Chitral Times

تورکہوروڈ اوراستارو پل کی تعمیرمیں غیرمعمولی تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،یکم نومبرتک کا ڈیڈلائن

تورکہوروڈ اوراستارو پل کی تعمیرمیں غیرمعمولی تاخیراورغفلت کے خلاف علاقے کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

تورکہو( شراف الدین ) بونی بوزند تورکہو روڈ اور استارو پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور ٹھیکہ دار کی غفلت و سست روی کے خلاف تورکہو تریچ روڈ فورم کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ ورکوپ میں منعقد ہوا۔ جس میں عوام کے کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تورکھو اور تریچ یو سی کے عمائدین نے بھر پور طریقے سے شریک ھوئے ۔


جلسے کی صدارت سابق ایس پی محمد سعید خان نے کی جب کہ مہمانان خصوصی میں ممبر قومی اسمبلی عبد الاکبرچترالی اور ممبر صوبائی اسمبلی ھدایت الرحمن تھے۔ اور خاص کر اس جلسے میں شرکت کے لئے چترال سے سی ڈی ایم کے چیرمین ایڈووکیٹ وقاص، تحریک حقوق چترال کے سرپرست پیر مختار ، تحریک حقوق عوام اپر چترال پرویز لال، زاکر زخمی اور طاہر شادان نے بھی خصوصی طور پر شریک ھوئے۔


مقررین نے اپنے خطاب میں صرف ایک ہی ایجنڈا استارو پل اور تورکہوروڈ کے حوالے خطاب کئے ۔ اور خبردار کیا کہ اگر یکم نومبر ۲۰۲۱تک یہ پل مکمل نہیں ہوا تو پورا تورکھو تریچ یوسی کے لوگ بونی کی جانب مارچ کریں گے اور مکمل روڈ بلاگ اور سی اپن ڈبلیو افس کو تالا لگا یا جا ئگا اس منصوبہ میں ابھی تک سی این ڈبلیو اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔
مقرریں نے نئے انے والے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کئے کہ انہوں نے آتے ھی عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اس ٹھیکیدار پر دباؤ ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ٹھیکیدار کو 12 دن کا ٹائم دیا تھا اور آج ہی دو ٹرک میں سامان پہنچ گئے ہیں۔


جلسے سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ھدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم عوامی نمائندے ھیں ھم اپ کے ساتھ ہیں انشاءاللہ جلد از جلد یہ پل بنےگا اور روڈ میں کام شروع ھوگا انہوں نے تورکھو اور تریچ یوسی میں کئی ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کیا ۔

ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور اس روڈ کے سلسلے میں اپنے کاوشوں سے عوام کو اگاہ کیا انہوں نہیں کہا کہ ابھی وہ 36کروڑ روپے اس روڈ کے لئے منظور کرائے ہیں جبکہ دوسال کروناوائرس کے وجہ سے ترقیاتی کام بلکل نہیں ہوسکے ابھی کام شروع ھوئے ہیں اگلے دوسالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائنگے۔انہوں نے کہا کہ اگر یکم نومبر تک یہ پل نہیں بنا تو ھم بھی اپ ساتھ دھرنا دینگے ۔۔


اخر میں صدر مخفل سابق ایس پی محمد سعید نے خطاب کیا اورمہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔اور سابق چیرمین میرگلزار مرحوم اور مداک سے تعلق رکھنے والے مرحوم مولانا کفایت الله کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road3
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road2
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road1
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road5
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road 5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51514

،مسلم لیگ(ن) اپرچترال کااجلاس، اپر چترال کیلئے الگ کابینہ سازی کا فیصلہ،رابطہ کمیٹی تشکیل

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مسلم لیگ ن اپر چترال کا ایک اہم اجلاس جمعرات کے دن بونی میں پرنس سلطان الملک کی رہائش گاہ پر زیر صدارت حاکم علی ایڈوکیٹ نائیب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا منعقد ہوا ، اجلاس میں اپر چترال کے دور دراز علاقوں سے نمائندگان، کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس کی اعراض و مقاصد چونکہ ضلع چترال انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، ہم لوگ ضلع اپر چترال کے نام سے انتظامی طور پر الگ ہوچکے ہیں ،

دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اس انتظامی تقسیم کے بعد اپنی اپنی پارٹیوں کی سیٹ اپ بنا چکے ہیں ، لہذا ہم مسلم لیگ ن اپر چترال بھی اپنی صوبائی اور مرکزی قائدین خصوصاً صوبائی صدر امیر مقام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی تشریف لاکر اپر چترال کیلئے علحیدہ کابینہ سازی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ورکرز آنے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے یکسو ہوکر اپنی انتخابی مہم شروع کر سکیں
دیگر مقررین رحمت علیم میکی بونی، عظمت اللہ تورکہو،سید سردار حسین ریشن،وزیر علی شاہ کوراع، شجاع احمد کوشٹ، ظفر حسین ملکہو ، عارف اللّٰہ زئیت ، احمداللہ تورکہو ، ذاکر زحمی تورکہو ، مولانا عمرآن تورکہو ، سلامت خان بونی ، سرفراز خان لاسپور ،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرمیر ولی اوی و دیگر مقررین نے بھی فوری طور پر اپر چترال کیلئے علحیدہ کابینہ سازی پر زور دئے

آخر میں صدر محفل حاکم علی ایڈووکيٹ نے رابطہ کمیٹی ترتیب دی جس کا کام پارٹی ورکرزکو تنظیم نو کے لے منظم کرنا اور اپر چترال میں تنظیم سازی کرانا ہے۔رابطہ کمیٹی کے ارکان درج ذیل ہیں۔مولانا عمران احمد۔ سلطان الملک۔ذاکر زخمی۔

chitraltimes pmln upper chitral meeting
chitraltimes pmln upper chitral meeting2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50956

اپرچترال میں بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پودے لگائےگئے، ممبران اسمبلی کی شرکت

اپرچترال میں بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پودے لگائےگئے، ممبران اسمبلی کی شرکت

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت اپر چترال ہیڈکوارٹر بونی میں شجر کاری کی گئی۔ اس پروگرام میں ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے خصوصی مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی ، ڈی،پی،او اپر چترال ذوالفقار تنولی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، صفدر خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان وسیاسی عمائدین نے شرکت کی۔

بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت تمام حضرات نے اپنے اپنے حصے کی نسبت صنوبر کے پودے لگائے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے منشاء کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اور اپنے اپنے علاقوں کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لئے پودے لگانے کو اپنا شعار بنائیں گے۔

chitraltimes upper chitral plantation campaign 1
chitraltimes upper chitral plantation campaign3
chitraltimes upper chitral plantation campaign hidayat mpa
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
50839

گولین پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کیلئے کوششوں پر ایم این اے کا شکریہ۔۔۔عوام اپر چترال

بونی( جمشید احمد) اپر چترال کے عوام نے گولین گول ہائیڈرل پاور اسٹیشن سے بجلی کی ترسل پیڈو اورپیسکو کے درمیان معاہدہ کرانے اور اپر چترال کو بجلی دینے کی سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ اد اکیا ہے کہ انہوں نے اپنے انتھک کوشیشوں سے گولین گول ہائیڈرل پاور اسٹیشن سے لوئر چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی پیڈو کے بچھائے ہوئے لائنوں کی مددسے بجلی فراہم کر نے کی پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کرنے کی جدوجہد پر اپر چترال کے بجلی کے ستائے ہوئے عوام میں خوشی اور امید کی کرن پیدا ہوئی جس پر اپر چترال کے عوام شہزادہ افتخار الدیں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے۔اور ان سے ایندہ بھی اچھی توقع  کااظہار کیا گیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4262

ضلع ناظم اپر چترال کون اور کس پارٹی سے ہوگا؟

Posted on

چترال (ظہیرا لدین سے) 8نومبر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے اپر چترال کو ضلعے کی حیثیت دینے کے اعلان اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے اجراء کے ساتھ اپر چترال کے لئے ضلع ناظم کا ا نتخاب بھی عمل میں لائے جائے گا کیونکہ خیبر پختونخوالوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013ء کے مطابق ضلع ناظم کو ضلعی حکومت میں مرکزی مقام اور حیثیت حاصل ہے جس کی عدم موجودگی میں بہت ہی قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوں گے۔ اس وقت اپر چترال میں ضلع کونسل کے دس حلقوں میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے جس کے پاس 4نشستیں (الحاج رحمت غازی خان چرون، عبداللطیف اویر، غلام مصفطفیٰ ایڈوکیٹ کوشٹ اور زلفی ہنر شاہ لاسپور) ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پی پی پی ہے جس کے پاس تین نشستیں (رحمت ولی یارخون،غلام مصطفی مستوج اور شیر عزیز بیگ کھوت) ہیں، جس کے بعد جماعت اسلامی کا نمبر آتا ہے جس کی نشستوں کی تعداد 2(مولانا جاوید حسین موڑکھو اور کپٹن ریٹائرڈاکبر شاہ تورکھو ) ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے پاس صرف ایک نشست تریچ میں (مولانا عطاء الرحمن ) ہے ۔ ضلع نظامت کے الیکشن میں پی پی پی کے دو ارکان غلام مصطفی اور شیر عزیز بیگ نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوار مٖغفرت شاہ کو ووٹ دیا تھا (پولنگ خفیہ رائے دہی سے نہیں ہوئی تھی)۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013ء کے فارمولے کے تحت اس ضلع کونسل میں 10جنرل نشستوں کے لئے 5مختص نشست ہوں گے جن میں 3خواتین کے اور ایک ایک مزدورکسان اور یوتھ کے ہوں گے جب کہ یہاں اقلیت کی کوئی سیٹ نہیں ہوگی ۔ جنرل نشستوں میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو 2خواتین اور ایک ایک مزدور کسان اور یوتھ کی نشست سمیت 4نشستیں مل جائیں گے جس کے بعد اس کے ممبران کی تعداد 8ہوگی جوکہ واضح اکثریت ہے جبکہ پی پی پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست مل جائے گی جس کے ساتھ اس کی قوت 4ہوجائے گی جبکہ دینی جماعتوں کو کوئی مخصوص نشست نہیں ملے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر پی پی پی اور دینی جماعتیں مل کر اتحاد بھی بنالیں تو بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے کیونکہ 15ارکان کے ہاؤس میں اسے نصف سے ذیادہ یعنی 8ارکان کی حمایت حاصل ہوگی۔اس طرح پی ٹی آئی ضلع حکومت کے سربراہ کا عہدہ حاصل کرے گی جس کے لئے الحاج رحمت غازی خان موزون تریں امید وار ہوسکتے ہیں کیونکہ پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 90چترال ٹو کے لئے شہزادہ سکندر الملک کا نام لیا گیا ہے جبکہ اویرکے عبداللطیف کو قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا جارہا ہے ۔یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ڈرافٹ کرنے والوں میں رحمت غازی خان بھی شامل ہیں جوکہ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے پارٹی قیادت نے یہ ذمہ داری انہیں سونپ دی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
1483