The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 26 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

   کالاش ویلی کے تینوں وادیوں میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکردی گئی

   کالاش ویلی کے تینوں وادیوں میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )  چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی کے  تینوں وادیوں بمبوریت، رمبور اور بیریر وادی میں غیر مقامی افراد کی جانب سے زمین کی خرید و فروخت پر  دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت  مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد ہاشم عظیم، کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ اقدام صوبائی حکومت کی  کالاش ثقافت کے تحفظ اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے عزم کا حصہ ہے۔ غیر مقامی افراد کی جانب سے زمین کی خریداری کیلاش ثقافت کے لیے خطرہ بن رہی تھی، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے اور ایک ماہ کی مدت تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

chitraltimes dc lower imposed ban on purchase and sale of land in kalash valley

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111772