Chitral Times

صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں جزاو سزا کے تعین کیلئے طریقہ تشکیل دیا گیا ہے۔۔محمد عاطف

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخواکے وزیر تعلیم محمدعاطف خان نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں ،اساتذہ کرام اوردوسرے عملے کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی کوجانچنے کے لئے ایک طریقہ کارتشکیل دیاگیاہے جو سائنسی بنیادوں پر ان کی کارکردگی کاتعین کرے گااوراسی جائزے کے بنیاد پراچھے نتائج دینے والوں کوپرکشش انعامات اورترقی کے مواقع دئیے جائیں گے جبکہ خراب نتائج کے حامل ،سست اورکمزور اداروں اوراہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ تعلیم سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٓاٹھویں ،نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج طلبہ اوراساتذہ کی حاضری ،نئے داخلوں کا اندراج اوردوسرے انتظامی معاملات کے معیار کو نئے تشکیل شدہ طریقہ کارمیں شامل کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے مد نظر رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ تعلیمی ادارے اوراساتذہ کرام ایک ایسا پرکشش تعلیمی ماحول بنائیں جس کی جانب بچے خود بخود کھنچتے چلے آئیں اوروہ تعلیم کے حصول کے لئے دلچسپی اور پورے لگن کے ساتھ ڈٹ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے اوراساتذہ کرام دل سے کام کرنا شروع کردیں تو وہ اس ملک اورقوم کی تقدیر کو بدلنے کے لئے کافی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر اساتذہ کرام دل سے اپنی نئی نسل کی تعلیم وتربیت کا کام انجام دینا شروع کردیں توپھر کسی کو سزا دینے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ بعد ازاں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن پشاورکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدعاطف خان نے کہا کہ چوری چکاری کے تمام راستے بند کردئیے جائیں اورطلبہ کواتنی آسانیاں دینے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ صرف امتحان کے لئے حاضر ہوں اورانہیں بورڈ ز کے چکر لگانے کی تکالیف سے دوررکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ بورڈز کے مالی معاملات ہوںیاامتحان میں نقل کارحجان یااساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کی بات ہوان سب میں شفافیت پیداکی جائے۔انہوں نے امتحانات میں ڈیوٹیاں لگوانے والے اساتذہ کے بارے میں سختی سے تاکید کی کہ ایسے عناصر کی پشت پناہی ہرگز نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ زکے تمام معاملات کو آن لائن کردیاجائے تاکہ طلبہ امتحانات سے متعلق تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے بورڈز کے چکرلگانے اورقطاروں میں کھڑا رہنے سے بچ جائیں ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
2391

AKU- EB کے امتحانات میں آ غا خان ہایئر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے طلباء  کی ایک بار پھر بہترین کا ر کر دگی۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان یو نیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری امتحانات میں بہترین رزلٹ کے سلسلے میں ایس ایس سی پارٹ ۲ میں حنیف علی ولد علی مراد ساکنہ پرواک نے پورے پاکستان میں سائنس گروپ  میں 1100 نمبروں میں سے 1013 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پوزیشن حاصل کی۔اسی طالب علم نے کلاس دہم کے بیالوجی مضمون میں سب سے زیادہ 75میں سے74نمبر حاصل کی۔کلاس دہم کے ایک اور طالب علم معز علی ولد غلام مرتضیٰ سا کنہ مستوج نے فزکس میں پورے ریجن میں سب سے زیادہ نمبر75 میں سے 74 نمبر حاصل کی۔


کلاس نہم کے طالب علم ذوہیب علی ولد علی محمد ساکنہ ریشن اور محمد عرفان ولد صفدر عباس ساکنہ چوئنچ دونوں بالترتیب فزکس میں پورے ریجن میں 75 میں سے 75نمبر حاصل کرکے سبجیکٹ ٹاپر رہے۔

akhss chitral
اسی کلاس کے احتشام الحق ولد میر صاحب خان ساکنہ ریشن نے پاکستان اسٹڈی میں 50 میں سے 48 نمبر حاصل کرکے پورے ریجن میں نمایان پوژیشن حاصل کی ۔ ان طلباء نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی،والدین کی دعائیں ،اساتذہ کی رہنمائی اور خود کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ مستقبل قریب میں آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کی جانب سے نمایان پو زیشن لینے والے ان طلباء کے اعزاز میں کراچی میں ایک شاندار تقریب منعقد کرکے ان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1289