Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماحولیات کی خوبصورتی کا دفاع درحقیقت مادروطن کا دفاع ہے۔ فلاحی تنظیم چپس

شیئر کریں:

اپرچترال ( مبشرعلی مبشر)  یوم دفاع  کے دن فلاحی تنطیم چپس کی قیادت میں درجنوں والنٹئرز نے قاقلشٹ میں پودوں کی آبیاری کی،  جو کہ روان مہینے پودوں کی دیکھ بال  کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔


 پیر کے دن بیس سے ذائد والنٹئرز‘ جس میں ٹریفک پولیس اپر چترال کے اہلکار بھی شامل تھے‘ پانی  سے بھرے بوتل لے کر قاقلشٹ گئے اور حکومت کی طرح سے لگائے پودوں کو پانی ڈالے۔ 


ماحولیات پر کام کرنے والی تنظیم چپس ’سیو  دے پلانٹ‘  کے لوگو کے اُپر امسال کی یوم پاکستان  کے دن سے اپر چترال میں کام کررہی ہے۔  


 چپس ہر قومی دن کو ماحولیات یا ٹورازم کے نام کرکے  اپنے طریقے سے  پُر جوش انداز میں مناتی ہے۔ اس سال دفاعِ پاکستان کے دن کو ماحولیا ت کے نام کردی ہے۔


چیئرمین چپس رحمت علی جعفر دوست نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن پر قربان ہونے والے شہیدوں،وطن کی سلامتی کے لیے اپنی ذندگی  پر کھیلنے والے غازیوں اور وطن کی حفاظت پر مامور  ا ن جوانوں سے ہم اپنی محبت کا  اس وقت تک صحیح اظہار نہیں کرسکتے جب تک  وطن کی فلاح کے لیے ہم بھی کچھ پریکٹیکل کام نہ کریں۔


انھوں نے کہا کہ ماحولیات کی خوبصورتی کا دفاع درحقیقت اس مادروطن کا دفاع ہے جعفر دوست نے ٹریفک پولیس اپر چترال اور ایس ڈی پی او محی الدین کا شکریہ ادا کیا، جن کی موجودگی کی وجہ سے  والنٹئرز نوجوانوں میں  ٹریفک قوانیں کی اگاہی بھی ہوئی۔


 اس تنظیم نے روان سال یوم پاکستان کے دن اس بات کا عہد کیا تھا کہ  وہ قاقلشٹ جیسے علاقے‘جہاں پانی ناپید ہے وہاں پودوں کو پروان چڑھانے کے لیے مہینے میں کم از کم تین بار آکر آبیاری کریں گے۔  ساتھ دوسرے فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس  خیر کے کام  میں  وہ بھی شریک ہوجائے۔

chitraltimes cheps upper chitral defence day celebration 1
chitraltimes cheps upper chitral defence day celebration

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52180