12 ربیع الاول کے حوالے سے پرل سکول اینڈ کالج میں تقریب کا اہتمام
بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پرل سکول اینڈ کالج بونی میں ایک بابرکت تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سکول کے طالبات نے حضورؐ کے شان میں نعت شریف ، تقاریر اور قوالی پیش کیں۔ کالج ھذا کے پرنسپل سردار حکیم خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ حضورؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی ذندگی میں رول ماڈل کے طور پر شامل کریں۔