Chitral Times

گولین پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کیلئے کوششوں پر ایم این اے کا شکریہ۔۔۔عوام اپر چترال

بونی( جمشید احمد) اپر چترال کے عوام نے گولین گول ہائیڈرل پاور اسٹیشن سے بجلی کی ترسل پیڈو اورپیسکو کے درمیان معاہدہ کرانے اور اپر چترال کو بجلی دینے کی سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ اد اکیا ہے کہ انہوں نے اپنے انتھک کوشیشوں سے گولین گول ہائیڈرل پاور اسٹیشن سے لوئر چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی پیڈو کے بچھائے ہوئے لائنوں کی مددسے بجلی فراہم کر نے کی پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کرنے کی جدوجہد پر اپر چترال کے بجلی کے ستائے ہوئے عوام میں خوشی اور امید کی کرن پیدا ہوئی جس پر اپر چترال کے عوام شہزادہ افتخار الدیں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے۔اور ان سے ایندہ بھی اچھی توقع  کااظہار کیا گیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4262

سب ڈویژن مستوج کیلئے بجلی کی منظوری پر ایم این اے کا شکریہ ۔۔ پرنس سلطان الدین

Posted on

بو نی ( نمایندہ چترال ٹائمز ) معروف سماجی سیاسی شخصیت صدر مسلم لیگ سب ڈ ویثرن مستوج پرنس سلطان الملک نے چترال ٹائمز سے گفتگو کر تے ہوئے اپنی طرف سے اوراہالیاں سب ڈویثرن مستوج کی طرف سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کا تہ دل سے شکریہ اور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے اپنے ان تھک کوششوں سے گولین گول پاور ہاوس سے سب ڈویثر ن مستوج کے لیے بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا 25دسمبر تک چترال دروش سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی بجلی کی ترسیل شروع ہو گی اس لیے ہم اہا لیاں سب ڈویثرن مستوج ایم ا ین اے شہزادہ افتخار الدیں کا شکریہ ادا کر تے ہیں اور اپر چترال کے لیے ان کی کوشیشوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1561