Chitral Times

ماحولیات کی خوبصورتی کا دفاع درحقیقت مادروطن کا دفاع ہے۔ فلاحی تنظیم چپس

اپرچترال ( مبشرعلی مبشر)  یوم دفاع  کے دن فلاحی تنطیم چپس کی قیادت میں درجنوں والنٹئرز نے قاقلشٹ میں پودوں کی آبیاری کی،  جو کہ روان مہینے پودوں کی دیکھ بال  کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔


 پیر کے دن بیس سے ذائد والنٹئرز‘ جس میں ٹریفک پولیس اپر چترال کے اہلکار بھی شامل تھے‘ پانی  سے بھرے بوتل لے کر قاقلشٹ گئے اور حکومت کی طرح سے لگائے پودوں کو پانی ڈالے۔ 


ماحولیات پر کام کرنے والی تنظیم چپس ’سیو  دے پلانٹ‘  کے لوگو کے اُپر امسال کی یوم پاکستان  کے دن سے اپر چترال میں کام کررہی ہے۔  


 چپس ہر قومی دن کو ماحولیات یا ٹورازم کے نام کرکے  اپنے طریقے سے  پُر جوش انداز میں مناتی ہے۔ اس سال دفاعِ پاکستان کے دن کو ماحولیا ت کے نام کردی ہے۔


چیئرمین چپس رحمت علی جعفر دوست نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن پر قربان ہونے والے شہیدوں،وطن کی سلامتی کے لیے اپنی ذندگی  پر کھیلنے والے غازیوں اور وطن کی حفاظت پر مامور  ا ن جوانوں سے ہم اپنی محبت کا  اس وقت تک صحیح اظہار نہیں کرسکتے جب تک  وطن کی فلاح کے لیے ہم بھی کچھ پریکٹیکل کام نہ کریں۔


انھوں نے کہا کہ ماحولیات کی خوبصورتی کا دفاع درحقیقت اس مادروطن کا دفاع ہے جعفر دوست نے ٹریفک پولیس اپر چترال اور ایس ڈی پی او محی الدین کا شکریہ ادا کیا، جن کی موجودگی کی وجہ سے  والنٹئرز نوجوانوں میں  ٹریفک قوانیں کی اگاہی بھی ہوئی۔


 اس تنظیم نے روان سال یوم پاکستان کے دن اس بات کا عہد کیا تھا کہ  وہ قاقلشٹ جیسے علاقے‘جہاں پانی ناپید ہے وہاں پودوں کو پروان چڑھانے کے لیے مہینے میں کم از کم تین بار آکر آبیاری کریں گے۔  ساتھ دوسرے فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس  خیر کے کام  میں  وہ بھی شریک ہوجائے۔

chitraltimes cheps upper chitral defence day celebration 1
chitraltimes cheps upper chitral defence day celebration
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52180

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں دروش میں واک اورکیمپ، شہدائے وطن کوخراج عقیدت پیش کیا گیا

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں دروش میں واک اورکیمپ، شہدائے وطن کوخراج عقیدت پیش کیا گیا

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں الفلاح سوسائٹی اوسیک دروش کے زیر اھتمام دروش میں شہداۓ وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلۓ ایک واک اور کیمپ کا اھتمام کیا گیا تھا جس کی صدرات عمران الملک جنرل سیکٹری دروش ایکشن فورم نے کی جبکہ مھمان خصوصی دروش ایکشن فورم کے صدر رضیت باللہ تھے جبکہ میزبانی کے فرائض نوشاد علی صدر الفلاح سوسائٹی اورقاری ابراھیم نے کی۔ واک اور کیمپ میں سابق ناظمین قسوراللہ قریشی ،روئیداد ساجد ،عبداسلام ،شیر نزیر کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے فاروق علیشاہ،جے یو ائ کے جنرل سیکٹری قاری فضل حق، سماجی کارکن صلاح الدین طوفان اے این پی تحصیل دروش کے ترجمان احسان اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شیر بہادر مولانا خان شیرین ھدیتہ الھادی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


مہمان خصوصی نے اپنے خطاب ألفلاح سوسایٹی کاشکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جان دینا ایمان کا حصہ ہے ۔ پاکستان کا دشمن قیام پاکستان سے آج کے دن تک ہر قسم کی سازیشیں کررہے ہیں جبکہ پاکستان کے سکیورٹی کے ادارے ان کو ناکام بنارھے ہیں جس کیلۓ ہم انکے شکر گزار ھیں۔ حریت رھنما سید علی گیلانی مرحوم کو ہم دل کی گہرائیوں سے عقیدت پیش کرتے ہیں اس موقع پرشرکاء کی طرف سے شہدا وطن اور غازیوں کو شاندا الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ھم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے فلک شگاف نعروں سےعلاقہ گونج اُٹھا۔

chitraltimes defence day celebrated drosh lower chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52147