Chitral Times

چترال سکاوٹس کے زیرانتظام لویر اور اپر چترال میں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کااہتمام 

چترال سکاوٹس کے زیرانتظام لویر اور اپر چترال میں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کااہتمام

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر چترال سکاوٹس نے ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی تقریبات کا اہتمام کرکے شایان شان انداز میں ملک کی گولڈن جوبلی منائی۔ صبح کا آغاز چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز اور گرم چشمہ، دروش اور مستوج میں ونگ ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی سے ہوا جبکہ فرنٹئیر کور پبلک سکول کے چترال ہیڈ کوارٹرز اور مستوج میں واقع ایف سی پی ایس،  گرم چشمہ اور رام رام دامیل ویلی  میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے جن میں طلباء طالبات نے رنگارنگ پروگرامات کے ذریعے اس دن کی اہمیت اور آزادی کے لئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وطن کو ناقابل تسخیر قوت اور طاقت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ رامان لاسپور اور ارندو میں مقامی لوگوں اور چترال سکاوٹس کے پنشنروں کے درمیاں کھیلو ں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے جن میں لوگوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس دن کے حوالے سے چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز اور ونگ ہیڈ کوارٹرز میں بڑا کھانا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

chitraltimes cs fcps school chitral comdt cs

chitraltimes cs fcps school chitral 4 chitraltimes cs fcps school chitral2 chitraltimes cs fcps school chitral

chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj wing comd chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj4 chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj1 chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj chitraltimes chitral scouts independence day events chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj3

chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj8

chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj7

chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj6

chitraltimes cs fcps school chitral5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64587

چترال سکاوٹس کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے چترال میں تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال سکاوٹس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ ملک وقوم کے لئے جان دینے والے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دیا جائے گاا وریہ کہ مکار اور عیار دشمن کی مکارانہ چال بازیوں اور ہائیبرڈ جنگ سے نئی نسل کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جوکہ روایتی جنگ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد محاذ بدل دی ہے۔

تقریب میں چترال سکاوٹس، پاک آرمی اور چترال پولیس کے شہداء کے ورثاء میں تخائف تقسیم کئے گئے اور مقررین نے اپنی تقریروں میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی آج کو دوسروں کی کل پر قربان کرکے جرات وبہادری کی مثال قائم کردی۔ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈئر علی محمد ظفر نے کہاکہ اللہ کی نصرت اور قوم کی دعاؤں سے اس دن مسلح افواج نے عددی اکثریت کے نشے میں شرابور دشمن کو وہ عبرت ناک شکست دے دی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان نے دہشت گردی کی عفریت کو بھی شکست دے دی ہے لیکن خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی حالات کے پیش نظر چوکنا رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ معربی سرحد پر ایف سی کے فرنٹئر کور کے جوان ہمہ وقت چوکس ہیں اور جانوں کا نذرانہ دے کر معربی سرحدوں کو محفوظ بنائے ہیں جس میں چترال سکاوٹس کا بھی نمایان کردار ہے جوکہ ایف سی کی مایہ ناز یونٹ ہے اورعزم وقربانی کے جذبے سیاچین سے باجوڑ خیبر تک وطن کی حفاظت پر مامور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس نہ صرف دفاع وطن کے لئے ہر محاذ پر موجود ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔

اس موقع پرسابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے خطاب میں مادر وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جوکہ خالصتاً اسلامی نظرئیے کی بنیاد پر معرض میں وجود میں آئی ہے اور اس کی حفاظت کے لئے جان کی قربانی دینے والے اللہ کے محبوب ترین لوگ ہوسکتے ہیں۔ اور اس کے دائمی دشمن کے عزائم کے پیش نظر ہمیں مزید قربانیوں کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ معروف دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے اپنے خطاب میں 1965کے جنگ پر روشنی ڈالی اور شہادت کے مرتبے پر فائض ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کو اپنی شہادت کی بہت پہلے ہی وجدان کے ذریعے اشارہ مل جاتی ہے جس کا عملی ثبوت انہوں نے کپٹن اجمل شہید اورلاسپور کے حوالدار محمد یوسف شہید کی شہادتوں کی صورت میں پیش کیا جنہوں نے بہت پہلے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اس بارے میں بتاچکے تھے۔

ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شہداء قوم کے وہ عظیم محسن ہیں جوکہ دوسروں کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں ایک لمحہ بھی پس وپیش نہیں کرتے۔ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کی قربانیوں کا خصوصی تذکرہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حیات شاہ نے چترال سکاوٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس کے افسران اور جوان قوم کے توقعات پر ہمیشہ پورا اترتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چترال سکاوٹس کا کردار نہایت ہی قابل رشک ہے جس کے افسران اور جوان چترال سے باہر شہادتیں پیش کی اور اس ضلع کو دہشت گردوں سے پاک رکھا۔ چترال سکاوٹس کے فیملی پارک کے احاطے میں منعقدہ اس تقریب میں فرنٹئر کور پبلک سکول کے طلباء طالبات نے اس دن کی اہمیت سے ٹیبلو اور خاکے پیش کئے جنہیں حاضرین نے سراہا۔


اس سے قبل چترال سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹرز کے کوارٹرز گارڈ میں شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب ہوئی جس میں چترال سکاوٹس کا چاق وچوبند دستے نے کمانڈنٹ کو سلامی دی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts comand 1
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts comand3
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts comand
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts 12
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts 1
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts 13
chitraltimes defence day celebrated hq chitral scouts 11
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52154