Chitral Times

چترال چیمبرآف کامرس اینڈ سی سی ڈی این کے زیراہتمام ڈی سی چترال کے ساتھ تعارفی پروگرام

چترال( محکم الدین ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے . کہ چترال کی ترقی کے حوالے سے چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسریز اور مقامی لوگ ہی بہتر طور پر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں. میں سہولت کار کی حیثیت سے ہرممکن تعاون کرنے کی کوشش کروں گا. چترال میں سیاحت کا فروغ مقامی لوگوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے. میرا آفس چترال کےلوگوں کیلئے ہر وقت کھلا ہے . چترال کے لوگ میرے دست و بازو ہیں .میں ان کے ہر مفید مشورے پر حالات و واقعات کی روشنی میں عمل کرنے میں کوتاہی نہیں کرونگا . چترال چیمبر کے ذمہ دار اور انفرادی طور بھی لوگ بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں مجھ سےرابطہ کر سکتے ہیں .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال چیمبر آف کامرس اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این )کے زیر اہتمام تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا . جس میں سرپرست اعلی چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان صدر چیمبر محمد وزیر خان , نائب صدر ڈاکٹر نذیر احمد و سنئیر ممبران حاجی محمد خان , حاجی عبدالغفار خان سمیت بینک کے منیجرز , بزنس کمیونٹی , لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اور سپورٹس کے نمایندوں نے شرکت کی . اس سے قبل سر پرست اعلی چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان نے ڈپٹی کمشنر کی چترال تعیناتی کا خیرمقدم کیا . اور چترال چیمبر آف کامرس کی اب تک کی کارکردگی , چترال کے مسائل اوران کے حل میں ڈپٹی کمشنر سےتوقعات اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے سے متعلق تفصیل سے پریزنٹیشن دی . اور کہا . کہ لواری ٹنل اور سی پیک چترال کے وہ مواقع ( اپرچونٹیز) ہیں . جن سے اگر منصوبہ بندی کے تحت فائدہ لینے کی کوشش نہیں کی گئی . تو مستقبل میں چترال کے لوگ اقتصادی اور سماجی دونوں میدانوں خسارے سے دوچار ہوں گے . جنہیں دوبارہ قابو کرنا ممکن نہیں رہے گا . اس لئے بطور ڈپٹی کمشنرآپ کا رول اس حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے .سرتاج احمد نے ان مسائل کے حل کیلئےایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا . جو چترال میں ٹورزم کے فروغ , بزنس کی ترقی اور سڑکوں و دیگر انفراسٹر کچر کی بہتری کیلئے تجاویز کی فراہمی کے ساتھ رضاکارانہ طور پر ان کو رو بہ عمل بنانے کیلئے مختلف اداروں سے رابط کاری کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے . سرتاج احمد خان نے کہا . کہ چترال پانی,جنگلات اور معدنیات کے خزانوں سےمالا مال ہے . جبکہ کلچر اورسپورٹس سمیت اس کے مختلف فیسٹولز آمدنی کے وہ ذرائع ہیں . کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کرکے بھاری آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے . انہوں نے کالاش ویلی , گبور , مدکلشٹ , کریم آباد کو صوبائی حکومت کی طرف سے سیاحتی مقامات قرار دینے کو خوش آیند قراردیا . اور سیاحت کی مزید ترقی کیلئے, سڑکوں کی حالت بہتر بنانے , تاجکستان خروگ فضائی سروس شروع کرنے , چترال میں لینگویج سنٹر کا قیام , گہریت میں ماڈل کیوری کی تعمیر , مائن اینڈ منرلز کے ذخائر کے ایکسپلوریشن , تریچمیر ایکسپڈیشن کی راہ ہموار کرنے , ارندو ڈرائی پورٹ قائم کرنے , دوراہ پاس کھولنے سمیت کئی امور پر بات کی . اور ڈی سی چترال سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا . انہوں نے ڈی سی چترال سے کہا . کہ چترال کے لوگ بجلی رائیلٹی کی مد میں رعایتی بجلی کی چترال کو فراہمی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں .

سرتاج احمد خان نے چترال چیمبر کیلئے پانچ کروڑ کے فنڈ کی فراہمی پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ایم پی اے و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کا شکریہ ادا کیا . اور بزنس کمیونٹی کے مدد کرنے پر سمیڈا کا شکریہ ادا کیا . ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے خطاب میں یقین دلایا . کہ چترال کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کیلئے جو بھی تجاویز دیے جائیں گے . ہم اس پر عملدر آمد میں کوتاہی نہیں کریں گے . اس موقع پر چترال میں سی سی ڈی این کے زیر اہتمام مقامی تنظیمات اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن سے متعلق بھی پریزنٹیشن دی گئی . جبکہ منصورہ بی بی نے چترال میں ہنڈی کرافٹ کی مارکٹنگ, خواتین کو گرانٹ کی فراہمی میں مشکلات کا ذکر کیا . اس موقع پر مختلف شرکا نے اپنے مسائل بھی بیان کئے .
chitral chamber of commerce program 2

chitral chamber of commerce program 6

chitral chamber of commerce program 8

chitral chamber of commerce program 10

chitral chamber of commerce program 1

chitral chamber of commerce program 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
24266

دروش کے آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ کے سلسلے میں سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔سرتاج

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) دروش بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دے کر اُن کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایک سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چترال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرسرتاج احمدخان نے متاثرین کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شرکاء نے متاثرین کے بحالی کے لئے اقدامات اُٹھانے پرزوردیااورمطالبہ کیاکہ متاثرہ دوکانوں کی تعمیرکے لئے عمارتی لکڑی کے پرمٹ کی منظوری کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کوفوری طورپریقینی بنایاجائے تاکہ متاثرین اپنے بیوپاریوں کواُن کے قرضوں کی ادائیگی بروقت کرسکے اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردروش ،تحصیلداردروش،تجاریونین کے صدرحاجی شاد محمداورضیاء مارکیٹ کے مالک شہزادہ ضیاء الملک کے فرزند ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنمافریدجان اورحسام الملک نے بھی خطاب کیااس موقع پر مطالبہ کیاگیاکہ ریسکیو1122کی فوری طورپرچترال میں سروس شروع کی جائے تاکہ مزید حادثات کے نقصانات کوکم سے کم کیاجاسکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال مہناس الدین ،ٹی ایم اے چترال ،چترال پولیس،چترال سکاوٹس اوربارڈرپولیس کی بروقت کارروائی پراُن کاشکریہ اداکیااورمطالبہ کیاگیاکہ ان اداروں کوبھی جدیدآلات مہیاکئے جائے۔ اس موقع پرصدرتجاریونین ،ممبرتحصیل کونسل حاجی سلطان ،قصوراللہ ،شیرنذیرنے بھی خطاب کیا۔

chitral drosh atashzadgi chitral drosh atashzadgi2 chitral drosh atashzadgi3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
2113

چترال میں ہوٹل اور ریسٹوران کی انڈسٹری میں وسعت آرہی ہے، خصوصی توجہ دینا ہوگا ۔سرتاج احمد خان

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چیمبر آف کامرس چترال کے صدر سرتاج احمد خان نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل اور سی پیک روٹ کے بعد چترال میں آنے والے وقتوں میں بہت ہی کھٹن مقابلہ پیش آئے گا جس کے لئے ابھی سے تیاری نہ ہو تو ہماری بقا کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ چترال میں ہوٹل اور ریسٹوران کی انڈسٹری میں بہت ہی گنجائش موجود ہے کیونکہ مارکیٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے وسعت آرہی ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کو اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینا ہے۔ وہ چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹوران کے افتتاح کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ سرتاج احمد خان نے کہا کہ چترال سے باہر کاروباری حضرات اگر الحاج جہاندار شاہ کی تقلید کرتے ہوئے چترال واپس آکر ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں تو ہم آنے والے مسابقتی دور میں باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کا مقابلہ کرسکیں گے۔ یادر ہے کہ چترال شہرکے ڈاک خانہ چوک میں کیپی چینو کے نام سے کانٹی نینٹل فوڈز کا اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹوران کھل گئی جس میں پاکستانی ، چینی ، افغانی اور انگلش کھانے دستیاب ہوں گے۔ جمعرات کے روز ایک خصوصی تقریب میں ریسٹوران کا افتتاح چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کیا جس میں مغززین شہر ، کاروباری طبقے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ریسٹوران کے مالک الجاح میر جہاندار شاہ نے کہا ہے کہ چترال میں معیاری ریسٹوران کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کے پیش نظرانہوں نے اس ریسٹوران کو قائم کرکے چترال میں ایک نئی روایت قائم کررہے ہیں۔

Sartaj ahmad khan chitral innugurated a restaurnat

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1886