The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دنوں میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دنوں میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج کچھ پر موجود ہے جس کے باعث مرطوب ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔ آج رات سے خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں بالائی پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ 04 سے 06 اکتوبر کے دوران خلیج بنگال اور شمالی بحیرۂ عرب سے مرطوب ہواؤں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 03 اکتوبر سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور 07 اکتوبر تک برقرار رہ سکتا ہے۔ جس کے زیر اثر:

پنجاب/اسلام آباد:
آج (رات) سے 03 اکتوبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی اور خوشاب میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ 04 سے 06 اکتوبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان میں اکثر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک سے بارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا:
02 سے 07 اکتوبر کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:
02 اور 03 اکتوبر کے روز کشمیر (وادیٔ نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ 04 سے 07 اکتوبر کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

سندھ:
آج (رات) سے 03 اکتوبر کے دوران تھرپارکر (مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی)، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، مٹیاری، ٹنڈو الیار، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، جامشورو، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان:
04 اکتوبر (رات) سے 06 اکتوبر کے دوران ژوب، شیرانی، لورالائی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، سبی اور نصیرآباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔؎

موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کا خدشہ ہے۔
04 اکتوبر (رات) سے 06 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

04 اکتوبر (رات) سے 06 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی اور کشمیر کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
اس دوران دن اور رات کے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
114353

کل سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے اندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔ محکمہ موسمیات 

کل سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے اندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ موسمیات نے 13 سے 16 جون کے دوران بالائی /وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ/گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے با لائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اورمغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 13 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے ۔جس کے باعث

13سے 16 جون کے دوران : کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے ،
13سے 16 جون کے دوران: اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،سرگودھا ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ ،باجوڑ،مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم،کوہاٹ،بنوں، کرک، ڈی آئی خان، وزیرستان، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے،

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
اسلام آباد سمیت بالائی/وسطی حصوں میں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،
اس دوران موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،
کاشت کار حضرات کو اپنی فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب د ینے اور عوام الناس، مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،

دریں اثنا تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،

کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
110922