Chitral Times

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں مزید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Posted on

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں مزید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبے میں مزید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہدایت کی ہےاور کہا ہے کہ ان بارشوں کے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام تر پیشگی انتظامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بروقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے جبکہ بارشوں کی وجہ سے دریاو ¿ں میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جبکہ ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں رہائشی غار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

 

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں موجود آبی وسائل کے موثر استعمال کے لئے ٹانک زام ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں موجود آبی وسائل کے موثر استعمال کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر ٹانک زام ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ناصرف آبی وسائل کا تحفظ یقینی ہو گا بلکہ فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدام کو بھی تقویت ملے گی۔یہ فیصلہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ اور سیکرٹری آبپاشی طاہر اورکزئی کے علاوہ متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کو زرعی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے سلسلے میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے مجوزہ ٹانک زام ڈیم اور چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کی تعمیر کے علاوہ آبپاشی کے دیگر منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔

 

متعلقہ حکام کی جانب سے ان منصوبوں کے مختلف پہلوو ¿ں اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دستیاب آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ مجوزہ ٹانک زام ڈیم کے حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر سے جنوبی اضلاع کی ایک لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی جبکہ 25.5 میگاواٹ سستی بجلی بھی پیدا ہوسکے گی۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ٹانک زام ڈیم کے مجوزہ منصوبے پر عملی پیشرفت کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے نہ صرف جنوبی اضلاع کی بنجر زمینوں کو سیراب کر نے میں مدد ملے گی بلکہ سستی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سیلاب کے نقصانات کو بھی کم سے کم کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی فوڈ سکیورٹی کے سلسلے میں بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے چھوٹے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے صوبے میں غذائی اجناس کی قلت کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت اقدامات اٹھائے گی اور ایسے منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے گی۔

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیرستان کے مبینہ اغوا کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو مبینہ طور پر مغوی جج کی بحفاظت بازیابی کے لئے اقدامات کی ہدایت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیرستان کے مبینہ اغوا کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو مبینہ طور پر مغوی جج کی بحفاظت بازیابی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تاکید کی کہ جج کو بازیاب کرانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جج کا مبینہ اغواء انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ ہم جج کی خیریت اور بحفاظت بازیابی کے لئے دعاگو ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88048

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

پشاور ( چترا ل ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اتوار کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا بغیر کسی سکیورٹی پروٹوکول اچانک دورہ کیا جہاں انھوں نے صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے نجی گاڑی میں رنگ روڈ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباداور پشاور شہر کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کوصفائی کی صورتحال ایک ہفتے کے اندر اندربہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی دارلخلافہ کی خوبصورتی اور صفائی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں بصورت دیگر کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان علاقوں میں بے ہنگم ٹریفک اور ٹریفک اہلکاروں کی کمی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو درکار ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی اور ٹریفک کو منظم انداز میں چلانے کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کے نظام کو کم سے کم وقت میں بہتر بنایا جائے تاکہ غیر ضروری رش سے بچا جائے اور وقت کے ضیاع کو روکا جائے۔

 

وزیراعلیِ محمودخان کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر حملے کا نوٹس

پشاور ( چترا ل ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیر ہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعے میں قیمتی جانوں بشمول پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67517