The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش تہوار چوموس اخری مراحل میں داخل ، جمعرات کے دن اختتامی تقریب بمبوریت میں ہوگی ۔ رمبور میں چار نئے جوڑ ے رشتے کے بندھن میں باندھے گیے ۔

Chitral Times

کالاش تہوار چوموس اخری مراحل میں داخل ، جمعرات کے دن اختتامی تقریب بمبوریت میں ہوگی ۔ رمبور میں چار نئے جوڑ ے رشتے کے بندھن میں باندھے گیے ۔

کالاش تہوار چوموس اخری مراحل میں داخل ، جمعرات کے دن اختتامی تقریب بمبوریت میں ہوگی ۔ رمبور میں چار نئے جوڑ ے رشتے کے بندھن میں باندھے گیے ۔

کالاش تہوار چوموس اخری مراحل میں داخل ، جمعرات کے دن اختتامی تقریب بمبوریت میں ہوگی ۔ رمبور میں چار نئے جوڑ ے رشتے کے بندھن میں باندھے گیے ۔

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے کالاش قبیلے کی سرمائی تہوار چوموس جو 7 دسمبر سے رمبور وادی میں شروع ہوا تھا کا فائنل جشن 22 دسمبر جمعرات کے روز بمبوریت میں کالاش قبیلے کی طرف سے انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے کے بعد شام ڈھلے ختم ہو جائےگا ۔ ایک طرف فیسٹول اپنے عروج کو پہچ چکا ہے ۔ اور دوسری طرف نوجوانوں کی طرف سے جیون ساتھی چننے کا سلسلہ جاری ہے۔ رمبور وادی میں حالیہ چوموس فیسٹول کے دوران اب تک چار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ جن میں یانس نےگل شیما کو وزیر چیرمین نے کران کو ، رفیع نے اناردانہ کو اور رحمت تعلیم نے مرجینہ کو شریک حیات بنا لیا ہے اور ان سب کا تعلق رمبور وادی سے ہے ۔

kalash festival chomas concludes here in chitral scaled

بدھ کے روز کالاش مردو خواتین جوپانچ دنوں تک مذہبی طورپر خود کو گھروں تک محدود کرنے کی رسم ادا کر رہے تھے ۔ رسم مکمل ہونے کے بعد باہر نکل آئے۔ اور وادی کے معروف مقام بڑانگورو میں جمع ہوئے ۔ اور تہوار کے گیت گاتےہوئےڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ جبکہ قبیلے کے بزرگوں نے اپنے اسلاف کے کارناموں اور ان کی بہادری ، شکار اور قبیلےکیلئے ان کی خدمات کا باری باری تذکرہ کیا ۔اس وقت نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بڑی عمر کے مرد و خواتین بڑے انہماک سے یہ داستانیں سنیں ۔

کالاش قبیلے میں بعض خاندانوں کے ایسےکارنامے ہیں ۔ جو صرف ان خاندانوں کیلئےمخصوص ہیں ۔ اور وہ اس قسم کے تہواروں میں ان کا تذکرہ کرکے انتہائی فخر کا اظہار کرتےہیں ۔

قبل ازین گذشتہ آدھی رات چنچا کی رسم اداکی گئی ۔ جس میں چیڑ کے درختوں کی لکڑیوں کوحسب روایت لمبے لمبےڈنڈوں کی شکل میں تیار کئے گئے ۔ اور انہیں آگ لگا کر بطور مشعل استعمال کرتے ہوئے چھارسو ( ڈانسنگ پلیس ) پہنچے ۔ جو گاوں سے دور موجود ہے ۔ اس موقع پر چیف کالاش قاضی شیرزادہ ، معاون خصوصی وزیر زادہ ، ویلج کونسل چیرمین سلطان خان ، سابق ممبر یوسی کمانڈر خان ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش کے علاوہ قبیلے کے بزرگ ، خواتین ،نوجوان لڑکے لڑکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

kalash festival chomas concludes here in chitral2 scaled

جلوس میں شامل مردو خواتین نے حسب روایت مختلف مزاحیہ گیت گائے ۔ اورایک دوسرے سے مذاق کرتے ہنستے کھیلتے مقام تک پہنچ گئے ۔ جو کہ اس تہوار کا اہم حصہ ہے ۔ ڈانسنگ پلیس میں رات کے وقت رقص کی یہ محفل صبح تک جاری رہا ۔ کالاش سرمائی تہوار قدیم زمانے سے سب سے پہلے رمبور وادی میں شروع ہوتی ہے ۔ اور رمبور وادی میں اس کا اختتام بھی ایک دن پہلے ہو جاتا ہے ۔ جس کے بعد اگلے دن 22 دسمبر کو رمبور کے لوگ بھی بمبوریت میں چوموس کے آخری جشن میں حصہ لیتے ہیں ۔ اور فیسٹول کی مکمل رنگینیوں کا لطف اٹھا کر اگلے سال کے لئے نیک تمناوں کے ساتھ اسے رخصت کرتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹول کو دیکھنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کالاش وادیوں میں پہنچ چکی ہے ۔

چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد بتدریج سرمائی سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جو کہ علاقے کیلئے نیک شگون ہے ۔ پھر بھی سیاحت کے حوالے سے صوبائی اور مرکزی حکومتوں کےآپس میں اختلافات اس کے اثاثہ جات کی تقسیم کے تنازعات نیز سڑکوں کی تعمیر میں دونوں حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ اب بھی چترال میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اور حکومتی سطح پر سیاحت کی ترقی کے حوالے سے دعووں کے باوجود عملی طور پر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

chitraltimes kalash new cuple joined on chomas festival

kalash festival chomas chitermas last event 4