The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 27 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کے پی حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز چیئرمینوں کے اعزازیے کیلئے رقم جاری

Posted on

کے پی حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز چیئرمینوں کے اعزازیے کیلئے رقم جاری

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) کے چیئرمینوں کے اعزازیے کے لئے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے اعزازیہ کی مد میں فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، رقم صوبے کے 106 ٹی ایم ایز چیئرمینوں کو اعزازیے کی مد میں ادا کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل کے ہر عہدیدار کو ماہانہ 80 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا، جبکہ تین ماہ کے عرصے کیلئے ہر چیئرمین کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ملیں گے۔محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز باقاعدہ منظوری کے بعد متعلقہ ٹی ایم ایز کو منتقل کئے جائینگے تاکہ چیئرمینوں کو بروقت ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔

…..

.

سہیل آفریدی کی ویڈیو 9 مئی کی نہیں، وہ اْس دن پشاور میں تھے: صوبائی وزیر

پشاور (سی ایم لنکس)صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اختیار ولی خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شیئر کی گئیں مبینہ ویڈیوز پر ردعمل دے دیا۔اختیار ولی خان نے گزشتہ روز ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی واقعات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ملوث تھے۔آج کے پی حکومت کے ترجمان شفیق جان اور صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ روز اختیار ولی خان کی جانب سے سہیل آفریدی کے خلاف الزامات عائد کیے گئے،

انہوں نے وزیر اعلیٰ کی ویڈیو توڑ مروڑ کر پیش کی۔مینا خان آفریدی نے کہا کہ شروع دن سے سہیل آفریدی کے خلاف الزامات لگائے جا رہے ہیں، ان کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کیلیے یہ لوگ عدالت بھی گئے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز 9 مئی کی نہیں ہے، اس دن وہ پشاور میں تھے اور لاہور نہیں گئے تھے، مذکورہ ویڈیوز زمان پارک کی ہیں جب پی ٹی آئی پر حملہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک ویڈیو سامنے آئی مزید بھی لائیں گے، سہیل آفریدی اپنے ساتھ گھومنے والے بیرسٹر صاحبان سے پوچھ لیں اس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثاتی وزیر اعلیٰ صاحب اگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا دہشتگردی نہیں تو پھر دہشتگردی کیا ہے؟ آپ کے لیڈر کو 9 مئی پر ریاست اور افواج پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگنا ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
115435

کے پی حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کردیے

Posted on

کے پی حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کردیے

پشاور(سی ایم لنکس)خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ پر دستخط ہوگئے، معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیاگیا۔ معاہدے کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے صوبائی حکومت 95 ارب کا سرپلس بجٹ دے گی۔صوبہ نے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط تو کردیئے تاہم صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ خسارے کا شکار ہونے کی صورت میں صوبہ سرپلس بجٹ کیسے برقراررکھ پائے گا، یہ حیران کن ہے۔پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی محمودخان حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کے لیے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔

اسلام آباد؛ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز اور کیٹرنگ سروسز پر 15 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی حدود میں ہوٹلز،موٹلز،گیسٹ ہاؤسز،فارم ہاؤسز،شادی ہالز،لانز،کلبز اور کیٹرنگ سروسز پر 15 فی صد ٹیکس عائد کردیا۔اس کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ریسٹورنٹس،کافی شاپس،فوڈ، آئسکریم پارلر،کافی ہاؤسز،ڈیرہ فوڈ،ہٹ اور تیار شدہ فوڈ سپلائی کی سروسز فراہم کرنے والوں کو کریڈٹ کارڈ،موبائل والٹ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادئیگیوں پر 5 فی صد جب کہ کیش ادائیگی پر 15 فی صد ٹیکس عائد کردیا۔اس حوالے سے ایف بی آر نے فنانس بل 2023-24 کے ذریعے اسلام آباد کی حدود میں (ٹیکس آن سروسز) آرڈیننس 2001 میں ترامیم تجویز کردی ہیں۔ علاوہ ازیں سافٹ ویئر اور آئی ٹی بیسڈ سسٹم ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹس کی سروسز کی فراہمی پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردی ہے جب کہ الیکٹرک اور ٹرانسمیشن سروسز کی فراہمی پر 15 فیصد ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75522