یوم پاکستان کے حوالے سے گرم چشمہ میں تقریب اور صفائی مہم
گرم چشمہ (فخرالدین یدغا) یوم پاکستان کے مناسبت سے ملک کے دوسرے حصوںکی طرح گرم چشمہ میں بھی آغاخان لوکل کونسل ، چترال سکاوٹس، ڈرائیوراورتجار یونین گرم چشمہ کے باہمی تعاون سے تقریب کا انعقادکیا گیاجس میں علاقے کے عمائیدیں، Volunteers بوائیز سکاوٹس،شاہین سکاوٹس، تجار اور ڈرائیور کے عہدادران و ممبران،لوکل انتظامیہ گرم چشمہ کے نوجوانان اور مختلف مکاتب فکرکے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام میں یوم پاکستان کے حوالے سے سر زمین پاکستان کے حصول کےلئے کی گئی عظیم شخصیات کی خدمات اور قربانیوں کا ذکرکیا گیا. اورمملکت پاکستان کے تحفظ کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی جانی ومالی قربانی کیلئے سب ملکر عہد کیا. اور ساتھ شہیدوں اورغازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا.
تقریب کے اختتام پر الناصرسکول سے لیکر درشپ پل تک دریا ،،رورڈ ، گرم چشمہ، پولو گراونڈ اور بازا ر ایریا کے آس پاس کوڑا کرکٹ کو جمع کرکے بازار سے دور لیکر تلف کیا گیا۔ اور ساتھ ہی صفائی سے متعلق اگہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا .