The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 26 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال ایکسپو 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، خواتین کی معاشی خودمختاری اور مقامی مصنوعات کے فروغ پر زور

Posted on

چترال ایکسپو 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، خواتین کی معاشی خودمختاری اور مقامی مصنوعات کے فروغ پر زور

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، ضلعی انتظامیہ اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے منعقدہ دو روزہ “چترال ایکسپو 2025” لوئر چترال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اس تجارتی نمائش کا بنیادی مقصد مقامی خواتین کو معاشی و تجارتی لحاظ سے بااختیار بنانا اور چترال کی منفرد مصنوعات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا تھا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم تھے۔ انہوں نے اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترالی مصنوعات کو ملکی و بین الاقوامی مارکیٹس میں متعارف کرانے کے لیے اس طرح کے پروگرام نہایت مؤثر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “چترال ایکسپو جیسے ایونٹس علاقے کی پوشیدہ معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔”

ایکسپو کے اختتامی دن “چترال اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا،

اس تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، مختلف بینکوں ، ضلعی انتظامیہ، کاروباری برادری، نمائش کنندگان اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل TDAP محمد نعمان بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ چترال میں تجارت کے فروغ، مقامی کاروباری صلاحیتوں کے استحکام، اور تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے پرعزم ہے۔

تقریب کے اختتام پر نمائش میں حصہ لینے والے شرکاء اور نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

ایکسپو میں چترال کی ثقافتی وراثت، مقامی مصنوعات، اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا، جس سے خطے میں مستقبل کی معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونے کی اُمید کی جارہی ہے ۔،

chitraltimes 2nd chitral expo concludes 1 chitraltimes 2nd chitral expo concludes 3 chitraltimes chitral expo concludes 1

chitraltimes 2nd chitral expo concludes 2

chitraltimes chitral expo concludes 5

chitraltimes chitral expo concludes 10 chitraltimes chitral expo concludes 12 chitraltimes chitral expo concludes 9 chitraltimes chitral expo concludes 8

chitraltimes chitral expo concludes 7 chitraltimes chitral expo concludes 11

chitraltimes chitral expo concludes 13

chitraltimes chitral expo concludes 6

chitraltimes chitral expo concludes 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115217

 ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  اورچترال چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کے باہمی اشتراک سے لوئر چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ’’چترال ایکسپو‘‘ کا افتتاح

 ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  اورچترال چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کے باہمی اشتراک سے لوئر چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ’’چترال ایکسپو‘‘ کا افتتاح

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کے باہمی اشتراک سے لوئر چترال میں دو روزہ تجار تی نمائش کا افتتاح ہوا۔چترال ایکسپو میں 80 سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں اس تجارتی نمائش کامقصد مقامی خواتین کومعاشی و تجارتی لحاظ سے بااختیار کرناہے۔ ایکسپوکا باقاعدہ افتتاح قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال، ڈاکٹر ثناء اللہ ودیگر مہمانوں نے کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ،ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نعمان بشیر اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محبوب اعظم اوردوسروں نے کہا کہ اس ایونٹ کے نتیجے میں چترال کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی لیول پر متعارف ہونے کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور تربیت کی سہولیات بھی حاصل ہوں گے۔چترال کے معاشی استحکام اور چترال کے ھر بزنس مین اور تجارت سے وابستہ فرد کو تجارت کا بہترین موقع فراھم کریں گے۔ چترال کے تاجر برادری اور خواتین و حضرات اپنے تیار کردہ مصنوعات لگائے ہیں۔جن میں دستکاری کے تیار کردہ معیاری اشیاء،قیمتی پتھر،انٹیکس،لکڑی کے تیار سامان ڈنر سیٹ چترالی ٹوپی چوغا شوقا وغیرہ شامل ہںں۔

اس بزنس ایکسپو میں پاکستان کے دیگر شہروں سے اس بزنس ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی نمائش دستکاریوں کو فروغ دینے اور انہیں مارکیٹ تک پہنچا کر خواتین کیلئے روزگار کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے سلسلے میں انعقاد کیاہے۔چترال کی خواتین میں ہنڈی کرافٹ میں جدت پیدا کرنے کی بے انتہا صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن اس محنت کا صلہ حاصل کرنے کیلئے اُن کے پاس ایسے مواقع اور مارکیٹ چترال میں دستیاب نہیں، اس لئے ہماری کوشش ہے، کہ مستقبل میں چترال کے ہنڈی کرافٹس کو مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے، کہ گھر کی دہلیز پر ان محنت کش خواتین کو اُن کی محنت کی صحیح اُجرت مل سکے۔

اس قسم کے نمائش سے سیاحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اور سیاح چترال کی طرف آنے میں مزید دلچسپی لیں گے

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ثناء اللہ نے ٹی ڈی اے پی اور چترال چیمبر آف کامرس کی جانب سے مقامی صنعت کاروں اور ہنرمندوں کے لیے ایسا اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر سراہا۔
انہوں نے کہا کہ چترال ایکسپو جیسے ایونٹس علاقے کی پوشیدہ معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، خصوصاً دستکاری، خشک میوہ جات، قیمتی پتھروں اور سیاحت کے شعبوں میں۔

ڈاکٹر ثناء اللہ نے مزید کہا کہ چترال کے نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور اس طرح کے پلیٹ فارمز کے ذریعے انہیں قومی و بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر جنرل محمد نعمان بشیر نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ادارہ ملک کے پسماندہ اور ابھرتے ہوئے علاقوں میں تجارت اور کاروباری مواقعوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چترال ایکسپو مقامی کاروباریوں اور ممکنہ خریداروں، سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان کے درمیان ایک مضبوط رابطے کا ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی اے پی کاروباری استعداد کار میں اضافے، برآمدی روابط کے فروغ اور شمالی علاقوں کی پائیدار ترقی کے لیے ایسے میلوں اور نمائشوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی اے پی کی جانب سے مسلسل دوسرے سال اس ایونٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو مقامی کاروباری اداروں کے لیے ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے مصنوعات کو قومی و بین الاقوامی سطح کے مہمانوں کے سامنے پیش کریں، جس سے سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور علاقے کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان تجارتی روابط کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے چترال اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے نمائش کنندگان کے اسٹالز کا دورہ کیا۔

ایکسپو میں روایتی دستکاریاں، قدرتی و نامیاتی غذائیں، قیمتی پتھر، ہاتھ سے بنے اون کے ملبوسات اور مقامی اشیائے خوردونوش سمیت متنوع مصنوعات کی نمائش کی گئی، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

دوسرا چترال ایکسپو 25 اور 26 اکتوبر 2025ء تک جاری رہے گا، جس میں کاروباری روابط، ثقافتی پروگرامز اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی تاکہ چترال کو ایک ابھرتی ہوئی تجارتی و سیاحتی منزل کے طور پر اجاگر کیا جا سکے۔

chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 7

chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 10

chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 1

chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 2 chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 2 chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 8 chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 6 chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 4

chitraltimes chitral expo 2nd organized by ccci and pdap 1

chitraltimes chitral expo traditional cap khaphol and qalen 1 chitraltimes chitral expo traditional cap khaphol and qalen 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
115172

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’  کا انعقاد، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے افتتاح کیا، ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز لگائے گئے ہیں

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’  کا انعقاد، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے افتتاح کیا، ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز لگائے گئے ہیں

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ دشمنی نہیں دوستی رکھنی چاہیے جس کے اندر قدرتی طور پر پاکستان کا زمینی اور آبی راستہ بھی اس ملک سے گزرکرجاتی ہیں اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بھی زمینی رابطہ اسی ملک سے ہوکر ہی ممکن ہے اوریہ وقت ہے کہ ہم اپنی پڑوسی ملک کے ساتھ تجارت کی پوٹنشل کو پوری طرح فروع دے کر فوائد سمیٹ لیں۔ ہفتہ کے روز چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت اپنی پارٹی کی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ یہاں ترقی وخوشحالی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس سے انتخابی نشان سے لے کر جھنڈا اور قیادت تک سے محروم کردیا گیا ہے اوراس سب کے باوجود صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف اور مشکل اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے صوبے میں ہر علاقے کی مقامی وسائل سے استفادہ کرنے کی پروگرام پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے انوسٹرز کو اس صوبے میں لائے جارہے ہیں تاکہ یہاں معاشی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں بھی انہی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ انوسٹمنٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بہت جلد ہی باہر سے سرمایہ کار جوق درجوق چترال کا رخ کریں گے جس سے یہاں سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ ہوگا اور یہی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے۔ عبدالکریم خان تورڈھیر نے ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہمیں یہیں پاکستان ہی میں جینا اورمرنا ہے اور ملک چھوڑ کر باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اسی وجہ سے ایسے قابل عمل اور پائیدار معاشی پالیسی بنارہے ہیں جس سے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فوائد حاصل ہوسکیں اور حال ہی میں وزیراعلیٰ نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اسکیموں کااعلان کیا ہے جن میں آسان قرضوں کے ذریعے کاروبار کو فروع دیا جاسکے گا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ چترال کی زرعی زمین کم ہونے کے باوجود نہایت زرخیز اور اعلیٰ خصوصیات کا حامل ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں متعلقہ اداروں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ میڈیاکے ذریعے اس تالے کو توڑ دے جوکہ چترال میں معدنی وسائل کے بارے میں ان کے دلوں میں مچل رہے ہیں لیکن خوف اور ڈر کے مارے لب پر نہیں لا سکتے۔

معاون خصوصی نے اپنی تقریر کے شرو ع میں ضلعی انتظامیہ کے کسی افسر کی ہال میں موجودگی کے بارے میں پوچھنے پر نفی میں جواب ملنے پر ڈی سی چترال کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہارکیا اور کہاکہ معیشت کے لئے اس اہم ترین نوعیت کی پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے افسران یہاں رہنے کے قابل ہر گزنہیں ہیں۔ انہوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپو منعقد کرنے پر ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت چترال چمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا۔

اسے قبل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائرکٹر جنرل محمد نصیر نے کہاکہ ان کے ادارے نے جب بین الاقوامی اور ملکی سطح سے علاقائی سطح پر بھی تجارت کی فروع کے لئے ٹریڈ ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تو سب سے پہلے چترال کو چن لیا گیا جہاں تجارت کو ترقی دینے کے لئے بے پناہ وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے نتیجے میں چترال کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی لیول پر تعارف کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور تربیت کی سہولیات بھی حاصل ہوں گے۔ اس موقع پر چترال چیمبر آف کامرس کے نائب صدر لیاقت علی نے چترال میں تجارت کے فروع کی راہ میں درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ ٹی ڈی اے پی خیبر پختونخوا کے ڈائرکٹر نعمان بشیر نے چترال ایکسپو کے کامیاب انعقاد میں مختلف اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

چترال ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز سرکاری،غیر سرکاری اور انفرادی طور پر لگائے گئے ہیں جن میں مختلف النوع اشیاء نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جن میں مقامی خوراک سے لے کر پوشاک، سجاوٹ، ثقافت اور کالاش تہذیب کی اشیاء شامل تھے جن میں وزٹ کرنے والوں نے نہایت دلچسپی کااظہارکیا۔

chitraltimes chitral expo chitral chamber 19

chitraltimes chitral expo chitral chamber 1 chitraltimes chitral expo chitral chamber 4 chitraltimes chitral expo chitral chamber 5 chitraltimes chitral expo chitral chamber 6 chitraltimes chitral expo chitral chamber 7 chitraltimes chitral expo chitral chamber 8 chitraltimes chitral expo chitral chamber 9 chitraltimes chitral expo chitral chamber 10 chitraltimes chitral expo chitral chamber 11 chitraltimes chitral expo chitral chamber 12 chitraltimes chitral expo chitral chamber 13 chitraltimes chitral expo chitral chamber 14 chitraltimes chitral expo chitral chamber 15 chitraltimes chitral expo chitral chamber 16 chitraltimes chitral expo chitral chamber 17 chitraltimes chitral expo chitral chamber 20

chitraltimes chitral expo chitral chamber 2

chitraltimes chitral expo 2 chitraltimes chitral expo 3 chitraltimes chitral expo 4 chitraltimes chitral expo 1 chitraltimes chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93152