Chitral Times

محمد علی نے دوسری مرتبہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا چارچ سنبھال لیا، بونی پہنچنے پر پرتباک استقبال ، چارچ سنبھالتے ہی سیلاب سے متاثرہ آوی گاوں کا دورہ

Posted on

محمد علی نے دوسری مرتبہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا چارچ سنبھال لیا، بونی پہنچنے پر پرتباک استقبال ، چارچ سنبھالتے ہی سیلاب سے متاثرہ آوی گاوں کا دورہ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) محمد علی خان   نے آج اپر چترال میں دوسری بار بحثیت ڈپٹی کمشنر چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔ اس سے قبل وہ مختصر مدت تک اپر چترال میں ڈی سی رہ چکے ہیں اس مختصر سی مدت میں اپنی مثبت کردار اور عوام دوست رویے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں بہت مقبول رہے ہیں اور اپر چترال سے ان کے تبادلے پر علاقے کے لوگ  ناخوش تھے۔اس بنا پر جب وہ دوسری بار بحثیت ڈپٹی کمشنر اپر چترال  بونی میں داخل ہوئے تو عوام پُر تپاک انداز میں استقبالیہ گیٹ لگا کےاور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا جس میں علاقے کے سیاسی اور سماجی حلقوں کے افراد شریک تھے۔علاقے کے عوام نے امید ظاہر کی کہ علاقے کی پسماندگی اور عوامی احساس محرومی دور کرنے میں محمد علی خان پہلے سے بڑھ کر دلچسپی سے کردار ادا کرینگے ۔محمد علی علاقے کی رسم ورواج اور اقدار کو مقدم جانتے ہیں۔ اس وجہ سے مختصر وقت میں علاقے کے لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے مقام پیدا کرچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچتے ہی اسٹاف  کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ان کا کہنا تھا کہ اپر چترال ایک نوزائیدہ ضلع ہے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا چارچ سنبھالنے کے بعد انھوں نے سیلاب سے متاثرہ آوی گاوں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے بھی ملے اور ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف اپر چترال افگن رضا کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ۔ اس موقع پر نائب صدر ویمن ونگ ملاکنڈ ڈویژن ثریا بی بی ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فدا الکریم، اسسٹنٹ کمشنر تورکھو موڑکھو ربنواز ، علاقے کے عمائدین و دیگر افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ اس علاقے کو پھر سے اپنی اصلی حالت میں لانے کیلئے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔

chitraltimes dc upper muhammad ali resume charge 1

chitraltimes dc upper muhammad ali resume charge 3 chitraltimes dc upper muhammad ali resume charge 7 chitraltimes dc upper muhammad ali resume charge 8 chitraltimes dc upper muhammad ali resume charge 9 chitraltimes dc upper muhammad ali resume charge 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69938

ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی  کی طرف سے تورکھو میں کھلی کچہری کا انعقاد 

Posted on

ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی  کی طرف سے تورکھو میں کھلی کچہری کا انعقاد

اپر چترال (زاکر محمد زخمی ) تورکھو کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے انھیں حل کرنے کے سلسلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی طرف سے تورکھو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین ،تریچ تورکھو یو سی کے ویلج چیرمین صاحباں ،لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ گاں اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلابی صورت حال کے بعد پیدا شدہ صورت حال سے آگاہی اور مسائل کے حل کے لیے لایحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ قاری محبوب نواز کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ممتاز شاعر،ادیب،کالم نویس استاد جاوید حیات نظامت کے فرائض انجام دی ۔وی سی شاگرام کے چیرمین احمد سید بیگ نےسپاسنامہ پیش کی۔

 

چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین نے ڈپٹی کمشنر سمیت تما مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی اپر چترال خصوصاً میرے علاقے کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ، حالیہ ایمرجنسی کے دوران میں دن رات مسائل کے سلسلے ان سے رابطے میں رہے اور ہر وقت ڈپٹی کمشنر کو علاقے سے ہمدرد پایا ان کی بہترین ہمدردی کی بنا علاقے کے فوری حل طلب مسایل حل ہوئے ۔میر جمشید نے خصوصی طور روڈوں کا ذکر کیا کہ اس وقت میرے حلقے میں تمام مین روڈز اور کئی لینک روڈ عارضی طور ایمرجنسی کی بنیاد پر کھولے گئے ہیں اس میں ڈی سی کی خصوصی دلچسپی اور ہمدردی شامل رہی ہے اس لیے میں اپنے اور اپنے علاقے کے عوام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپر کا شکرگزار ہوں ۔

 

بعد میں علاقے کے وی سیز چیرمین صاحبان اور معززین نےاپنے اپنے علاقے کے مسائل ڈپٹی کمشنر کو پیش کی ان میں خصوصی طور پر بونی بوزوند روڈ پر کام کی سست رفتاری،غلے کے گوداموں میں گندم کی عدم دستیابی،بارش کے بعد فصلین خراب ہونے کے بعد انسانی خوراک اور حیوانات کے خوراک کے مسائل سر فہرست تھے۔جو اکثر سرحدی علاقے کھوت،مڑپ ،ریچ اور تریچ بالا میں سب سے زیادہ مسائل بارشوں کے بعد تیار فصلیں خراب ہونےکے باعث پیدا ہوئے ہیں۔کھلی کچہری میں موجود محکمے کےسربراہاں جوابات دیتے ہوئے اپنے اپنے محکموں کی طرف سے کیے ہوئےاقدامات سے آگاہی دی ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل سے وہ مکمل باخبر ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں بہت جلد یہ مسلے حل ہوتے ہوئے نظرائینگے

 

خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلر نے یقین دلایا کہ ائیندہ چنددنوں میں تمام علاقوں کے لیے گندم کی سپلائی باقاعدگی سے شروع ہوگی حالات کے پیش نظر کوٹہ سے زیادہ گندم کی ڈیمانڈ ہوئی ہے۔جو انشاء اللہ ضرورت کو پورا کریگی ۔

 

ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی اپنے خطاب میں کہا کہ اگر چہ آپ کے طرف آنے میں دیر ہوئی لیکن پیدا شدہ مسائل سے بے خبر نہیں تھےچیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین دن رات رابطے میں رہتے تھے اور باہمی مشاورت سےترجیحات کے مطابق مسائل حل کرکے اگے بڑھ رہے ہیں ۔اس میں سب سے بنیادی مسلہ روڈوں کی بندش کاتھا جب روڈ بند ہوتے ہیں تو بہت سارے اور مسائل ان سے جڑے ہوتے ہیں تو ہم پہلی ترجیح کے طورپر تمام بند روڈوں کو ایمرجنسی کی بنیاد پر کھولنے پر کام کیا۔اور اس وقت علاقے میں تمام مین روڈ بحال ہوئے ہیں ساتھ دوسرا بڑا مسلہ ایریگشن چینل کے تھے اپر چترال میں 120ایریگشن چینل متاثر ہوئے تھے ان میں 15 چینل تورکھو میں متاثر تھے جو اکثر بحال ہو چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے اور جلد بحال ہونگے ۔انھوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد نہ صرف انسانی زندگی متاثر ہوئی بلکہ لائیو اسٹاک بھی متاثر ہونے کا حدشہ ہے کیونکہ فصل خراب ہونے کی بنا پر حیوانات کے خوراک کی بھی قلت ہوگی ۔میں ان تمام مسلوں سے نمٹنے کے لیے لایحہ عمل ترتیب دی ہوں جس میں گورنمنٹ کے ساتھ غیر سرکاری ادارے جو مختلف شعبوں پر کام کرتے ہیں ان کی خدمات بھی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہوئی ہے۔انشاء الله بہتر نتائج آنے کی امید ہے ۔

اسسمنٹ کے سوال پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پالیسی مرکز میں یا صوبے میں بنتے ہم صرف نافذ کر سکتے ہیں اس میں ردو بدل کا اختیار مجھے نہیں ہے ہم نے مروجہ طریقہ کار کے تحت اسسمنٹ شروع کی تھی پھر پی ڈی ایم اے نیی پالیسی ترتیب دی تو ہمیں اس کی پیروی کرنی پڑتی ہے ۔اب ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے مقرر کردہ اوصول کے تحت اسسمنٹ جاری ہے اس میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی ۔بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر گرین فٹ بال اسٹڈیم شاگرام میں جاری ٹورنامنٹ کے ایک فٹ بال میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی کھلاڑیوں سے ملے اور کچھ دیر میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
chitraltimes DC upper chitral torkhow khulle kachri 5 chitraltimes DC upper chitral torkhow khulle kachri mir jamshid

chitraltimes DC upper chitral torkhow khulle kachri chitraltimes DC upper chitral torkhow khulle kachri 2 chitraltimes DC upper chitral torkhow khulle kachri 1

chitraltimes DC upper chitral torkhow khulle kachri 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66394

ڈپٹی کمشنر اپر چترال ایک فعال افیسرہیں انکی تبادلہ سے علاقے کو نقصان ہوگا۔  مشترکہ پریس کانفرنس 

Posted on

ڈپٹی کمشنر اپر چترال ایک فعال افیسرہیں انکی تبادلہ سے علاقے کو نقصان ہوگا۔  مشترکہ پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) اپر چترال کے منتخب نمائندگان، عمائیدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران اور بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی کی کارکردگی اور ایک لمحہ بھی وقت ضائع کئے بغیرریلیف کی کاروائی شروع کرنے اور ضلعے کے اندر یارخون بروغل اور تورکھو موڑکھو کی سڑکوں کو دن رات کام جاری رکھتے ہوئے بحال کرکے سپلائی لائن کو یقینی بنانے پر اور نقصانات کے سروے کاکام بھی انتہائی تیزی اورپھرتی سے سرانجام دینے پر ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

 

اتوار کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل کھوژ کے چیرمین، پی پی پی کے کونسلر شیر علی، پی ٹی آئی کے رہنما فتح الرحمن اور جہانزیب الرحمن، جے یو آئی کے سفیر اللہ اور دوسروں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال ایک فرض شناس، ایماندار اور فعال افیسر ہیں جس نے سیلاب اور بارشوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور متاثرین تک امدادی اشیاء اور چیک پہنچاکر ان کے مسائل اور دکھوں کو کم کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ اس سال اپنی تعیناتی کے فوراً بعد انہوں نے بلدیاتی انتخابات صاف شفاف طریقے سے کراکر کسی کو اعتراض کا موقع نہیں دیا اور ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس میں مدتوں سے خالی اسامیوں پر بھرتی کردی جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر آئے اور اپر چترال میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کراکر دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا۔

 

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کچھ عناصر سوشل میڈیا میں ڈی سی اپر چترال کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں جوکہ سراسر غلط، جھوٹ اور ان پر بہتان ہے جبکہ حقیقت میں وہ اپنے کام سے کام رکھنے والا افسر ہے جبکہ ضلعے کے عوام ان سے خوش ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انفراسٹرکچرز کی بحالی اور سیلاب برد مکانات، فصلوں اور دکانوں کے معاوضوں کی ادائیگی ا ور سڑکوں، واٹر سپلائی اسکیموں اور ایریگیشن چینلز کی بحالی کا کام اسی افسر کے ہاتھوں انجام کو پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر اس افسر کو اس نازک موقع پر چترال سے ٹرانسفر کیا گیا تو اس کے نتیجے میں اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ عوام مزید متاثرہوں گے۔

chitraltimes torkhow press confrence in favour of DC upper2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65985

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے ایک ہی خاندان کے افراد کو تعریفی اسناد سے نوازنا لاسپورویلی کے ساتھ ناانصافی اورزیادتی ہے۔ عمایدین علاقہ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے ایک ہی خاندان کے افراد کو تعریفی اسناد سے نوازنا لاسپورویلی کے ساتھ ناانصافی اورزیادتی ہے۔ عمایدین علاقہ

اپرچترال (نمایندہ چترال ٹایمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی جانب سے جشن شندور کے موقع پر ہرچین اور گشٹ نالے میں سیلاب کہ وجہ سے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بلاک ہونے پرچترال کے مختلف علاقوں اور چترال کے باہر سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ بہتریں حسن سلوک و تعاون اور انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے پر مرحوم بابائے لاسپور کے خاندان کے سرکردہ افراد کو تعریفی اسناد سے نوازا ہےجس میں امیر اللہ خان یفتالی، سردار احمد خان یفتالی اور سہروردی خان یفتالی شامل ہیں۔

دریں اثناء لاسپور کے ویلج کونسل چیرمین محمد وزیر خان، ویلج کونسل گشت رامان پردل امان، چیرمین ہرچین بروک ویلج کونسل شیر اعظم اور متعدد عمائدین نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جشن شندور سے واپس آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع میں ہر ایک نے مقدور بھر کردار ادا کیا لیکن اسناد دیتے وقت ضلعی انتظامیہ نے ان کو یکسر فراموش کردیا اور ایک ہی منظور نظر خاندان کو نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اپر چترال کی اس سیلیکٹڈ تعریفی اسناد نوازی اور وادی کی تین ویلج ناظمین سمیت سماجی کارکنوں اور معززین علاقہ کو نظر انداز کرنے کے نتائج آنے والے سالوں پر پڑے گا اور دل برداشتہ عوام تعاون سے گریز کریں گے۔جبکہ ڈی سی کی اس فعل سے علاقے میں انتہایی مایوسی اور اشتعال پھیل گیی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاسپور کے تقریباً ہر ایک گھرانے میں اس رات مہمان ٹھہرے ہوئے تھے اور اہالیان لاسپور نے مہمان نوازی کی نئی تاریخ رقم کردی جس کا ذکر ڈاؤن کنٹری سے آئے ہوئے سیاحوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کردئے ہیں۔ مگر ڈی سی کو صرف ایک ہی خاندان نظر آیا جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے مذید کہاکہ جب سیاح ان دونالوں میں پھنس گیے تو علاقے کے عوام نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا فون نمبر دیکر لوگوں کو اپنے ہاں ٹھرانے اور مدد کیلیے باقاعدہ اعلان کیا۔ مگر ضلعی انتظامیہ کو پھر بھی خبر نہ ہویی جوکہ افسوسناک ہے۔

جب ڈی سی اپر چترال منظور آفریدی سے اس بارے موقف جاننے کے لئے فون کیا تو انھوں نے چترال ٹایمز کو بتایا کہ جن کی مہمان نوازی کا انہوں نے خود مشاہدہ کیاان کو ہم نے تعریفی اسناد دیے ، ان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایوارڈ پوری 50ہزار کی ابادی کو نہیں دی جاسکتی اور یہ صرف چند سرکردہ اور نمایاں افراد کو ہی دئیے جاسکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64475

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کیلئے اپر چترال کے عوام کی طرف سے الوداعی پارٹی

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کیلئے اپر چترال کے عوام کی طرف سے الوداعی پارٹی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے دن بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں عوام بونی اپر چترال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں بونی اور دوسرے علاقے کے عوام،سیاسی نمائندہ گان،سابق ناظمین تجار یونین کے صدر اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔


پروگرام میں شرکاء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی خدمات کو انتہائی شاندار اور والہانہ انداز میں خراج تحسین پیش کر کے واضح کیا گیا کہ چھ مہینے کے انتہائی کم عرصے کی پوسٹنگ کے دوران بطور ڈی،سی جنتنا کام کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔آپ بحیثیت عظیم ایڈمینسٹریٹر جس قدر عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان ایک پل قائم کرنے کا کردار ادا کیا اس کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا اور علاقے میں یہ تاثر ملا کہ عوام کو یقینی طور پر ان کے د ہلیز پر سستا انصاف مل رہا ہے ۔تمام ادھورے پروجیکٹ جو سالوں سال سے خستہ حالت میں پڑے ہوئے تھے ڈسی کی کوششوں سے مکمل ہوئیں جن میں استارو پل،کوشٹ پل،سب ڈویڑن مستوج روڈ میں کام کا آغاز،مستوج میں عوام کی سہولیات کی خاطر اسسٹنٹ کمشنر کی تغیناتی،بونی کے اندر مین روڈ کی توسیع کے ساتھ بلیک ٹاپنگ کا عمل،رسکیو 1122کی فراہمی ،قاق لشٹ میں پراگلائڈنگ نیشنل سطح پر منقغد کروانا،ڈسٹرکٹ لیویل پرپولو کا میگا ایونٹ وغیرہ شامل ہیں۔


اس کے علاوہ اپر چترال کے دور راز علاقو ں کا دورہ کر کے عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لئے ٹھوس اور مربوط قسم کے بروقت اقدامات کرنا،اپنے آفس کو ہر خاص و عام کے لئے ہمشہ کھولا رکھا جس میں ہر رنگ ، و نسل ،امیرو غریب ،سیاسی ا ور غیر سیاسی افراد بلا تفریق رسائی حاصل کر کے اپنی درخواست ڈی سی تک پہنچائے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈی سی محمد علی کے دور میں اپر چترال کسی بھی کونے میں کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوا اگر ہوا بھی تو آپ نے معاملات اچھی طرح سے سنوارنے میں کردار ادا کیا ۔آپ بہت غریب پروا،دیانتدار اور خدا ترس انسان ہیں مقرریں میں شاہ وزیر لال،الواعظ سید سلطا ن نگاہ ،ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن،حسین زررین۔تورکہو،پرنس سلطان الملک،محمد پرویزلال نے خطاب کیا ۔ڈی۔سی۔اپر چترال نے اپنے خطاب میں علاقے اور نوازئیدہ ڈسٹرکٹ کے عوام کے لئے اپنے خدمات کو اپنا فرائض منصبی قرار دیا۔انھوں نے اپر چترال کے عوام کے ساتھ دلی محبت اور ہمدردی کے اظہار کو اپنا نصب العین قرار دیا۔ انھوں نے تمام شرکا کا شکریہ اد ا کیا۔

chitraltimes dc upper chitral farewell party3
chitraltimes dc upper chitral farewell party
chitraltimes dc upper chitral farewell party4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57327

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے تورکھو شاگرام میں کھلی کچہری، مسائل کےحل کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے تورکھو شاگرام میں کھلی کچہری

شاگرام ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے تورکھو اور تریچ یو سی کے مسائل سے اگاہی حاصل کرکے انہیں حل کرنے کے اقدامات کے سلسلے آج تورکھو کے ہیڈکوارٹر شاگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں / نمائیندہ گان بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ موقع پر موجود تھے۔ یو۔سی شاگرام،کھوت اور تریچ سے معتبرات،سابق ناظمین اور کونسلرزکثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں تورکھو کے اجتماعی اور علاقائی مسلے زیرِ بحث ائے۔ علاقے کے نمائیند گی کرتے ہوئے سفیر اللہ،پرنسپل مظفر الدین،سابق ناظم عبد القیوم بیگ، سابق ایس۔پی محمد سید خان لال،سابق کمشنر سلطان وزیر، سابق ناظم شیر عزیز بیگ، سابق ناظم شیر محمد، مفتی عبد الغنی چمن،ؔریٹائرڈ صوبیدار جلال،حفیظ الرحمن،سابق وی۔ سی ناظم منہاج الدین،محمد حکیم، ریٹائرڈ صوبیدار محمد رفیع،محمد نواب ایڈوکیٹ،سوشل ورکر حسین زرین، سابق تحصیل کونسلر شیر بہادر،یوسف علی خان ودیگرنے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور علاقے کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تورکھو اور یو سی تریچ کے عوام کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے انہیں اگاہ کیے۔

ان میں بونی بوزند روڈ اور استارو پُل میں کام کی رفتار میں سست روی سرِ فہرست تھی۔ جو عرصہ دراز سے کام کی سست روی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔اور خصوصی طور پر استارو پُل تین یو سیز کو دوسرے علاقوں سے ملانے کا واحد ذریعہ ہے جس میں مزید تاخیر باعث تشویش ہوتی جا رہی ہے۔ مقررین نے ٹی۔ایم۔او آفس و دیگر سب ڈویژنل دفترات کی وریجون منتقلی کے بعد تین یو سیز کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کے بارے بھی ڈی۔سی اپر چترال کو اگاہ کیے ساتھ پبلیک ہیلتھ کے واٹر سپلائی کی صورتِ حال،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسلے، بجلی کے مسلے کے علاوہ دیگر علاقائی مسائل پر بھی مقررین نے روشنی ڈالی۔

قاق لشٹ مسلے پر تمام حصہ داروں کو شامل کرکے متفقہ لایحہ عمل مرتب کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔ اس بارے میں کہا گیاکہ کسی ایک فریق کو فوقیت دینے سے مسلہ الجھ سکتا ہے اور مسائل پیدا ہونے کا حدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال بعض مسلوں کے حل کے سلسلے موقع پر احکامات جاری کی۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہم اس لیے یہاں ائیے ہیں کہ آپ کے مسائل سے باخبر ہوکر ان کے حل کرنے میں کردار ادا کر سکے اور صوبائی حکومت کا بھی یہ مشن ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو۔ انھوں نے روڈ،پل، بجلی،پینے کے پانی کے مسلے حل کرانے کی یقین دہانی کی۔استارو پُل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں یہ میرے لیے سب سے اہم مسلہ ہے اور انشاء اللہ یہ مسلہ جلد حل ہو گا۔ساتھ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے متعلق اپنی بھر کوشش کرنے کا
بھی اعادہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ میرا گھر ہے اور اسے ہر حال میں خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں اور میں یو۔سی اور وی۔سی سطح تک جانے کا خواہشمند ہوں۔ تاکہ ان لوگوں کے مسائل حل کر سکوں جو مجھ تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپ کے پریشانی بجا ہے جس کا مجھے احساس اور اندازہ ہے، پھیر بھی بذات خود یہاں انے کا مطلب اپ کو تسلی دینا ہے کہ انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے اس میں آپ اکیلے نہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے مسائل سے مجھے با خبر رکھ سکتے ہیں۔ میں ہمہ وقت اپ کے خدمت کے لیے حاضر ہوں۔علاقے کے معتبرات ڈی۔ سی اپر چترال کی علاقے کے مسائل کے حل میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے نیک شگون قرار دی۔

یادرہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر جب تورکھو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تو یقیناً لوگوں میں خوشی اور امید کے ردِ عمل دیکھنے کو ملی۔ ڈپٹی کمشنر جب تورکھو پہنچا توسالک پبلک سکول اینڈ کالج کے بچوں نے گلدستہ پیش کی۔نظامت کے فرائض نوجوان سیاسی قیادت سفیر اللہ نے انجام دی۔

chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri yousuf22
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri dc upper
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri dcupper
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri yousuf2
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri dc
chitraltimes torkhow shagram khullee kacheri yousuf
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51981

چترال میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام جاری ہے..شاہ سعود

Posted on

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعودنے کہا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اور اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ قومی تعمیر نو کے محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر متاثرہ علاقوں کی بحالی اور آبادکاری میں مصروف عمل ہے۔ امدادی سرگرمیوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہااپر چترال کو چونکہ قلیل عرصہ پہلے الگ ضلع کی حیثیت دی گئی ہے اس لئے یہاں پر تمام ادارے اور محکمے ابھی پنپ رہے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی کاروائیاں تندہی شروع کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں نقل و حمل کیلئے خراب سڑکوں کی وجہ سے متبادل سٹرکوں کو بنایا گیا ہے جبکہ آبنوشی سکیموں اور بجلی کی متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام بھی زور وشور سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکمے متاثرہ علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں تمام حالات سے باخبر رہنے اور بروقت کاروائیاں کرنے کیلئے ایمرجنسی کنڑول روم بھی قائم کیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے چوکس ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں‌نے ایک سرکاری ہینڈ اوٹ میں‌کیا ہے .

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
24470