Chitral Times

چترال میں کلین اینڈ گرین مہم کاآغاز، ایک لاکھ ماحول دوست شاپنگ بیگ تقسیم کئے جائیں گے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال نے ویلج ناظمین کی معاونت سیکلین اینڈ گرین چترال پراجیکٹ کے تحت ماحول کو پولی تھین بیگز کی الائشوں سے پاک رکھنے کے لئے عملی قدم اٹھائی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بدھ کے روز کرتے ہوئے اسے پورے ملک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیا تھا ۔ جمعرات کے روز صوبائی وزیر محمود خان ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈا پور، ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر اور ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ نے ایک خصوصی تقریب میں اس پراجیکٹ کی سرگرمیوں کا عملی آغاز کرتے ہوئے درجنوں افراد میں مفت شاپرز تقسیم کئے جو کہ آسانی سے تحلیل ہونے والے اور ماحول دوست مواد سے بنائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر مہمانوں محمود خان ، ظہیرالاسلام اور اخترحیات خان گنڈاپور نے کلین اینڈ گرین چترال کو بہت ہی مفید منصوبہ قرار دیتے ہوئے ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر کی تخلیقی کاوشوں کی داد دیتے ہوئے ویلج ناظمین کی طرف سے تعاون کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر ویلج ناظمین فورم کے چیرمین سجاد احمد خان اور دیگر ویلج ناظمین میر صمد خان، نوید احمد بیگ، حیات الرحمن اور عبدالقادر المعروف متار بھی موجود تھے ۔ اس پراجیکٹ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتایاگیاکہ چترال سے پولی تھین سے بنے ہوئے شاپرز کو مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا جبکہ کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کے لئے ڈسٹ بین وافر مقدار میں فراہم کئے جائیں گے اور لوگو ں میں اپنے ماحول کو صاف رکھنے اورکوڑا کرکٹ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے کی عادت ڈال دی جائے گی۔ اس موقع پر ویلج ناظمین کے صدر سجاد احمد نے بتایا کہ اس مہم کے شروع میں تقریبا ایک لاکھ بیگ تیار کرکے لوگوں میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں۔جس کے بعد مرحلہ وار ہر ایک دکاندار کے پاس مذکورہ بیگ دستیاب ہوگا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ حیات خان گنڈا پور نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان ماحول دوست بیگز کی دستیابی کے بعد پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی ۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کریں گے۔ تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل بھی اس موقع پرموجود تھے۔

imran and pervez khatak innugurated clean chitral

clean and green Chitral campaign clean and green Chitral campaign23 clean and green Chitral campaign commissioner malakand clean and green Chitral campaign minister mehmod clean and green Chitral campaign minister mehmod2

clean and green Chitral campaign minister mehmod24 1 clean and green Chitral campaign minister mehmod245 chitral media talk mehmod khan kp minister

clean and green Chitral campaign2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
1486

ضلعی انتظامیہ چترال کا19اکتوبر 2017سے ضلع بھر میں ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ ،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ چترال نے 19اکتوبر 2017سے ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کی زیر صدرات اُن کے آفس مین منعقد ہوا ۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین ، نائب صدر چترال چیمبر آف کامرس ڈاکٹر نذیراحمد ، سی اینڈبلیو کے امجد علی شاہ ، سول ڈیفنس کے ہیڈ شمشیر خان ، ریڈکراس ، ٹی ایم اے تجار یونین کے نمایندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہا ۔ کہ چترال کو ایک خوبصورت ، قدرتی مناظر سے مالا مال اور انتہائی مہذب لوگوں کا شہر کہا جاتا ہے ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ اسے بتدریج کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ جس سے ایک طرف شہر کی خوبصورتی بُری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ اور دوسری طرف سیاحوں اور دیگر مہمانوں کے سامنے علاقے کا ایک منفی پہلو اُجاگر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر چترال اس حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور فوری طور پر شہر کو جمع شدہ کچرے سے نجات دلانے کیلئے عملی کام کرنے کے جذبے کا اظہار کر تے ہیں ۔ عبد الاکر م نے کہا ۔ کہ چترال شہر کے کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈومشغور میں آٹھ کنال زمین خریدی گئی ہے ۔ جہاں اُنہیں ٹھکانے لگایا جائے گا ۔ یہ جگہ شہر سے کافی دور ہے ۔ اس سے لوگوں کے براہ راست متاثر ہونے امکانات نہیں ہیں ۔ شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا ۔ کہ نئے ڈپٹی کمشنر ایک فعال انتظامی آفیسر مانے جاتے ہیں ۔ اور چترال شہر کو صاف کرنے میں دلچسپی اُن کی چترال کے مسائل حل کرنے کی عکاسی کرتی ہے ۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا ۔ کہ صفائی کا یہ عمل بار بار دہرایا جائے ۔ اور ایک بار صفائی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ کہ چترال بازار میں اکثر دکاندار اپنا کچرا روڈ کے دونوں سائڈوں میں موجود نالیوں میں ڈالتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آئے روز نالی بند ہونے سے نالیوں کا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے ۔ جس سے نہ صرف ٹریفک اور راہ چلتے لوگ متاثر ہو تے ہیں بلکہ سڑک پر بچھائے گئے تارکول اُکُھڑ جاتے ہیں اور سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں ۔ حالیہ مہینوں میں خطیر فنڈ سے چترال بازار کی بلیک ٹاپنگ کی گئی ہے ۔ اگر اس کی حفاظت نہیں کی گئی ۔ تو سڑک کو دوبارہ نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں اس بات کابھی فیصلہ کیا گیا ۔ کہ بازار کے کچرے اور قصابوں یا مُرغی خانوں کے فضلات کو اتالیق پُل پر نالہ چترال گول میں ڈالنے پر مکمل پابندی ہوگی ۔ اور ایسا کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت تریں قدم اُٹھائے گا ۔ اس موقع پر موجود مختلف اداروں کے نمایندوں نے صفائی مہم میں بھر پور حصہ لینے اور افرادی قوت سمیت آوزار و سامان مہیاکرنے اور کچرے لے جانے کیلئے ڈمپر ( مزدہ ) فراہم کرنے کی یقین دھانی کی ۔ سول ڈیفنس اور ریڈ کریسنٹ کی طرف سے سٹاف کے علاوہ 100رضا کار سی اینڈ بلیو کی طرف سے 10 قُلی اس صفائی مہم میں حصہ لیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کہ 19اکتوبر 9بجے صفائی کا آغاز چترال شاہی بازار سے کیا جائے گا ۔ اور رضا کاروں کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے پورے بازار ایرئے میں پھیلایا جائے گا ۔ جبکہ اسی روز جمع شدہ کچروں کو گاڑیوں کے ذریعے ٹھکانے لگایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ۔ کہ صفائی کے حوالے سے آگہی پھیلانے کیلئے 21اکتوبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال ، 23اکتوبر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دنین 24اکتوبر سنٹینیل ہائی سکول چترال میں تقریب منعقد کئے جائیں گے ۔ جسمیں اساتذہ اور طلباء شرکت کریں گے ۔ جبکہ 26اکتوبر کو ٹاؤن ہال چترال میں پروگرام ہوگا ۔ جس میں ناظمین اور کونسلرز حصہ لیں گے ۔ اسی طرح کے اگہی پروگرام ، دروش ، ایون اور بونی میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ اور ان تمام پروگراموں میں ڈپٹی کمشنر چترال خود شرکت کریں گے ۔

ac abdul akram

ac abdul akram2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
332