Chitral Times

ماہنامہ شندورکے زیراہتمام چترال میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

Posted on

اسلام آباد(شیرافگن ) ماہنامہ شندور کے زیر اہتمام سیاحت کی ترقی کے حوالے سے پشاور میں ایک اہم کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اس سلسلے میں‌ چیف ایڈیٹرماہنامہ شندور محمد علی مجاہد اور عاصمہ عباسی نے ایم پی اےمولانا ہدایت الرحمنٰ سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں چترال میں سیاحت کے فروع اور صحافتی امور کے حوالے سے ایم پی اے کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ایم پی اے نے بھی اس موضوع پر اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سیاحت اور صحافت کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ اور بہت جلد پشاور میں اس سلسلے میں ایک اہم کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

ایم پی اےمولانا ہدایت الرحمنٰ نے عاصمہ عباسی کی کاوشو ں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر بہت سارے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اور اس سلسلے میں عاصمہ عباسی نے ماہنامہ شندور کے ایڈیٹروں اور دیگر عملوں کے ساتھ ملکر چترال میں فلاحی کام کرنے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
17321