Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی حوالے اجلاس،53000 غیر مجازاساتذہ پر مختلف کیٹگریز میں جرمانہ عائد کیا گیا ، صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی

Posted on
شیئر کریں:

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی حوالے اجلاس،53000 غیر مجازاساتذہ پر مختلف کیٹگریز میں جرمانہ عائد کیا گیا ، صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹا ئمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت گزشتہ روز ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے افسران نے صوبائی وزیر کو سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شہرام خان ترکئی کو بتایا گیا کہ 53000 غیر مجازاساتذہ پر مختلف کیٹگریز میں جرمانہ عائد کیا گیا اور اب تک 70.3 ملین روپے جرمانے کی وصولی کی گئی جبکہ محکمہ تعلیم کے 3400 ملازمین کے انکریمنٹس روکنے کی سفارشات بھی بھجوائی گئیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 998 اساتذہ کو سروس سے ہٹانے کے لیے شوکاز جاری کئے گئے جبکہ ٹھوس ثبوتوں کی بنا پر 64 غیر مجاز اساتذہ کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔اجلاس میں کلاسوں میں طلبہ اور اساتذہ کے تناسب، بنیادی سہولیات اور سالانہ فی طالب علم کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اتھارٹی کے حکام کو کام میں مزید جدت لانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ اضافی ڈیوٹیوں کے حوالے سے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہن تھا کہ ا یجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اضافی فرائض کی بجائے صرف تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔

chitraltimes shahram tarakai chairing monitoring progress review meeting2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68906