Chitral Times

چترال، دروش، بروز اور ایون کے گیس پلانٹس بحال، پشاور ہائیکورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Posted on

چترال، دروش، بروز اور ایون کے گیس پلانٹس بحال، پشاور ہائیکورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پشاور (نمائندہ  چترال ٹایمز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے سنیئر پٹیشنر رضیت باللہ بزریعہ شیر حیدر ایڈوکیٹ کیس نمبرP/2021_5304 بسلسلہ چترال دروش بروز ایون گیس پلانٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اس میگا پروجیکٹ پر کام کا اغاز کر دیا جاۓ اس سلسلے میں صوبائ سیکٹری انرجی اینڈ پاور اور ایڈوکیٹ جنرل کو زمہ داری سونپ دی کہ وہ فوری طور مرکزی سیکٹری پاور اینڈ انرجی کیساتھ مل کر اس عمل کو یقینی بنائیں۔ جبکہ اس سے پہلے فریقین میں سے سیکریٹری جنگلات عابد مجید نے معزز عدالت کو بتایا کہ مقامی ابادی کو تونائ کے مسائل کا سامنا ہے جس کیلۓ وہ قیمتی جنگلات کی کٹای کرتے ہیں جبکہ اس وقت کی مرکزی حکومت نے جنگلات کے بے دریغ کٹائ کو روکنے کیلۓ مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی ائیر مکس پروجیکٹ کو چترال دروش ایون بروز کی باقائدہ منظوری ECC نے دی تھی جس کے بعد ان مقامات میں زمین خریدی گئیں اور مشینری درامد کی گئیں لیکن پھر اچانک 26/03/2020 کو ECC نے ایک اور فیصلہ کرکے اس پراجیکٹ کو ختم کر دیا حالانکہ اس قسم کا پراجیکٹ علاقہ أواران اور گلگت میں بھی شروع کی گئ تھیں جنہیں ختم نہی کیا گیا ،

 

حیرت انگیز طور پر چترال،دروش، ایون اور بروز کو ختم کیا گیا اوریہ عمل تمام ضابطہ اخلاق کو پورا کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا جبکہ عوامی مفاد میں شروع ہونے والی اس پروجیکٹ پر بھاری رقم بھی خرچ کی گئ تھیں ۔ اس سلسلے میں وفاقی سیکریٹری انرجی اینڈ پاور کیپٹن ریٹائرڈ محمود احمد نے معزز عدالت کو بتایا کہ سال 2016 میں ECC کے منظوری کے بعد زمین خریدی گئی اور مشینری درامد کی گئی تاہم موصوف نے رضامندی ظاہر کرتے ہوۓ اس کی خصوصیات بتادیں جس سے تقریبا 12000صارفین مستفید ہوسکیں گے جس پر معزز عدالت نے کیس نمٹاتے ھوۓ کیس نمبر P/2021_5304 بزریعہ شیر حیدر ایڈوکیٹ بنعوان رضیت باللہ بمقابلہ فیڈریشن اف پاکستان بزریعہ سیکریٹری وزارت توانائ پڑولیم ڈویژن کیس فریقین کے بیانات کی روشنی میں بروقت ازالہ کرکے نمٹا دیا۔ یاد رہے اس سلسلے میں تقریبا 13پیشیاں ہوئیں۔

یادرہے کہ مذکورہ گیس پلانٹ چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے پی ایم ایل این حکومت میں منظور ہویے تھے ، جس کے بعد پلانٹس ایمپورٹ کرکے پاکستان پہنچایے گیے اور چترال کے تین مختلف مقامات چترال ٹاوں سنگور، بروز اور دروش میں زمین بھی خریدے گیے تھے، تاہم پی ٹی آیی کی سابق حکومت میں ان پراجیکٹس کو چترال سے ختم کرکے کسی دوسرے ضلعے کو منتقل کیا جارہا تھا۔ جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ جس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
73573

گیس پلانٹس منسوخی؛ پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھیجوا دیا

گیس پلانٹس منسوخی؛ پشاور ھائ کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھیجوا دیا

پشاور(نمایندہ چترال ٹائمز) دروش ایکش فورم کے صدر رضیت باللہ کی درخواست بزریعہ شیر حیدر ایڈوکیٹ چترال کے گیس پلانٹس منسوخی دروش ایون بروز اور چترال پشاور ھائ کورٹ نے درخواست منظور کرتے ھوے فرقین کو نوٹسسز جاری کر دۓ ۔ یاد رھے کہ مرکزی حکومت نے دروش ایون بروز اور چترال کے منظور شدہ گیس پلانٹ کی منسوخی کیلۓ ایس این جی پی ایل کو لیٹر لکھا تھا جس کو معروف سماجی شخصیت رضیت باللہ نے بزریعہ شیر حیدر ایڈو کیٹ عدالت میں چلنج کیا تھا۔۔

chitraltimes phc chitral gas plant petition razitubillah
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58473