The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے پاکستان میٹرولوجکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مون سون بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی کا حوالہ دیتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم سمیت متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، گلیات، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نوشہرہ، صوابی اور مردان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات، چترال اور پنجکوڑہ میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ادارے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات میں حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول، ندی نالوں اور ڈرینج سسٹم کی صفائی، اور ایمرجنسی سروسز کی مکمل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔کسانوں کو فصلوں کی جلد کٹائی اور محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے اور مویشی پال افراد کو مویشیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران غیر محفوظ مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترینTagged
112243

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں نئی مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

Posted on

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں نئی مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں ایک اور مون سون بارش کے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے جو 14 جولائی کی شام سے لے کر 17 جولائی 2025 تک متوقع ہے جس میں گرج چمک، آندھی اور بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں سے پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور قبائلی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں جیسے گلیات، کوہستان اور ملاکنڈ ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پشاور، مردان، کوہاٹ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، جبکہ دریائے چترال، سوات، پنجکوڑا اور کابل میں بھی دریاوں کے بہاؤ میں اضافے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ انسانی جانوں، املاک اور مال مویشیوں کے تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائیں، نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے اور حساس علاقوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
111838

رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ پی۔ڈی۔ایم ۔اے

Posted on

رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ پی۔ڈی۔ایم ۔اے

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 18 جولائی (رات) کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ 19 جولائی کو شدت اختیار کر یں گی۔جس کے باعث 18 جولائی (رات)سے23 جولائی کےدوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

19 جولائی (رات) سے21 جولائی کےدوران بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

19 جولائی (شام/رات) سے23 جولائی کےدوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔جبکہ20 جولائی سے 22 جولائی کےدوران شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے

جس کے ممکنہ اثرات میں 18 (رات) سے 22 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔ آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل)کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہذا آندھی /شدید بار شوں کے دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔ اور ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو لکھے گیے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔

مراسلے میں مذید تاکید کی گیی ہے کہ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔اوریہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔اورحساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلے میں مذید لکھا گیا ہے کہ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔

بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

weahter advisory pdma

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
76776