Chitral Times

وزیراعلیِ کے زیرصدارت مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت حوالے اجلاس

Posted on

وزیراعلیِ کے زیرصدارت مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت حوالے اجلاس

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں صوبائی محکموں کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا اس وقت صوبے میں مختلف محکموں کے تحت اربوں روپے مالیت کے سینکڑوں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جبکہ متعدد نئے منصوبے عملدرآمد کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ آبپاشی کے تحت اہم منصوبوں میں شکتوڈیم اور لتمبر ڈیم کی تعمیر ،باروائی ایریگشین سکیم ، باران ڈیم کی ریزنگ اور دیگر شامل ہیں ۔محکمہ توانائی کے تحت منصوبوں میں 11 میگاواٹ کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، 10 میگاواٹ جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 40 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تعلیم کے شعبے کے منصوبوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج رجویا ، گورنمنٹ ڈگری کالج بکا خیل، ڈگری کالج گدیذئی پیر بابا، گرلز ڈگری کالج شبقدر، گرلز ڈگری کالج مندانی ، گرلز ڈگری کالج خال، ڈگری کالج لتمبر، پبلک لائبریری کرک، گرلز ڈگری کالج باڑہ، گرلز ڈگری کالج شکردرہ، ڈگری کالج پارا چنار، گرلز ڈگری کالج جلاکا اورکزئی اور دیگر شامل ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سیاحت اور کھیل کے شعبوں کے اہم منصوبوں میں سپورٹس کمپلیکس خار کی اپ گریڈیشن اور بحالی ، مختلف سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی ٹرف کی فراہمی، تیراہ کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور دیگر شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ صحت کے تحت اہم منصوبوں میں باچا خان میڈیکل کالج فیز ٹو ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آرتھو پیڈک اور سپائن سرجری بلاک کا قیام ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کارڈیالوجی یونٹ اور برن اینڈ ٹراما سنٹر کا قیام ، بنوں میڈیکل کالج فیز ٹو اور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت اہم منصوبوں میں پتراک تا تھل کمراٹ سڑک کی تعمیر، صوبائی ہائی وے کے شیر کوٹ ہنگو سیکشن کی ڈویلاائزیشن ،عزیز بھٹی چوک تا جواد چوک صوبائی ہائی وے کی ڈویلاائزیشن شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے محکمہ اطلاعات کے توسط سے صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں صوبائی حکومت نے جو محنت کی ہے اب اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور ان منصوبوں کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے متعلق عوام کو بھر پور آگاہی دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جن منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں درپیش ہیں متعلقہ وزراءاور انتظامی سیکرٹریز ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور متعلقہ محکمے اپنے اپنے منصوبوں پر مقرر کردہ ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ انتظامی سیکرٹریز اپنے محکموں کے اُن مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں جن سے سروس ڈیلیور ی متاثر ہوتی ہو۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62440

محکمہ معدنیات نے ٹارگٹڈ ہدف سے زیادہ 8 ارب روپے کی ریکارڈ ریونیو حاصل کرلی۔ مشیر معدنیات

محکمہ معدنیات نے ٹارگٹڈ ہدف سے زیادہ 8 ارب روپے کی ریکارڈ ریونیو حاصل کرلی۔ مشیر معدنیات عارف احمدزئی

خیبرپختونخوا کے معدنیات صوبے میں غربت مکاؤ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور (نمائندہ چترا ل ٹائمز) محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے مالی سال 2021-22 کے لیے ریونیو ہدف سے زیادہ ریونیو حاصل کرلی. صوبائی حکومت نے ریونیو کا ہدف 6 ارب روپے دیا تھا جبکہ محکمہ معدنیات نے 8 ارب روپے کی ریکارڈ ریونیو حاصل کرلی۔اس سلسلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برا ئے معدنیات عارف احمدزئی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے بدھ کے روز محکمہ معدنیات کی چار سالہ کارکردگی میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے رکھی. مشیر معدنیات عارف احمدزئی نے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں امسال بھی محکمہ معدنیات نے بہترین کارکردگی دکھائی جس کے نتیجے میں ہر سیکٹر میں ترقیاتی منصوبے قابل عمل بنائے گئے.

صوبائی صوبائی حکومت نے مالی سال 2021-22کے لیے محکمہ معدنیات کو محاصل کی مد میں 6.10 ارب روپے کا ہدف دیا تھا محکمے نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے جون 2022 تک 8.24 ارب روپے محاصل کی مد میں جمع کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ معدنیات نے 2.24 ارب روپے بعض ٹھیکیداروں کو واپس کئے. عدالت کے حکم اور محدود وسائل میں محکمے نے ایک مرتبہ پھر صوبائی خزانے میں 6.10 ارب روپے محاصل کی مد میں جمع کئے. انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو 2021-22 کے دوران نہ صرف صوبائی حکومت نے مقرر کردہ ہدف حاصل کیا بلکہ 8.24 ارب روپے جمع کئے جو پچھلے سال جو پچھلے مالی سال 2020-21 سے 61 فیصد زیادہ ہے۔اپیلیٹ اتھارٹی کا ذکر کرتے ہوئے مشیر معدنیات عارف احمد زئی نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں 964 اپیلوں پر فیصلہ صادر کیا جبکہ صرف 36 اپیلوں پر فیصلہ باقی ہے۔منرل ٹائٹل کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی عارف احمد زئی نے کہا کہ منرل ٹائٹل کمیٹی نے اگست 2018 سے جون 2022 تک 3997 پراسپیکٹنگ لائسنسز گرانٹ کیے ہیں. 502 مائننگ لیز کی تجدید کی گئی ہے، 235 پراسپیکٹنگ لائسنس کی مائننگ لیز میں کنورژن کی گئی ہے. 133 لیز ٹرانسفر کئے ہیں، 69 پراسپیکٹنگ لائسنس کو ویلیڈیٹ کیے ہیں انہوں نے کہا کہ 486 کیسز قانون کی خلاف ورزی پر کینسل کیے ہیں جبکہ 1383 کیسز مسترد کیے ہوئے ہیں۔محکمہ معدنیات میں قانونی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے مشیر معدنیات عارف احمد زئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا منرل نیلامی کے قوانین 2022 کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے جس میں نیلامی کے نظام میں شفافیت اور آسان اقساط کی ادائیگی کو بہتر بنایا گیا ہے. تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے آسانی ہو اور معدنی شعبے میں مزید سرمایہ کاری ہو سکے.

 

خیبر پختونخوا ایکسائز ڈیوٹی اور منرلز لیبر ویلفیئر ایکٹ 2021 کے نام سے کان کن مزدوروں کی فلاح کے لیے پہلی مرتبہ صوبائی قانون سازی کی گئی ہے جو نہ صرف کان کن مزدوروں کی فلاح کو تحفظ دیتا ہے بلکہ کان کنوں کی فلاح کے مختلف منصوبوں پر ہونے والے اخراجات کے لئے فنڈ کی دستیابی کو بھی یقینی بناتا ہے. انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا معدنی سیکٹر گورننس ایکٹ 2019 میں ترامیم کی گئی، جس میں ضم شدہ اضلاع سے متعلق شیڈول-VIII متعارف کرایا گیا ہے. جس کے تحت مقامی لوگوں کو مالکانہ حقوق دیے گئے ہیں. مزید یہ کہ خیبرپختونخوا مائنز سیفٹی انسپکشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2019 کی تشکیل اور اس کے نفاذ کو عمل میں لایا گیا ہے. کول مائنز رولز 2021 کا نفاذ کیا گیا، میٹالیفرئس مائنز رولز 2021 کا نفاذ کیا گیا. کنسولیڈیٹڈ مائنز رولز 2021 کا نفاذ کیاگیا. ریسکیو اینڈ ٹریننگ رولز 2021 کا نفاذ کیا گیا. انہوں نے کہا کہ کنڈکٹ آف ایگزامینیشن رولز، 2021 کا نفاذ کیا گیا کان کنی سرگرمیوں کو بہتر اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیا قانون متعارف کروایا بلکہ یہ قانون وقت حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر موجودہ مائننگ کے قدیم طریقوں کو جدید کان کنی کے تکنیکوں میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگا. رور بیڈ رولز 2022 کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے. جس کے تحت دریاؤں اور نالوں سے ادنیٰ معدنیات کی کان کنی کو سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا.

 

انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق جوائنٹ وینچر کی شق شامل کی گئی جس کی وجہ سے محکمہ کسی بھی کمپنی کے ساتھ انویسٹمنٹ کر سکتی ہے جبکہ نئے قانون کے مطابق ادنی معدنیات کی ضلع سطح پر نیلامی کی جا سکتی ہے نئے قانون کے مطابق ماربل اور گرینائٹ کے جدید طرز پر مائننگ لازمی بنایا گیا ہے. قانون کے مطابق ادنی معدنیات کی ضلعی سطح پر نیلامی کی جا سکتی ہے. انہوں نے کہا اس سمیت مزید کئی اہم اصلاحات کی گئیں ہیں جس کے نتیجے میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنیات صوبے میں غربت مکاؤ کے سلسلے اہم ثابت ہو رہا ہے۔ جس سے صوبے میں آئندہ دنوں میں ریونیو بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. انہوں نے کہا وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرک قیادت کی بدولت ہر محکمہ آگے بڑھ رہا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62428

قومی ہیرو اور محسن چترال جنرل پرویز مشرف کو جلد باعزت وطن واپس لایا جائے۔۔ احمد خان

Posted on

قومی ہیرو اور محسن چترال جنرل پرویز مشرف کو باعزت وطن واپس لایا جائے۔۔ احمد خان

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے یونین کونسل کوہ میں برغوزی سے تعلق رکھنے والا معروف سماجی شخصیت اور سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد خان نے صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف ارمی سٹاف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے تین جنگیں لڑنے والے قومی ہیر و سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف جو اج کل علیل ہیں کو باعزت طور پر پاکستان واپس لایا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جنرل پرویز مشرف کو ایسے وقت میں پردیس میں وقت گزارنے پر مجبورکرنا کسی بھی طور پر درست نہیں جب وہ انتہائی علیل اور جسمانی طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ ملک کے اس قیمتی ہیرو کو پردیس ہی میں موت آجائے تو اس سے ملک کی بدنامی اور پاکستان کے دشمن ممالک خصوصاً بھارت اور اسرائیل کو خوشی حاصل ہوگی۔ احمد خان نے کہاکہ پرویز مشرف کی ملک کے لئے خدمات کی بنا پر یہ مطالبہ کراچی سے لے کر چترال کے بروغل تک سب کا مطالبہ ہے کہ انھیں جلد وطن واپس لایا جایے۔ انھوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف محسن چترال ہیں اور ہم ان کے نادہندہ ہیں چترال کےعوام انکی جلدصحت یابی کیلے دعاگو اور پرامید ہیں کہ ہمارے حکمران سابق چیف آف سٹاف کو باعزت پاکستان لاکر یہاں انکی علاج معالجہ کا بندوبست کریں گے۔

ahmad khan barghuzi chitral

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62426

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کادورہ اپر کوہستان، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

Posted on

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کادورہ اپر کوہستان، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اپر کوہستان ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز ضلع اپر کوہستان کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں اُنہوں نے 32 کلومیٹر طویل کندیاں ویلی روڈ منصوبے کے فیز ون اور 75کلومیٹر طویل سپاٹ گاہ ویلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ منصوبے بالترتیب ساڑھے پانچ ارب اور 8 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سے کوہستان کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی ملاقات کی جس میں 200 سے زائد ویلج کونسل چیئرمین اور ویلج کونسلرز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

 

دریں اثناءوزیراعلیٰ نے اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کثیر تعداد میں نو منتخب عوامی نمائندوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی ایک مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور عنقریب عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ موجودہ مسلط شدہ حکومت بہت جلد اپنی موت آپ مرے گی ، ان لوگوں میں ملک کو چلانے کی اہلیت ہے اورنہ صلاحیت ۔ یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں اور ان کے پاس نہ تو عوام کیلئے پلان ہے اور نہ ایجنڈا ہے ۔ موجودہ کابینہ میں 60 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں اور ان پر نیب اور ایف آئی اے کے کیسز چل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب اُنہوںنے فورس استعمال کرنے کی بات کی تو امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کاپننے لگیں لیکن میں واضح کر دوں کہ میری فورس میری عوام ہے جو ڈٹ کر ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور جب عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو عوامی فورس کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے، آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ملک کو لیٹروں سے آزاد کرانا ہے ۔

اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ ملک کو حقیقی آزادی دلانے میں عمران خان کا ہاتھ مضبوط کریں ۔ ہم لیٹروں کے ہاتھوں ملک کو امریکہ کی کالونی بننے نہیں دیں گے اور ان لوگوں کو اقتدار سے ہٹا کر واپس جیلوں میں ڈالنا ہے ۔ محمود خان نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت نے ایک مضبوط بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے اورحکومت بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دے گی ۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت واحد حکومت ہے جو اپنے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز میں سے خطیر فنڈز دے رہی ہے ۔ نئے مالی سال کے دوران بلدیاتی حکومتوں کو 41 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ بلدیاتی حکومتوں کو فنڈز کی فراہمی کا مقصد لوگوں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ہے ۔ محمود خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں عمران خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پسماند ہ اضلاع کی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد پسماندہ اضلاع کو دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانا ہے ۔

اُنہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان سے لیکر چترال تک تمام اضلاع میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اُنہوںنے کہاکہ کوہستان ایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے عوامی مسائل کا بھر پور ادراک ہے اور علاقے کے مسائل کے فوری حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایک ڈیڈ پراجیکٹ تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس پر کام شروع کیا ۔ اُنہوںنے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے جڑے مقامی لوگوں کے زمینوں کے مسائل کا فی حد تک حل ہو چکے ہیںجبکہ پاور پراجیکٹ کی ملازمتوں میں مقامی افراد کو پہلی ترجیح دی جائے گی ۔ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔کوہستان سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی دیدار خان ، مفتی عبید الرحمن اور عبد الغفار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes cm kp mahmood khan perfom groundbreaking kandia road upper kohistan

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62394

خیبرپختونخوا حکومت کا یکم جولائی 2022 سے شندور پولو فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا یکم جولائی 2022 سے شندور پولو فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ
شندور پولو فیسٹیول ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا، تاریخی پولو کھیل کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، تین روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب تین جولائی کو ہوگی،ڈی جی عابد خان وزیر

chitraltimes shandur festival polo chitral 11

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا نے دنیا کی بلند ترین پولو گروانڈ  شندور میں کھیلا جانے والے” شندور پولو فیسٹیول ” کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ شندور پولو فیسٹیول یکم جولائی سے تین جولائی 2022 کومنعقد ہوگا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے پولو کھلاڑی مدمقابل ہونگے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا محمد طاہر اورکزئی اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے شندور پولو فیسٹیول بہترین طریقے سے منعقد کرنے کیلئے تیاریوں اور مزید اقدامات اٹھانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے

 

۔ڈی جی کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول کورونا وائرس کے باعث این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ دو سال منعقد نہ ہو سکا جبکہ دو سال کے وقفے کے بعد امسال منعقد ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے چترال اور گلگت بلتستان کی علاقائی ثقافت سمیت مقامی ہنر مندوں کے ہنر کو فروغ دینے کیلئے موسیقی محفل کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مقامی گلوکار شندور آنے والے سیاحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔فیسٹیول کے افتتاحی روز غذر گلگت بلتستان اورلاسپور چترال کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاتا ہے جبکہ دوسرے روز ٹیم بی کے مابین مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

 

ایونٹ کے آخری اور فائنل مقابلے دونوں صوبوں خیبرپختونخوا کے  چترال اور گلگت بلتستان کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمو ں کے مابین ہوتے ہیں۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی عابد وزیر کا کہنا تھا کہ شندور پولو فیسٹیول ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔ تاریخی پولو کھیل کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں جس کیلئے مختلف پلیٹ فارم سے اس فیسٹیول کی رونمائی کی جاری ہے تاکہ اس فیسٹیول کیلئے زیادہ سے زیادہ سیاح رخ کرسکیں۔پولو مقابلوں اور فیسٹیول میں شرکت کیلئے ہر سال ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ چترال اور گلگت بلتستان کے رہائشی کثیر تعداد میں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے شندور گراؤنڈ کا رخ کرتے ہیں۔

chitraltimes shandur festival polo chitral 3 chitraltimes shandur festival polo chitral 4 chitraltimes shandur festival polo chitral 5 chitraltimes shandur festival polo chitral 6 chitraltimes shandur festival polo chitral 7 chitraltimes shandur festival polo chitral 8 chitraltimes shandur festival polo chitral 9 chitraltimes shandur festival polo chitral 10 chitraltimes shandur festival polo chitral 1

chitraltimes shandur festival polo chitral 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
62329

خیبرپختونخوا بیوروکریسی اور وکلاء کے درمیان جاری چپقلش کا باہمی مشاورت سے تصفیہ کرلیا گیا.بریسٹر سیف 

Posted on

 خیبرپختونخوا بیوروکریسی اور وکلاء کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سےجاری چپقلش کا باہمی مشاورت سے تصفیہ کرلیا گیا.بریسٹر سیف

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے بیوروکریسی اور وکلاء کے درمیان مسئلہ کے تفصیے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اور تفصیلی بات چیت کے بعد مسئلے کا تفصیہ کر لیا ہے۔ واقعہ میں شامل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر حملے میں نامزد وکلاء کا لا ئسنس بھی معطل کیا گیا ہے۔ اے اے سی اور نامزد وکلاء غیر جانبدارانہ انکوائری تک معطل رہیں گے۔ معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اس واقعہ سے متعلق دوطرفہ شکایات و مقدمات باہمی رضامندی سے نمٹائے جائیں گے۔ حکومت سول آفیسرز کے دوران ڈیوٹی قانونی تحفظ بارے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک باقاعدہ فریم ورک پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62386

یونیورسٹی آف چترال اور پشاور کی سینٹ کے الگ الگ اجلاس، چترال یونیورسٹی کا بجٹ بعض تکینکی وجوہات کی بنا پر منظور نہ ہوسکا

یونیورسٹی آف چترال اور پشاور کی سینٹ کے الگ الگ اجلاس، چترال یونیورسٹی کا بجٹ بعض تکینکی وجوہات کی بنا پر منظورنہ ہوسکا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) صوبائی وزیربرائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش (پروچانسلر) کی زیرصدارت یونیورسٹی آف پشاور اور یونیورسٹی آف چترال کی سینٹ کے گورنر ہاؤس پشاور میں منگل کے روز الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ پشاور یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ مذکورہ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا جا سکا تھا اس لئے سینٹ نے پشاور یونیورسٹی کو مالی سال 2022-23 کا بجٹ سینڈیکیٹ اجلاس میں پیش کر کے دوبارہ آئندہ سینٹ اجلاس میں منظوری کیلئے لانیکی ہدایت کی۔ سینٹ اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کیجانب سے گزشتہ سینڈیکیٹ اجلاس کے سائز اور فیصلوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں عدالت کیجانب سے چانسلر آفس کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سینٹ اجلاس میں اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا کی سربراہی میں سینٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ محکمہ اعلٰی تعلیم،محکمہ خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، محکمہ قانون کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی یونیورسٹی ملازمین کے گزشتہ سینڈیکیٹ کا کورم مکمل نہ ہونے اور فیصلوں سے متعلق اعتراضات پر اپنی رپورٹ 7 روز میں آئندہ سینٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ سینٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مختلف الاؤنسز بشمول اردلی الاؤنس سے متعلق اپنی سفارشات ایک ماہ کے اندر چانسلر دفتر کو بجھوانے کی ہدایت بھی کی۔

یونیورسٹی آف چترال کے سینٹ اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال2022-23 کا بجٹ غیر معمولی خسارے اور بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر منظور نہیں کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن، محکمہ اعلٰی تعلیم، محکمہ خزانہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور چانسلر آفس، یونیورسٹی آف چترال کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کا دوبارہ مشترکہ جائزہ لیں گے۔ سینٹ اجلاس میں چترال یونیورسٹی کو تعیناتیوں سے متعلق طے شدہ سائز یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ سینٹ اجلاس کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے نئی یونیورسٹیوں کو فنڈز نہ ملنے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری سے نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے لیکن منظوری کے باوجود ایچ ای سی سے نئی یونیورسٹیوں کو مطلوبہ فنڈز نہ ملنا قابل افسوس ہے۔اگر ایچ ای سی مطلوبہ فنڈز نہیں دے گا تو صوبہ کی نئی یونیورسٹیاں بیٹھ جائیں گی۔ سینٹ کے الگ الگ اجلاسوں میں پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا، چترال سے رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ، مذکورہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ، سیکرٹری محکمہ اعلٰی تعلیم داؤد خان، ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنر سیف الاسلام،محکمہ خزانہ،محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت سینٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62376

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ جون کی تنخواہیں اور پنشنز 28 جون کو ادا کرنے کی ہدایت

Posted on

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ جون کی تنخواہیں اور پنشنز 28 جون کو ادا کرنے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے یکم جولائی کو بینکوں کی تعطیل اور 2 اور 3 جولائی 2022 کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ جون کی تنخواہیں اور پنشنز پیشگی طور پر 28 جون 2022 کو ہی ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62368

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کریں۔ شہرام خان ترکئی کی متعلقہ حکام کو ہدایت

Posted on

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کریں۔ شہرام خان ترکئی کی متعلقہ حکام کو ہدایت
سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور امسال مزید 2 ارب روپے فرنیچر کے لیے مختص ہے۔صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ17 اور اس سے اوپر کے اساتذہ سے تنخواہ کی کٹوتی اور دیگر سزا پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے گا۔ جو کہ ڈی ایس سی اجلاس میں ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا نظام رائج ہے جو بہترین کام کرے گا ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق جو بھی اسکول بند پایا گیا متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فوری طور پر اسکول سربراہان کے خلاف کاروائی کریں۔

 

وزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایات کیں کہ سکولوں کے اچانک دورے بالخصوص صبح سویرے اور چھٹی سے گھنٹہ پہلے کئے جائیں تاکہ سکولوں کی روٹین میں بہتری لائی جا سکیں۔ یہ ہدایات وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ،سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان، ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ظفر الاسلام، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے وزیر تعلیم کواتھارٹی کے تین سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ شہرام خان ترکئی نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ سیکنڈ شفٹ سکولز کی مانیٹرنگ میں مزید بہتری لائی جائے اور جو بھی استاد غیر حاضر پایا گیا ان کے خلاف فورا ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ عارضی طور پر تعینات ہے اور غیر حاضری کی صورت میں اس استاد کو ہٹا کر دوسرے استاد کو موقع دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ نئی داخلہ مہم بشمول سیکنڈ شفٹ سکول کے نئے طلباء و طالبات کو ایک آئی ڈی دی جائے جس میں ان کے مکمل کوائف درج ہو تاکہ طلباء وطالبات ڈیش بورڈ پر مکمل معلومات ہمہ وقت دستیاب ہوں۔ نیز جتنے بھی سکولوں کو فرنیچر فراہم کیا گیا ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ بھی جلد تیار کریں انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی فراہمی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور امسال مزید 2 ارب روپے فرنیچر کے لیے مختص کئے گئے ہیں تاکہ صوبے کے تمام بچوں کو فرنیچر فراہم کیا جا سکے۔شہرام خان ترکئی نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، ٹیکسٹ بک بورڈ اور ضلعی ایجوکیشن آفیسز کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تکنیکی معاونت حاصل کی جائے تاکہ جلد از جلد ان کو ڈیجیٹائز کر کے طلباء اور اساتذہ کے جملہ مسائل حل کرائے جاسکیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62366

صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ

Posted on

صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا
محکمہ ٹرانسپورٹ،

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تعلیمی اداروں کے اندر گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرے گی، فہد اکرام قاضی

پرائیویٹ تعلیمی ادارے 27 جون تک موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں بصورتِ دیگر انکے خلاف کارروائی کی جائے گی، فہد اکرام قاضی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچے قوم کا قیمتی اثاثہ ہے طلبہ کی جانوں کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اس لئے مستقبل میں کسی بھی حادثے اور ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اختیاطی تدابیر کے طور پر صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا مذکورہ تاریخ کے بعد کسی بھی پرانی اور موٹر وہیکل ایگزامینر سے ان فٹ تعلیمی ادارے کی گاڑی کو صوبے کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تعلیمی اداروں کے اندر گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ کی زیر نگرانی منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق عثمان، ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر، ویٹس، موٹر وہیکل ایگزامینر، انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بھی شرکت کی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گاڑیوں کا معائنہ چھٹی کے روز کیاجائے گا تاکہ طلبہ پر اثر نہ ہو اس دوران ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والے گاڑیوں کو موقع پر تحویل میں لیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ان فٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھی درخواست کی جائے گا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں کہا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ان فٹ اور انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا ئے گی۔انھوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر واضح کیا کہ 27 جون تک موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں بصورتِ دیگر انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62364

حکومت کا گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات

حکومت کا گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں 250 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، سستا آٹا سکیم کے تحت ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، 2018ء میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو تھی جو پچھلے چار سال کے دوران 90 روپے سے 100 روپے فی کلو اور گھی 550 روپے سے 600 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا، پچھلی حکومت نے چار سال میں مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھریں، عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا گیا، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے سبسڈی اور ریلیف دینے کے اقدامات کر رہی ہے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی سستا آٹا سکیم کے بعد ملک میں سستا گھی سکیم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پاکستان میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو تھی جو پچھلے چار سال کے دوران 90 روپے سے 100 روپے کلو تک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سمیت پورے ملک میں آٹے کی کوالٹی پر بھی سمجھوتہ کیا گیا، آٹا اور چینی سمگل ہوا، انہیں برآمد کیا گیا اور قلت پیدا کر کے قیمت بڑھائی گئی اور پھر درآمد کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی بڑھی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جون 2022ء سے خیبر پختونخوا میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام فراہم کرنے کا منصوبہ شروع ہوا۔ خیبر پختونخوا میں یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہاں 6 جون 2022ء سے 100 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کے یونٹ شامل کئے گئے جن کے ذریعے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 جون کو فوری طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کے اضافی 500 پوائنٹس آٹے کی ترسیل کے لئے مختص کئے گئے۔ آج ان میں مزید 100 پوائنٹس شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح تقریباً 700 موبائل وینز اور 600 پوائنٹس پر آٹا کا 10 کلو گرام کا تھیلا 400 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 600 سیلز پوائنٹس پر 2 لاکھ 62 ہزار 434 آٹے کے 10 کلو کے بیگ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹیشنری پوائنٹس یا موبائل وینز جن علاقوں میں نہیں پہنچ پا رہیں، اس ضمن میں عوام کی آسانی کے لئے ٹال فری نمبر 080005590 مقرر کیا گیا ہے جس پر عوام اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آٹے کے معیار یا قیمتوں میں فرق کے حوالے سے شکایت ٹال اس نمبر 051111123570 پر کروائی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے گھی کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایک کلو گھی کی قیمت 150 روپے تھی، پچھلے چار سال میں گھی 550 روپے سے 600 روپے کے درمیان فی کلو فروخت ہوتا رہا۔انہوں نے کہا کہ 9 جون کو گھی کی مد میں سبسڈی کا آغاز کیا گیا جس کا مجموعی حجم 3 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمت مارکیٹ میں 550 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 250 روپے کی سبسڈی دے کر گھی کی قیمت 300 روپے فی کلو کر دی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی کمی کی شکایات کے لئے مانیٹرنگ نظام قائم کیا گیا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ذخیرہ اندوزی سمیت یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والے آٹا، چینی اور گھی کو باہر مارکیٹ میں مہنگا فروخت کرنے جیسے معاملات کی نگرانی کریں گی۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹیاں سمگلنگ کی بھی نگرانی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیاں چیف سیکریٹریز کو اپ ڈیٹ دیتی ہیں اور وزیراعظم ہر ہفتہ اس حوالے سے اجلاس منعقد کرتے ہیں جس میں فوڈ سیکورٹی اور صنعت کے وزراء سمیت صوبائی چیف سیکریٹریز بھی شرکت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام اگر یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں فرق دیکھیں یا مذکورہ اشیاء دستیاب نہیں ہیں، تو ٹال فری نمبر پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

عوام کی شکایت پر ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 17 ارب روپے کی سبسڈی چینی، گھی اور آٹے کی مد میں رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ غریب عوام کو ماہانہ دو ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد سستا پٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی 786 پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبسڈی عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیرونی سازش کا بیانیہ اپنانے والے آج مہنگائی پر لیکچر دے رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ میں وزیراعظم ہوں، میں ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔ پچھلے چار سال عوام مہنگائی کی زد میں رہے جبکہ موجودہ حکومت کو آئے ہوئے دو ماہ ہوئے ہیں اور وہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری گئیں، عوام کو بے روزگار کیا گیا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو سبسڈی اور ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،

 

وزیراعظم تمام شکایات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ آج مشکل فیصلے کیوں کئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال مہنگائی کی لہر میں بے پناہ اضافہ ہوا، حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر کم پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے۔ بجٹ کا بڑا حصہ زرعی شعبہ کے لئے مختص کیا گیا ہے، ٹریکٹرز، بیج سمیت دیگر زرعی آلات پر زیرو ٹیکس ہے، قابل تجدید توانائی پر بھی زیرو ٹیکس ہے۔ ہم بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کا جھوٹ بولا، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے اور 100 دن میں معیشت ٹھیک کرنے کے جھوٹے دعوے کئے۔ پچھلے چار سال کے دوران پاکستان کے عوام نے مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، موجودہ حکومت اعلانات نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کا وہ معاہدہ ہے جو پی ٹی آئی کی حکومت نے کمزور بنیادوں پر آئی ایم ایف کے ساتھ طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2015ء میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرلیا تھا اور ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں معیشت 6 فیصد پر ترقی کر رہی تھی، ملک کی تاریخ میں مہنگائی کی شرح کم ترین تھی، سی پیک کے تحت منصوبے آ رہے تھے، افراط زر کی شرح 2.3 فیصد تھی، اس وقت مہنگائی کی شرح عمران خان کے دور میں 16 فیصد تک گئی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی جن شرائط پر دستخط ہوئے وہ معاہدہ پبلک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بہت آسان تھا کہ ہم نے جس دن حکومت سنبھالی اسی دن پٹرول کی قیمت بڑھا دیتے اور کہتے کہ یہ معاہدہ عمران خان نے دستخط کیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے مجرمانہ فیصلے کئے اور بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، جب عمران خان کو پتہ چلا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی ہے تو انہوں نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کر کے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، اس کمی کے لئے قومی خزانے میں پیسہ بھی نہیں تھا۔ عمران خان نے جو قیمت کم کی اس کی ای سی سی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت آسان تھا کہ ہم آتے ساتھ سمری دکھا کر قیمتیں بڑھا دیتے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں بڑھانے سے پہلے عوام کے لئے ریلیف ڈیزائن کیا۔ 28 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق بڑھانا تھیں کیونکہ پاکستان جیسے ملک میں مہنگا پٹرول لے کر سستا نہیں بیچا جا سکتا، اس پورے خطے میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے عوام کے لئے پٹرول، ڈیزل، آٹا، چینی، گھی کی مد میں سبسڈی دی، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کے تمام پیکیجز کو شامل کیا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، روس کے سفیر نے بھی اس بات کی تردید کر دی ہے کہ حکومت پاکستان کو روس کی طرف سے سستا تیل فراہم کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ریکارڈ دفتر خارجہ اور وزارت پٹرولیم میں بھی نہیں ہے۔

 

روسی سفیر کا بیان بھی اخبارات میں شائع ہو چکا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سستے تیل کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کے دماغ کی اختراع ہے جسے وہ جھوٹ کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے جھوٹے اعلانات کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہمیں جو کچھ کرنا پڑا ہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018ء میں ملک کے اندر زیرو لوڈ شیڈنگ تھی اور کھپت سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی تھی، پچھلے چار سال ہم ماتم سنتے رہے کہ ملک میں مسلم لیگ (ن) زیادہ بجلی بنا کر چلی گئی ہے، چار سالوں میں ایک میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی گئی، نواز شریف 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ختم کر کے گئے تھے، اس کے علاوہ کئی منصوبے بھی شروع کئے گئے تھے لیکن پچھلے چار سالوں میں ان منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا، اگر وہ منصوبے آپریشنل ہو جاتے تو آج ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرق نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ حکومت کی ہر شعبے میں نالائقی دیکھی، کوئی ایسا طبقہ نہیں جو سابقہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کے بوجھ تلے دبا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈویڑن میں بھی ان کی نالائقی دیکھی، آپریشنل پراجیکٹس کی مرمت تک نہیں کی گئی، ان کی نالائقی کا یہ عالم تھا کہ کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے، زیادہ نقصان والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون تک لوڈ شیڈنگ تین گھنٹے تک آ جائے گی جبکہ اضافی بجلی بھی سسٹم میں شامل کی جائے گی

 

۔ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کا بیانیہ اپنایا لیکن وہ کسی عدالت میں سیاسی مخالفین کے خلاف ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو استعمال کر کے انہوں نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ایسا کوئی کیس نہیں بنتا تو انہوں نے نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا لیکن نیب پراسیکیوٹر بھی کسی کیس میں ثبوت پیش نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو نیب کا تمام ریکارڈ بھجوایا گیا وہاں سے بھی فیصلہ آیا کہ کوئی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا، اس کے بعد ڈیوڈ روز سے ایک خبر چلاوائی گئی جو آج شہباز شریف سے معافیاں مانگ رہا ہے کہ ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد مدینہ کی ریاست کا بیانیہ آیا جس میں عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دینے اور احتساب کا نعرہ لگایا جو اپنی موت خود مر گیا۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی پاک ریاست کا نام لے کر عمران خان نے جھوٹ پر مبنی سیاست کی، عمران خان کے تمام جھوٹ عوام کے سامنے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو معلوم ہوا کہ ملک ان کی نالائقی اور نااہلی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا، ان کی حکومت ختم ہونے والی ہے تو انہوں نے امر بالمعروف کا نام لے کر جھوٹ بولنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد جب انہیں معلوم ہوا کہ تحریک عدم کامیاب ہو رہی ہے تو انہوں نے بیرون ملک سازش کا بیانیہ شروع کر دیا جب یہ بیانیہ ناکام ہوا تو آجکل انہوں نے مہنگائی کا بیانیہ شروع کر دیا ہے جو ان کی نااہلی، چوری اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھریں جس کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں کم کیں، یہ کمی عمران خان بھی کر سکتے تھے لیکن ان کی ترجیحات صرف اور صرف کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھرنا تھیں، ان کی ترجیحات سیاسی مخالفین پر کیسز بنا کر انہیں قید کرنا تھیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال میڈیا کا گلا دبایا گیا، پارلیمان کو آرڈیننس کے ذریعے چلایا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہم اس فرق کو دیکھ رہے ہیں، کوئی بھی ایسا طبقہ جو مہنگائی کو برداشت نہیں کر سکتا، اس کے لئے ریلیف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62317

موجودہ بجٹ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور عوام دوست بجٹ ہے۔ وزیراعلیِ 

Posted on

موجودہ بجٹ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور عوام دوست بجٹ ہے۔ وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی بجٹ برائے مالی سالی 2022-23 کو ایک عوام دوست اور تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے جس کا مجموعی حجم 1332 ارب روپے ہے جس میں تمام شعبوں پر بھر پور توجہ دی گئی ہے اور اس بجٹ پر عمل درآمد سے صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوام کی زندگیوں میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اس بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 418 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچ سکیں اور اس مقصد کیلئے ترقیاتی بجٹ کا 92 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

مالی سال 2022-23 کے صوبائی بجٹ کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے بجٹ کو صحیح معنوں میں ایک غریب پرور بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے۔ بجٹ میں 63 ہزار سے زائد ملازمین کی مستقلی شامل ہے جن میں 58 ہزار اساتذہ تقریباً700 ڈاکٹرز و دیگر محکموں کے ملازمین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںرواں سال مارچ سے دیئے گئے ڈی آر اے الاﺅنس سمیت مجموعی طور پر 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔محمود خان نے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے پرمہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور اس طبقے کو ریلیف دینے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ منصوبے کیلئے 26 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔اُنہوںنے کہاکہ سماجی شعبہ شروع ہی دن سے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست رہا ہے اور نئے بجٹ میں صحت و تعلیم سمیت دیگر سماجی شعبوں کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے ۔

اُنہوں نے کہاکہ صوبے کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے پولیس کے بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ پلس منصوبے کو اپنی حکومت کا ایک عوام دوست اور صوبے کے عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے بجٹ میں صحت کارڈ پلس منصوبے کو مزید جامع بنانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن میں بون میرو ٹرانسپلانٹ ، تھیلی سیمیا اور دیگر بیماریوں کے علاج کو شامل کیا جارہا ہے ۔وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے رواں مالی سال کم کئے گئے ٹیکسوںکی شرح کو مالی سال 2022-23 میں برقرار رکھا جائے گا۔ محمود خان نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھوٹے صنعتکاروں اور نوجوانوں کو 25 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت بااختیار بلدیاتی نظام پر مکمل یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا 20 فیصد یعنی 37 ارب روپے مقامی حکومتوں کو دے رہی ہے اور خیبرپختونخوا حکومت اپنی مقامی حکومتوںکو خطیر ترقیاتی فنڈ دینے والا واحد صوبہ ہے جس کی کسی اور صوبے میں مثال نہیں ملتی ۔

وزیر اعلی نے مشکل مالی صورتحال کے باوجود ایک بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

chitraltimes cm kp mahmood chairing special budget meeting of kp cabinet

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
62311

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 227 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔وزیرخزانہ 

 

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 227 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔وزیرخزانہ

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 227 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اے ڈی پی میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 144 ارب روپے کے 105 ترقیاتی منصوبوں کیلئے سترہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جن میں سکولوں سے متعلق بڑے منصوبے شامل ہیں۔ بجٹ تقریر کے مطابق 36.6 ارب روپے کی لاگت سے طلبا و طالبات کے لئے 711 سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے آئندہ مالی سال میں 3.4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 35.5 ارب روپے کی لاگت سے 1318 سکولوں کی تعمیر نو کے لئے بجٹ میں 3.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 6.9 ارب روپے کی لاگت سے 521 سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے 2.1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ 27.7 ارب روپے کی لاگت سے 914 سکولوں کا درجہ بڑھانے کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 2.1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 4.4 کی لاگت سے بنیادی سہولیات، سکول بستہ اور سٹیشنری کی فراہمی کے منصوبے کے لئے 32 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے پچاس کروڑ روپے کے وضائف کی تخصیص بھی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق کرنٹ بجٹ میں فرنیچر کی خریداری کیلئے دو ارب، پی ٹی سی فنڈ کے لئے ایک ارب، طالبات میں وظائف کی تقسیم کیلئے 2.4 ارب جبکہ سکول کے طلبا کے لئے وضائف کی مد میں 90 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62297

صحت کے لیے 205 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا

صحت کے لیے 205 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کے شعبے کے لئے مالی سال 2022-23 میں 205 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جس میں جاری اخراجات کی مد میں 178 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے، ترقیاتی بجٹ کی مد میں 23 ارب 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ بیرونی مالیاتی امداد میں چار ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے یہ اعداد و شمار پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے پیش کیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے صحت کارڈ پلس کیلئے 25 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پچھلے سال آٹھ لاکھ سے زائد خاندانوں کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ صحت کارڈ پلس میں جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج میں شامل کیا جائے گا۔

 

ان بیماریوں میں تھیلیسمیا، ایڈوانس کینسر کا علاج، کاکلر ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایم ٹی آئیز الائیڈ ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کیلئے 53 ارب روپے مختص کئے گئے صوبے میں چار مزید ایم ٹی آئیز اور چار نئے میڈیکل کالجوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اسی طرح ضلعی ہسپتالوں کی تزین و آرائش، بحالی اور بہتر خدمات مہیا کرنے کیلئے تین ارب روپے کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا صحت کے شعبے میں ہر سطح پر بہتری لا رہے ہیں۔صوبے کے 24 اضلاع کے 58 سیکنڈری کئیر اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تعاون سے چلانے کیلئے 2.7 ارب جاری بجٹ سے مختص کئے گئے۔ پرائمری کئیر ری ویمپ پروگرام کے لئے 2 ارب سے زائد کی رقم مختص کئے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار سے زائد بنیادی مراکز صحت کو ڈی ڈی او کوڈز دیکر مالی خودمختاری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہتر صحت خدمات کی فراہمی کیلئے 15 اضلاع میں بنیادی مراکز صحت  نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کیلئے 2 ارب روپے جاری بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ 8 اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے زریعے ایم آر آئی خدمات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ کی سبسڈی دینگے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ انٹر ہسپتال ایمبولینس سروس کی کامیاب منتقلی بعد حاملہ خواتین و نومولود کی صحت کیلئے صوبہ بھر میں میٹرنل ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے 1.3 ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے دیہی علاقوں میں بھی زچہ و بچہ کو صحت مراکز تک رسائی میں آسانی پیدا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62295

بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 اور پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے.وزیرخزانہ

بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 اور پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 اور پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے  DRA کے علاوہ ہے اور محکمہ پولیس کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ نئے قومی پے سکیلز کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاونسز بھی بیسک میں ضم کئے جائینگے۔ گریڈ چھ سے سولہ تک کے پولیس شہدا پیکج کو بڑھایا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں ہمارے پنشن کے اخراجات میں سو گُنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بڑھتے ہوئے پنشن کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ جلد ریٹائرمنٹ کے لئے کم از کم عمر میں اضافے سے سالانہ 12 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ پنشن رولز میں تبدیلی سے سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔ کنٹری بیوٹری پنشن نظام متعارف کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائینگے،عوام میں پنشن کے خاتمے بارے چلنے والی افواہوں بارے وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن کے اجراء سے ان کی پنشن محفوظ ہو گی۔سول سروانٹ ایکٹ میں ترمیم سے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے۔ 58 ہزار اساتذہ اور سابقہ فاٹا کے 128 پروجیکٹس کے 4 ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کیا جائے گا جبکہ 675 ایڈہاک ڈاکٹرز کو یکم جولائی سے مستقل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت کارڈ پلس ٹاپ اپ پیکج تمام سرکاری ملازمین کیلئے او پی ڈی سہولیات کے ساتھ شروع ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62292

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال 23-2022کیلئے 1 ہزار 332 ارب روپے مالیت حجم کا بجٹ پیش کر دیا

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال 23-2022کیلئے 1 ہزار 332 ارب روپے مالیت حجم کا بجٹ پیش کر دیا

پشاور (نمایندہ چترال ٹایمز) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال 23-2022کیلئے 1 ہزار 332 ارب روپے مالیت حجم کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سالانہ صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ تھا جو اب سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے، یہ وہ ترقی کا سفر ہے جو خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں طے کیا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے صوبے کا بجٹ 1ہزار 332 ارب روپے رکھا گیا ہے، بندوبستی اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ 1109 ارب روپے لگایا ہے جبکہ ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق کے ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ وفاق سے آئل اور گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے، بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں شہید ریسکیو اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج اور 10,10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ اضافہ گریڈ 1سے 19 تک کے ملازمین کیلئے DRA کے علاوہ ہے جس میں پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بجٹ میں صوبے کے 10لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 63 ہزار ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

 

یکم جولائی سے مستقل ہونے والے ملازمین میں 675 ڈاکٹر، 58 ہزار اساتذہ اورضم اضلاع کے128 منصوبوں کے 4079ملازمین شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ 7 سے16 تک پولیس اہلکاروں کے الاونس میں ڈی آر اے کے برابر اضافہ کرنے کے علاوہ ایگزیکٹو الاونس کو پرفارمنس الاونس میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ جمعہ کے دن ورک فراہم ہوم کی پالیسی متعارف کرانے کیساتھ ساتھ کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں موجودہ ملازمین کو بھی شامل ہونے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر رہے ہیں، بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 447 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پنشن پروگرام ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ پنشن فنڈ قائم کر رہے ہیں جس میں فی الحال نئے ملازمین کو ڈال رہے ہیں۔بجٹ میں گزشتہ سال کم کئے گئے ٹیکس نرخ اگلے مالی سال بھی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی وثانوی تعلیم میں طلباوطالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ اگلے مالی سال لائبریری اینڈ آرکائیوز اور ہاسٹل فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ وفاق سے آئل اینڈ گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے، بجلی کے خالص منافع اور بقایہ جات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے جبکہ قبائلی اضلاع کیلئے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے، اس کے علاوہ 93 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے، دیگر محاصل کا تخمینہ 212 ارب روپے لگایا گیا ہے۔تیمور خان جھگڑا نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں صحت کے بجٹ میں 55 ارب کا اضافہ کیا گیا ہے، صحت کارڈ پلس میں سرکاری ملازمین کیلئے بھی او پی ڈی کی سہولت ہو گی۔ وزیر خزانہ خیبرپختونخواہ کے مطابق گزشتہ سال 8 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کرایا، اس سال صحت کارڈ کا بجٹ 25 ارب روپے رکھا گیا ہے اور جگر کی پیوندکاری سمیت مزید 5 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں 10 ارب روپے مفت ادویات کی فراہم کیلئے بھی مختص کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے مالی سال 2022-23 کیلئے پیش کئے جانے والی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اداروں، ڈیپارٹمنٹس کو ترقیاتی و جاری فنڈ کی مد میں خاطر خواہ رقوم مختص کی گئی ہیں۔پچھلے سال کی نسبت امسال بجٹ میں صحت، ابتدائی تعلیم، پولیس اور توانائی و برقیات کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔صحت کے بجٹ میں 55 ارب، ابتدائی و ثانوی تعلیم 47 ارب، پولیس 14 ارب اور توانائی و برقیات کے بجٹ میں گیارہ ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کیلئے 29 ارب سے زائد،محکمہ اوقاف کیلئے چار ارب، محکمہ شُماریات کیلئے سات کروڑ سے زائد جبکہ محکمہ مواصلات اور تعمیرات کیلئے 71 ارب 65 کروڑ سے زائد کی رقم مُختص کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے منصوبوں اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مظبوط بنانے کیلئے 227 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبے میں توانائی کے منصوبوں اور جاری سکیموں کیلئے محکمہ برقیات و توانائی کیلئے 29 ارب، محکمہ ایکسائز کیلئے ایک ارب 60 کروڑ جبکہ محکمہ فنانس کیلئے 32 ارب روپے کی رقم مُختص کی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کیلئے چھ ارب سے زائد کی رقم اور عمومی انتظامیہ کیلئے ساڑھے چھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے 205 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اعلٰی تعلیم کیلئے 34 ارب روپے کی تخصیص کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کیلئے 101 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ  ہاوسنگ کیلئے 82 کروڑ سے زائد کی رقم جبکہ محکمہ صنعت کیلئے  4 ارب 92 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کیلئے ایک ارب 80 کروڑ، محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے تقریبا تین ارب روپے مختص جبکہ محکمہ آبپاشی کیلئے 25 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ محکمہ محنت و

 

افرادی قوت کے لئے ایک  ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ قانون و انصاف کیلئے14 ارب اور بلدیات کیلئے 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔محکمہ کان کنی و معدنیات کیلئے تقریبا ڈیڑھ ارب کیساتھ ساتھ محکمہ ترقی و منصوبہ سازی کیلئے 64 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ بہبود آبادی  کیلئے 3ارب روپے سے زائد کی رقم اور اسی طرح محکمہ آبنوشی کیلئے 23 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ تقریر کے مطابق محکمہ بحالی و آبادکاری کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔محکمہ ریونیو و سٹیٹ کیلئے 30 ارب، محکمہ سماجی بہبود کیلئے ساڑھے چھ ارب، محکمہ کھیل ثقافت و سیاحت کیلئے 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح محکمہ پیشہ ورانہ تعلیم کیلئے تقریبا تین ارب، محکمہ نقل و حمل کیلئے 12  ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ زکوٰۃ و عُشر کیلئے 39 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62290

خیبرپختونخوا بجٹ مالی سال 2022-23 کے اہم نکات

Posted on

خیبرپختونخوا بجٹ مالی سال 2022-23 کے اہم نکات

خیبرپختونخوا کا 1 ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش، بندوبستی اضلاع کیلئے 1108 ارب جبکہ ضم اضلاع کیلئے 223 ارب بجٹ میں مختص،صوبے کا کل کرنٹ بجٹ 913 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں بندوبستی اضلاع کیلئے 789 جبکہ ضم اضلاع کیلئے 124 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبے کا کل ترقیاتی بجٹ 418 ارب روپے پر محیط ہے جسمیں 319 بندوبستی اضلاع کیلئے جبکہ 99 ضم اضلاع کی ترقی کیلئے مختص ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 % پنشن میں 15 % اضافہ، کنٹریکٹ اساتذہ، ایڈہاک ڈاکٹرز سابقہ فاٹا کے 128 پروجیکٹس کے ملازمین سمیت 63 ہزار ملازمین مستقل: وزیر خزانہ کا اسمبلی میں بجٹ سپیچ کے دوران اظہار خیال

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیر کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے مطابق  خیبرپختونخوا کے بجٹ کا حجم 1 ہزار 332 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں بندوبستی اضلاع کیلئے 1108 ارب جبکہ ضم اضلاع کیلئے 223 ارب بجٹ میں مُختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ صوبے کا کل کرنٹ بجٹ 913 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں بندوبستی اضلاع کیلئے 789 جبکہ ضم اضلاع کیلئے 124 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبے کا کل ترقیاتی بجٹ 418 ارب روپے پر محیط ہے جسمیں 319 بندوبستی اضلاع کیلئے جبکہ 99 ضم اضلاع کی ترقی کیلئے مختص ہے۔ تیمور جھگڑا نے اپنی تقریر میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 % جبکہ پنشن میں 15 % اضافہ کیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کنٹریکٹ اساتذہ، ایڈہاک ڈاکٹرز سابقہ فاٹا کے 128 پروجیکٹس کے ملازمین سمیت 63 ہزار ملازمین بجٹ میں مستقل کردئیے گئے ہیں۔ بجٹ تقریر کے مطابق صوبے کیلئے کل محصولات کا تخمینہ 1332 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں وفاق سے ٹیکس کی مد میں 5 سو 70 ارب روپے ملیں گے جبکہ صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے۔

اسی طرح وفاق سے آئل اورگیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے جبکہ بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے۔ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے۔ 88 ارب روپے سے زائد کی غیرملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہیں ضم اضلاع کیلئے بیرونی ترقیاتی امداد میں 4 ارب سے زائد کی رقم کی آمد متوقع ہے۔ قبائلی اضلاع کے لیے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملیں گی۔ دیگر محاصل کا تخمینہ 212 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ صوبائی اخراجات بارے وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ تنخواہوں کی مد میں بندوبستی اور ضم اضلاع کیلئے 447 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں بندوبستی اضلاع کیلئے 372 ارب روپے اور ضم اضلاع کیلئے تنخواہوں کی مد میں 75 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

 

پنشن کی مد میں ادائیگیوں کیلئے امسال بمشول ضم اضلاع 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ضلعی و ہنگامی اخراجات کیلئے تنخواہ کے علاوہ  247 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ضلعی و دیگر کرنٹ اخراجات کیلئے بھی 111 ار ب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی تقریر میں صوبائی ترقیاتی بجٹ بارے بتایا کہ خوددار پختونخوا کے ترقیاتی پروگرام کا حُجم 418 ارب روپے ہے جس میں بندوبستی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 319 ارب روپے جبکہ ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 99 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام بشمول ضم اضلاع کے اے آئی پی کیلئے 275 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام یعنی ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کیلئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بیرونی ترقیاتی امداد کی مد میں 93 ارب سے زائد کی رقم مختص جبکہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 8 ارب سے زائد کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62287

چیف منسٹر کپ بین الاضلاعی پولو ٹورنامنٹ، فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔چترال اے ٹیم فاتح رہی

چیف منسٹر کپ بین الاضلاعی پولو ٹورنامنٹ، فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔چترال اے ٹیم فاتح رہی

چترال (ظہیرالدین سے) چیف منسٹر کپ بین الاضلاعی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال اے ٹیم نے چترال سکاوٹس کو 3کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے دی جو پیر کے روز چترال شہر کی تاریخی پولو گراونڈ میں کھیلا گیا جسے 25ہزار سے ذیادہ تماشائیوں نے دیکھ لیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی لویر چترال کے ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر انورالحق تھے جس نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے جبکہ شہزادہ فاتح الملک علی ناصر نے موقع پر ونر ٹیم کو 75ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 25ہزار روپے کا کیشن انعام دے دے دی۔فاتح ٹیم کا کپتان شہزادہ سکندرالملک طبی طور پر ان فٹ ہونے کی وجہ سے فائنل میچ میں حصہ نہ لے سکے جبکہ گراونڈ میں موجود رہ کر اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑہاتے رہے۔ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا اور شروع سے آخر تک دونوں ٹیموں نے زبردست کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ کرکے تماشائیوں کو گرماتے رہے۔

پہلے ہاف کے 7وین منٹ میں چترال اے ٹیم کی طرف سے پہلا گول اور دو منٹ بعد دوبارہ گول کرکے دو گولوں کی برتری حاصل کی لیکن چترال کے جوانوں نے پہلے ہاف سے پہلے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اسکور بورڈ کی پوزیشن 2-2کردی جبکہ ہاف کے بعد چترال اے ٹیم نے دوبارہ دو گول اسکور کرکے دوبارہ برتری حاصل کردی جسے برابر کرنے کے لئے چترال سکاوٹس نے سرتوڑ کوشش کی اور ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے کہ میچ کا مقررہ ختم ہونے کی وسل ہوگئی۔فاتح ٹیم کے نصیر اللہ کو میچ آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا جس کے دیگر کھلاڑیوں میں معراج احمد، اصغر حسین، عدنان احمد، الیاس احمد اور ذولفقار احمد شامل تھے جبکہ چترال اسکاوٹس ٹیم میں شہزاداحمد (ٹیم کپٹن)، حوالدر امیر حمزہ، حوالدر ضیاء الرحمن، نائیک آصف حسین، نائیک مقصود الرحمن اور لانس نائیک عمران الرحمن شامل تھے۔ دو ہفتوں سے بھی ذیادہ مدت تک مسلسل جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر اضلاع سے 59ٹیموں نے حصہ لیاجن میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کی ٹیمیں بھی شامل تھے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہی شندور کپ پولو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے چترال کی تین ٹیموں کے لئے کھلاڑی بھی سیلیکٹ کئے جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر انور الحق نے کہاکہ پولو کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل ہونے کے ساتھ چترال کے عوام کا سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین کھیل ہے جسے ترقی دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی کسر نہیں اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ دنیا کے بلند تریں پولوگراونڈ شندور کے مقام پر پولوفیسٹول کو شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے گاجوکہ یہاں سیاحت کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور پولو ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا سراہا۔

chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution chitral team sikandar chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution chitral scouts runner uper chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution chitral a chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution sikandar chief chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution sikandar

chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution chitral team yaseen zulfiqar chitraltimes chitral polo cup tournament nasir ullah chitraltimes chitral polo cup tournament fatah nasir chitraltimes chitral polo cup tournament chitral winner and runner up chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution1 chitraltimes chitral polo cup tournament chitral prize distribution

chitraltimes chitral district cup polo chitral A team and chitral scouts chitraltimes chitral A team chitraltimes chitral scouts team chitral polo A team Chitraltimes chitral polo cup tournament concludes chitral A won the final 1

chitraltimes chitral scouts team runner up

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
62260

بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں غیرقانونی تارکین وطن کی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اقوام متحدہ

 

بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں غیرقانونی تارکین وطن کی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا( چترال ٹایمز رپورٹ) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے(یواین ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں غیرقانونی تارکین وطن اور مہاجرین کی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے یو این ایچ سی آر کی ترجمان شبیہ منٹو کے پریس بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال2021 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 23ہزار300 غیرقانونی تارکین وطن اور مہاجرین نے بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس عبور کرنے کی کوشش کی جس کے دوران 3ہزار231افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح بتدریج 2020 میں مجموعی طور پر 95ہزار800 غیرقانونی تارکین وطن میں ایک ہزار 881افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے، 2019میں ایک لاکھ 23ہزار700جن میں ایک ہزار 510ہلاک ہوئے، 2018 میں ایک لاکھ 41ہزار500 میں سے 2ہزار 277ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہاقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے تمام مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کو بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس عبور کرنے کی کوشش کے دوران درپیش خطرات سے مسلسل خبر دار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی تارکین وطن تشدد اور تنازعات کے واقعات سے تنگ آکر اپنے ملکوں سے بھاگ کر ان پر خطرراستوں کا انتخاب کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

 

تائیوان پر جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے: چین

بیجنگ(سی ایم لنکس)چین کے وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تائیوان نے آزادی کا اعلان کیا تو بیجنگ جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو چین کے وزیر دفاع وی فینگ کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے سنگاپور میں سکیورٹی اجلاس ’شنگری لا ڈائیلاگ‘ کے موقعے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے براہ راست ملاقات کی۔چینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ’اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرات کرتا ہے تو چین کی فوج کسی بھی قیمت پر جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔‘چین کی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع وی فینگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیجنگ ’تائیوان کی آزادی‘ کی سازش کو ناکام بنا دے گا۔بیجنگ جمہوری اور خودمختار تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور اس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو طاقت کے استعمال سے ایک دن تائیوان پر قبضہ کر لے گا۔حالیہ مہینوں میں چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے لائیڈ آسٹن نے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور تاائیوان کی موجودہ حیثیت میں یک طرفہ تبدیلیوں کی مخالفت کی۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’چین تائیوان کے خلاف مزید عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے باز رہے۔‘تائیوان کے دفاعی زون میں چینی جنگی طیاروں کی دراندازی کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ ماہ جاپان کے دورے کے موقعے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ’اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو واشنگٹن تائیوان کی فوج کا دفاع کرے گا۔‘چین نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ’امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے۔‘چین کی کونسل برائے تائیوان امور کے ترجمان ڑو فینگلین کہا تھا کہ ’امریکہ چین پر قابو پانے کے لیے تائیوان کارڈ کھیل رہا ہے، مگر وہ خود جل جائے گا۔‘

 

مغربی ممالک کا تیل و گیس کے لیے کئی سالوں تک روس پر انحصار رہے گا، صدر پوتن

ما سکو(چترال ٹایمز رپورٹ)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا آئندہ کئی سالوں تک روسی توانائی کے ذرائع پر انحصار رہے گے، لہٰذا روسی کمپنیاں اپنے تیل کے کنوؤں کو کنکریٹ سے ڈھکنا نہ شروع کریں۔عرب نیوز کے مطابق صدر پوتن نے نوجوان کاروباری طبقے کے ایک گروپ سے گفتگو میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی مجموعی مقدار کم ہو رہی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں کمپنیوں کا منافع بڑھ رہا ہے۔یورپی یونین 40 فیصد کے قریب گیس روس سے درآمد کر رہا ہے تاہم یورپی ممالک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سال 2022 کے آخر تک روسی تیل پر انحصار 90 فیصد تک کم کر دیں گے۔یورپی یونین نے روس سے گیس کی درآمد میں کمی لانے کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔امریکہ کی روس سے توانائی کی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی اور تیل و گیس کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود روسی کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ممکن ہے۔امریکی عہدیداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ توانائی کی مصنوعات پر روس کے منافع میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی مشیر برائے انرجی سکیورٹی ایموس ہوشٹین سے سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دوران سوال ہوا کہ کیا جنگ کے بعد سے روس ایندھن سے زیادہ منافع کما رہا ہے، تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ ’اس سے انکار نہیں کر سکتے۔‘علاوہ ازیں روسی بادشاہ پیٹر دا گریٹ کی 350 ویں سالگرہ کی ایک تقریب کے موقع پر صدر پوتن نے یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عظیم بادشاہ نے سویڈن کے ساتھ جنگ لڑتے ہوئے اپنا علاقہ واپس لیا تھا اور ’یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا (علاقہ) واپس لیں اور اسے مضبوط کریں۔‘

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62243

ملک میں نئے سیاسی اتحاد کا اعلان متوقع, ،مولانا شیرانی اور عمران خان نئی سیاسی اتحاد کا اعلان کریں گے

ملک میں نئے سیاسی اتحاد کا اعلان متوقع, ،مولانا شیرانی اور عمران خان مشترکہ پریس کانفرنس نئی سیاسی اتحاد کا اعلان کریں گے

 

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) ملک میں نئے سیاسی اتحاد کا اعلان کل پیر کے دن کیا جائے گا،جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی اتحاد کا اعلان بنی گالہ میں ہوگا، دونوں جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی سابق وزیراعظم عمران خان اور جمعیت علماء اسلام کی نمائندگی مولانا محمد خان شیرانی کریں گے۔ دونوں جماعتوں میں سیاسی اتحاد کے لیے مذاکرات کافی عرصے سے چل رہے تھے اور چند روز قبل اسلام آباد میں دونوں پارٹیوں کے ہونے والے ایک اجلاس میں اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا جمعیت علمایے اسلام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں کے اتحاد کے بنیادی نقاد میں انسانی خیرخواہی، ظلم کے نظام کا خاتمہ، مسلط کردہ مورثی سیاست سے چھٹکارہ اور جبر و اکراہ سے نجات کے مقاصد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملکی سیاست کے علاوہ عالمی امور پر بھی دونوں جماعتوں میں اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ دنیا گلوبل ویلج ہے اور مسائل کا حل جنگیں نہیں بلکہ اس کے لیے ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیاجاسکے اسی طرح اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کا جو تاثر پایا جاتا ہے وہ دراصل اس غلط فہمی کا نتیجہ ہے جس میں مسلمانوں کے کرار کو اسلامی تعلیمات کا نمونہ سمجھ لیا گیا جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے لہذا اس اصطلاح کو اسلاموفوبیا کی بجائے مسلمانو فو بیاکا نام و عنوان دیا جائے تو مناسب ہوگا اور اس کے خاتمہ کیلئے دونوں جماعتیں مشترکہ جدوجہد کریں گی۔ ذرائع نیبتایاادونوں جماعتوں میں اس معاہدے کے بعد اس اتحاد کو وسعت دینے کے بارے میں بھی اتفاق رائے پایا گیا اور اس سلسلے میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا- –‘

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
62240

سرکاری افسران کے ایگزیکٹیو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ

Posted on

سرکاری افسران کے ایگزیکٹیو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹیو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی اصولی منظوری دیدی۔صوبوں کی طرز پر وفاق میں بھی افسران کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ سو فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب،کے پی کے،سندھ میں ایگزیکٹو الاؤنس پہلے سے ہی لاگو ہے۔بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے اطلاق سے متعلق دو تجاویز ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق تمام ایڈہاک الاؤنسز ضم کرکے بنیادی تنخواہ پر پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے لیکن اس صورت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بہت زیادہ ہوگا۔دوسری تجویز ہے کہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہی پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے جس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز ضم کئے جائیں۔ اس کے نتیجے میں یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔

chitraltimes minister finance miftah and info press confrence

 

بجٹ میں صاحب ثروت افرادپرٹیکسوں کاکچھ بوجھ،کم آمدنی والے افرادکوریلیف فراہم کر نے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،وزیر خزانہ کی وفاقی وزراء کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی حالات کے تناظر میں مشکل حالات میں نئے مالی سال کے لئے متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، پہلا ہدف مالیاتی استحکام اور دوسرا غریب عوام کو ریلیف دینا ہے، پاکستان باوقار ملک ہے اور ہمیں اپنی معیشت کو سنبھالنا ہو گا،ایسی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں جس کا ملک کو نقصان ہو، ہم ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک لاکھ سے لے کر دو لاکھ روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے شہریوں پر ٹیکس کی شرح کم رکھی گئی، زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، 25 لاکھ کے قریب دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے فکسڈ ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر سارا سال آٹا، گھی اور چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہو گی،زرعی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بجٹ اقدامات کے ذریعے پاکستان کو پائیدار نمو کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل گھڑی میں کھڑا ہے،اتنا گھمبیر اور مشکل وقت کبھی نہیں دیکھا، بجلی اور گیس کے شعبہ جات میں 2400 اور 1500 ارب روپے کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے، بجلی کی مد میں 1100ارب روپیسے زائد کی سبسڈی دی گئی ہے، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا اور بد انتظامی کا خاتمہ کر کے بجلی او رگیس کے شعبے کے نقصانات کو کم سے کم کرنا پڑے گا، اگر ان مسائل کو حل نہ کیا تو معیشت اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایک باوقار ملک ہے،

ہمیں اپنی معیشت کو سنبھالنا ہو گا،بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز میں خرابیاں اور بل وصولی میں مسائل کا سامنا ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال گیس پر 400ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے، صرف ایس این جی پی ایل کا 200 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، سابق حکومت نے بجلی اور گیس کے شعبے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی، ایل این جی وقت پر نہ خریدنے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے نتیجے میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا، وزیر خزانہ نے کہا کہ مسائل کے باوجود گیس کی کمی کی وجہ سے کسی فیکٹری کو بند نہیں ہونے دیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی اور گیس میں زرتلافی دینے کا مطلب اپنے آپ کو سبسڈی دینا ہے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جب اضافہ کیا تو کوشش کی گئی کہ40ہزار سے کم آمدنی والوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے سبسڈی دی جائے۔ہمیں انتظامی طور پر ملک کو ٹھیک کرنا ہوگا ورنہ ہماری معیشت نہیں چلے گی، پاکستان ایک جوہری ملک ہے اور ہمیں اس ملک کو سدھارنا ہے، ایسے خرچے نہیں کر سکتے جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے، ایسی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں جس کا ملک کو نقصان ہو،

ہم ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں صاحب ثروت افراد پر ٹیکسوں کا کچھ بوجھ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، اس کے برعکس عام پاکستانیوں اور کم آمدنی والے افراد کو محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال بجٹ میں 4900 ارب روپے کا خسارہ ہے، عمران خان نے ملکی تاریخ کے 4 بڑے خسارے کئے ہیں۔لیاقت علی خان سے لے کر ناصر الملک تک جتنے وزرائے اعظم گزرے ہیں انہوں نے مل کر جتنا قرضہ لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نے چار سالوں میں لیا۔ ہمیں جاری مالی سال میں 3950 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ 2018ء میں ہم حکومت چھوڑ رہے تھے تو اس سال بیرون قرضے کی مد میں 1499 ارب روپے کی ادائیگی کی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کے پاس وسائل محدود ہیں، رواں سال ٹیکسوں کا ہدف 7004 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 4 ہزار ارب روپے کے قریب صوبوں کے پاس چلے جائیں گے، وفاقی حکومت سبسڈیز کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی فنڈز فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر مسائل بد انتظامی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جس کا ہمیں خاتمہ کرنا ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 2000 ارب روپے کے قریب ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اخراجات میں تین فیصد کمی ہے،

اس کے علاوہ سبسڈیز میں بھی کمی کی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ہدف پر مبنی سبسڈیز دی جائیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 100 ارب روپے بڑھا دیا گیا ہے۔اس وقت دنیا میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے جس کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، اسی تناظر میں کوشش کی گئی ہے کہ امیروں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، اس وقت بین الاقوامی منڈی میں پام آئل کی قیمت 1700 ڈالر فی ٹن کے لگ بھگ ہے، وزیراعظم نے کل انڈونیشیا کے صدر سے بات کی ہے، وزیر صنعت وپیداوار انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ خوردنی تیل کی رسد کو ہموار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تیل دار بیجوں پر کئی مراعات دی ہیں۔ اس مقصد کیلئے 20 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے، حکومت تیل دار بیجوں کی ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور توقع ہے کہ ہم ایک ارب ڈالر تک کے آئل سیڈز خود پیدا کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پرسنل انکم ٹیکس کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایک لاکھ سے لے کر دو لاکھ روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے شہریوں پر ٹیکس کی شرح کم رکھی گئی ہے جبکہ اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت نے 25 لاکھ کے قریب دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے فیکسڈ ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے، بجٹ پر بحث کے دوران اراکین کی رائے سے بعض اقدامات میں معمولی رد وبدل ہو سکتا ہے اور جو کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، 30 ارب کے قریب ٹیکس لیکجز پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکس چوری کے تدارک کیلئے ایف بی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس کے دائرہ کار میں توسیع لائی جا رہی ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے دائرہ کا ر میں بھی توسیع لائی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بچت اور کفایت شعاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی لائی گئی ہے، اسی طرح مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کے اخراجات بھی کم ہوئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق 2017 ء کی بنیادی تنخواہوں کے سکیل پر ہوگا۔ بجٹ کی دستاویزات حقیقی ہیں اور اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے ایک سوال پر کہا کہ نئے ٹیکس اقدامات کا حجم 440 ارب روپے ہے، افرا ط زر کے حوالے سے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جو بینک اور مالیاتی ادارے کسانوں، چھوٹے تاجروں،کاروباریورں، خواتین اور نوجوانوں کو قرضے دیں گے تو ان بینکوں پر ٹیکسوں کی شرح کم ہوگی۔ نجکاری سے متعلق سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ 10 سے لے کر 12 بڑے سرکاری کاروباری ادارے ہیں جس میں 2 گیس اور 8 بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہیں

ان اداروں کو نجکاری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اس حوالے سے بہتر منصوبہ بندی ہونا چاہئے اور حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ای او بی آئی کے مسائل حل کئے جائیں گے، سابق ضم شدہ اضلاع پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، گزشتہ حکومت نے 2018ء میں سابقہ فاٹا پر ٹیکس لگایا تھا لیکن شوکت ترین نے 2021ء میں اسے ختم کر دیا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کی یہ ترجیح نہیں ہے کہ وہ سابق حکومت کے خلاف مقدمات قائم کریں، عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل تھی اور ان کے بہت سارے لوگ خوردبرد میں ملوث ہیں، رنگ روڈ، گندم اور چینی کی کم قیمت پر برآمد اور مہنگے داموں درآمد، توشہ خانے کے تحائف بیچنے سمیت کئی کیسز ہیں لیکن اگر میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام چھوڑ کر اس کے پیچھے لگ جاؤں تو میرا کام کون کرے گا۔اس سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف نو دس سال وزیراعظم رہے ہیں، نواز شریف نے اس مدت میں جتنا قرضہ لیا عمران خان نے اس سے کئی گنا زیادہ قرضہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی حالات کے تناظر میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہمارا پہلا ہدف مالیاتی استحکام اور دوسرا غریب عوام کو ریلیف دینا ہے، سستا پٹرول اور ڈیزل سکیم کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں کو ماہانہ 2000 روپے کی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو یہ رقم مل رہی ہے اس کے علاوہ سروے میں جتنے لوگوں کے نام شامل ہیں وہ 786 پر شناختی کارڈ کا نمبر ارسال کر کے اسی ماہ سے اس معاونت سے مستفید ہو سکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سارا سال سستا آٹا اور چینی فراہم کی جائے گی۔

 

ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر نے مقدمات اور تنازعات کو حل کرنے کیلئے اے ڈی آر سی کا نظام وضع کیا ہے، یہ ایک اچھا طریقہ کار ہے جن صنعتکاروں نے ایف بی آر کے خلاف کیسز کئے ہیں وہ واپس لیں، حکومت بھی اپنے کیسز واپس لے گی اور اے ڈی آر سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے متوازن فیصلے کئے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے این ایف سی اجلاس کی ہدایت کی ہے، یہ حقیقت ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے باعث خیبر پختونخوا کی آبادی بڑھی ہے لیکن یہ بات قابل افسوس ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان تشریف نہیں لائے، انہیں اس اجلاس میں آنا چاہئے تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی 37 فیصد لوگوں کی آمدنی 35 سے 40 ہزار روپے تک ہے، وزیراعظم کو عوام کی مشکلات کا علم ہے، وہ سچ مچ غریب عوام کیلئے سوچتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کے تین پیداواری پلانٹس پر کوئی پیش رفت نہیں کی اور نہ ہی انہیں کوئی پیسے دیئے گئے اگر یہ پلانٹس چلتے تو آج یہ لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے زراعت اور زرعی پیداوار کو ترقی دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

 

اس کے علاوہ برآمدات کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ بجٹ میں ملک بھر میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قومیں ہسپتالوں، سکولوں، شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے بنتی ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ دیا ہے، بجٹ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کا بنیادی مقصد پاکستان کو پائیدار نمو کی راہ پر گامزن کرنا ہے، حکومت نے کوشش کی ہے کہ مشکل حالات میں عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے اور عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔ اس مقصد کیلئے آٹا، گھی اور چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کی مد میں 8 کروڑ لوگوں کو 2000 روپے ماہانہ کی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ زرعی شعبے کو ریلیف دیا گیا ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ کر کے اشیائے خوراک کی درآمد کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی اضافی یا بالواسطہ ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے جو نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں وہ امرا اور صاحب ثروت افراد کیلئے ہیں۔پراپرٹیز اور غیر پیداواری اثاثہ جات کو ٹیکس کے نیٹ میں لایا گیا ہے۔ دنیا اس وقت سپر سائیکل سے گزر رہی ہے، ہم عالمی حالات تبدیل نہیں کر سکتے لیکن ہم کوشش کر سکتے ہیں کہ افراط زر کو کم سے کم کیا جائے۔ پی ایس ڈی پی بڑھانے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہوں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت اور درآمد کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب پٹرول کی قیمت کم کی گئی تھی تو اس وقت کی طلب بہت بڑھ گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے طلب میں کمی آئے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62216

اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی۔ صوبائی وزیرخوراک

Posted on

اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی. اور شہری آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں خرید سکیں گے۔وزیر خوراک

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو عوام کی بنیادی ضروریات اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور اس کے حل کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم کی خریداری کا ہدف گیارہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر چودہ لاکھ میٹرک ٹن کا فیصلہ کر دیا ہے جس سے صوبے میں گندم کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہوگا اور محکمہ خوراک کے پاس گندم بھی کافی مقدار میں دستیاب ہوگی۔ہفتہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے2 سال میں گندم کی کم پیداوار کی وجہ سے نو لاکھ میٹرک ٹن گندم دیگر ممالک سے درآمد کی گئی جس پرحکومت خیبرپختونخوا کو خطیر سبسڈی برداشت کرنا پڑی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال گندم کی ضروریات کے مطابق دستیابی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ خوراک پانچ لاکھ میٹرک ٹن کی بجائے نو لاکھ میٹرک ٹن ملکی گندم خریدے گی جس سے گندم کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا اور عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق دستیابی یقینی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سالانہ درکار گندم کیلئے اس سال 65 فیصد ملکی گندم جبکہ 35 فیصد دیگر ممالک سے درآمد کرے گی جس سے حکومت خیبرپختونخوا کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت شہریوں کو ارزاں نرخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل شروع ہو جائی گی اور شہری آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں خرید سکیں گے۔ صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ سرکاری رعایتی نرخ پر آٹا رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر دستیاب ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62209

چترال بوائز سکاوٹس تنظیم بیچ ٹریننگ کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گئی

چترال بوائز سکاوٹس تنظیم بیچ ٹریننگ کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گئی

ایبٹ آباد (نمائندہ چترال ٹایمز) ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس سیکریٹری چترال فاروق اعظم کی قیادت میں چترال کی پندرہ لڑکوں پر مشتمل بوائز سکاوٹس تنظیم بیج کی ٹریننگ میں شرکت کیلئے ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد پہنچ چکے ہیں۔ جہاں بچوں کو زندگی گزارنے کی بنیادی اصول، ابتدائی طبی امداد، ماحول کی صفائی، قطب نما اورمذہب کے بارے میں سکھایا جائے گا۔ اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے چترال کی بوائز سکاوٹس کے بچوں کو اپنے دفتر بلایا ان کی خاطر تواضع اور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ثقلین سلیم نے کہاکہ چترال کے لوگ انتہائی مہذب اورعظیم ہیں،وہاں کے عوام کی محبت ہم کبھی نہیں بولیں گے۔
حاجی فاروق اعظم نے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد اورانکی کی اہلیہ تانیہ اسسٹنٹ ٹو کمشنر  کاخصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ بچوں کو اپنے دفتر میں بلایا، خصوصی پروٹوکول اور توجہ دی اور بچوں کے ساتھ  انتہائی ہمدردی اور محبت کا اظہارکیا۔جوکہ چترال کے ساتھ انکی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit ac saqlain
chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit4 chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit2 chitral boy scouts with farooq azam abbottabad visit
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62198

وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ اورایڈہاک ریلیف ضم کرنیکی ہدایت،مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ اورایڈہاک ریلیف ضم کرنیکی ہدایت کی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے چار سال ملک پر ایسا ٹولہ مسلط رہا جس نے سرکاری ملازمین اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ اور ایڈہاک ریلیف ضم کرنے کی ہدایت کی ہے، آج بجٹ میں پنشنرز کے لئے بھی بڑا اعلان سننے کو ملے گا، مشکل حالات میں ایسا بجٹ پیش کر رہے ہیں جس سے ملک میں صنعت، کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں احتجاج کرنے والے سیکریٹریٹ ملازمین سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج اتحادی حکومت برسراقتدار ہے جس میں تمام جماعتیں غریب عوام اور متوسط طبقہ کی فلاح کا سوچ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ایسا بجٹ پیش کر رہے ہیں جو غریب اور متوسط طبقے کے لئے ریلیف کا باعث بنے گا۔ بجٹ سے ملک کے اندر صنعت، کاروبار، تجارت اور زراعت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا اور کابینہ کی منظوری سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود آج حکومت اور وزیراعظم غریب عوام کا سوچ رہے ہیں، آج پارلیمان میں جو بجٹ پیش کیا جا رہا ہے وہ غریب دوست بجٹ ہے، ملک میں نظر آئے گا کہ معاشی استحکام کس طرح پیدا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جو معیشت عمران خان کو ملی تھی، اس نے اسے معاشی بدحالی میں بدلا، حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عمران خان کی دی گئی مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام کو بچانا ہے۔یہ بجٹ ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جائے گا، غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، صنعت، کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت، آئی ٹی، صنعت، فوڈ سکیورٹی اور نوجوانوں کے لئے تاریخی اعلانات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت ختم ہو گیا جب سرکاری ملازمین سڑکوں پر ہوں اور وزیراعظم سکون کی نیند سو رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی، نااہلی، چوری اور کرپشن کی وجہ سے آج ملک مشکل صورتحال سے گذر رہا ہے، ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے عوام اور کاروباری حلقوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ملازمین ثابت قدم رہیں، حکومت صرف اور صرف ان کی فلاح کا سوچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم سرکاری ملازمین کے ساتھ اس دکھ اور تکلیف میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک میں معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹریٹ ملازمین نے موجودہ حکومت، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات کے حق میں نعرے لگائے اور تنخواہوں میں اضافے پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کا علی الصبح پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی بجٹ میں اپنے مطالبات منظور کروانے کے لیے سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاج، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سرکاری ملازمین نے احتجاجی مارچ کی کال دے رکھی تھی اور اس سلسلے میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو آج وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دی گئی تھی۔مارچ کے سلسلے میں سرکاری ملازمین نے علی الصبح وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شاہراہ دستور کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ اس موقع پراسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سرکاری ملازمین نے مارچ کے تناظر میں رات وزارت خزانہ کے سامنے گزاری تاکہ صبح احتجاج کے لیے کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جاری احتجاج کے باعث مرکزی آہنی گیٹ بند کرکے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ اطراف میں رینجرز بھی بڑی تعداد میں گشت کررہی ہے۔

 

“ملک چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”سابق چیئرمین واپڈا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)واپڈا کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل نے ملک میں رہ کر خود پر دائر مقدمے کے بھرپور دفاع کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز نے اجلاس میں مدعو کیا ہے، آئی کولڈ میں شرکت کو وطن سیفرار کہنا گمراہ کن کوشش ہے، وطن چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک میں موجود ہوں اور ہر الزام کا قانونی انداز میں جواب دوں گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل نے کہا کہ وطن عزیز کو بڑے آبی ذخائر درکار ہیں، معیشت شفاف اور سستی توانائی سے جڑی ہے، زرعی شعبیکی افزائش، قومی ضرورت کیلئے پانی کے ذخائر ناگزیر ہیں جبکہ ہمسایہ ملک میں آبی ذخائر کیلئے تعمیرات آبی جارحیت کا اشارہ ہے۔مزمل حسین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ساٹھ کی دہائی کیبعد سے آبی ذخائر کی تعمیرپر خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی، عمران خان حکومت نیآبی ذخائر کی دہائی کا منصوبہ متعارف کرایا، منصوبے کیتحت دس آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے غیر معمولی تیزی آئی اور حکومت پاکستان کے آبی ذخائر کی دہائی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا فور کی کامیابی پر ورلڈ بینک ہمیں تربیلا فائیو کیلئے تعاون کرنے جارہاہے یہ دنیا کی تاریخ کا واحد پراجیکٹ ہے جو وقت پر اور کم لاگت سے مکمل ہوا، تاریخی منصوبے پر ایسا پروپیگنڈا نہ کریں جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سیاپمی ترقی کی راہ میں ہم خود سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، یہاں جھوٹ اور سچ میں فرق ختم ہوگیا ہے، تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ تربیلا فور جسیے تاریخی منصوبے پر پروپیگنڈا نہ کریں جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو۔نیب کی جانب سے ان پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن کی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں۔نیب نوٹس کے مطابق 1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سیمہنگی ہوئی۔واضح رہیکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے گزشتہ ماہ عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62188

بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی- پیسکوترجمان

Posted on

بجلی کی ترسیل  کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی-

ترجمان پیسکو

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی آج بروز جمعہ سے 30 جون کے درمیان مختلف تاریخوں صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سوات اور خوازہ خیلہ سے بجلی کی فراہمی 11, 14, 18, 20, 22, 25, 27 اور 29 تاریخ کو صبح سات سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ 132 کے وی جی ایس تیمرگرہ، وارئی دیر، چکدرہ اور جوٹیلشٹ چترال سے 12, 15, 17, 21, 23, 25, 28 اور 30 جون کو مذکورہ اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62186

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر طلب، مالی سال2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا

Posted on

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر طلب، مالی سال2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جون 2022 بروز پیر سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور میں طلب کرلیا ہے اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخواسے جاری اعلامیے میں کیا گیا دریں اثناء صوبائی بجٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک اعلامیے جاری کیا گیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2022-23 صوبائی اسمبلی میں 13جون بروز پیر سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا۔

 

گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد چار بلز خیبرپختونخوا کی صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹس کے طور پر شائع

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ریفارمز (ترمیمی) بل،خیبر پختونخوا نوادارات (ترمیمی) بل،خیبر پختونخوا بچوں کا تحفظ و بہبود (ترمیمی) بل اورخیبرپختونخوا میڈیکل ریلیف انڈومنٹ فنڈ بل 2022 خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز خیبرپختونخوا کی صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹس کے طور پر شائع کئے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ چار الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62175

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان

Posted on

 

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان

بر لن(چترال ٹایمز رپورٹ)ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس جرمن دارالحکومت برلن میں تیرہ جون سے سترہ جون تک جاری رہے گا۔ جرمن میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اس لیے موجود ہیں کیونکہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقریبا تمام اہداف پورے کر دیے ہیں۔حکومت پاکستان نے یورپی ممالک کے ساتھ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے سفارت کاری میں سنجیدگی دکھائی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے گزشتہ ماہ یورپ کے اہم ترین ممالک کا دورہ کیا اور یورپ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی اعلیٰ سطح پر رابطے کیے ہیں۔

 

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔مشکل معاشی حالات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کیلئے خوشخبری سامنے آگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ تنخواہ اور دیگر مراعات ملاکر مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے دیگر ججز 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لیتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62162

پی ایم ایس، کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری

Posted on

 

صوبائی مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس، بی ایس۔17) کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس، بی ایس۔17) کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مقابلے کے امتحان کے پیپرز 15 ستمبر تا یکم اکتوبر 2022 تک جاری رہینگے۔ اس سلسلے میں امیدواران خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ اور ٹیلی فون نمبرات پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62160

صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔وزیراعلیِ 

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا ہے جس پر مجموعی طور پر29 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ اسکیم کے تحت مریضوں کو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے پینل میں شامل 1115 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت میسر ہے جن میں 254 سرکاری اور861 پرائیویٹ ہسپتال شامل ہیں ۔ صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے پر سالانہ تقریباً 23 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔یہ بات جمعرات کے روز وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق ایک اجلاس میں بتائی گئی ہے۔سیکرٹری صحت عامر ترین، وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری مسعود یونس، وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن محمد خالق، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرریاض تنولی و دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے اور اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک دل کے ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔اسی طرح گائنی کے ایک لاکھ 86 ہزار اور کینسر کے 58 ہزارمریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے 85 کیسزاور لیور ٹرانسپلانٹ کے نو کیسز کئے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اسکیم کے تحت علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں جلد سے جلد پروپوزل تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بون میرو ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے جو عام آدمی کے بس میں نہیں،ہمارا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لئے پر عزم ہے اور ہرقسم کے علاج معالجے کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے معیار پر پورا اُترنے والے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں کے انتخاب میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
<><><><><><>

وزیراعلیِ کا شانگلہ میں  ریسکیو 1122 کے اہلکار  کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ میں جنگلات کو لگی آگ کوبجھاتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نظام اللہ نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں جان کی قربانی دی اور اس کی فرض شناسی دیگر اہلکاروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

 

وزیراعلیِ کا ایم این اے امیر لیاقت کے انتقال پر اظہار تعزیت

دریں آثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
62157

کمشنر کے زیرِ صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز برائے میل و فیمیل سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اضلاع میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کو نئے منظور شدہ پرائمری، سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری سکولوں کی تعمیر، زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ باقی ماندہ سکولوں کی دوبارہ آبادکاری، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تزئین و آرائش، صفائی، تعلیمی ماحول کی بہتری، اضلاع میں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں بجٹ، سٹاف و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے بعض منصوبوں میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو نامکمل اور غیر معیاری ہوں ہرگز قبول نہ کئے جائیں اور ایسے معاملات محکمہ انسدادِ کرپشن کو بھیجی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کی تعمیر میں غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ضم ں شدہ ضلع باجوڑ اور نئے ضلع چترال اپر میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے محکمہ تعلیم کو ان اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکولوں کے باقاعدہ انسپکشن کرنے اور صفائی صورت حال پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں بعض سکولوں میں بجلی کھمبوں کی موجودگی اور اس ضمن میں لاحق خطرات کو بھی زیر بحث لایا گیا جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے معاملہ پیسکو اور واپڈا حکام کے ساتھ ملکر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل ایمانداری سے بروئے کار لائے جائیں۔

commissioner malakand shaukat yousufzai chairing education department meeting

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62153

خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی، وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات، ۔امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کردی ہے۔ محمد علی سیف

خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی، وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات ،

امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے۔ محمد علی سیف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ”شہباز سپیڈ”سے سستے آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو وزیراعظم کے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں 100 موبائل سٹورز نے کام شروع کر دیا ہے، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی کا منظم سلسلہ بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا۔ ایبٹ آباد اور پشاور زون میں آٹے کے تھیلے 50 ہزار سے زائدفروخت کئے گئے، ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران سستے آٹے کے 22 ہزار 70 تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ پشاور زون میں دو روز میں سستے آٹے کے 23 ہزار 400 سے زائدتھیلے فروخت کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لئے 13 جون تک موبائل سٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی جائے گی، 9 جون تک صوبہ خیبرپختونخوا میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے، 17 جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی،خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کو 2000 تک بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے، خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو بھی انشاء اللہ آگے بڑھائیں گے

 

 

امپورٹڈ حکومت نے ہر چیز مہنگی کر کے آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف

صوبے کی روزانہ کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے، امپورٹڈ حکومت 400 میٹرک ٹن آٹے کے 100 ٹرک بھیج کر ڈرامہ رچا رہی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرکے اب آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے۔ آٹے کے 100 ٹرک بھیج کر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جبکہ صوبے کی روزانہ کی ضرورت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا حکومت 10 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے فوڈ پروگرام شروع کر رہی ہے۔ اپنے دفتر سے جاری ایک وڈیو پیغام میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور کھانے کے تیل و گھی سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے گندم کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت کے پاس ڈرامہ رچانے کے لیے 100 ٹرک ضرور موجود ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹے کی قلت کی وجہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے مقررہ ہدف سے زیادہ اوپن مارکیٹ سے گندم کی خریداری ہے۔ گزشتہ سال 2.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی جبکہ رواں سیزن میں دُگنی 5 ملین میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قلت پیدا ہوئی اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے 40 ہزار کے قریب تھیلے بھیجے ہیں جو کہ 400 میٹرک ٹن بنتا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آٹے کی روزانہ کی کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آٹے پر سیاست کر کے شوبازی نہ د کھائے کیونکہ خیبرپختونخوا کے عوام ان کے سب کرتوتوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہیں چاہیے کہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف پہنچائیں نہ کہ ڈرامہ بازیوں سے کام لیں اور اس طرح کے پروپیگنڈا کرنے سے گریز کرے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت فوڈ کارڈ پروگرام کے تحت غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔ اس پروگرام سے 10 لاکھ غریب خاندان اور 50 لاکھ شہری مستفید ہوں گے جن کی ماہانہ آمدن 26 ہزار سے کم ہے۔ منصوبے کے تحت مستحق شہریوں کو ماہانہ بنیادوں پر نقد رقم دی جائے گی جس سے وہ اشیاء خوردونوش کی خریداری کر سکیں گے۔ یہ منصوبہ اس ماہ شروع کیا جا رہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62109

وزیر اعظم شہبازشریف کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مختلف شعبہ جات کیلئے ٹاسک فورسز تشکیل دینے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

Posted on

وزیر اعظم شہبازشریف کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مختلف شعبہ جات کیلئے ٹاسک فورسز تشکیل دینے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم شہبازشریف نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے لئے ٹاسک فورسز تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، یہ ٹاسک فورس سیاحت،آئی ٹی،فارما، ای کامرس اور زراعت پر بنائی جائیں گی۔بدھ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی

۔ملاقات میں وفاقی وزراء سیّد نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، حکومت پاکستان میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدباب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62107

صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز کے قیام اور کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔وزیراعلیِ 

Posted on

صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز کے قیام اور کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی حکومت کی ترجیحات کااہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز کے قیام اور کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے مالیت کے متعدد منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی اور اس طرح نوجوانوں کی صلاحیتیں مثبت سرگرمیوں میں صرف ہوں گی اور ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روزیونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈز کے قیام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں یونین کونسل کی سطح پر پلے گراﺅنڈ ز تعمیر کرنے کے منصوبے پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور ان پلے گراﺅنڈ ز کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کے حصول کا طریقہ کار اور منصوبے پر عمل درآمد سمیت دیگر متعلقہ اُمور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹر ی سپورٹس محمد طاہر اورکزئی، سیکرٹری پلاننگ شاہ محمود، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خالد خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ منصوبے کے مختلف پہلوﺅں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ تقریباً تین ارب روپے کی لاگت سے مالی سال 2024-25 میں مکمل کیا جائے گا جس کے تحت یونین کونسل کی سطح پر دو مختلف کیٹگریز کے پلے گراﺅنڈ تعمیر کئے جائیں گے ، پہلی کیٹگری کے پلے گراﺅنڈ زجن کیلئے زمین کی خریداری درکار ہو، 28 ملین روپے کی لاگت جبکہ دوسری کیٹگری کے پلے گراﺅنڈ جن کیلئے زمین کی خریداری درکار نہ ہو 15 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔

 

مزید بتایا گیا کہ منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق ہر یونین کونسلز میں ایک پلے گراﺅنڈ تعمیر کیا جائے گا تاہم ضرورت کی بنیاد پر بعض یونین کونسل میں ایک سے زیادہ پلے گراﺅنڈ ز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو صوبائی حکومت کی اسپورٹس پالیسی کی روشنی میں نوجوانوں کو اُن کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر بروقت عمل درآمد شروع کرنے اور اس کی مقررہ مدت کے اند ر تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کر کے اُن کے مطابق عملی پیشرفت کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ صوبے کے نوجوان بغیر کسی تاخیر کے کھیلوں کی ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ ان پلے گراﺅنڈز کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کی نشاندہی اور خریداری سمیت منصوبے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اسپورٹس کے حکام کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام اسی سال جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے محکمہ سیاحت، کھیل اور اُمور نوجوانان کے اُمور کو مزید بہتر انداز میں چلانے کیلئے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں کھیل اور اُمور نوجوانان کو محکمہ سیاحت سے الگ کرکے ایک الگ محکمے کا درجہ دینے کی تجویز پر غور کیا گیا تاکہ ان الگ الگ شعبوں کے اُمور مزید بہتر اور پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیئے جاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ایک مہینے کے اندر قابل عمل پلان تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کو بھی دو الگ محکموں میں تقسیم کرنے کیلئے ہوم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

 

 

دریں اثنا بنوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش نوجوان گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محنت کش اور باصلاحیت نوجوان آصف کو وزیر اعلی ہاوس بلا لیا۔ وزیر اعلی نے محنت کش نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں مالی امداد کا چیک دیا۔ نوجوان آصف محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے اور شوقیہ طور پر گانا گاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے محنت کش نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے محکمہ ثقافت کو ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلی سے ملاقات کے موقع پر نوجواں نے وزیر اعلی سے چیرمین پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کروانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیر اعلی نے عمران خان سے انکی ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ نوجواں آصف نے سی ایم ہاوس بلانے اور مالی امداد کرنے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes cm kpk giving cheque to asif of banu

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62103

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات، وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

Posted on

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات،وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلیے قائم پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون2022 تک توسیع کردی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارشات تیار کرنے کیلئے 12 نومبر 2021 کو قائم کردہ پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے سفارشات جمع کرنے کی معیاد میں 30 جون تک توسیع کردی ہے، اب یہ کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے بارے اپنی سفارشات 30 جون تک جمع کراسکے گا۔پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی سفارشات کیلئے تاریخ میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 30 جون تک اگلے مالی سال بجٹ پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہوگا۔

 

وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بازاروں کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ بازاروں کے نئے اوقات کار کے تحت دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز ہے۔اجلاس میں سرکاری فیول میں کٹوتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپلائی چین میں کمی کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ حکومت کی جانب سے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کیے گئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سال میں نہیں چلاسکی جو ہمارے گزشتہ دورَ حکومت میں شروع کیے گئے تھے۔دوسری جانب کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی اور پاور ڈویڑن کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان پیش کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سے دریافت ہونے والے گیس ذخائر سے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا سے دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر سے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دی۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے دس کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔وزیراعظم نے یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیرِاعظم کو شمالی وزیرستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کے عوام کو بھی دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے اور علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم، صحت کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا۔

 

سابق حکومت نے IMF سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان، شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی۔اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ جوائن کرتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کسی وزیراعظم کے لیے اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 300 روپے لیٹر ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان فروری میں روس گئے، گندم اور گیس پر بات ہوئی، تیل کا کہیں ذکر نہیں تھا، حماد اظہر نے 30 مارچ کو تیل کے لیے روس کو خط لکھا، جواب نہیں آیا۔مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ عمران خان کو کس نے روکا تھا روس سیسستا تیل لینے سے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے بہت جلد ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
62085

کویتی سرمایہ کار کمپنی انر ٹیک ہولڈنگ صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔وزیراعلیِ

Posted on

کویتی سرمایہ کار کمپنی انر ٹیک ہولڈنگ صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔وزیراعلیِ

خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم پیشر فت
صوبائی حکومت کی طر ف سے انر ٹیک ہولڈنگ کو سرمایہ کاری کے لئے ایل او آئی جاری۔
انر ٹیک ہولڈنگ کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ۔
خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے۔ محمود خان

پشاور ( چترا ل ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت کی رواں سال دبئی ایکسپومیں کامیاب شرکت کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ایکسپو میں دستخط کی گئی مفاہمتی یاد داشتوں کو عملی جامہ پہنانے پر پیشرفت جاری ہے اس سلسلے میںصوبائی حکومت نے کویتی سرمایہ کار کمپنی انرٹیک ہولڈنگ کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے لیٹر آف انٹنٹLetters of Intent (LoIs) جاری کر دیئے ہیں،کویتی سرمایہ کار کمپنی صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یاد رہے کہ دبئی ایکسپو کے دوران انرٹیک ہولڈنگ اور صوبائی حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے تھے ۔
اس سلسلے میںمنگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، بیرسٹر محمد علی سیف ، عبدالکریم اورایڈیشنل چیف سیکرٹری شہا ب علی شاہ کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر انرٹیک ہولڈنگ عبد اﷲالمطہری ،چیئرمین پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی محمد اے۔ایم الفارس اور دیگرنجی وسرکاری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی حکومت کی طرف سے کویتی سرمایہ کار کمپنی انرٹیک ہولڈنگ کو سرمایہ کاری کے لئے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ جاری کئے گئے ۔ مذکورہ کمپنی 84 میگاواٹ گورکن مٹلتان اور 69 میگاواٹ لاوی کی سائٹس پر دو گرین ہائیڈروجن پلانٹس قائم کرے گی ، توانائی کے ان منصوبوں پر سرمایہ کار کمپنی 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے علاوہ انرٹیک ہولڈنگ خان پور میں سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی کے قیام پر 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی منصوبے کی تکمیل کے بعد تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 80 سے 100 ملین ڈالر کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہونگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے دبئی ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کمپنیوں کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے 44 ایم او یوز پر دستخط کئے تھے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔کویتی سرمایہ کار کمپنی کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے۔اُنہوںنے صوبے میں خطیر سرمایہ کاری کرنے پر انرٹیک ہولڈنگ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کمپنی کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری صوبے میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے راہیں کھولے گی۔محمود خان نے کہاکہ گرین ہائیڈروجن پلانٹس منصوبے صوبے میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے میں ایکسنگ میل ثابت ہونگے جبکہ سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی کا قیام صوبے میں پائیدار شہری ترقی کے لئے بنیادیں فراہم کرے گا۔اُنہوںنے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے،صوبائی حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔صوبائی حکومت کے دور رس اقدامات کے نتیجے میں صوبہ تجارتی، صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

chitraltimes cm kpk mahmood presending shiled to kuwaiti company

<><><><><><>

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبرپختونخوا کے اہم منصوبے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال کی سنٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی سے منظوری پر صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کی زرعی خود کفالت میں سنگ میل ثابت ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کی تین لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی، علاقے میں زراعت کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گاجس کے نتیجے میں لوگوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ گزشتہ تین دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا اور صوبائی حکومت پچھلے تین سالوں سے مسلسل اس منصوبے کی منظوری پر کام کر رہی تھی اور صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں سے بالآخر منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوا اور اب یہ منصوبہ عملدرآمد کےلئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62081

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔وزیرزادہ

Posted on

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔وزیرزادہ

پشاور( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرہی ہے کیونکہ عمران خان کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپسی نوشتہ دیوار بن گئی ہے۔

منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر عوام پر مہنگائی و گرانی کا جو پہاڑ گرادیا ہے، غریبوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور خان صاحب کی بیانئے کا ایک ایک حرغ درست ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ چترال میں آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن کر کامیابی حاصل کرنے والے منتخب نمائندے جوق درجوق پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آنے والا دور بھی اسی جماعت کا ہوگا اور یہی عوام کا نجات دہندہ ہے۔

انہوں نے ویلج کونسل بونی ون کے نو منتخب چیرمین مظہر الدین کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور کہا کہ اپر اور لویر چترال میں درجنوں ویلج چیرمین پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور کئی ایک مزید رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں عبداللطیف، الحاج رحمت غازی خان کے ساتھ مظہرالدین کو پارٹی پرچم سے بنی مفلر اور ٹوپی پہنائی۔

دریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہرالدین پارٹی میں شمولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی استحکام اور بقا اور غریبوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئےخان صاحب کی وژن بنیادی محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پی پی پی سے رہا ہے لیکن الیکشن آزاد حیثیت سے لڑکر کامیاب ہوئے تھے۔

chitraltimes pti joinig program wazir zada1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62077

جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز – خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

Posted on

 

جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز – خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز دے دی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے، ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

 

خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کے اراکین پر بھی پیٹرول کے استعمال میں 35 فیصد کٹوتی کردی۔محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاون خصوصی کو حکومتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ریسکیو، پولیس موبائلز اور اسپتال پر پیٹرول کی مد میں 35 فیصد کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا۔کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔سرکاری محکموں کے تیل پر 35?فیصد کٹ سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62037

نبی کریم ﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Posted on

نبی کریم ﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(چترال ٹایمز رپورٹ) پاکستان کی مسلح افواج نے نبی کریمﷺکی شان میں بھارتی عہدیداران کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ عمل واضح طور پر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی سطح کی نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔

۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62035

وزیراعلیِ کے زیر صدارت اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق اجلاس 

Posted on

وزیراعلیِ کے زیر صدارت اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روزاربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق اجلاس منعقد ہواجس میں اتھارٹیز کے انتظامی اُمور ، مالی معاملات اور اتھارٹیز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان اداروں کے انتظام و انصرام کو مزید بہتر اور موثر انداز میں چلانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہیر الااسلام ، وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن محمد خالق، اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ایکٹ 2020 کے تحت قائم کی گئی اربن اتھارٹیز کے بورڈ کی تشکیل ، بورڈ کے اختیارو افعال اور بورڈ کے اب تک فیصلوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکیلئے متعلقہ ایکٹ کے تحت مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں آکشن کمیٹی ، جنرل رولز کمیٹی، آڈٹ، فنانس اور بجٹ کمیٹی ، ہیومین ریسورس کمیٹی شامل ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھاٹیز کیلئے آکشن ریگولیشنزبھی بنا دی گئی ہیں جبکہ سروس ریگولیشنزکی تیاری پر کام جاری ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جس مقصد کیلئے یہ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں اس مقصد کے سو فیصد حصول کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور اتھارٹیز کے تحت قائم کی گئی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی کوہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔

اُنہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن ہاﺅسنگ اسکیموں میں کھیلوں کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں وہاں پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سکیم شروع کی جائے تاکہ رہائشیوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے اربن اتھارٹیز کو مالی لحاظ سے خود مختار بنانے اور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان اتھارٹیز کیلئے بزنس ماڈل تیار کرنے پرکام کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ایک سنٹرلائزڈ کنسلٹنسی کیلئے منصوبہ آئندہ اے ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اربن ایریازڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام سے بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر معاملات میں کافی بہتری آئی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
62032

ملک میں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔پاکستان کے فیصلے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہورہے ہیں۔.سراج الحق

Posted on

ملک میں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔پاکستان کے فیصلے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہورہے ہیں۔.سراج الحق

لاہور (نمائندہ چترال ٹایمز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔پاکستان کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے کی بجائے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دوں گا، انہیں کہتا ہوں کپڑے بیچنے کی بجائے کرپشن کا خاتمہ کریں۔ سودی نظام اور کرپشن ام المسائل ہیں۔ حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام برداشت کررہے ہیں۔ اربوں روپے قرضے لے کر معاف کرانے والے حکمران ہی ملکی قرضہ اتاریں۔ گزشتہ سات دہائیوں میں جائیدادیں اور بنک بیلنس حکمرانوں اور ان کی نسلوں کے بڑھے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں سے لئے گئے اربوں ڈالر بھی اشرافیہ کے پروٹوکول اور غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہوئے ہیں لیکن قرضہ لینے اور اتارنے کے لیے خون غریب عوام کا نچوڑا جاتاہے۔ دنیا خلائی مشن پر جبکہ ہماری حکومتیں 74 سال سے کشکول مشن پر ہیں،جو جتنا قرضہ لیتا ہے اتنا ہی اپنے آپ کو قابل فخر سمجھتا ہے۔کشکول مشن ختم کر کے خود کفالت کو ہدف بنانا ہو گا۔میثاق معیشت بہت ضروری ہے،گرینڈ ڈائیلاگ کی بات جماعت اسلامی گذشتہ ایک ماہ سے کر رہی ہے،اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ نہ بیٹھی تو ٹریفک پولیس آجائے گی۔فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا۔ مسائل کی جڑ حکمران طبقہ ہے، تینوں بڑی جماعتیں ناکام ہوگئیں۔ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ مسائل کا حل اسلامی نظام ہے۔ شیر، تیر اور بلا فیل اور ایکسپوز ہوگئے اب قوم کے پاس ترازو واحد آپشن کے طور پر بچا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس کے تیسرے اور آخری روز منصورہ میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کی پذیرائی کی دس روزہ ملک گیر مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن،امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری، امیر لاہور ذکراللہ مجاہد اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ سودی نظام اور حکومت کے غریب کش اقدامات کے خلاف 11 جون سے لاہور میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرکے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ بجٹ میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں سود کے خاتمہ کے اقدامات اٹھائے اور مہنگائی ختم کرے۔ جماعت اسلامی حکومت کو موقع دے رہی ہے کہ اپنی سمت درست کرے یا پھر قوم کاسامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔ غریب عوام اب حکمرانوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ سٹیٹ بنک کی نجکاری واپس لی جائے۔بجٹ میں غریبوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے، کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عوام بنیادی ضروریات زندگی کو ترسیں، غریب کے بچے کو کوئی بنک تعلیم کے لیے پانچ ہزار روپے تک قرض نہ دے اور حکمران اربوں قرض لے کر ہڑپ کرجائیں۔ اس کرپٹ نظام کے لیے فیصلہ کن تحریک کے آغاز کا وقت آگیا ہے۔

امیرجماعت نے کہا کہ ترازو کا نشان عدل وانصاف اور مساوات کی علامت ہے۔ دس روزہ مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں جماعت اسلامی کا کرپشن فری اسلامی پاکستان کا پیغام پھیلایا جائے گا۔ قوم اب مزید ان تینوں جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ ترازو پر اعتماد کی صورت میں غریبوں، کاشتکاروں، مزدوروں، طالبعلموں، نوجوانوں، یتیموں، بیواؤں اوراقلیتوں سمیت ہر کسی کو اس کا جائز حق ملے گا۔ ملک کے وسائل عوام پر خرچ کئے جائیں گے۔ وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ہوگا۔ معیشت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔ الیکشن متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہوں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ الیکشن ریفارمز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر بات چیت کا آغاز ک

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61997