Chitral Times

چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیراہتمام خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں برابر نمائندگی دینے کے حوالے ایک اہم اجلاس

Posted on

چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیراہتمام خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں برابر نمائندگی دینے کے حوالے ایک اہم اجلاس

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز )چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این ) کے زیراہتمام  گزشتہ روز آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے بیسٹ فارویرپراجیکٹ کی مالی معاونت سےخواتین کی صنفی مساوات، سیاسی، سماجی، ثقافتی، دانشورانہ اور معاشی زندگی کے تمام شعبوں میں فیصلہ سازی کے عمل میں برابر نمائندگی دینے کے حوالے ایک اہم اجلاس سی سی ڈی این کے دفترمیں منعقد ہوئی ۔

جس میں چیئرمین سی سی ڈی این رحمت الہی ،عوامی نیشنل پارٹی کے میرعبادالرحمن،مقصوداحمد،جماعت اسلامی کے فواداحمد،پاکستان پیپلزپارٹی کے وقاراحمدایڈوکیٹ،کے اے ڈی پی کے چیئرمین عبدالغفارلال،وائس چیئرمین سی سی ڈی این نازیہ حسن،منیجرسی سی ڈی این بی بی آمنہ اوردوسروں نے شرکت کی ۔باہمی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ چترال میں گھرسے دورپولنگ اسٹیشن یامشترکہ پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کوکئی مشکلات کاسامناہوتاہے ۔ پولنگ اسٹیشن میں رش ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل سست روی کاشکارہوتاہے اورخواتین کوکئی گھنٹوں تک انتظارکرناپڑتاہے۔

 

انہوں نے کہاکہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خواتین میں انتخابات، ووٹ اور حق رائے دہی کے استعمال کی افادیت اور اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پولنگ سٹیشنز ووٹرز کے گھروں کے قریب ترین جگہوں کے قریب اور سماجی و ثقافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ سٹیشنز قائم کیے جانا چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اکثرخواتین سیاسی ورکروں کی جانب سے یہ شکایت بھی سننے کو ملتی ہے کہ ان کو اپنی ہی جماعت کے مرد حضرات کی جانب سے مخالفت کا سامنا رہتا ہے۔ایسے رویوں کے باعث اکثر خواتین رہنما اپنی جماعتوں کوچھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی سیاسی میدان میں کامیابی اور ٹیکنالوجی تک رسائی بے حدضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خواتین کوسیاسی عمل کے پہلووں میں اکثرمعاشرتی اورثقافتی رکاوٹوں ،سیاسی تربیت کی کمی،سیاسی تنظیم سازی کے وسائل کی عدم موجودگی اورغیریقینی معاشی چیلنجوں کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71918

چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیراہتمام چترال میں خواتین کے سیاسی عمل میں شرکت کے رکاوٹیں ختم کرنے کے حوالے سے اجلاس

چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیراہتمام چترال میں خواتین کے سیاسی عمل میں شرکت کے رکاوٹیں ختم کرنے کے حوالے سے  اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این ) کے زیراہتمام گزشتہ روز آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے بیسٹ فارویرپراجیکٹ کی مالی معاونت سے چترال میں خواتین کے سیاسی عمل میں شرکت کے رکاوٹیں ختم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چترال پریس کلب کے صدرطہیرالدین ،وی سی چیئرمین دنین ٹومنیراحمد،وی سی چیئرمین مغلاندہ شاہداحمد،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال نظاروالی شاہ ،عبدالغفارلال اوردوسروں نے شرکت کی ۔باہمی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ خواتین ووٹرزکے ٹرن آؤٹ میں اضافہ،جنرل نشتوں میں الیکشن لڑنے اورسیاسی جماعتوں میں خواتین ونگ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بااختیاربنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے نہ صرف خواتین ترقی کے عمل میں پیچھے رہ گئی ہیں بلکہ ان کے مسائل میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سماجی اور معاشی طور پر غیرمساوی حیثیت کے ساتھ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، خواتین کی موثر سیاسی شرکت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان مسائل کے حل کی بجائے ہمیشہ سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں خواتین کی سیاسی شمولیت کوبہتربنانے کے لئے سکول ،کالج اوریونیورسٹی لیول پراورسوشل میڈیامیں مثبت آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین کی سیاسی عمل میں موثر نمائندگی اور شرکت تب ہی ممکن ہے جب پاکستان کے ہر حصے سے کوئی بھی خاتون بلا امتیاز کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے برابری کی بنیادوں پر اپنی سیاسی کیریئر کا آغاز کرسکے گی۔ اس کے لیے اس کا تعلق کسی نامی گرامی سیاسی خاندان سے ہونا ضروری نہ ہو۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70564