The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 28 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی چترال لوئیر کے زیر اہتمام  ’’کرپشن مٹاؤ، چترال بچاؤ‘‘ تحریک کے زیرِ اہتمام   احتجاجی مظاہرہ

Posted on

جماعت اسلامی چترال لوئیر کے زیر اہتمام  ’’کرپشن مٹاؤ، چترال بچاؤ‘‘ تحریک کے زیرِ اہتمام   احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی چترال لوئر کی جانب سے ”کرپشن مٹاؤ، چترال بچاؤ“ تحریک کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس سے صوبائی نائب امیر صوبہ حاجی مغفرت شاہ اور مولانا جمشید احمد کے علاوہ اے این پی کے صدر الحاج عیدالحسین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے چترال میں جاری بے تحاشا کرپشن پر صوبائی حکومت (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ چترال میں مختلف محکمہ جات میں کرپشن کا حجم کوہستان میگا اسکنڈل سے بھی بڑا ہے۔ انہوں نے ٹی ایم اے چترال اور دروش میں قدرتی آفات میں تباہ شدہ انفراسڑکچرز کی بحالی کی مد میں کروڑ روپے کی خطیر رقم میں مبینہ غبن،وزارتِ کھیل و سیاحت کے ٹاؤن بیوٹیفیکیشن کے 32 کروڑ روپے کے فنڈز میں بھی بے تحاشا کرپشن اور کروڑوں روپوں کے اے ڈی پی، ایم اینڈ آر اور ایمرجنٹ فنڈز میں بھی بے تحاشا کرپشن کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے جوڈیشل کمپلیکس چترال، یونیورسٹی آف چترال اور ڑاوی ہائیڈرو پاور منصوبہ تعطل کا شکار ہیں، جو اہالیان چترال کے ساتھ ناانصافی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مقررین نے کہاکہ چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ٹمبر مافیا اور بعض سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے چترال کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ ارندو میں اربوں روپے مالیت کی لاکھوں فٹ لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، اور موجود لکڑی کے اسٹاک کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق فروخت کر کے جنگلاتی علاقے کے عوام کو ان کا جائز حصہ دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پہلے ہی حکومت سے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن واضح شواہد کے باوجود حکومتی رویہ قابلِ افسوس ہے۔ اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر اعلان کرتے ہوئے کہاگیاکہ اگلے جمعے کو دروش میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کے بعد تمام وی سیز کی سطح پر بھی احتجاج کی کال دی جائے گی۔ عوام کے حقوق کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ٹی ٹی آر ایف اپر چترال کے رہنما عمیر خلیل اللہ, قاضی سلامت اللہ، شجاع الحق بیگ، اقبال الدین، عمار بن اسد اور مولانااحسان الدین رازی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جلسے کے اخر میں ایک متفقہ قراردا د منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی ایم اے چترال اور دروش میں ڈیزاسٹر ری ہیبلیٹیشن کے 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں مبینہ غبن ہوا ہے، اور انتظامیہ و کنٹریکٹرز نے ملی بھگت سے تمام ریکارڈز غائب کیے ہیں، جس کی تصدیق تحصیل چیئرمین نے خود کی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

اسی طرح وزارتِ کھیل و سیاحت کے ٹاؤن بیوٹیفیکیشن کے 32 کروڑ روپے کے فنڈز میں بھی بے تحاشا کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

کروڑوں روپوں کے اے ڈی پی، ایم اینڈ آر اور ایمرجنٹ فنڈز میں بھی بے تحاشا کرپشن ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جائے۔
گزشتہ کئی سالوں سے جوڈیشل کمپلیکس چترال، یونیورسٹی آف چترال اور ڑاوی ہائیڈرو پاور منصوبہ تعطل کا شکار ہیں، جو اہالیان چترال کے ساتھ ناانصافی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اسی طرح چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ٹمبر مافیا اور بعض سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے چترال کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ ارندو میں اربوں روپے مالیت کی لاکھوں فٹ لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، اور موجود لکڑی کے اسٹاک کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق فروخت کر کے جنگلاتی علاقے کے عوام کو ان کا جائز حصہ دیا جائے۔

جماعت اسلامی نے پہلے ہی حکومت سے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن واضح شواہد کے باوجود حکومتی رویہ قابلِ افسوس ہے۔
حکومت کرپشن کے علاؤہ نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے کوئی بھی پراجیکٹ مکمل نہیں کر سکا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر اعلان کیا گیا کہ اگلے جمعے کو دروش میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کے بعد تمام وی سیز کی سطح پر بھی احتجاج کی کال دی جائے گی۔ عید کے بعد عوامی دھرنے کا اہتمام بھی ہوگا اور عوام کے حقوق کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

chitraltimes jamat islami protest rally against corruption 3

chitraltimes jamat islami protest rally against corruption 5 chitraltimes jamat islami protest rally against corruption 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
118182

جماعت اسلامی لویر چترال نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف “کرپشن مٹاؤ، چترال بچاؤ”مہم کا آغاز کردیا

جماعت اسلامی لویر چترال نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف “کرپشن مٹاؤ، چترال بچاؤ”مہم کا آغاز کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی لویر چترال نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف “کرپشن مٹاؤ، چترال بچاؤ”مہم کا آغاز کردیا جوکہ کرپشن میں ملوث افسران، ان کے سہولت کاروں اور ٹھیکہ داروں کو قانون کی کٹہری میں لاکر قرار واقعی سزا دلوانے تک جاری رہے گی۔

جمعہ کے روز امیر ضلع وجیہہ الدین نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں نائب امیر صوبہ مغفرت شاہ اور دوسرے رہنماؤں مولانا جمشید احمد،، عرفان عزیز، عبدالحق، شجاع الحق بیگ، مولانا خلیق احمد خان، قاضی سلامت اللہ، سجاد احمد خان، فیصل کمال ایڈوکیٹ اور دوسروں کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشہ کئی سالوں سے چترال میں ترقیاتی کاموں کی مد میں آنے والے فنڈز وسیع پیمانے پر کرپشن کی نذر ہورہی ہے جس کا غیر جانندرانہ تحقیقات کرنے پر کوہستان میگا کرپشن اسکنڈل کو بھی لوگ بھول جائیں گے اور ان حالات میں جماعت اسلامی نے میدان عمل میں آکر کرپٹ اور چوروں کو للکارنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں یہ بدقسمت ضلع بدترین کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جہاں کرپٹ مافیا منتخب نمائندوں کی ملی بھگت سے عوامی حقوق پر دن دہاڑے دیدہ دلیری کے ساتھ ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہیں اور یہاں ترقیاتی منصوبہ جات میں خرد برد،گھوسٹ اسکیمز اور پہلے سے مکمل شدہ منصوبوں کے نام پر فنڈز نکال کر بندر بانٹ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی نے اس حوالے سے مکمل ہوم ورک کرکے بدعنوانیوں ض کی تمام تر تفصیلات حاصل کرلی ہے جس کے مطابق ٹی ایم ایز، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جبکہ چترال کی بیوٹی فیکیشن کے نام پر 32کروڑ روپے کے فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے اور اسپورٹس کمپلیکس سیدآباد میں ایک ارب روپے سے خرچ کرنے کے باوجود پراجیکٹ تاحال نا مکمل ہے اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی نئی تعمیر شدہ عمارت ناقص کام کے باعث گزشتہ تین سالوں سے استعمال کے قابل نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ مہم کے پہلے مرحلے میں ہر ویلج کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا جس کے بعد وائٹ پیپر جاری کرکے کرپٹ مافیا کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا جبکہ عوامی دھرنے، دفاتر کی تالہ بندی سمیت دوسرے اپشن بھی اس مہم کا حصہ ہوں گے۔ آخر میں نائب صوبائی امیر اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے مطالبہ کیا کہ انوسٹی گیشن ایجنسیز ان بدعنوانیوں کی تحقیقات کرکے کرپٹ عناصر کو کیفر کردارتک پہنچائے، بصورت دیگر کرپٹ عناصر عوامی سخت ترین عوامی تحریک کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ ویلج چیرمین عبدالحق نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو چار سالوں تک ترقیاتی فنڈز اور اختیارات سے دور رکھنا بھی اس حکومت کی کرپشن کا بدترین مثال ہے۔

chitraltimes jamat islami press confrence chitral lower against corruption 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
116790