Chitral Times

ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف تادیبی کاروائی کیجائے.چیف سیکریٹری

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا،غریب دوست طرز حکمرانی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں کہ ضائع ہونے والی اور ضائع نہ ہونے والی اشیائے خوراک کی بلیک مارکیٹنگ، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑے پیمانے پر مہمات شروع کی جائیں۔ اس ضمن میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کمشنرز اور اضلاع کی انتظامیہ کو فوری طور پر مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اشیائے خوراک کی ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور ہول سیل سے بلیک مارکیٹنگ کی چیکنگ اورر وک تھام کے لیے ایک باقاعدہ منصوبہ سازی کر کے اقدامات کئے جائیں اور ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے جبکہ اضلاع کی انتظامیہ اس سلسلے میں معائنوں اور کارروائیوں کے لیے افسران کے مابین ان کی حدود کے صاف تعین کے ساتھ افسران کو ذمہ داریاں تقسیم کرے گی۔ اس ضمن میں کاروائیوں کے ڈیٹا سے PMRU/CSRU کوروزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے گا جس پر کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔مذکورہ اقدامات سے حکومت کو توقع ہے کہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے تمام کمشنرز، تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے نام، جاری کردہ ایک باقائدہ مراسلے میں کیا گیا۔
.

………………………
پانچ افسران کے تبادلوں‌کے احکامات جاری، ندیم اسلم چوہدری سیکریٹری محکمہ ایجوکیشن تعینات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر ندیم اسلم چوہدری (پی اے ایس۔ بی ایس 20)کا تبادلہ کرکے بحیثیت سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ان کی تعیناتی کی گئی ہے اسی طرح، اسپیشل سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد خان (پی سی ایس ایس جی۔ بی ایس 20) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم جبکہ سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم منظوراحمد (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی ایس 20) کو تبدیل کرکے انکی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب، ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب سیدہ تنزیلہ صباحت (پی ایم ایس۔ بی ایس 19)کی بحیثیت اسپیشل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ،اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد بختیار خان (پی ایم ایس۔ بی ایس 19)کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس ضم شدہ اضلاع تعنیاتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
28568