Chitral Times

اپٹا تحصیل چترال کیلئے نئی دس رکنی کابینہ تشکیل دے دیا گیا ۔ امیر الدین صدر مقرر

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپٹا چترال کے پریس ریلیز کے مطابق تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے پرائمری اساتذہ کا اہم میٹنگ آج گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحصیل چترال کے مختلف علاقوں بمبوریت، ایون، گہیریت ، بروز ،چمرکن ، بکرآباد، جغور ، ٹاؤ ن چترال ، کجو، کاری اور برنس وغیرہ سے کافی تعداد میں پرائمری اساتذہ نے شرکت کی ۔ اپٹا تحصیل چترال کا پہلے سے موجود کابینہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہوچکا تھا ۔کچھ عہدیدار اگلے کیڈرز میں ترقی پا چکے تھے جس کی وجہ سے اس کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کی اشد ضرورت تھی ۔ اپٹا جو صوبائی سطح پر بھی پرائمری اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم مانا جاتاہے ۔ اس تنظیم کی بدولت پرائمری اساتذہ کافی فوائد بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ صوبائی سطح پر اس تنظیم کو کافی پذیرائی حاصل ہے۔ اس طرح ضلع چترال کے اندر بھی اساتذہ کا بڑا اور سب سے مظبوط تنظیم بھی اپٹا ہے ۔ چترال کے تمام تحصیلوں میں اپٹا کے عہدیدار فعال کردار ادا کر رہے ہیں ، صرف چترال تحصیل میں یہ کابینہ کمزور اور غیر فعال تھا جس کو آج دوبارہ از سر نو تشکیل دیا گیا، اور کوشش کرکے تمام عہدے قابل اور نئے اساتذہ کو سونپ دئے گئے ۔ آج کی اجلاس میں تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اپنے ضلعی عہدیداروں اور صوبائی عہدیداروں پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اور صوبائی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئندہ الیکشن تک ضلعی عہدیداروں کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔ آخر میں اپٹا تحصیل چترال کے نو منتخب کابینہ کے اراکین نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحصیل چترال کے اندر اپٹا کو مزید مظبوط اور فعال بنانے کا عزم کیا ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
4239

ایپٹاضلع چترال کیلئے عہدیداروں کا چناؤ، حیدر احمد صدر مقرر

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن (APTA)کا ایک اہم اجلاس 24دسمبر 2017 ؁ء کو جی پی ایس چترال میں منعقد ہوا۔ تحصیل چترال کے علاوہ دوسرے تحصیل کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دوبارہ موجودہ صدر اور جنرل سیکرٹری پر آئندہ الیکشن تک اعتماد کا اظہار کیا ۔ اور حیدر احمد کو اپٹا ضلع چترال کے لئے صدر اور سعید اللہ کامران کو جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا ۔ بعد میں ایک قرارداد کے ذریعے ڈی ای او (میل) چترال اور ڈی ای او ( فیمل) چترال کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ APTAضلع چترال کا نمائندہ تنظیم ہے ۔اور APTAکے پی کے اراکین نے باہمی مشاورت سے مذکورہ عہدیداروں کی حق میں تصدیقی نو ٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے۔

apta notification letr

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3848

فی الحال APTA ضلع چترال کا کوئی نمائندہ تنظیم نہیں ہے ڈسٹرکٹ کابینہ تحلیل ہو گیا ہے۔ ایپٹانمائندگان

Posted on

چترال ( پ ر ) آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔جس میں تحصیل چترال کے علاوہ دوسرے تحصیل کے عہدیدارن کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔ جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کے شر کاء نے 24 دسمبر 2017 کو APTA چترال کے عبوری کابینہ اور سپریم کونسل کے چئیر مین کی طرف سے جانب دارنہ فیصلے کو مسترد کر تے ہو ئے مطالبہ کیا کہ APTA کے پی کے، کے اراکین کے مشاورت سے ایک غیر جانب دار عبوری سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔اس کے زیر نگرانی الیکشن یا سلیکشن اپٹا کے آئین کے مطابق مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔ اجلاس کے شر کا ء نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ سپریم کونسل کے چئیر مین نے غیر قانی اور فیصلہ کرکے خودساختہ صدر اور سکرٹری منتخب کیا۔جو کہ یہ فعل غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ اس قرارداد کے ذریعے ڈی ای او (میل) چترال اور ڈی ای او (فیمل ) چترال کے نوٹس میں لایا جا تا ہے کہ فی الحال APTA ضلع چترال کا کوئی نمائندہ تنظیم نہیں ہے ڈسٹرکٹ کابینہ تحلیل ہو گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3734