Chitral Times

اسسٹنٹ کمشنر کی میڈیکل سٹوروں اور بازار کا معائنہ ، دس دکانداروں کے خلاف آیف آئی آر در ج

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے پیر کے روز ڈپٹی ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کی معیت میں چترال بازار میں میڈیکل اسٹور وں کا اچانک معائنہ کی اور انہیں معیاری اور وارنٹی شدہ ادویات فروخت کرنے کی تاکید کی اور کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی رورعایت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے گران فروشی، نرخنامہ اویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا۔ انہوں نے قصاب خانوں میں صفائی اور معیاری گوشت کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور قصابوں کوحکم دیاکہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کے لئے سفید اپرن پہن لیا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ عبدالاکرم خان نے چترال بازار میں کالے رنگ کی شاپرزپر پابندی عائد کردی جبکہ سفید رنگ کے شاپنگ بیگ مرحلہ وار ختم کرنے اور ان کی جگہ کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے کی بھی ہدایت دے دی۔

ac akram chitral and ddho bazar checking ac akram chitral and ddho bazar checking1 ac akram chitral and ddho bazar checking12 ac akram chitral and ddho bazar checking124

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
2718

ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ، ناقص صفائی کے پاداش میں ایک مارکیٹ سیل، 22دکانداروں کو موقع پر جرمانہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے پیر کے روز سبزی منڈی میں چھاونی روڈ پر واقع دکانوں، ریسٹورانوں اور ورکشاپوں میں صفائی کا معائنہ کیا اور خراب صفائی کے پاداش میں 22دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کردیا جبکہ موٹر ورکشاپوں کے ایک مارکیٹ کو ناقص صفائی کی بنا پر سیل کرتے ہوئے ورکشاپ مالکان کو وارننگ دی کہ جب تک صفائی کاکام معیار کے مطابق اور تسلی بخش نہیں ہوتی،مارکیٹ سیل رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کا خیال نہ رکھنے اوردکانوں کے اندر اور قرب وجوار میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر پھیلانے والوں سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں غلاظتو ں کا ڈھیر جمع کرنا کئی مہلک بیماریوں کے وبا کوکھلے عام دعوت دینا ہے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے معائنہ اور گشت کامربوط سلسلہ قائم کیا جارہا ہے۔

ac chitral karwaye3 ac chitral karwaye ac chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
990