Chitral Times

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ایون آر سی سی پل کا افتتاح کردیا

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ایون آر سی سی پل کا افتتاح کردیا

چترال ( محکم الدین ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اتوار کے روز ایون آر سی سی پل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرمرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مصدق گھمن ، شفیع اللہ خان وزیر جیل خانہ جات ، آئی جی جیل خانہ جات ، میاں محبوب ایم این اے ، اقلیتی ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ ، رہنما پی ٹی آئی ضلع دیر اپر و سابق ایم پی اے انور خان ، صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال عبداللطیف موجود تھے ۔ وزیر زادہ نے مہمانوں کے ساتھ فیتا کاٹ کر پل کا افتتاح کیا ۔ جس کے بعد گاڑیوں کا ایک بڑا جلوس نو تعمیر شدہ پل سے گزرا ۔

اس موقع معاون خصوصی وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دس کروڑ کی لاگت سے ایون پل مکمل ہو چکا ہے ۔ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا نظر آنے والا پراجیکٹ ہے ۔ اس پل کی تعمیر سے نہ صرف مقامی لوگوں کو آمدو رفت میں مدد ملے گی ۔ بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو کالاش ویلیز رسائی میں سہولت ہو گی ۔ جس سے بس ٹرک بھی گزر سکیں گے ۔ جبکہ لکڑی کے معلق پل کی وجہ سے لوگوں پر سامان کا اضافی بوجھ پڑتا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت شندور روڈ پر سولہ ارب پچھتر کروڑ ، آٹھ ارب چار کروڑ گرم چشمہ روڈ اور چار ارب پینسٹھ کروڑ، مڈکلشٹ روڈ پر چار ارب پچاسی کروڑ روپے ایون کالاش ویلیز روڈ پر خرچ کر رہی ہے ۔ کالاش ویلیز روڈ کیلئے دو ارب روپے زمین کی خریداری کیلئے منظور ہو چکے ہیں ۔ اور پانچ کروڑ ایلوکیشن کی گئی ہے ۔ پی سی ون بننے کے بعد کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سیاحت کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ اس لئے روڈ کو پہاڑوں کے آخری حصوں تک پہنچانے کیلئے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ارندو اور شاہ سلیم بارڈر کھولا جارہا ہے ۔ جس کے بعد چترال کے ساتھ تجارت میں ترقی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان چترال کی ترقی میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ انہوں نے یکے بعد دیگرے مخصوص سیٹوں پر چترال کو تین مرتبہ نمایندگی دی ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ عمران خان کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان ، انور خان ، مصدق گھمن وغیرہ مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ منسٹر وزیر زادہ ایک فعال نمایندہ ہیں ۔ جو کہ نہ صرف چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرتےہیں ۔ بلکہ وہ دوسرے اضلاع کے اقلیتوں کی ترقی کیلئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں ۔ اور ہمیں ان کی کارکردگی پر فخر ہے ۔ اور اس حوالے ہے ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کرتےہیں ۔ کہ انہوں نے ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت نوجوان کا انتخاب کیا ہے ۔ جسے بلا امتیاز سب کی خدمت کرنا اپنی جان سے بھی عزیز ہے ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ وزیر زادہ نے چترال میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ وزیر زادہ اس موقع پر پل کی اعلی تعمیر اور ایون کے ایک بڑے حصے کو بجلی مہیا کرنے پر کنڑیکٹر حاجی محمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51743

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی و اقلیتی امورتاج محمد رند اور وزیرزادہ کا اپر چترال کا دورہ

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی تاج محمد رند نے گزشتہ دن اپر چترال کا دورہ کیا۔ جس کے ہمراہ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ بھی موجودتھے۔ انھو ں نے ریشن بجلی گھر میں کام کے جائزے کے ساتھ ساتھ مختلف نئے پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا۔ تاج محمد رند نے اپر چترال میں بجلی سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تین مختلف مقامات پر نئے بجلی گھر بنانے، اور متاثریں ریشن کے تمام مسائل جلد حل کروانے کا وعدہ کیا۔
معاوں خصوصی وزیر ذادہ ے تورکہو اور موڑکہو کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے 17 ٹرانسفرمر فراہم کرنے اعلان کیا اور ساتھ میں بونی بازار بیوٹیفیکیشن کے لئے تین کروڑ روپے بھی مختص کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر ذادہ کی طرف سے لون گہکیر متبادل روڈ کے سلسلے میں بھی کوششیں تیز کرنے کا وعدہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی اپر چترال کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ عجب خان نے بتایا کہ وزرا انکی اور نائب صدر احسان الحق کی دعوت پر چترال کا دورہ کیا۔ جس پر وہ ان کے مشکور ہیں ۔

chitraltimes cm sa taj muhammad visit chitral upper2
chitraltimes cm sa taj muhammad visit chitral upper
chitraltimes cm sa taj muhammad visit chitral upper4
chitraltimes cm sa taj muhammad visit chitral upper5
chitraltimes cm sa taj muhammad visit chitral upper3
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
50640