Chitral Times

ڈی ایف سی چترال لوئراورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا معائنہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈائیرکٹر فوڈ خیبر پختونخوا کے حکم پر ڈی ایف سی لویر چترال فضل باری نے اتوار کی صبح اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہزاد خان کے ساتھ سبزی منڈی کا خصوصی معائنہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور ان کی قیمتیں مقرر کردی۔ انہوں نے بعدازاں مارکیٹ میں چینی، آ ٹا اور دوسرے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوام پر زوردیاکہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے پر لانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

Aac chitral bazar checking3
Aac chitral bazar checking1
Aac chitral bazar checking
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41005