The Voice of Chitral since 2004
Monday, 10 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں امریکی شکاری کا کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار، سینگوں کا سائز 49 انچ ریکارڈ، 7 کروڑ 56 لاکھ روپے کے عوض پرمٹ حاصل کیا تھا

چترال میں امریکی شکاری کا کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار، سینگوں کا سائز 49 انچ ریکارڈ، 7 کروڑ 56 لاکھ روپے کے عوض پرمٹ حاصل کیا تھا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایک امریکی شکاری نے گزشتہ روز چترال ٹاؤن کے نواحی کنزرویشن ایریا توشی شاشا کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کا سائز 49 انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ ایک منفرد ٹرافی شکار ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ کسی شکاری نے مارخور کو اس کے سینگوں کے بجائے اس کی خوبصورت ایریا کی بنیاد پر منتخب کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹرافی ہنٹنگ کے حوالے سے ایک مثبت مثال سمجھا جا رہا ہے، جو قدرتی حسن اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعور کو اجاگر کرتا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق امریکی شکاری نے اس ٹرافی کے لیے تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ روپے ادا کر کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا۔ اس رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ باقی رقم حکومتی خزانے میں جمع ہوگی۔

حکام اور مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ مل رہا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے معاشی فوائد بھی پیدا ہو رہے ہیں، جس سے علاقے میں پائیدار ترقی ممکن ہو رہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
117299

اسپین سے تعلق رکھنے والا ٹرافی ہنٹر نے  لویر چترال کے گہیریت گولین کنزرونسی میں6کروڑ 12 لاکھ 19ہزار روپےکے عوض کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا، 

Posted on

اسپین سے تعلق رکھنے والا ٹرافی ہنٹر نے  لویر چترال کے گہیریت گولین کنزرونسی میں6کروڑ 12 لاکھ 19ہزار روپےکے عوض کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسپین سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ باشندہ کرسٹین پبلوابیلوگمازو نے اتوار کے روز لویر چترال کے گہیریت گولین کنزرونسی میں 41.5انچ لمبی سینگ والا کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیاجس کے لئے انہوں نے 6کروڑ 12لاکھ 19ہزار روپے کا شکار پرمٹ محکمہ وائلڈ لائف سے حاصل کی تھی۔

وائلڈ لائف ضلع چترال کے ڈی ایف او فاروق نبی خان نے بتایا کہ شکار ی اپنی فن میں ماہر ثابت ہوا جس نے ٹرافی سائز کا مارخور تلاش کرنے کے پانچ منٹوں کے اندر اندر کامیابی کے ساتھ شکارکیا جبکہ مقامی کمیونٹی ممبران نے شکار کی تلاش میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ایک ماہ قبل 7کروڑ روپے کی مالیت کا فیس ادا کرکے 81سالہ ایک معمر امریکی شکار ی نے چترال گرم چشمہ روڈ پر واقع توشی شا شا کنزرونسی میں کشمیر مارخور کا شکار کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس پرمٹ فیس کا 80فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو دی جاتی ہے جوکہ اس جانور کی کنزرویشن میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ اس رقم کو وہ اپنی اجتماعی ترقی پر خرچ کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف ہر سال چترال کے توشی اور گہیریت میں کشمیر مارخور کے دو پرمٹ کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرتی ہے۔

chitraltimes spainish trophy hunter hunted 53inch markhor in chitral 3 chitraltimes spainish trophy hunter hunted 53inch markhor in chitral 2 chitraltimes spainish trophy hunter hunted 53inch markhor in chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
97989

چترال میں امریکن شہری نے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا ، جس کیلیے انھوں نے ایک لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر کے عوض پرمٹ حاصل کیا تھا

Posted on

چترال میں امریکن شہری نے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا ، جس کیلیے انھوں نے ایک لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر کے عوض پرمٹ حاصل کیا تھا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) امریکن شہری نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں ۹ سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے ، جواس سال کا پہلا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔ مریکن شکاری مسٹر کلیپر ٹوڈکیون ( Klimper Todd Kevin ) نے اس ٹرافی ہنٹنگ کیلیے ایک لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر (دو کروڑ پینتالیس لاکھ ستر ہزار روپے پاکستانی ) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا ۔

ڈی ایف او وایلڈ لایف چترال رضوان اللہ نے  چترال ٹایمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کمیونٹی کی شراکت داری کے ذریعے تحفظ کے موثر اقدامات کی وجہ سے خطرے سے دوچار کشمیر مارخور کی آبادی چترال میں اچھی طرح پروان چڑھ رہی ہے۔ مقامی کمیونٹی نے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔جس کی وجہ سے چترال میں کشمیر مارخور کی آبادی بڑھ رہی ہے۔

یادرہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا  ۸۰فیصد مقامی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جو وہ علاقے کی مشترکہ مفاد میں استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ بیس فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے۔

chitraltimes A US citize trohpy hunter Klimper Todd Kevin shot down a kashmir markhor in Chitral 2 chitraltimes A US citize trohpy hunter Klimper Todd Kevin shot down a kashmir markhor in Chitral 3 chitraltimes A US citize trohpy hunter Klimper Todd Kevin shot down a kashmir markhor in Chitral 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69180