تریچ میر ٹریکنگ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ، بیس ٹریکرز پر مشتمل ٹریکرز تریچ میر بیس کیمپ پر ٹریکنگ کرنے کے بعد چترال پہنچ گئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر منعقدہ تریچ میر ٹریکنگ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا، بیس ٹریکرز پر مشتمل ٹریکرز تریچ میر بیس کیمپ پر ٹریکنگ کرنے کے بعد چترال پہنچ گئے۔مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ٹریکرز کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
صوبائی حکومت کے تعاون اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر انتظام ٹریکرز 25 جولائی کو چترال سے روانہ ہوئے تھے۔
ٹریکرز چترال سے براستہ موروئی، کوغزی، ریشن اور گلغاری پختوری پہنچے جس کے بعد اوویر شبرونز سے ٹریکنگ کرتے ہوئے شوخورشال کیمپ میں قیام کیا۔
ٹریکرز کی آخری قیام گاہ تریچ میر بیس کیمپ تھی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بلند ترین چوٹی تریچ میر سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ٹریکرز نے بیس کیمپ پہنچ کر قومی پرچم لہرایا۔ٹریکرز نے ا صوبائی حکومت کی جانب سے سپورٹ پر خراج تحسین کیا ہے، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ٹریکرز کو قومی پرچم، ٹی شرٹس، کیپس اور پانی کی بوتلیں ودیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔








