Chitral Times

چترال کی ہونہار بیٹی عائشہ ثنا کا اعزاز، دوڑ کے قومی مقابلوں میں براونزمیڈل اپنے نام کرلی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے تعلق رکھنے والی ہونہار بیٹی عائشہ ثنا ٗدختر محمد علی قاسماندہ بونی گول نے نیشنل لیول پر انڈر 16 کے دوڑ مقابلوں میں صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن لیکر براونزمیڈل حاصل کی ہے جبکہ وہ ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لیکر نیشنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلی تھی ۔ گزشتہ دن وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے انھیں میڈل اورانعامات سے نوازا ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے عائشہ نے نیشنل لیول کے 8100میٹر کے دوڑ میں پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرچکی ہیں ۔

یادرہے کہ عائشہ چترال سے پہلی بیٹی ہیں جنھوں نے دوڑ کے قومی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ چترال کے معروف اینوائرمنٹ ایکٹویسٹ اور چیپس کے چیئرمین جعفر دوست کے بھتیجی ہیں۔

تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے انڈر۔16 گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے ، سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے جبکہ برونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کو یہ ماہانہ اعزازیہ ایک سال تک ادا کیا جاتا رہیگا۔

Cm kp distributing awards among under16 player
aisha sana chitrali athelits 2
Cm kp distributing awards among under16 player2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
44500