Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم پاکستان کے حوالے سے گرم چشمہ میں تقریب اور صفائی مہم

شیئر کریں:

گرم چشمہ (فخرالدین یدغا) یوم پاکستان کے مناسبت سے ملک کے دوسرے حصوں‌کی طرح گرم چشمہ میں بھی آغاخان لوکل کونسل ، چترال سکاوٹس، ڈرائیوراورتجار یونین گرم چشمہ کے باہمی تعاون سے تقریب کا انعقادکیا گیاجس میں علاقے کے عمائیدیں، Volunteers بوائیز سکاوٹس،شاہین سکاوٹس، تجار اور ڈرائیور کے عہدادران و ممبران،لوکل انتظامیہ گرم چشمہ کے نوجوانان اور مختلف مکاتب فکرکے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام میں یوم پاکستان کے حوالے سے سر زمین پاکستان کے حصول کےلئے کی گئی عظیم شخصیات کی خدمات اور قربانیوں کا ذکرکیا گیا. اورمملکت پاکستان کے تحفظ کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی جانی ومالی قربانی کیلئے سب ملکر عہد کیا. اور ساتھ شہیدوں اورغازیوں‌ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا.
تقریب کے اختتام پر الناصرسکول سے لیکر درشپ پل تک دریا ،،رورڈ ، گرم چشمہ، پولو گراونڈ اور بازا ر ایریا کے آس پاس کوڑا کرکٹ کو جمع کرکے بازار سے دور لیکر تلف کیا گیا۔ اور ساتھ ہی صفائی سے متعلق اگہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا .
garam chashma yome pakistan program 6

garam chashma yome pakistan program 5

garam chashma yome pakistan program 4

garam chashma yome pakistan program 3

garam chashma yome pakistan program 2
garam chashma cleanliness drive

garam chashma cleanliness drive2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20235