ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید کیلئے چترال میں تعزیتی اجلاس و اجتماعی دعا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اشرف نور کی حیات آباد کے قریب خود کش دھماکے میں شہادت پر چترال میں بھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ دھماکہ میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور ودیگر شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے چترال پولیس لائن کے مسجد میں جمعہ کے نماز کے بعد اجتماعی دعا کی گئی ۔ اور شہید ایڈیشنل آئی جی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔ یاد رہے کہ شہید اشرف نور چترال میں بحثیت ایس پی ( ڈی پی او) تعیناتی کے دوران چترال کے تقریبا گیارہ مقامات پر مساجد تعمیر کروائے تھے۔ اور وہ چترال میں ایس پی نوربخشی کے نام سے مشہور تھے۔
دروش میں اہالیان دروش کی جانب سے شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی لیے ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اور ایڈیشنل آئی جی کو ایک شریف النفس اور پیش اؤر پولیس آفیسر کی حیثیت سے خراج تحسیں پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ دوسرے شھید ہونے والے افراد کی بلند درجات کے لیے دعا کی گئ ۔۔
تعزیتی اجلاس سے قاری جمال عبدلناصر مولانا محمد شاہ قاضی قصور اللہ قریشی قاری فضل الحق حاجی سلطان صدر تجار یونین حاجی شاد محمد نے خطاب کیۓ ۔ تعزیتی اجلاس میں ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم خان اور ایس ایچ او دروش بلبل حسن سیکٹری تجار یونین قاری ضیاءالدین اور دوسرے عمائیدیں دروش نے شرکت کی ۔۔