چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خواتین کی نئی اور موجودہ کاروباری اور پیشہ ورانہ تنظیموں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنےکے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خواتین کی نئی اور موجودہ کاروباری اور پیشہ ورانہ تنظیموں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنےکے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اے کے ار ایس پی چترال کے تعاون سے”خواتین کی نئی اور موجودہ کاروباری اور پیشہ ورانہ تنظیموں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے اور خواتین کی مکمل شرکت کے لیے محفوظ کام کی جگہیں بنانے کے بارے میں واکس، مکالمے، اور میڈیا مہمات کا انعقاد کرنے” کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں ایک روزہ خصوصی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبدول سلام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سرکاری محکموں کے سربراہان، کالجز، یونیورسٹی، وکلاء، ڈاکٹرز، نرسز فورم، بینکرز، سول سوسائٹیز، پریس میڈیا اور سیاسی نمائندے شامل تھے۔ مقررین نے مختلف اداروں میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے، انہیں بااختیار بنانے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے پر بات کی۔ اے ڈی سی لوئر چترال نے چترال چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے اس اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر چترال چیمبر آف کامرس کو خراج تحسین پیش کیا اور اے کے آر ایس پی چترال کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خواتین کی تحفظ انھیں بااختیار بنانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ہر قسم کے مکمل تعاون کا یقین دلایا



