The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش تہوار چوموس کے موقع پر پہلی مرتبہ مختلف اشیاء کے اسٹال لگائے گئے 

Posted on

کالاش تہوار چوموس کے موقع پر پہلی مرتبہ مختلف اشیاء کے اسٹال لگائے گئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) کالاش تہوار چوموس کے موقع پر آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ بیسٹ فار وئیر کے تعاون سے اے وی ڈی پی کے زیر انتظام پہلی مرتبہ کالاش خواتین کو کاروبار سے منسلک کرنے اور علاقے کی مصنوعات کو ترقی دینےکے سلسلے میں اسٹال لگائے گئےتھے ۔ جو کہ بہت ہی کامیاب رہے ۔ اسٹال میں کالاشہ ہینڈی کرافٹس جن میں کالاشہ ڈریس ، ٹوپی کوپس ، چترالی ٹوپی ، مقامی ڈرائی فروٹ ، سلاجیت ، دیسی شہد ، جم اینڈجیولری سمیت کئی چیزیں رکھی گئی تھیں۔ جبکہ دس کالاش خواتین ملت گل ، لالی گل ، شاہی گل ، باغیگل ، شیر بی بی ، گلہ ، زرین گل ، میر کاہی،ستیک گل اور کافرئے نے اسٹال لگانے میں حصہ لیا۔ کالاش خواتین کے اسٹال بہت ہی کامیاب رہے۔ اور علی الصبح سے فیسٹول کے اختتام تک وزیٹرز کا رش اور گاہکوں کی خریداری جارہی ۔ جن میں ملکی اور غیرملکی سیاح و مہمان شامل تھے ۔ ان کے علاوہ سرکاری سطح پر پلاننگ آفیسر اوقاف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختنخوا صاحب زادہ حیدر جان ، تحصیل میونسپل آفیسر چترال رحمت حنیف ، ڈی ایس پی ایون سرکل احسان اللہ نے اسٹالز کی خصوصی طور پر وزٹ کی اور خریداری کی ۔ اورکاروباری اسٹالز کے قیام کو سراہا ۔

بیسٹ فار وئیر کےمنیجر ورک اینڈ انٹرپرائزحمیدالاعظم اور انٹر پرائز آفیسر تسنیم اختر کے مطابق اسٹال کے قیام کا مقصد کالاش خواتین میں کاروباری سوچ پیدا کرنے ، سکلز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان قدیم تہذیبی و ثقافتی ہنر کا تحفظ ہے ۔ جو صدیوں سے کالاش کلچر کو منفرد رکھے ہوئے ہیں ۔جس سے یہ ایک طرف اپنی ہنرکی صلاحیتوں میں وقت کے تقاضوں کے مطابق مزید نکھار پیدا کریں ۔ اور دوسری طرف ان ہنڈی کرافٹس کو مارکیٹ کرکے عزت سےآمدنی حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں ۔ تاکہ وہ اپنےپاوں کھڑے ہو کر کسی کے محتاج نہ رہیں ۔ بلکہ گھر کی آمدنی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ اس موقع پر سیاحوں نے کالاش ڈریسز اور دیگر مقامی مصنوعات ، ڈرائی فوڈ وغیرہ میں انتہائی دلچسپی کا نہ صرف اظہار کیا ۔ بلکہ اپنے عزیزو اقارب کیلئے تحفےخرید کر لے گئے۔ کالاش ویلیز میں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتےہیں ۔ اور وہ علاقے کے روایتی مصنوعات کی خریداری میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اور یہ تمام مصنوعات خواتین روایتی طریقے پر ہاتھوں سےتیارکرتی ہیں۔ لیکن کاروباری سوچ کی کمی ، مصنوعات کی مناسب تشہیر نہ ہونے ، مارکیٹنگ سے ناواقفیت اور مواقع سے عدم آگہی کی بنا پر فوائد حاصل کرنے سے قاصرہیں ۔

حالیہ اسٹال کے قیام میں حصہ لینے والی کالاش خواتین نے مختصر وقت میں کاروبار کا بہت کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اور ان خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور اے وی ڈی پی کے اقدمات کو سراہا ہے ۔ اور کاروبار سے وابستہ کالاش خواتین کو مزید تربیت فراہم کرنے اور سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

chitraltimes stall exhibition kalash valley 5 chitraltimes stall exhibition kalash valley 4 chitraltimes stall exhibition kalash valley 3 chitraltimes stall exhibition kalash valley 2

chitraltimes stall exhibition kalash valley 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69534

کالاش تہوار چوموس اخری مراحل میں داخل ، جمعرات کے دن اختتامی تقریب بمبوریت میں ہوگی ۔ رمبور میں چار نئے جوڑ ے رشتے کے بندھن میں باندھے گیے ۔

Posted on

کالاش تہوار چوموس اخری مراحل میں داخل ، جمعرات کے دن اختتامی تقریب بمبوریت میں ہوگی ۔ رمبور میں چار نئے جوڑ ے رشتے کے بندھن میں باندھے گیے ۔

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے کالاش قبیلے کی سرمائی تہوار چوموس جو 7 دسمبر سے رمبور وادی میں شروع ہوا تھا کا فائنل جشن 22 دسمبر جمعرات کے روز بمبوریت میں کالاش قبیلے کی طرف سے انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے کے بعد شام ڈھلے ختم ہو جائےگا ۔ ایک طرف فیسٹول اپنے عروج کو پہچ چکا ہے ۔ اور دوسری طرف نوجوانوں کی طرف سے جیون ساتھی چننے کا سلسلہ جاری ہے۔ رمبور وادی میں حالیہ چوموس فیسٹول کے دوران اب تک چار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ جن میں یانس نےگل شیما کو وزیر چیرمین نے کران کو ، رفیع نے اناردانہ کو اور رحمت تعلیم نے مرجینہ کو شریک حیات بنا لیا ہے اور ان سب کا تعلق رمبور وادی سے ہے ۔

kalash festival chomas concludes here in chitral scaled

بدھ کے روز کالاش مردو خواتین جوپانچ دنوں تک مذہبی طورپر خود کو گھروں تک محدود کرنے کی رسم ادا کر رہے تھے ۔ رسم مکمل ہونے کے بعد باہر نکل آئے۔ اور وادی کے معروف مقام بڑانگورو میں جمع ہوئے ۔ اور تہوار کے گیت گاتےہوئےڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ جبکہ قبیلے کے بزرگوں نے اپنے اسلاف کے کارناموں اور ان کی بہادری ، شکار اور قبیلےکیلئے ان کی خدمات کا باری باری تذکرہ کیا ۔اس وقت نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بڑی عمر کے مرد و خواتین بڑے انہماک سے یہ داستانیں سنیں ۔

کالاش قبیلے میں بعض خاندانوں کے ایسےکارنامے ہیں ۔ جو صرف ان خاندانوں کیلئےمخصوص ہیں ۔ اور وہ اس قسم کے تہواروں میں ان کا تذکرہ کرکے انتہائی فخر کا اظہار کرتےہیں ۔

قبل ازین گذشتہ آدھی رات چنچا کی رسم اداکی گئی ۔ جس میں چیڑ کے درختوں کی لکڑیوں کوحسب روایت لمبے لمبےڈنڈوں کی شکل میں تیار کئے گئے ۔ اور انہیں آگ لگا کر بطور مشعل استعمال کرتے ہوئے چھارسو ( ڈانسنگ پلیس ) پہنچے ۔ جو گاوں سے دور موجود ہے ۔ اس موقع پر چیف کالاش قاضی شیرزادہ ، معاون خصوصی وزیر زادہ ، ویلج کونسل چیرمین سلطان خان ، سابق ممبر یوسی کمانڈر خان ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش کے علاوہ قبیلے کے بزرگ ، خواتین ،نوجوان لڑکے لڑکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

kalash festival chomas concludes here in chitral2 scaled

جلوس میں شامل مردو خواتین نے حسب روایت مختلف مزاحیہ گیت گائے ۔ اورایک دوسرے سے مذاق کرتے ہنستے کھیلتے مقام تک پہنچ گئے ۔ جو کہ اس تہوار کا اہم حصہ ہے ۔ ڈانسنگ پلیس میں رات کے وقت رقص کی یہ محفل صبح تک جاری رہا ۔ کالاش سرمائی تہوار قدیم زمانے سے سب سے پہلے رمبور وادی میں شروع ہوتی ہے ۔ اور رمبور وادی میں اس کا اختتام بھی ایک دن پہلے ہو جاتا ہے ۔ جس کے بعد اگلے دن 22 دسمبر کو رمبور کے لوگ بھی بمبوریت میں چوموس کے آخری جشن میں حصہ لیتے ہیں ۔ اور فیسٹول کی مکمل رنگینیوں کا لطف اٹھا کر اگلے سال کے لئے نیک تمناوں کے ساتھ اسے رخصت کرتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹول کو دیکھنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کالاش وادیوں میں پہنچ چکی ہے ۔

چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد بتدریج سرمائی سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جو کہ علاقے کیلئے نیک شگون ہے ۔ پھر بھی سیاحت کے حوالے سے صوبائی اور مرکزی حکومتوں کےآپس میں اختلافات اس کے اثاثہ جات کی تقسیم کے تنازعات نیز سڑکوں کی تعمیر میں دونوں حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ اب بھی چترال میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اور حکومتی سطح پر سیاحت کی ترقی کے حوالے سے دعووں کے باوجود عملی طور پر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

chitraltimes kalash new cuple joined on chomas festival

kalash festival chomas chitermas last event 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69472