Chitral Times

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی حوالے اجلاس،53000 غیر مجازاساتذہ پر مختلف کیٹگریز میں جرمانہ عائد کیا گیا ، صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی

Posted on

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی حوالے اجلاس،53000 غیر مجازاساتذہ پر مختلف کیٹگریز میں جرمانہ عائد کیا گیا ، صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹا ئمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت گزشتہ روز ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے افسران نے صوبائی وزیر کو سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شہرام خان ترکئی کو بتایا گیا کہ 53000 غیر مجازاساتذہ پر مختلف کیٹگریز میں جرمانہ عائد کیا گیا اور اب تک 70.3 ملین روپے جرمانے کی وصولی کی گئی جبکہ محکمہ تعلیم کے 3400 ملازمین کے انکریمنٹس روکنے کی سفارشات بھی بھجوائی گئیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 998 اساتذہ کو سروس سے ہٹانے کے لیے شوکاز جاری کئے گئے جبکہ ٹھوس ثبوتوں کی بنا پر 64 غیر مجاز اساتذہ کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔اجلاس میں کلاسوں میں طلبہ اور اساتذہ کے تناسب، بنیادی سہولیات اور سالانہ فی طالب علم کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اتھارٹی کے حکام کو کام میں مزید جدت لانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ اضافی ڈیوٹیوں کے حوالے سے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہن تھا کہ ا یجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اضافی فرائض کی بجائے صرف تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔

chitraltimes shahram tarakai chairing monitoring progress review meeting2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68906

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کریں۔ شہرام خان ترکئی کی متعلقہ حکام کو ہدایت

Posted on

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کریں۔ شہرام خان ترکئی کی متعلقہ حکام کو ہدایت
سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور امسال مزید 2 ارب روپے فرنیچر کے لیے مختص ہے۔صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ17 اور اس سے اوپر کے اساتذہ سے تنخواہ کی کٹوتی اور دیگر سزا پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے گا۔ جو کہ ڈی ایس سی اجلاس میں ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا نظام رائج ہے جو بہترین کام کرے گا ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق جو بھی اسکول بند پایا گیا متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فوری طور پر اسکول سربراہان کے خلاف کاروائی کریں۔

 

وزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایات کیں کہ سکولوں کے اچانک دورے بالخصوص صبح سویرے اور چھٹی سے گھنٹہ پہلے کئے جائیں تاکہ سکولوں کی روٹین میں بہتری لائی جا سکیں۔ یہ ہدایات وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ،سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان، ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ظفر الاسلام، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے وزیر تعلیم کواتھارٹی کے تین سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ شہرام خان ترکئی نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ سیکنڈ شفٹ سکولز کی مانیٹرنگ میں مزید بہتری لائی جائے اور جو بھی استاد غیر حاضر پایا گیا ان کے خلاف فورا ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ عارضی طور پر تعینات ہے اور غیر حاضری کی صورت میں اس استاد کو ہٹا کر دوسرے استاد کو موقع دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ نئی داخلہ مہم بشمول سیکنڈ شفٹ سکول کے نئے طلباء و طالبات کو ایک آئی ڈی دی جائے جس میں ان کے مکمل کوائف درج ہو تاکہ طلباء وطالبات ڈیش بورڈ پر مکمل معلومات ہمہ وقت دستیاب ہوں۔ نیز جتنے بھی سکولوں کو فرنیچر فراہم کیا گیا ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ بھی جلد تیار کریں انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی فراہمی پر 3 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور امسال مزید 2 ارب روپے فرنیچر کے لیے مختص کئے گئے ہیں تاکہ صوبے کے تمام بچوں کو فرنیچر فراہم کیا جا سکے۔شہرام خان ترکئی نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، ٹیکسٹ بک بورڈ اور ضلعی ایجوکیشن آفیسز کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تکنیکی معاونت حاصل کی جائے تاکہ جلد از جلد ان کو ڈیجیٹائز کر کے طلباء اور اساتذہ کے جملہ مسائل حل کرائے جاسکیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62366