چوری بچانے حکومت میں آئے تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61995

واڑی کو ضلع جبکہ کارو درہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔وزیراعلیِ 

Posted on

واڑی کو ضلع جبکہ کارو درہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔وزیراعلیِ

دیر ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں جب میں نے فورس کے ساتھ اسلام آباد آنے کی بات کی تو میری اس ایک بات سے امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگی تھیں، میں میڈیا کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں کہ میری فورس خیبر پختونخوا کے غیور عوام ہیں جو ڈٹ کے میرے اور میرے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب عمران خان دوبارہ مارچ کی کال دیں گے تو میں صوبے کے عوام کو ساتھ لیکر اسلام آباد پہنچوں گا اور ہم خیبر پختونخوا کے عوام کا حق چھین کر لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ضلع اپر دیر کی تحصیل واڑی میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں جاری حالیہ مہنگائی کی لہر پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے اب تک پیٹرول 150 روپے لیٹر سے بڑھ کر 210 روپے، ڈیزل 145 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 205 روپے، گھی 380 روپے فی کلو سے بڑھ کر 555 روپے، خودرنی تیل 400 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 600 روپے ہو گئے جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے اضافہ ہوا ہے جو اس نااہل اور امپورٹڈ حکومت کے پچاس دنوں کے کارنامے ہیں۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان حکومت چھوڑ کر جا رہے تھے تو خزانے میں 22 ارب ڈالر چھوڑ کر گئے تھے جو امپورٹڈ حکومت نو ارب روپے پر لے آئی ہے جبکہ صحت کارڈ پروگرام، بلاسود قرضہ پروگرام ، احساس پناہ گاہیں، لنگرخانے اور احساس پروگرام بند کیا گیا اور عمران خان کے دور حکومت میں مستحق گھرانوں کو جو چودہ ہزار روپے ملتے تھے انہیں کم کرکے دو ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے 60 ارب روپے مختص کئے تھے جنہیں امپورٹڈ حکومت نے کم کرکے 40 ارب روپے کردیا جو خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی حکومت ہے اور ہمیشہ عوام کی فلاح کا سوچتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کو باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے مستقل حیثیت دی ہے جسے مسقبل میں کوئی بھی حکومت ختم نہیں کر سکتی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے پیش نظر سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرکاری خزانے کا ذیادہ سے زیادہ حصہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسطی دیر ضلع کا قیام دیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، صوبائی حکومت دیر کے عوام کا مطالبہ پورا کرے گی اور بہت جلد واڑی کو ضلع جبکہ کارو درہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ کے علاقہ چکیسر کے پہاڑوں میں جنگلات کو آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار

دیر ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ کے علاقہ چکیسر کے پہاڑوں میں جنگلات کو آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

دریں اثناء وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں متعلقہ حکام کو چکیسر کے جنگلات سمیت صوبے کے دیگر مقامات پر جنگلات کو آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61976

پشاور میں مقیم سپریم کورٹ کے وکیل غفران اللہ شاہ پر  تشدد اورحبس بے جا میں رکھنے کے خلاف چترال کے وکلاء برادری کا احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ, اے۔اے۔سی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

پشاور میں مقیم سپریم کورٹ کے وکیل غفران اللہ شاہ پر  تشدد اورحبس بے جا میں رکھنے کے خلاف چترال کے وکلاء برادری کا احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ, اے۔اے۔سی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) پشاور میں گزشتہ روز ایڈیشنل اے سی پشاور صدر کا سپریم کورٹ کے وکیل غفران اللہ شاہ پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف چترال کے تینوں مقامات چترال شہر، بونی اور دروش میں وکلاء برادری نے احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکیل پر تشدد میں ملوث ایڈیشنل اے سی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور علاقے کے ایس ڈی پی او کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا۔ڈسٹرکٹ کچہری چترال میں واقع بار روم میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر ظفر حیات ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور دوسروں کے خلاف کے خلاف قانونی اور محکمانہ کاروائی فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کے رونما ہونے کے سلسلے کو موثر طور پر روکا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت عالیہ پشاور نے مجسٹریسی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف انتظامیہ کی اپیل سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اور متذکرہ اپیل کے فیصلہ ہونے تک چترال کے وکلا ء چترال میں قائم ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہونگے۔ قرارداد میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیاکہ انتظامی افسران اپنے پروٹوکول کا ناجائز استعمال کر کے عام شہریوں میں خوف پھیلانے لگے ہیں حالانکہ بارڈر پولیس کو اپنے سیکیورٹی پر مامور کرنے کا انتظامی آفیسران کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے اور یہ افسران اپنے ہمراہ موجود لیویز اہلکاروں کو لے کر عوام الناس پررعب ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لہذا ان سے لیویز کی سیکورٹی واپس لی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61964

صوبائی حکومت کے تمام محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ ۔وزیراعلیِ 

Posted on

صوبائی حکومت کے تمام محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ ۔وزیراعلیِ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں حالیہ بے تحاشہ اضافے کے تناظر میںایک اہم اقدام کے طور پر صوبائی حکومت کے تمام محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی پہلے سے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت بہتر عوامی مفاد میں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی اوایل اخراجات میں 35 فیصد کٹ لگانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے صوبائی حکومت کے وسائل پر اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے جسے کنٹرول کرنے کےلئے پی او ایل اخراجات میں کمی کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ حصہ عوامی مفاد کے اقدامات پر خرچ کئے جائیں۔ مراسلے میں وزیراعلیٰ کے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میںمانیٹرنگ کا ایک موثر نظام بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے پر عملدرآمد کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو ماہانہ ساڑھے بارہ کروڑ جبکہ سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق پہلے ہی سے کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے متعدد اقدامات ا ±ٹھائے جارہے ہیں اور سرکاری محکموں کے پی اویل اخراجات میں کمی اسی کفایت شعاری پالیسی کی ایک اہم کڑی ہو گی۔
<><><><><><><>

 

پختون سمگلر نہیں بلکہ سرحدوں کے محافظ ہیں۔وزیراعلیِ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ اور نا اہل حکمران خیبرپختونخوا میں آٹے اور گندم کی سرحد پار سمگلنگ کی باتیں کرکے یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ پختون اسمگلر ہیں مگر میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ پختون سمگلر نہیں بلکہ سرحدوں کے محافظ ہیں جنہوں نے اس ملک میں امن کےلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آٹا یا گندم سرحد پار سمگل ہو بھی رہا ہے تو بارڈر منیجمنٹ کے تمام ادارے وفاقی حکومت کے ماتحت ہوتے ہیں نہ کہ صوبائی حکومت کے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس اسمگلنگ میں وفاق میں بیٹھے امپورٹڈ حکمران خودبھی ملوث ہیں۔

وہ جمعہ کے روز بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے پنجاب میں آٹے کی ایک قیمت مقرر کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کیلئے کوئی اور قیمت مقرر کی ہے جو ان کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور اپنے حقوق چھین کر رہیں گے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امپورٹڈ وزیراعظم صرف اور صرف پنجاب کی باتیں کرتے ہیں، اسے دوسرے صوبوں کی نہ کوئی فکر ہے اور نہ وہ ان کےلئے کچھ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے قائد عمران خان کو تمام وفاقی اکائیوں کی فکر ہے اوروہ تمام وفاقی اکائیوں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا ہے ، آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں انہی وسائل سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کر رکھا تھا اور عوام کو ریلیف دینے کےلئے متعدد پروگرامز بھی چلا رہا تھالیکن موجودہ حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں، ان کے پاس عوام کودینے کےلئے کچھ نہیں اور وہ صرف اپنی چوری چھپانے میں مصروف ہیں۔
<<><><><><><><><>>

chitraltimes imran khan and cm mahmood khan addressing public gathering Bunre

وزیراعلیِ کا پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوابی میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61948

صوبے کی بہترین فنانشل مینجمنٹ کیلئے آسان شرائط پر قرضے لینا حکومت کا حق ہے.صوبایی وزیر صحت و خزانہ

Posted on

صوبے کی بہترین فنانشل مینجمنٹ کیلئے آسان شرائط پر قرضے لینا حکومت کا حق ہے، قرضہ جات چالیس سال کیلئے آسان شرائط پر لئے گئے ہیں، قرضوں کی ٓاسان واپسی کیلئے مختص رقم کل بجٹ کا 2 فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردی ہے، میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں صوبائی حکومت کے قرضوں بارے میں چلنے والی خبروں پر وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا موقف

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں صوبائی حکومت کے قرضوں کے بارے میں چلنے والی خبروں پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2021 تک لئے جانے والے قرضوں کا حجم 331 ارب روپے ہے جبکہ باقی 556.7 ارب روپے کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں لیکن پیسے ابھی صوبے کو ملے ہی نہیں۔ قرضوں کی تفصیلات عوام اور میڈیا کیساتھ شئیر کرنے کی غرض سے خیبر پختونخوا حکومت ہر چھ ماہ بعد قرضوں سے متعلق ڈیٹ بلیٹن شائع کرتی ہے جو کہ محکمہ فنانس کی ویب سائٹس پر موجود ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ اس بلیٹن میں قرضوں کی تفصیلات اور وصول شدہ رقوم کا حجم شائع ہے۔ صوبے کی بہترین فنانشل مینجمنٹ کیلئے آسان شرائط پر قرضے لینا حکومت کا حق ہے۔ آدھی خبر چلانے کی بجائے پورے حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں۔ جبکہ قرضوں کی واپسی کا ذکر بھی عوام کے عوام سامنے رکھا جائے۔ یہ قرضہ جات چالیس سال کیلئے آسان شرائط پر لئے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2025 میں ا دائیگیوں کے بعد ان قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ شرح سود میں نمایا ں کمی واقع ہوگی۔ اس سلسلے میں قرضوں کی واپسی کیلئے مالی سال 2020-21 میں 18.6 ارب مختص کئے گئے تھے۔ قرضوں کی واپسی کیلئے پچھلے سال کل بجٹ کا دو فیصد مختص کیا گیا تھا۔ قرضوں کی ٓآسان واپسی کیلئے مختص رقم کل بجٹ کا 2 فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ یہ قرضے بڑی آسانی کیساتھ واپس کرسکتا ہے۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کو ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی: محکمہ خزانہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق وزیراعلٰی محمود خان کی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناطر میں سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کٹ سے صوبے کو بڑی بچت ہوگی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس فیصلے کی روشنی میں صوبے کو ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ کی بچت ہوگی جبکہ اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ پی او ایل کی مد میں سالانہ ساڑھے 3 ارب روپے سرکاری محکموں میں خرچ ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیبرپختونخوا بندوبستی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی فنڈز 22-2021 کی تفصیلات جاری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے رواں مالی سال کے دوران بندوبستی اضلاع میں مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص اور خرچ کئے گئے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بندوبستی اضلاع کے کل جاری کردہ اے ڈی پی کا 77فیصد حصہ خرچ کیاگیا ہے۔ 19 محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 165 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 19 محکموں کو 156 ارب روپے جاری کیے۔ جاری کردہ فنڈز میں سے 30 مئی تک 120ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اس سلسلے میں ابتدائی وثانوی تعلیم کے لئے 10ارب 87کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم اب تک 5 ارب 94کروڑ یعنی 59 فیصد بجٹ خرچ کرسکا۔ اسی طرح شعبہ صحت کے لیے 16ارب 62کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جس میں محکمے نے 12ارب روپے خرچ کرکے 71فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا ہے جبکہ محکمہ بلدیات کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 21ارب 34کروڑ روپے مختص تھے اور بلدیات نے جاری کردہ فنڈز کا 78 فیصد حصہ خرچ کرکے 18ارب 52کروڑ روپے استعمال کئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق شعبہ صنعت کے لیے 1ارب 80کروڑ روپے مختص کیے گیے تھے۔ صنعت کیلئے جاری 1ارب 73کروڑ میں سے 1ارب61کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ضم شدہ اضلاع میں جاری اے آئی پی اور اے ڈی سکیموں کی تفصیل اس اعداد و شمار کا حصہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسمبلی میں بینک آف خیبر ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی بارے ایم ڈی خیبر بینک کی وضاحت

طایم ڈی خیبر بینک محمد علی گُلفراز نے کہا ہے کہ بینک آف خیبر 238 برانچوں پر مشتمل صوبے کا سب سے بڑا بینک ہے۔ بینک آف خیبر ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ بینک آف خیبر صوبے کا بینک ہے اور اس کا ہیڈ آفس مستقل طور پر پشاور ہی میں رہے گا۔ ایم ڈی بینک آف خیبر کا مزید کہنا تھا کہ بینک کا نیا ہیڈ آفس مال روڈ پر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ بہت جلد بینک آف خیبر ہیڈ آفس سٹیٹ لائف بلڈنگ سے اپنی عمارت میں منتقل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ گُزشتہ روز اسمبلی سیشن کے دوران ایم پی اے نگہت اورکزئی نے بینک آف خیبر ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کئے جانے بارے فلور پر بیان دیاتھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61945

خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022 صوبائی اسمبلی سے پاس, اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔مشیر ایکسائز خلیق الرحمان

Posted on

خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022 صوبائی اسمبلی سے پاس, اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔مشیر ایکسائز خلیق الرحمان

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت اور فلاح کے لئے سرکاری محکموں میں شروع دن سے اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، اس ضمن میں آج صوبائی اسمبلی سے خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022, پاس کروایا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022 مشیر ایکسائز نے پیش کیا جس کو کثرت رائے سے پاس کیا گیا جس کو اب قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ ترمیمی بل خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام ہے۔ خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022, صوبائی اسمبلی سے پاس کیا گیا جس کے مطابق گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ترمیمی بل کے مطابق، اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔ اصلاحات کا مقصد، گاڑیوں کے رجسٹریشن کو جدید بنانا،گاڑیوں کے نمبر پلیٹس میں یکسانیت اور پورے نظام کو آٹومیٹیڈ بنانا ہے۔ یہ ترمیم، پاکستان موٹر وہیکلز رجسٹریشن آرڈیننس 1965 میں کی گئی ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ مشیر ایکسائز کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز میں گاڑی رجسٹریشن پہلے سے ا یک روپے کر دی گئی ہے جبکہ موٹر وہیکل سمارٹ کارڈ کے لئے تمام تر لوازمات پورے کئے گئے ہے جس کا اجراء جلد کر رہے ہیں۔ ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا نظام ” زما کے پی ایپ” کے ذریعے مکمل طور پر فعال کر دیا ہے جبکہ اس ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی بھی بہت جلد آن لائن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز میں شفافیت، جدت اور عوامی خدمت کے لیے مزید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں جس سے صوبے کے عوام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61929

شانگلہ یونیورسٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی جو پی ٹی آئی حکومت کا شانگلہ کے عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے.وزیراعلیِ 

Posted on

شانگلہ یونیورسٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی جو پی ٹی آئی حکومت کا شانگلہ کے عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے.وزیراعلیِ

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضلع شانگلہ میںیونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے کل منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں شانگلہ یونیورسٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی جو پی ٹی آئی حکومت کا شانگلہ کے عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے شانگلہ اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو اعلی تعلیم کے حصول کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے شانگلہ کی سب تحصیل کانا کو تحصیل کا درجہ دینے کی بھی منظوری دیدی ہے جس سے علاقے لوگوں کے عمومی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شانگلہ کے ہیڈکوارٹر بشام میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورے کر رہی ہے اور ان کے تمام مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرے گی۔ شانگلہ کے سابقہ منتخب عوامی نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ انہوں نے سب کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹے اور اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا مگر شانگلہ کے عوام کو سبز باغ دکھانے کے علاوہ ان کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جس کے نتیجے میں یہ ضلع ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گیا اور ہماری حکومت یہاں کے مسائل ایک ایک کرکے حل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے غیور عوام نے گزشتہ عام انتخابات اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ان مفاد پرست عناصر کو یکسر مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا جس پر وہ شانگلہ کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔ وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں بشام میں جلسے سے خطاب کے دوران خیبرپختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے اپنے کپڑے بیچنے کی مضحکہ خیز بات کی لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ چوروں کے کپڑے کوئی نہیں خریدتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہمیں دھمکیاں دے رہی ہے لیکن ہم کسی صورت ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور جب ہمارے قائد عمران خان دوبارہ مارچ کی کال دیں گے تو ہمارے کارکنان اورنوجوان بہت بڑی تعداد میں دوبارہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اجتماع سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، صوبائی صدر پرویز خٹک، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61903

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس DSP (تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت) کی آسامیوں کے لئے 15 جون تا 23 جون 2022 (ماسوائے اتوار) تک مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیاہے، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ڈیٹ شیٹ، امتحانی مراکز اور رول نمبرز سلپس کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی ہیں، کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپ جاری نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی امیدوار امتحان کے انعقاد سے پہلے اپنے امتحان یا ٹیسٹ کے حوالے سے ایس ایم ایس، ای میل یا ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ کمیشن کے ٹیلیفون نمبرات 0919214131، 9212897, 9213750, 9213565 اور ایکسٹینشن نمبرز105/ 102/103 پر رابطہ کر سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61901

صوبائی کابینہ نے چترال یونیورسٹی کیلئے200ملین روپے گرانٹ ان ایڈ، ارزان آٹا اور 675 کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے چترال یونیورسٹی کیلئے200ملین روپے گرانٹ ان ایڈ، ارزان آٹا، ،675 کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی اور  کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے جس پر تقریبا 30بلین روپے سے زائد لاگت آئے گی
صوبائی کابینہ نے محکمہ صحت میں 675 کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کے بل کی منظوری دی
کابینہ نے یونیورسٹی آف چترال کیلئے200ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے جس پر تقریبا 30بلین روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اس منصوبے کے تحت عوام کو 20کلو آٹے کاتھیلا980روپے جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا 490روپے میں فراہم کیا جائے گا۔عوام کو سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کا اجراء رواں مہینے سے کیا جائے گاجبکہ صوبہ بھر میں ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے سیل پوائنٹس /دکانیں مختص کی جائیں گے اور فلور ملز کو گند م کی فراہمی اسی مہینے سے کی جائے گی۔صوبائی کابینہ کا 72واں اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جمعرات کے روزسول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہواجس میں متعددفیصلے کئے گئے۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریزنے شرکت کی۔اجلاس کے بعد صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے محکمہ صحت میں 675 کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کے بل کی منظوری دی۔

یہ ڈاکٹرز عرصہ دراز سے صوبے کے مختلف علاقوں میں بطور میڈیکل آفیسرز کو کورونا کے دوران خدمات انجام دے رہے تھے۔صوبائی کابینہ نے محکمہ لائیوسٹاک میں سابقہ فاٹا کے باقی ماندہ 4پراجیکٹس کے 210ملازمین کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں آئی ٹی کیڈر کیلئے 34آسامیاں تخلیق کرنے جن میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹربھی شامل ہیں، کی منظوری دیدی۔صوبائی کابینہ نے ملاکنڈ میں کمیونٹی کے اشتراک سے کام کرنے والے CDLD پراجیکٹ کے 296ملازمین جن میں انجینئرز، سب انجینئرز اور دیگر عملہ شامل ہیں، کو محکمہ بلدیات میں خالی آسامیوں پر مستقل /ایڈجسٹ کرنے کی بھی منظوری دیدی۔کابینہ نے ضلع جنوبی وزیرستان کے 33خاصہ داروں اور ضلع لکی مروت کے77لیویز اہلکاروں کو پولیس فورس میں باقاعدہ طور پر ضم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ نے خیبر پختونخوا سیٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ (Cities Improvement Projedct)کے تحت جاری منصوبوں گریٹر واٹر سپلائی سکیمز مینگورہ اور کوہاٹ کیلئے265 ملین روپے کے ایڈیشنل فنڈ کی منظوری دیدی۔کابینہ نے سال2022-23 کیلئے وائلڈ لائف اور نیشنل پارکس کی ترقی، عوام کی شعور و آگہی، وائلڈ لائف کے شعبے میں ریسرچ وغیرہ کیلئے فنڈ کے قیام کیلئے200ملین بطور سیڈ رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے یونیورسٹی آف چترال کیلئے200ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے نشستیں کم کرنے کی بجائے زیادہ کرنی چاہئے تھیں۔کابینہ نے ووٹرز لسٹوں میں مبینہ طور پرگڑ بڑ اور ہیرا پھیری کی عوامی شکایات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومت یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھائے گی اور اگر اس کا تدارک نہ ہوا تو عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔کابینہ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت نے ابھی سے دھاندلی کیلئے راستے ڈھونڈنا شروع کر دئیے ہیں۔اگر ہماری پارٹی کی وفاقی حکومت کی طرف سے کی گئی قانون سازی کو ختم نہ کیا جاتاتو ملک میں شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہو سکتی تھی۔ کابینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی کو جج اینٹی ٹیرارزم کورٹ سوات تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے پاکستان ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ ڈویلپمنٹ کمپنی کو صوبے کے حوالے کرنے اور سمیڈا میں ضم کرنے کیلئے معاملہ وفاقی حکومت کے متعلقہ ڈویژن کے ساتھ اٹھانے کی بھی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں چھوٹے اسلحے کے کاروبار کی 150سالہ پرانی تاریخ ہے اور پشاور اور درہ آدم خیل میں 300سے زائد مینو فیکچرنگ یونٹس قائم ہیں اور ہزاروں افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اس کمپنی کی خیبر پختونخوا منتقلی سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے اور یہ صنعت مزید ترقی کرے گی۔مذکورہ منصوبے سے 7بلین روپے سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔

کابینہ نے خیبر پختونخوا وائلڈ لائف بورڈ کے 7غیر سرکاری ممبران کی منظوری دیدی ہے جن سول ڈویژنز کو نمائندگی دی گئی ہے ان میں پشاور، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ سول ڈویژنز شامل ہیں۔ کابینہ نے دِگر راج درگئی ملاکنڈ، چمبہ گل ضلع ہنگو اور قیمت منجی لکی مروت کے علاقوں کو کمیونٹی گیم ریزرو علاقے قرار دینے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ نے شکردرہ ضلع کوہاٹ میں عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات کی اراضی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔کابینہ نے کالام میں جنگلات کے تحفظ و ترقی کیلئے آپریشن اور سائنسی بنیادوں پر جنگلات کے انتظام و انصرام کیلئے محکمہ جنگلات کو ضروری اقدامات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ نے پشاور میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کابینہ کی ایک اوورسائٹ(oversight) اور ایک عمل درآمدی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دیدی ہے جس میں پشاور سے تین وزراء،تین ایم پی ایز،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور انوائرمنٹل اتھارٹی شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ صنعت انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد اور شاہ کس ضلع خیبرسمیت مختلف مقامات کے دورے کرے گی اورفضائی آلودگی کے بارے میں تجرباتی بنیادوں پرڈیٹا اکٹھا کریں گے جس سے کوالٹی اسٹینڈرڈز یقینی بنائے جا سکیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی۔ ساتھ ہی ساتھ عوامی آگہی کیلئے میڈیا میں تشہیر ی مہم چلائی جائے گی تاکہ پشاور کے باسیوں کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کمیٹی میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا،وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ شامل ہوں گے۔لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کے انعقاد کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنے میں الیکشن کمیشن کے کردار/ ذمہ داریوں کو سہل بنانے کیلئے لوکل کونسل(Conduct of Elections) رولز2021میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے ضلع بٹگرام میں 4نئے فیلڈ قانون گو سرکلزکے قیام کی منظوری دی۔کابینہ نے ضلع شانگلہ کے سب تحصیل کانہ کو مستقل تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی اور ضم شدہ ضلع کرم میں نئی تحصیل صدہ کے قیام کی منظوری دی۔کابینہ نے مردان میں سائنس میوزیم کے قیام کیلئے زمین لیز پر حاصل کرنے اور یونیورسٹی آف شانگلہ کو باقاعدہ شیڈول یونیورسٹی کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

chitraltimes kp cabinet meeting 72 chaired by cm kpk

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61891

صوبے کے سیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی گئی

Posted on

صوبے کے سیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی گئی

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات پر ٹورازم پولیس کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ٹورازم پولیس صوبے اور محکمہ سیاحت کا مثبت چہرہ ہوگی جو سیاحوں کیلئے مددگارفوس ہوگی، ڈی جی ٹورازم محمد عابد خان
پہلے مرحلے میں ٹورازم پولیس سوات، چترال، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں خدمات سرانجام دیگی، پشاور میں دوروزہ ٹریننگ کے بعداسے متعلقہ اضلاع بھجوایا جائے گا، کمانڈنٹ گل سید آفریدی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت اور سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا محمد طاہر خان اورکزئی کی کاوشوں پر صوبہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے بنائی جانے والی ٹورازم پولیس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کے آرینا ہال میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیراورکمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی مہمانان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی یوسف علی، جنرل منیجر پلائننگ اینڈ مارکیٹنگ حیات علی شاہ، ڈپٹی کمانڈنٹ ٹورازم پولیس شوکت علی،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر امجد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس قیصر خٹک، ڈی ایس پی امتیاز خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی۔ ٹورازم پولیس کے پہلے مرحلے میں 200 نوجوانوں میں سے 182 نوجوانوں نے مختلف ڈسٹرکٹ سے اپنی حاضری یقینی بنائی جن کوٹورازم پولیس ٹریک سوٹ اور شوز مہیا کئے گئے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر پشاور میں دوروزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ ٹورازم پولیس میں بھرتی ہونے والے نوجوان صوبے کا مثبت چہرہ ہونگے جو یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے مددگار ہونگے۔ ٹورازم پولیس عام نوکری نہیں بلکہ آپ نوجوانوں نے اپنے کام سے اپنے آپ کو منوانا ہے جیساکہ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے نوجوانوں نے اپنی خدمات کے ذریعے خود کو صوبے میں منوایا ہے۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کا کہنا تھاکہ آپ لوگ اپنی محنت اور لگن سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔پہلے مرحلے میں ان کی ٹریننگ کی جائے گی جس کے بعد یہ نوجوان صوبے کی چار ڈسٹرکٹ چترال، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں رپورٹ کرینگے۔ سیاحتی سیزن اور کم وقت کی وجہ سے ان نوجوانوں کی بنیادی ٹریننگ کے فوراً بعد انہیں سیاحتی مقامات پر سیاحتی کی خدمات کیلئے ڈیوٹی تفویض کی جائے گی جبکہ سیزن کے بعد ان کی دوسرے مرحلے میں صلاحیت کی تعمیر کیلئے ٹریننگ ہوگی۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کو 150ccموٹرسائیکل اور پیک اپ گاڑیاں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ کمیونیکیشن سسٹم فعال کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ان کیلئے B69mm پستول بھی جلد فراہم کردیا جائے گا۔ ٹورازم پولیس کو سیاحتی مقامات کی جانب تعینات کیا جائے گا جہاں یہ سیاحوں کی مددگار فورس کے طور پر خدمات سرانجام دے گی۔

chitraltimes kp tourisom police launched 7 chitraltimes kp tourisom police launched 6 chitraltimes kp tourisom police launched 2 chitraltimes kp tourisom police launched 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61884

اسلام آباد پولیس اور ایف۔سی کی تنخواہوں اور شہداء پیکیج کو پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مساوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں، الاؤنسز اور شہداء پیکیج کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مساوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں، الاؤنسز اور شہداء پیکیج کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مساوی کرنے اور اسلام آباد میں جرائم کی روک تھام کیلئے کیمروں کی کوریج 100 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فسادی مارچ کو کسی بھی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور شرپسند عناصر اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے علاوہ کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود، آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مزید مالی، تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور الاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفور ادا کرنے، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہیں، الاؤنسز اور شہداء پیکیج کو خیبر پختونخوا پولیس کے مساوی کرنے اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور اینٹی ریاٹ فورس استعمال کرنے اور اس سلسلے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ضروری تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کی فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنایا جائے گا اور امن و امان کو یقینی بنانے اور سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے کیمروں کی کوریج کو سو فیصد کیا جائے گا۔ اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوآرڈینیشن میکینزم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کے پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فسادی مارچ سے بہترین پیشہ وارانہ انداز میں نمٹنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور شہداء پیکیج کو آئندہ مالی سال سے پنجاب اور کے پی کے کے مساوی کر دیا جائے گا۔

پی آئی ایکی پہلی حج پرواز 6 جون کو 329 مسافروں کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی حجاز مقدس کے لئے پہلی پرواز 6 جون کو 329 مسافروں کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا جس کے تحت پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔پی آئی اے سرکاری حج سکیم کے تحت 15 ہزار عازمین حج کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے تحت 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی جبکہ بعد از حج پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی یہ آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا تمام پروازیں 5بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں – پی ائی اے کا عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مارچ کا اعلان کریں گے، عمران خان

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مارچ کا اعلان کریں گے، پہلے ہماری تیاری نہیں تھی اب پوری تیاری کیساتھ نکلیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے ملاقات اور بات کرنا چاہتا تھا، اندازہ ہیکہ کن مشکل کنڈیشنز میں 25 مئی کی کوریج کی، میں کئی چیزیں دیکھ رہاتھا جو کنٹینرز سے کوئی نہیں دیکھ رہا تھا، ا?پ نیجذبیاور دلیری سیکوریج کی، میں ا?پ سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال سے جرم کرنیوالے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ہیں، پاکستان جس دورسیگزررہاہیبہت کم ایساوقت ا?تاہے، یہ ملک کے لئے فیصلہ کن وقت ہے، جب نماز پڑھتے ہیں تو اللہ سے ایک ہی چیز مانگتے ہیں، اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ ہمیں عظمت کے راستے پر لگا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اللہ کسی کواجازت نہیں دیتاکہ وہ کہیمیں نیوٹرل ہوں، حق کے راستے پر چلتے ہیں تو بات ذات سے آگے نکل جاتی ہے، اس جدوجہ کوسیاست نہیں بلکہ جہاد سمجھیں، جب آپ راہ حق پر چلتے ہیں تووہ جہاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشریمیں شہادت کاسب سیبڑامقام ہے، جس طرح ظلم کرکیلوگوں پرشیلنگ کی گئی یہ جنرل ڈائر کر سکتا تھا شہبازشریف اور راناثنااللہ نے ماڈل ٹاؤن میں 14لوگوں کو قتل کرایا، ماڈل ٹاؤن میں جب 14قتل ہوئے ان کو اس وقت جیلوں میں ڈالنا چاہیے تھا۔

لانگ مارچ کے دوران تشدد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ لااینڈفورسمنٹ ایجنسی اپنے لوگوں پر ایساظلم نہیں کرتی، یہ سب ایسے لوگ ہیں جنہیں بہت پہلیجیلوں میں جاناچاہئیتھا، انصاف کی ضرورت تو کمزور کو ہے، طاقتور تو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکاانٹرنیشنل کریمنل کورٹ کینیچیخودکونہیں لاناچاہتا، عدالتیں کمزورکوتحفظ دینے کیلئیبنتی ہیں، ہم ان لوگوں کو شکست دیں گے تو پاکستان اوپر چلا جائے گا، اگر ہم کامیاب نہ ہوئے تو آپ کے بچوں کو یہ جنگ لڑنا پڑیگی، چوروں کے خلاف یہ جنگ کبھی نہ کبھی تو لڑنی پڑے گی۔رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ راناثنااللہ کی پھر اسٹیٹمنٹ آئی ہے کہ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا، یہ لوگوں کو پھر سے ڈرانے کی کوشش کررہیہیں، سب سے بزدل انسان ہی ظالم ہوتاہے، راناثنااللہ پر تو ان کی اپنی جماعت کا منسٹر کہتا تھا اس نے 22قتل کئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ فرماتاہیتم سیپہلیقومیں تباہ ہوئیں جوطاقتورکوقانون کینیچینہیں لاسکیں، شہبازشریف نے98،97میں سب سے زیادہ لوگ پولیس مقابلیمیں مرائے۔آزادی مارچ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ آزادی مارچ میں فیملیز،عورتوں اور بچوں پرانہوں نیشیلنگ کی، وہ شیل صرف دہشت گردوں پراستعمال ہوتیہیں وہ ان لوگوں پر کیے گئے، ان کی کوشش ہیکہ عوام ڈرکرسہم کربیٹھ جائے، 62سال میں 30سال فوج تو 30سال ان 2 خاندانوں نے حکومت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے دنیامیں بڑاکام نہیں کیا جس نیخوف پر قابو نہیں پایا، 4 ہزار لوگوں نے 40 کروڑ ہندوستانیوں پر حکومت کی ہے، جنرل ڈائر نے جلیاں والاباغ میں لوگوں کو گولیاں ماری تھیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس کوجہادسمجھ کرلڑتاہوں مجھیکسی چیزکاخوف نہیں،یہ ہم آنیوالی نسلوں کیلئیجنگ لڑرہیہیں، یاد رکھیں ان سیبزدل لوگ کوئی نہیں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہماراکیس لگاہواہے، ہم سپریم کورٹ سیپروٹیکشن چاہ رہیہیں، سپریم کورٹ سیسوال ہے ایسے مجرموں کو شیلنگ کی اجازت دے سکتے ہیں، پنجاب میں چادرچاردیواری کوپامال کیاگیا۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کیفیصلیکیبعدہم نکلیں گے، پہلیہماری تیاری نہیں تھی،اب پوری تیاری کیساتھ جائیں گے، جو غلطیاں پہلیہوئیں اب وہ نہیں ہوں گی، آ پ لوگوں کوچوٹیں بھی لگیں زخمی بھی ہوئے، جس پر میں آپ سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

imran social media activist address peshawar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61875

دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ میں “شندور فیسٹول” کے انعقاد کے سلسلے میں چترال اور جی بی انتظامیہ کی میٹنگ

Posted on

دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں شندور فیسٹول کے انعقاد کے سلسلے میں چترال اور جی بی انتظامیہ کی میٹنگ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال میں دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں ” شندور میلے” کو بہترین طریقے سے منعقد کرنے کے سلسلے میں شندور پولو گراؤنڈ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں دونوں اضلاع یعنی اپر اور لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنرز، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، صدر پولو ایسوسی ایشن، عمایدین علاقہ اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی۔

میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز نے اس بات کا اعادہ کئے کہ پولو جیسے شاندار بین الاقوامی میلے کو شاندار طور پر منانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی تاکہ پوری دنیا چترال کا سافٹ امیج دیکھے اور چترال میں سیاحت اور پولو جیسے عظیم کھیل کو فروغ ملے۔

شندور فیسٹول امسال عید کی چھٹیوں کی وجہ سے یکم جولایی سے 3جولائی 2022کے درمیان منانے کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ سالانہ کلینڈر ایونٹ کے طور پر ۷ جولایی سے ۹ جولایی کے درمیان منا یا جاتا تھا۔ مگر گزشتہ دو سالوں میں کرونا وبا کی وجہ سے مذکورہ فیسٹول منعقد نہیں ہویے۔

chitraltimes shandur meeting 2022 festival

chitraltimes shandur meeting 2022 festival 1st t0 chitraltimes shandur meeting 2022 festial chitraltimes shandur meeting 2022 1 chitraltimes shandur meeting 2022

chitraltimes shandur meeting 2022 festival laspur

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
61866

وزیرزادہ کی کوششوں سے جامعہ چترال کیلے بیس کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ صوبایی کیبٹ میں بحث کیلے منظور

Posted on

وزیرزادہ کی کوششوں سے جامعہ چترال کیلے بیس کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ صوبایی کیبٹ میں بحث کیلے منظور

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیراعلیِ کے معاون خصوصی وزیرزادہ نے چترال یونیورسٹی کیلے بیس کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ صوبایی کیبٹ میں بحث کیلے منظور کرالیا ہے جوکل کے کیبنٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ یادرہے کہ جامعہ چترال کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ ختم ہونے کی بنا پر یونیورسٹی انتہایی مالی مشکلات کا شکار ہے اور گزشتہ ماہ کی تنخواہیں دینے سے بھی قاصر رہی ہے ۔
دریں اثنا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار حسن نے وزیرزادہ کا یونیورسٹی انتظامیہ اور عوام چترال کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ معاون خصوصی صوبایی کیبٹ اجلاس میں گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دلواکر یونیورسٹی ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔

chitraltimes hassan university of chitral met wazirzada application for grand

chitraltimes university of chitral appeal for grand cabinet agenda

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61856

سوات؛ ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے۔وزیراعلی،۔ وکلا تنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس تقسیم

Posted on

سوات؛ ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے۔وزیراعلی،۔ وکلا تنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس تقسیم

سوات ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ بیرونی سازش کے تحت قائم کی گئی سلیکٹڈ حکومت ان کے خلاف جتنی کمیٹیاں بنانا چاہتی ہے بنالے اور جتنی مرضی مقدمے درج کرا لے ہم اپنے جمہوری حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،صوبے کا منتخب وزیر اعلی ہوں ،اپنے لوگوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے،ہم پر امن اور جمہوری لوگ ہیں آئین کی مکمل پاسداری کریں گے، ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے، پی ٹی آئی ورکرز ہماری فورس ہیں، اگلے مارچ میں بھی ورکرز بھر پور انداز میں شرکت کریں گے، امپورٹڈ حکومت نے ہمارے پر امن مارچ کے شرکاءپر بدترین تشدد کیا، ملک میں آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا آئینی حق ہے، اس سلسلے میں کل کابینہ اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ضلع سوات کے مختصر دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

 

وزیر اعلیٰ نے دورہ کے دوران کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں وکلاءسے ملاقات کی اور وکلاءتنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس بھی تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ نے سوات کی چار تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں 50، 50 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے جن میں تحصیل بار ایسوسی ایشن بحرین، تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ، تحصیل بار ایسوسی ایشن مٹہ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کبل شامل ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے لئے ایک کروڑ جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے دو کروڑ روپے کے چیکس حوالے کیے۔ پشاور ہایی کورٹ دارلقضا  منگورہ  بار کے صدر مجاہد فاروق اور جنرل سیکریٹری رحیم اللہ چترالی نے چیک وصول کیا۔ اس سے قبل دونوں وکلا رہنماوں نے وزیر اعلیِ کا استقبال کیا۔

وزیراعلی نے اس موقع پرڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا اور نو قائم شدہ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔پولیس کے اعلی حکام کی طرف سے وزیراعلی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ سوات میں تمام تھانوں کے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں پولیس ایکسس سروس، ٹوکن آٹومیشن سسٹم، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، میڈیا مانیٹرنگ سسٹم، ریسکیو 15 سسٹم، ہوٹل واچ، ای ٹکٹنگ ، ای گیجٹ، ای ٹوکن، این سی پی، ویمن سیفٹی ایپ اور سی ڈی آر سسٹم قائم کئے گئے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو امپورٹڈ حکومت کو جلدی ہٹانا ہے، یہ انٹرنیشنل سلیکٹڈ حکومت ہے جو بیرونی سازش کے تحت قائم ہوئی ہے۔ محمود خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بننے والی کمیٹی کا سربراہ ایک مجرم اور قاتل ہے، امپورٹڈ وزیر داخلہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مرکزی کردار ہے، اس کے علاوہ منشیات کے کیس میں وزیر داخلہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے جارہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹک پنجاب کا حصہ ہے اور انہیں پنجاب میں داخلے سے روک دیا گیا، محمود خان نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کے خلاف تین مقدمات درج کرائے، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، مقدمات سے نہیں ڈرتے۔اگر عمران خان خیبر پختونخوا میں ہیں تو یہاں پر اس کی حکومت ہے، محمود خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ صوبے میں ہماری دو تہائی اکثریت ہے کوئی گورنر راج نہیں لگا سکتا، وزیر اعلیٰ نے موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، نااہل حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں، امیر مقام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیر مقام اتنا بڑا لیڈر نہیں کہ میں ان کی باتوں کا جواب دوں، امیر مقام کی باتوں کا جواب میرے ایم پی ایز دیں گے، امیر مقام سیاستدان نہیں ٹھیکہ دار ہے جو ہر وقت پیسے بنانے کے چکر میں ہوتا ہے، امیر مقام جماعت اسلامی سے نکل کر مشرف کا بھائی بن گیا، جب مشرف چلا گیا تو یہ ان چوروں کے ساتھ بیٹھ گیا،یہ اقتدار کے پیچھے بھاگنے والے لوگ ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں کو گیس سپلائی کے لئے صوبائی حکومت نے 64 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے تھے، جب ان چوروں کی حکومت ختم ہوگی تو وہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے، میں اپنے لوگوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا ، میرا تعلق اسی مٹی سے ہے،جب حکومت ختم ہوگی تو واپس سوات آکر اپنے لوگوں میں بیٹھوں گا۔میں نے ان لوگوں کی طرح باہر کوئی جائیدادیں نہیں بنائی ہیں، وزیر اعلی نے واضح کیا کہ امیر مقام پی ٹی ائی میں شامل ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن پارٹی کے لوگ اس کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھے کیونکہ پی ٹی آئی میں امیر مقام جیسے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ سوات پر صرف سوات کے لوگ حکمرانی کریں گے، باہر کا کوئی شخص سوات پر حکمرانی نہیں کر سکتا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، حالات جنگ میں بات چیت کے راستے بند نہیں ہوتے تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر عمران خان دوبارہ مارچ کی کال دیں گے تو اس دفعہ بھی سوات کے لوگ سب سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں گے۔ ا±نہوںنے مینگورہ سٹی میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے میگا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے،منصوبے کا ٹینڈر ہوگیا ہے جون کے آخر تک عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

chitraltimes cm kpm mahmood inaugurating ccs at dpo office swat

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان  سیدو شریف سوات میں واقع والی سوات کے گھر گئے  اور سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی

سوات ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بدھ کے روز سیدو شریف سوات میں واقع والی سوات کے گھر گئے جہاں انہوں نے والی سوات کے پوتے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جسٹس حسن اورنگزیب، ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور عمر ایوب کے علاوہ سوگوار خاندان کے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سوات سے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61852

حج پالیسی کااعلان، قربانی کے بیغیرحج پیکیج 6 لاکھ 64 ہزار 807 اور بمع قربانی 7 لاکھ 10 ہزار 178 روپے کا ہوگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور

حج پالیسی کااعلان، وفاقی کابینہ نے حج 2022 کی پالیسی کی منظوری دے دی، قربانی کے بیغیر حج پیکیج 6 لاکھ 64 ہزار 807 اور بمع قربانی 7 لاکھ 10 ہزار 178 روپے کا ہوگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج 2022 کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ہر حاجی کیلئے وزیراعظم اور کابینہ نے ایک لاکھ 50 ہزار کی سپورٹ پرائس کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بغیر قربانی کے حج پیکیج 6 لاکھ 64 ہزار 807 اور بمع قربانی 7 لاکھ 10 ہزار 178 روپے کا ہوگا، پہلی حج پرواز روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 6 جون کو حجاز مقدس روانہ ہوگی۔منگل کو ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک اہم دینی اور مذہبی فریضہ ہے، دو سال کے وقفہ کے بعد سعودی حکام نے محدود حج کوٹہ کے ساتھ انٹرنیشنل حج کی اجازت دی جس کیلئے ہم سعودی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سال کے وقفہ کے بعد پاکستان کا حج کوٹہ 81210 ہے، یہ حج غیرمعمولی حالات میں انعقاد پذیر ہے،

سعودی حکومت کی جانب سے لازمی حج اخراجات تاخیر سے موصول ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور نے وقت کی بچت کی جس کے لئے سارا عملہ خراج تحسین کا حقدار ہے، عیدالفطر سے قبل 50 ہزار ٹوکن کے ساتھ حج درخواستیں وصول کرنا شروع کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے سابق حکومت نے حج بہت مہنگا کر دیا تھا، اگر ہم کوشش نہ کرتے تو حج 11 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا، ہم نے شمالی ریجن کیلئے 800387 اور جنوبی ریجن کیلئے 791337 کا اعلان کیا تھا، اس میں قربانی شامل ہے، حج پیکیج میں سعودی لازمی حج اخراجات کی شرح 51 فیصد ہے، میں نے حج اخراجات میں کمی کیلئے کوششیں کیں، انہی کوششوں کے نتیجے میں وفاقی کابینہ خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے فیاضانہ انداز میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے سپورٹ رقم کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مکہ اور مدینہ میں سستی عمارات حاصل کیں، خوراک کی مد میں بچت کیلے اقدامات اٹھائے، حاجیوں کیلئے تین وقت کا کھانا 27 ریال میں معاہدہ کیا، حرم کے قریب ترین رہائشی عمارتیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ کا کام ایک ماہ میں کیا ہے، عازمین حج مطمئن رہیں، وزارت کا عملہ، بینک اور ایئرلائنیں کام خوش اسلوبی سے کر رہے ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق پہلی حج پرواز 6 جون کو روانہ ہوگی، پرواز کی اطلاع عازمین حج کو بذریعہ ایس ایم ایس اور یب سائٹ کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 810 کل معاونین حج جا رہے ہیں، ان کے ویزے سعودی حکام کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں، ان میں سیزنل سٹاف، خدام الحجاج اور دیگر معاونین شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں تک قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والوں کی تعداد رواں سال سرکاری سکیم کے کوٹہ سے تجاوز کر گئی تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مزید کوٹہ کے حوالے سے ہم پریشان ہیں، اس سلسلے میں ہم سعودی حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل حالات میں حج شروع کیا ہے جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں، سعودی سفارتخانہ نے یقین دلایا ہے کہ حج ویزے بروقت جاری ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج سبسڈی شرعاً جائز ہے، دارالعلوم دیوبند نے بھارتی حج آپریشن کیلئے فتویٰ دیا ہے کہ حاجیوں کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ رسول اللہ ﷺنے 700 افراد کیلئے قربانی کی، وفاقی کابینہ کی طرف سے سپورٹ پرائس کی منظوری کے بعد قربانی کے بغیر ساڑھے 6 اور 7 لاکھ کے درمیان حج پیکیج ہو گا، قربانی کے ساتھ حج پیکیج 7 لاکھ 10 ہزار کا بنے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج کا دورانیہ کم کیا جا سکتا تھا مگر بعض حاجی اس پر ناراض ہوتے ہیں، زیادہ سے زیادہ مسلمان اللہ اور رسول اللہ ﷺکے در پر وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنے خاندان والوں کو اگر حج پر لے کر گیا تو اپنے اخراج خود کروں گا۔

 

 

پی آئی اے عمل حجاج کرام کی خدمت قومی و مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو حج آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پی ائی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی پی آئی اے نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔ پی آئی اے سرکاری سکیم کے تحت استفادہ کرنے والے 15 ہزار عازمین حج کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام بھی پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی۔بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا۔پی آئی اے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ائی اے عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے۔

 

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ)عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا مل گیا، نیپرا نے اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ 4 روپے5 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ سستے پاور پلانٹ فیول نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگی بجلی کی وجہ مہنگا فیول ہے، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلیے جمع درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔نیپرا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئلہ اور فرنس آئل بہت مہنگے ہیں،وائس چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاور پلانٹس کو گیس ملتی ہے؟ نمائندہ سی پی پی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاور پلانٹس کو گیس نہیں ملتی، وائس چیئرمین نے اس پر کہا کہ جن پلانٹس کوگیس نہیں ملتی انہیں اکنامک میرٹ آرڈرمیں ٹاپ پر نہ رکھیں۔نیپرا حکام نے کہاکہ ہمارے لییصارف اہم ہے جو مہنگے فیول کا شکار ہورہا ہے،چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ اندازوں پر کام نہ کریں، پاورسسٹم کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے،اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔نیپرا حکام نے بتایا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ3 روپے99 پیسے فی یونٹ بنے گا۔سماعت مکمل ہوجانے کے بعد نیپرا نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔نیپرا نے کہا کہ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61816

خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے حتمی ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دیدی گئی

خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے حتمی ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دے دی گئی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کے میگا ہاوسنگ منصوبے “نیو پشاور ویلی” کے حتمی ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا آٹھواں اجلاس منگل کے روز وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا،رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ دیگر بورڈ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو نیو پشاور ویلی منصوبے کے حتمی ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ہاﺅسنگ اسکیم ایک لاکھ چھ ہزار چار سو کنال وسیع اراضی پر قائم کی جائے گی جس میں سے 41 فیصد رقبہ یعنی ساڑھے 43 ہزار کنال رہائشی پلاٹس اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہو گا جبکہ کل رقبے کا 28 فیصد سڑکوں کی تعمیر،16 فیصد رقبے پر پارکس اور اوپن سپیسز،7 فیصد رقبے پر سرکاری عمارات جبکہ 5 فیصد رقبہ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ دو فیصد رقبہ قبرستان کیلئے مختص ہو گا۔

ماسٹر پلان میںوہ تمام سہولیات رکھی گئی ہیں جو کسی بھی جدید ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے ناگزیر ہیں۔تفصیلی ماسٹر پلان میں منصوبے کے تحت ابتدائی طور پرمختلف کیٹیگریز کے 62056 رہائشی پلاٹس تجویز کیے گئے ہیں جن میں تین مرلے کے 16312 پلاٹس، پانچ مرلے کے 17201 پلاٹس، سات مرلے کے 3402 ، دس مرلے کے 9526 ، ایک کنال کے 13415 ، دوکنال کے 1494 اور چار کنال کے 706 پلاٹس شامل ہیں ۔8 ہزار کنال رقبہ ریزرو رکھا گیا ہے جو ضرورت کے مطابق رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ منصوبے کے دیگر اہم فیچرز میں سول سیکرٹریٹ، میڈیا انکلیو، سپورٹس سٹی اور ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سٹی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سہولیات پر مشتمل ہوں گی۔اس کے علاوہ خیبر پارک کے نام سے ایک میگا پارک بھی قائم کیا جائے گا جو گالف کورسز،جھیل،کلچرل ویلیج،گندھارا میوزم، تھیم پارک، فاریسٹ،ایڈونچر ایریا اور دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ تفریحی سہولیات پر مشتمل ہو گا۔ سائیٹ تک رسائی کے لیے مین ایکسپریس وے کی تعمیر کے علاوہ مختلف اطراف میں پہلے سے موجود پانچ رسائی سڑکوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ وزیراعلی نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بڑھتی ہوئی آبادی کے دباﺅ کو کنٹرول کرنے کیلئے نیو پشاور ویلی منصوبے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر عمل درآمد کے تمام مراحل کی مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل یقینی بنائی جائے ۔

اُنہوں نے اب تک تصدیق شدہ زمین کے مالکان کو ایک ہفتہ کے اندر طے شدہ فارمولہ کے مطابق پلاٹس کے انٹیمیشن لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت درکار باقی ماندہ اراضی کے حصول اور تصدیق کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ حیات آباد کے بعد یہ ایک میگا اور سب سے اہم ہاو¿سنگ منصوبہ ہے جس کی تیز رفتار تکمیل صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61810

خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ  منصوبے ” انصاف فوڈ کارڈ” کے تحت مستحق خاندانوں کو کارڈزکے اجراءکیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ  منصوبے ” انصاف فوڈ کارڈ” کے تحت مستحق خاندانوں کو کارڈزکے اجراءکیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبے ” انصاف فوڈ کارڈ” کے تحت مستحق خاندانوں کو کارڈزکے اجراءکیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور کارڈز کی تقسیم کا عمل رواں سال جون کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جولائی سے مستحق خاندانوں کو راشن کیلئے نقد ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ یہ بات گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت انصاف فوڈ کارڈسے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خانمتعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں مستحق خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے اجراءکیلئے تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے شرکاءکو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مستحق خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ کی تقسیم کا عمل جون کے پہلے ہفتے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ اس مقصد کیلئے صوبے کے 10 لاکھ مستحق خاندانوں کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ فوڈ کارڈ سکیم پر عمل درآمد کیلئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔ سکیم پر سالانہ ساڑھے پچیس ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ صوبائی کابینہ نے اس مقصد کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ فوڈ کارڈ سکیم کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں کو راشن کی خریداری کیلئے ماہانہ 2100 روپے دیئے جائیں گے جبکہ اس منصوبے سے صوبے کے 50 لاکھ افراد یعنی 12 فیصد آبادی مستفید ہو گی ۔اجلاس میں رعایتی نر خ پر صوبے کے عوام کو آٹے کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے 20 کلوآٹے کا تھیلا980 روپے پر فراہم کرنے کی تجویز سے اُصولی اتفاق کیا ۔

اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے گندم کی خریداری کیلئے پلان کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں صوبہ بھر میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔شرکاءکو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 62ہزار سے زائد دکانوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 927 دُکانداروں کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے ، 87 افراد کو جیل منتقل کیا گیا ،دو ہزار سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیاجبکہ 10ہزار سے زائد دکانداروں کو وارننگز جاری کی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر دُکانداروں پرایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ اسکیم کے بعد انصاف فوڈ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ اورعمران خان کے اسلامی فلاحی ریاست کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت صوبے کے عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک اور اہم سکیم ایجوکیشن کارڈ پر بھی کام کر رہی ہے اور عنقریب ایجوکیشن کارڈ کا بھی اجراءکیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61805

سپریم کورٹ نے دوبارہ مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے اسلام آباد آئینگے، عمران خان

Posted on

سپریم کورٹ نے دوبارہ مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے اسلام آباد آئینگے، عمران خان

پشاور(سی ایم لنکس) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوبارہ مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے اسلام آباد آئینگے۔پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں، ہماری پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، جو مراسلہ امریکا سے آیا اس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی، ملک میں پہلی بار ہوا کہ کوئی حکومت گرائی گئی اور لوگ سڑکوں پر نکلے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا، ہم کسی کے ساتھ برے تعلقات نہیں چاہتے، لیکن کسی کی غلامی نہیں چاہتے، میں نے امریکا کو کہا تھا کہ دوستی سب سے کریں گے، امن میں ساتھ ہوں گے لیکن جنگ میں ساتھ نہیں ہوں گے،عمران خان نے کہا کہ میرا دور حکومت صرف ساڑھے3سال چلا ہے، 62 سال پاکستان فوجی آمروں اور2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے، شہباز شریف کو دوبارہ حکومت میں غلامی کے لیے لایا گیا ہے، یہ عوام کیلئے نہیں کسی اور کو خوش کرنے کیلئے فیصلے کرتے ہیں،مرغی کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہے جب سے حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانے سے آپ ڈرتے ہیں،عوام میں آپ نہیں جا سکتے کیونکہ چور اور غدار کے نعرے لگتے ہیں،

مدینہ میں چور چور کے نعرے لگائے اس میں ہمارا کیا قصور تھا، اس سے بھی زیادہ اللہ کی کیا لعنت ہوگی کہ مدینہ میں چور چور کے نعرے لگے، ان کا سپریم کورٹ نے سیسیلین مافیا کا نام ٹھیک رکھا ہے، یہ یا تو لوگوں کو خریدلیتا ہے یا مروادیتا ہے، بینظیر کی انہوں نے تصویریں پھینکی تھیں، ان سے زیادہ غلیظ اور گھٹیا خاندان نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور وکلا کو تاریخ معاف نہیں کرے کیونکہ آپ نے قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے، آپ نے آج اسٹینڈ نہ لیا تو آپ کے بچے آپ معاف نہیں کریں گے، سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز کی خود نگرانی کرے، مانیٹرنگ جج بنائے، اگر یہ نہیں کرنا بڑے مگرمچھوں اور چوروں ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر جیلوں کے دروازے کھول دیں، ظلم نہ کریں غریب چوروں کو بھی رہا کردیں۔عمران خان نے کہا کہ کل کیس کی سماعت ہے، سپریم کورٹ سے فیصلہ لیں گے کہ پرامن احتجاج کا جمہوری حق ہے یا نہیں، سپریم کورٹ رولنگ دے کہ کس بنیاد پر اور کس قانون کے تحت ہمیں مارچ سے روکا گیا، عدالت یہ بھی بتائے کہ آئندہ جب ہم آئیں گے تو سپریم کورٹ اس طرح کی آمرانہ اور غیر جمہوری اقدام کی اجازت دے گی، میں نے صرف اس لیے دھرنا نہیں دیا کہ ملک میں تباہی مچے گی، انتشار پھیلے گا، پنجاب پولیس اور فوج کے خلاف نفرت پھیلے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ سے ہمیں تحفظ ملا تو ہماری ایک حکمت عملی ہوگی اور اگر تحفظ نہ ملا تو پھر دوسری حکمت عملی ہوگی، ہم رکاوٹیں ہٹانے کی تیاری کرکے جائیں گے، اس بار تو ہم بغیر تیاری گئے تھے کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا کہ رستے کھل گئے ہیں، جس کی وجہ سے ہم بغیر تیاری کے پھنس گئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں جورہا ہے وہ غیر آئینی ہے، حمزہ شہباز کی حکومت کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو اکثریت کھو بیٹھا ہے، لوگ الیکشن کمیشن کو دیکھ رہے ہیں، حمزہ شہباز کو ہٹایا جائے، نااہل کیا جائے، شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کردی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کردی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پنجاب سے بابر حسن بھروانہ جبکہ خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کو بطور ممبر الیکشن کمیشن تعینات کردیا ہے۔یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہی۔ دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

صدر مملکت نے بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر عارف علوی کی جانب سے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی دوسری سمری ایک ہفتہ قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔اس سے قبل، رواں ماہ 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری کو مسترد کر دیا تھا۔صدر مملکت نے جواب دیا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں، آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت“گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں، وزیراعظم شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق گورنر پنجاب کی تقرری کے حوالے سے اپنی ایڈوائس پر نظرثانی کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پچھلی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا۔ عمر چیمہ نے ن لیگ کی نئی حکومت کے لیے کئی مشکلات کھڑی کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61790

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر کو برطرف کر دیا، مریم اورنگزیب

Posted on

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر کو برطرف کر دیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا، پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے جبکہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے استصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں، بیت المقدس دارالحکومت اور جغرافیائی وحدت کی حامل فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین امور ہیں جن کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، ان دونوں مسائل کے منصفانہ حل تک دنیا میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا، مقبوضہ فلسطین اور غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھیں گے۔ سستی سیاسی شہرت کے لیے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیال کریں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کر دیا گیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم شہبازشریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں آٹے کے ارزاں نرخوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم سستا آٹا اسکیم میں گندم چوری میں ملوث فلور ملز کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، صوبائی محکمہ خوراک نے سرپرائز چیکنگ، سرکاری گندم میں خوردبرد اور کم آٹا فراہمی میں ملوث 80 سے زائد فلور ملز کے خلاف کارروائی کرکے بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث فلورملز کو شوکاز نوٹس جاری کئے جب کہ متعدد فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جن شہروں میں کارروائی کی گئی ان میں بہاولپور ڈویڑن میں 28،لاہور میں 6،راولپنڈی میں 17،گوجرانوالہ میں 7 جبکہ رحیم یار خان میں 8 فلورملز شامل ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی تا 2 جون ترکی کا دورہ کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم، ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61787

وزیراعلیِ محمود خان کا وفاقی حکومت کے خلاف  سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Posted on

وزیراعلیِ محمود خان کا وفاقی حکومت کے خلاف  سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت کے ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے جس کےلئے صوبائی حکومت نے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن آزادی مارچ کے دوران امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے کارکنوں اور عوام پر جو تشدد کیا ہے وہ کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ مارچ کے دوران تشدد سے پی ٹی آئی کے کارکنان شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس پر امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ان مقدمات کو لڑنے کےلئے وکلاءبرادری اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔ وہ پیر کے روز نشترہال پشاور میں انصاف لائیرز فورم کے زیر اہتمام وکلاءکنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں امپورٹڈ وزیر اعظم کی خیبرپختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے اپنے کپڑے بیچنے کی بات مضحکہ خیز ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے کپڑے بھی چوری کے ہیں اور چوری کے کپڑے کوئی بھی نہیں خریدتا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مانسہرہ جلسے میں امپورٹڈ وزیر اعظم نے انہیں آٹے کی قیمت کم کرنے کےلئے 24 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیا ہے، میں امپورٹڈ وزیر اعظم کو الٹیمیٹم دیتا ہوں کہ صوبے کے حقوق فوری دے ورنہ ہم اپنے حقوق چھین کر لیں گے اور اپنے تمام حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

 

وزیر اعلیِ کا والی سوات  میاں گل عبدالحق جہانزیب کے پوتے شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹریفک حادثے میں والی سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کے پوتے، فیلڈ مارشل ایوب خان کے نواسے، سابق گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میاں گل اورنگزیب کے بیٹے، جسٹس حسن اورنگزیب اورڈاکٹر محمود اورنگزیب کے بھائی جبکہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب اور صوبائی وزیر ارشد ایوب کے پھوپھی زاد بھائی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے اچانک انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا، وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61779

وزیر اعلیٰ محمود خان نے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دیدی۔ وزیرزادہ

Posted on

وزیر اعلیٰ محمود خان نے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دے دی۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے اہالیان ایون کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دے دی جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ زیر تکمیل تھا اور اس منصوبہ کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایریگیشن اسکیم کی تکمیل عوام کا دیرینہ مطالبہ اور عوامی مسلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایون یونین کونسل کی تاریخ میں ریکارڈ مالیت کے ترقیاتی کام تمام ترقیاتی سیکٹروں میں جاری کئے جاچکے ہیں جن میں کالاش ویلیز روڈ کےعلاوہ قبرستان کے لئے زمیں خریداری کے لئے 30 کروڑ روپے کی فراہمی، متعدد ایریگیشن چینلز اور سیلاب سے بچاو کے لئے حفاظتی پشتے کی تعمیر اور کئ سکولوں سمیت دوسرے ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان چترال کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور آنے والی بجٹ میں بھی ہم بھاری مالیت کے ایسے منصوبے شامل کریں گے جو کہ یقیناً چترال کے عوام کےلئے سرپرائز ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کے بقیہ مدت کے دوران چترال کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61776