The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی طرف سے چترال ٹاون ہال میں کھلی کچہری، مسایل کی بروقت حل کی یقین دہانی

chitraltimes commissioner malakand division shaukat ali yousufzai addressing chitral khule kacheri

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ سرخ فیتہ کے سخت مخالف ہیں اور سرکاری دفاتر میں عوام کے کام بلاتاخیر اور بغیر کسی مشکل اور رکاوٹ کے حل کرنے اور کروانے پر یقین رکھتے ہیں اور کاغذی ترقی اسکیم اور غیر معیاری کام بالکل برداشت نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے علاقہ اختیار میں منشیات فروشوں کا وجود برداشت کرتے ہیں۔

اتوار کے روز ٹاؤن ہال چترال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کی پسماندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس نے بطور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا چارج سنبھالے کے بعد سب سے پہلے چترال کا دورہ کرکے یہاں عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں جاننے کے لئے چلے آئے ہیں اور اپنے مقدور بھر کوشش کرکے ہر نوعیت کے مسائل سے عوام کو نجات دلائیں گے جبکہ چیف منسٹر محمود خان بھی چترال کے اضلاع کی ترقی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے مختلف شکایات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے چترال میں معدنیات کی لیز نگ پالیسی میں تبدیلی لاکر بلاک سسٹم ختم کرکے مقامی درخواست دہندگان کو دلانے،  ، دی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کے بارے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسائل کا حل نکالنے اور افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ارندو بارڈر کھولنے کے بارے میں بھی متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے بھی مختلف شکایات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے کے ذریعے لواری ٹنل اپروچ روڈ سمیت شندور پر کام جاری ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ کو عید الفطر کے موقع پر بارش کے فوراً بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کو مزید مربوط بنانے، بازار اور بائی پاس روڈ کے ایریا میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ منشیات کے بارے میں کہاکہ مقامی پولیس نے اگر تعاون کیا تو اس دھندے میں شامل تمام افراد کو ڈی آئی خان جیل بھیجنے میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں کریں گے تاکہ معاشرہ کو ان کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے مغذور افراد کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پرحل کرنے اور ہر سرکاری بلڈنگ میں معذور افراد کی آسانی کے لئے ریمپ کی تعمیر کے لئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت کردی۔ اس موقع پر اپر چترال ضلع کی تخلیق کی وجہ سے ملازمین کی بائی فرکیشن کے مسئلے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے، ارندو دمیڑ میں محکمہ جنگلات میں ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دلوانے اور چترال ٹاؤن میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے والوں میں سابق ایم پی اے سعید احمد خان، الحاج عید الحسین، بشیر احمد، وجیہ الدین، حاجی یوسف، حاجی جلیل، قاضی وقار ایڈوکیٹ، مولانا گلاب الدین، ثناء اللہ، شیر مراد، لیاقت علی، اظہر اقبال، خورشید احمد، منیر احمد چارویلو، فضل الرحمن، غلام حسین، اخلا ق حسین، قاری عبدالرحمن گوجر، محمد اسلام، شبیر احمد خان شامل تھے۔

کھلی کچہری میں تحصیل لوکل گورنمنٹ دروش کے منتخب چیرمین شہزادہ خالد پرویز، اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص چودھری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، ڈی ایف او فارسٹ آصف علی شاہ، ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو ریاض ولی شاہ،ڈی ایف سی شیر فیاض، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر 1122امجد خان، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر نصرت جبین،ای ڈی او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائرکٹر زراعت رفیق احمد  ودیگر بھی موجود تھے۔

chitraltimes commissioner malakand division shaukat ali yousufzai addressing chitral khule kacheri1

chitraltimes commissioner malakand division shaukat ali yousufzai addressing chitral khule kacheri2

chitraltimes commissioner malakand division shaukat ali yousufzai addressing chitral khule kacheri town hall

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61168

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے تورکھو شاگرام میں کھلی کچہری، مسائل کےحل کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے تورکھو شاگرام میں کھلی کچہری

شاگرام ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے تورکھو اور تریچ یو سی کے مسائل سے اگاہی حاصل کرکے انہیں حل کرنے کے اقدامات کے سلسلے آج تورکھو کے ہیڈکوارٹر شاگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں / نمائیندہ گان بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ موقع پر موجود تھے۔ یو۔سی شاگرام،کھوت اور تریچ سے معتبرات،سابق ناظمین اور کونسلرزکثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں تورکھو کے اجتماعی اور علاقائی مسلے زیرِ بحث ائے۔ علاقے کے نمائیند گی کرتے ہوئے سفیر اللہ،پرنسپل مظفر الدین،سابق ناظم عبد القیوم بیگ، سابق ایس۔پی محمد سید خان لال،سابق کمشنر سلطان وزیر، سابق ناظم شیر عزیز بیگ، سابق ناظم شیر محمد، مفتی عبد الغنی چمن،ؔریٹائرڈ صوبیدار جلال،حفیظ الرحمن،سابق وی۔ سی ناظم منہاج الدین،محمد حکیم، ریٹائرڈ صوبیدار محمد رفیع،محمد نواب ایڈوکیٹ،سوشل ورکر حسین زرین، سابق تحصیل کونسلر شیر بہادر،یوسف علی خان ودیگرنے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور علاقے کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تورکھو اور یو سی تریچ کے عوام کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے انہیں اگاہ کیے۔

ان میں بونی بوزند روڈ اور استارو پُل میں کام کی رفتار میں سست روی سرِ فہرست تھی۔ جو عرصہ دراز سے کام کی سست روی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔اور خصوصی طور پر استارو پُل تین یو سیز کو دوسرے علاقوں سے ملانے کا واحد ذریعہ ہے جس میں مزید تاخیر باعث تشویش ہوتی جا رہی ہے۔ مقررین نے ٹی۔ایم۔او آفس و دیگر سب ڈویژنل دفترات کی وریجون منتقلی کے بعد تین یو سیز کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کے بارے بھی ڈی۔سی اپر چترال کو اگاہ کیے ساتھ پبلیک ہیلتھ کے واٹر سپلائی کی صورتِ حال،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسلے، بجلی کے مسلے کے علاوہ دیگر علاقائی مسائل پر بھی مقررین نے روشنی ڈالی۔

قاق لشٹ مسلے پر تمام حصہ داروں کو شامل کرکے متفقہ لایحہ عمل مرتب کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔ اس بارے میں کہا گیاکہ کسی ایک فریق کو فوقیت دینے سے مسلہ الجھ سکتا ہے اور مسائل پیدا ہونے کا حدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال بعض مسلوں کے حل کے سلسلے موقع پر احکامات جاری کی۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہم اس لیے یہاں ائیے ہیں کہ آپ کے مسائل سے باخبر ہوکر ان کے حل کرنے میں کردار ادا کر سکے اور صوبائی حکومت کا بھی یہ مشن ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو۔ انھوں نے روڈ،پل، بجلی،پینے کے پانی کے مسلے حل کرانے کی یقین دہانی کی۔استارو پُل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں یہ میرے لیے سب سے اہم مسلہ ہے اور انشاء اللہ یہ مسلہ جلد حل ہو گا۔ساتھ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے متعلق اپنی بھر کوشش کرنے کا
بھی اعادہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ میرا گھر ہے اور اسے ہر حال میں خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں اور میں یو۔سی اور وی۔سی سطح تک جانے کا خواہشمند ہوں۔ تاکہ ان لوگوں کے مسائل حل کر سکوں جو مجھ تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپ کے پریشانی بجا ہے جس کا مجھے احساس اور اندازہ ہے، پھیر بھی بذات خود یہاں انے کا مطلب اپ کو تسلی دینا ہے کہ انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے اس میں آپ اکیلے نہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے مسائل سے مجھے با خبر رکھ سکتے ہیں۔ میں ہمہ وقت اپ کے خدمت کے لیے حاضر ہوں۔علاقے کے معتبرات ڈی۔ سی اپر چترال کی علاقے کے مسائل کے حل میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے نیک شگون قرار دی۔

یادرہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر جب تورکھو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تو یقیناً لوگوں میں خوشی اور امید کے ردِ عمل دیکھنے کو ملی۔ ڈپٹی کمشنر جب تورکھو پہنچا توسالک پبلک سکول اینڈ کالج کے بچوں نے گلدستہ پیش کی۔نظامت کے فرائض نوجوان سیاسی قیادت سفیر اللہ نے انجام دی۔

chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri yousuf22
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri dc upper
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri dcupper
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri yousuf2
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri dc
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri yousuf
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51981