Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، صدر قذافی سال 2022-23 کے لیے صدر منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، صدر قذافی سال 2022-23 کے لیے صدر منتخب

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سال 2022-23 کے انتخابات مکمل ہوگیے ، جس کے مطابق صدر قذافی چترال چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نیۓ صدر منتخب جبکہ عبدالغفار لال سنئیر نائب صدر اور مجیب الرحمان نائب صدر منتخب ہوگیے۔

اس موقع پر چیف پیٹرن چترال چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری/کوارڈنیٹر فیڈریشن اف پاکستان چیمبراف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا سرتاج احمد خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ اور ملکر چترال کی ترقی اور چترال میں کاروبار کو فروغ دینے اور کاروباری طبقے کے مسائل حل کروانے کا یقین دلایا۔چترال ٹایمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہویے انھوں نے کہا کہ شاہ سلیم درہ پاس، ارندو پاس جو کہ پہلے ہی چترال چمبر اف کامرس کی دن رات محنت اور کوششوں سے منظور ہو چکے ہیں اس پر مذید پیش رفت کیلۓ صوبائ و مرکزی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی جاۓ گی اور اسی طرح چترال اکنامک زون/انڈسٹریل اسٹیٹ جو کہ چترال چمبر اف کامرس کی کوششوں سے چترال میں عمل میں لایا گیا ہے اس میں مذید کام کو تیز کرنے کرنے اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں چمبر اف کامرس اپنا کردار نبھاۓ گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66636