The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام کالاش ویلیزاور جنجریت کوہ کے طلبا و طالبات میں وظائف کے چیک تقسیم 

Posted on

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام کالاش ویلیزاور جنجریت کوہ کے طلبا و طالبات میں وظائف کے چیک تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے وی ڈی اے) کے زیر اہتمام تینوں وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور کے علاوہ جنجریت کوہ سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو تعلیمی وظائف دینے کی تقریب مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم اور وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور ڈائرکٹر جنرل منہاس الدین نے وظائف کے چیک تقسیم کئے۔ “ایجوکیشن اسکالرشپس 2026 ” کے نام س سے منعقدہ اس تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم نے کالاش ویلیز کی ترقی میں کے وی ڈی اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ترقی کے تمام سیکٹرز میں اس ادارے کا کام نمایان ہے اور تعلیمی وظائف کا اجراء قابل تعریف انیشے ٹیو ہے جس سے ان وادیوں میں کوئی بھی محض وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے تعمیر سیرت کے حوالے سے نصاب سازی کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں مختلف تعلیمی ادروں اور تنظیموں کی مدد سے نصاب مکمل کرکے نہ صرف خیبر پختونخوا صوبے میں بلکہ پورا ملک میں یہ کارنامہ سرانجام دینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ نئی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نئی تعلیمی سال میں اس نصاب کو پڑہانے کاسلسلہ شروع کیا جائے گا۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں ڈائرکٹر جنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین نے ادارے کی خدوخال بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس میں تمام مالی اور تنظیمی اختیارات کو مقامی عوام کے ہاتھوں میں دے دئیے گئے ہیں جہاں بورڈ کے پاس قانون سازی اور اپنے تمام فیصلے آپ کرنے کے اختیارات موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کے پاس ہیوی مشینری بھی موجود ہیں جو اس ادارے کو خود انحصار بناتے ہیں اور مختلف کاموں کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان وادیوں کی پائیدار ترقی کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دی گئی ہے اور اپنے کاموں کی وجہ سے مختلف ڈونرز کا اعتماد بھی حاصل کرلیا ہے۔ چیف منسٹر کے فوکل پرسن وزیر زادہ نے اسکالرشپ کے اجراء کو ایک تاریخی کام قرار دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ذریعے ہی ان وادیوں میں ترقی کی بنیادوں کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان وادیوں میں کالاش اور مسلمان کمیونٹیوں میں مثالی اتحادواتفاق اور بقائے باہمی کا جذبہ نہایت قابل تعریف اور خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز سے ذیادہ خوب صورت علاقے پاکستان میں موجود ہیں لیکن یہاں مثالی امن اس علاقے کا خاصہ ہے جس کے لئے دونوں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے دوران اپنے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے چار سالہ اقتدار کے دوران کے وی ڈی اے کے قیام کو اپنا سب سے اہم کارنامہ سمجھتا ہے جوکہ یہاں پائیدار ترقی کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے بارے میں غلط فہمیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش جاری ہیں۔ انہوں نے تعلیمی وظائف کی تقسیم کے سلسلے میں تعلیمی کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دن رات ایک کرکے مستحق طلباء وطالبات کا تعین کیا جوکہ سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک زیر تعلیم ہیں۔

اس موقع پر تینوں وادیوں کے ویلج چیرمین اور تعلیمی کمیٹی کے ممبران موجود تھے جبکہ یونیورسٹی آف چترال، گورنمنٹ کالج چترال، گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپلز بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے ادروں میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے اسکالرشپ چیکس وصول کئے۔کے وی ڈی اے کے بورڈ ممبر عبدالمجید، تعلیمی کمیٹی کے ممبران زاہد عالم، شاہ نواز، شیر جہان، سردار جمشید، نورمحمد اور امیر خان بھی موجود تھے۔

chitraltimes scholarship cheques distributes by kvda among kalash valley students 7 chitraltimes scholarship cheques distributes by kvda among kalash valley students 5 chitraltimes scholarship cheques distributes by kvda among kalash valley students 3 chitraltimes scholarship cheques distributes by kvda among kalash valley students 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117252

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں فیصلہ آنے تک اس کے تمام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں پر پابندی لگادی جائے۔ پریس کانفرنس 

Posted on

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں فیصلہ آنے تک اس کے تمام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں پر پابندی لگادی جائے۔ پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وادی بمبوریت، بریراور رمبور کے عمائیدین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں فیصلہ آنے تک اس کے تمام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں پر پابندی لگادی جائے کیونکہ ان چاروں وادیوں کے عوام کو اس کے خلاف شدید تحفظات ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک شائے، کمال الدین، محی الدین، عباداللہ، بزرگ احمد، قدرت اللہ، عبدالرفیع ایڈوکیٹ، اختر محمد، عبدالواحد اور دوسروں نے کہاکہ سال 2019ء میں اُس وقت کی صوبائی حکومت نے کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے ایک اتھارٹی کی بنیاد رکھی اس میں بظاہر علاقے کی ترقی اور تیر تھی لیکن جب ہم نے اسکی پالیسی قوانین کا بغور مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اسکی پالیسی ہمارے وادیوں کے لیے نقصان دہ اور ظالمانہ ہے کیونکہ ہمارے علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی اور زراعت پر مشتمل ہے اور اس ظالمانہ پالیسی کے نفاذ سے ہمار ا ذریعہ معاش بالکل ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ترقی کے مخالفت نہیں کرتے مگر جبراً مسلط کردہ پالیسیز اور قوانین کے خلاف ہیں اور بدقسمتی اس ادارے کا فوکس ترقی کے نام پر صرف اور صرف علاقے کے زمینوں کا انتظام اپنے ہاتھ لینا اور علاقے پر ٹیکس لگا کر ریونیو جنریٹ کرنا ہے اور ادانہ کرنے کے صورت میں علاقے کے عوام پر بھاری جرمانہ لگانا ہے۔وادی کے عمائیدین نے مزید کہاکہ شروع سے اب تک علاقے کے عوام اس اتھارٹی کے خلاف کئی جلسے جلوس کر چکی ہے اور متعلقہ اداروں، متعلقہ ایم پی اے اور دیگر ذمہ داراں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اس کے باوجود انہوں نے ہماری آواز کو یکسر نظر انداز کیا اور آج تک کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ اب چونکہ KVDA کے خلاف ہمارا کیس ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اس کے باوجود KVDA اپنا کام جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور آج پھر مجبور ہو کر پریس کلب کے توسط سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اتھارٹی کو جاروں وادیوں سے ختم کیا جائے۔ بصورت دیگر شدید عوامی رد عمل کے لیے تیار ہو جائیں۔ اور اگر خدانخواستہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس تمام تر ذمہ داری KVDA اور صوبائی حکومت پر ہوگی۔

chitraltimes kalash valley press confrence against kvda 2 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117046

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام ٹورسٹ فیسلیٹی سنٹر کا افتتاح،  و کثیر اللسانی محفل مشاعرہ

Posted on

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام ٹورسٹ فیسلیٹی سنٹر کا افتتاح،  و کثیر اللسانی محفل مشاعرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے وی ڈی اے) کے ڈائرکٹر جنرل منہاس الدین نے بورڈ ممبرز بورڈ ممبرز سرتاج احمد خان، سید حریر شاہ اور وزیر زادہ کی معیت میں گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر سرگرمیوں منعقد کرکے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ نشست، سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار کرنے،ٹورسٹ فسیلیٹی سنٹر کا افتتاح اور کثیر اللسانی محفل مشاعرہ اور ثقافتی شو کا انعقاد سمیت ویلی روڈ کی مرمت کا کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بمبوریت کے گاؤں کراکڑ میں ٹورسٹ فسیلیٹی سنٹرکا افتتاح کرتے ہوئے ڈائٹرکٹر جنرل منہاس الدین اور بورڈ ممبر سرتاج احمد خان نے کہاکہ بمبوریٹ وادی کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرتے ہوئے، کرکال گاؤں میں سیاحتی سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا جو سیاحت کو ایک جامع انداز میں ہموار کرے گا اور سیاحت کے شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو مربوط کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ روایتی کالاش گھروں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹورسٹ گائیڈز دستیاب ہوں گے جو وادیوں میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروع دینے میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بعدازاں انہوں نے بمبوریت میں بتریک کے مقام پر پلے گراونڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کاکہ ترقی کے عمل میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بہت سے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں بمبوریٹ ویلی میں کھیل کے میدان کا افتتاح اور تینوں وادیوں میں مختلف وادیوں میں کھیلوں کی کٹس کی تقسیم شامل ہے۔

ہفتہ سرگرمی کی آخری شام بمبوریت کے مقام پر کثیر اللسانی محفل مشاعرہ اور ثقافتی شوکا انعقاد بھی کیا گیا جس میں منہاس الدین اور سرتاج احمد خان کے علاوہ ایف ایل آئی کے ڈائرکٹر فخرالدین، نوجوان ادیب اور شاعر عطاء حسین اطہر اور انجمن ترقی کتہ ویری کے صدر مولانا ناصر مہمانان خاص کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر کھوار،کتہ ویری، گوجری، کلاشہ زبانوں کے علاوہ سیاحت پر آئے پنجاب اور سندھ کے شاعروں نے اپنا کلام سنائے۔ اسی طرح ثقافتی شو میں بھی مقامی زبانوں کے فنکاروں کے علاوہ پنجابی اور سندھی زبان کے فنکاروں کے بھی سامعین کے کانوں میں رس گھول لئے۔

chitraltimes kvda program kalash valley mushaira 6 chitraltimes kvda program kalash valley mushaira 3 chitraltimes kvda program kalash valley mushaira 2 chitraltimes kvda program kalash valley mushaira 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
112065

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بورڈ ممبرز کے ساتھ  نشست کے بعد کالاش ویلی میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی سرگرمیاں  تیز کردی، سڑکوں کی مرمت پر بھی کام شروع کردیا گیا

Posted on

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بورڈ ممبرز کے ساتھ  نشست کے بعد کالاش ویلی میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی سرگرمیاں  تیز کردی، سڑکوں کی مرمت پر بھی کام شروع کردیا گیا

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 16

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے وی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل منہاس الدین نے بورڈ ممبرز سرتاج احمد خان، سید حریر شاہ اور وزیر زادہ کی معیت میں گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر سرگرمیوں منعقد کرکے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ نشست کرکے غلط فہمیوں کو دور کرنے، سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار کرنے، ضلعی انتظامیہ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دینے سمیت ویلی روڈ کی مرمت کا کام شروع کردیا۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 1

کے وی ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم نے اپنی پوسٹنگ کے فوری بعد بمبوریت آنے پر انہیں ادارے کی گورننس سمیت ان پسماندہ وادیوں کی ترقی، سیاحوں کی سہولت کاری اور دوسرے امور کے بارے میں  بریفنگ دی گئی۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 3

اسی طرح ویلی روڈ کی مخدوش حالت کے پیش نظر کے وی ڈی اے نے ہلکی اور ہیوی مشینریوں اور اپنے فیلڈ اسٹاف کے ذریعے سڑ ک میں کھڈے اور گڑھوں کو بھردینے اور تنگ مقامات پر ٹریفک کی آسانی سے گزرنے کے قابل بنانے کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جوکہ جاری رہے گا جبکہ اس کی مستقل دیکھ بال کے لئے بھی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 14

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 12

کے وی ڈے اے کے بورڈ ممبرز نے یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں چترال یونیورسٹی میں کالاش کلچر اور ٹورزم کے بارے میں ایک سیٹ اپ قائم کرنے اور دوسری طرف کالاش ویلیز میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو تحقیق کرنے اور ڈیٹا جمع کرنے کی سہولیات کی فراہمی پر اتفاق رائے قائم کرتے ہوئے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایم او یو پر دستخط کرنے کیا فیصلہ کیا گیا۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 11

کالاش کلچر اور ہیریٹیج کی ڈاکومنٹیشن کرکے اسے تحفظ دینے کے سلسلے میں اے کی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے کلچر کے چرمین سید حریرشاہ کی سربراہی میں کالاش زغماء اور دانشور وں کے ساتھ کئی نشستیں منعقد کی گئیں جبکہ کالاشہ دور (Kalasha Dur)کے منتظمین اور بورڈ ممبران کے ساتھ بھی اجلاس طے کرکے کالاش کلچر کی تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 2

کالاش وادیوں میں قائم ہوٹل مالکان کی تنظیم ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی تفصیلی نشست منعقد کرکے ان کے مطالبات، تحفظات اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں بورڈ ممبران اور ڈائرکٹر جنرل نے کے وی ڈی اے کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 9

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 10

ڈی جی اور بورڈ ممبران نے Aga Khan Agency for Habitat(اکاہ) کے ریجنل دفتر کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ نشست میں باہمی تعاون اور قدرتی آفات کے خلاف disaster proneحکمت عملی مرتب کرنے کے امور پر غور وحوض کیا گیا۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 7

اسی طرح چترال کے جنرل بس اڈے میں کالاش ویلیز کے اسٹینڈ میں دورہ کرکے ڈی جی اور بورڈ ممبران نے ڈرائیور یونین، گاڑی مالکان اور اڈہ انتطامیہ کے ساتھ مل کر اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح کالاش ویلیز جانے والے سیاحوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچایا جائے۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 5

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 6

کالاش کلچر کی کنززویشن سمیت ایکوٹورزم کی ترقی اور دوسرے متعلقہ امور میں دانشور انہ رہنمائی حاصل کرنے اور کوئی لائحہ عمل مرتب کرنے کے سلسلے میں بورڈ ممبران نے پی ٹی وی کے سابق جنرل منیجر اور دانشور ڈاکٹر حبیب الرحمن کے ساتھ نشست منعقد کی جس میں متعدد غیر ملکی ٹورسٹ بھی موجود تھے۔ اس نشست میں ان کی قیمتی اراء حاصل کی گئی۔

chitraltimes kvda board members meeting with stake holders 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111886