سات سول ججز کو سینئر سول ججز بی پی ایس 19کی پوسٹوں پر ترقی دیدی گئی
سات سول ججز/جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی کو سینئر سول ججز بی پی ایس 19کی پوسٹوں پر ترقی دیدی گئی
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف جسٹس اور پشاور ہائی کورٹ پشاورکے ججز نے محکمانہ ترقی؍انتظامی کمیٹی کی سفارشات پر سات سول ججز؍جوڈیشل مجسٹریٹس؍علاقہ قاضی(بی ایس۔18) کو سینئر سول ججز؍اعلیٰ علاقہ قاضی(بی ایس۔19) کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔ترقی پانے والوں میں جویریہ سرتاج،کرن ناز،سید مدثر شاہ ترمذی،محمد غیاث خان،واجد علی،محمد فیض اورسید شوکت اللہ شاہ شامل ہیں۔اس امر کا اعلان پشاور ہائیکورٹ پشاور کے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔
اسی طرح خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی(بی پی ایس۔18) کی تین پوسٹوں اور خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز ان ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن (بی پی ایس۔18) کی آٹھ پوسٹوں،نظامت کھیل و امور نوجوانان میں فٹبال کوچ(بی پی ایس۔16) کی ایک پوسٹ،محکمہ مواصلات و تعمیرات(سی اینڈ ڈبلیو) میں سب انجینئر سول(بی پی ایس۔11) کی (اقلیتی کوٹہ) ایک پوسٹ پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو17۔اکتوبر2017کو بھجوا دی ہیں۔اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے میڈیا سیل کیانچارج نیکیا
دریں اثناحکومت خیبر پختونخوا نے ڈپٹی سیکرٹری؍ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ٹی آئی لیاقت علی (بی ایس۔18) کو فوری طور پر اپنے بنیادی محکمے یعنی صوبائی انسپکشن ٹیم واپس بھیج دیاہے۔ اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔