The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگرکرنے اور عوامی آگہی  کے لئے محکمہ صحت لویر چترال کے زیر اہتمام  آگہی واک

Posted on

ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگرکرنے اور عوامی آگہی  کے لئے محکمہ صحت لویر چترال کے زیر اہتمام  آگہی واک

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگرکرنے اور عوامی آگہی پھیلانے کے لئے محکمہ صحت لویر چترال کے زیر اہتمام ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں احتتام پذیرہوا جس میں کوارڈینیٹرایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، نیوٹریشن کوارڈینیٹر فرید احمد، ڈی جی ہیلتھ آفس کے ظفر احمد، بی آئی ایس پی کوارڈینیٹر سنگین غازی خان، آغا خان ہیلتھ سروس کے نصرت جہاں اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماں کے دودھ کی افادیت بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر فیاض رومی اور دوسروں نے نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانے، بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے اور چھ ماہ کی عمر سے اضافی خوراک شروع کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ دودھ پلانے والی ماؤں میں چھاتی کاکینسر کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جبکہ اس موذی مرض سے ہزاروں مائیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بریسٹ فیڈنگ کا عالمی ہفتہ منانے کامقصد یہ شعوروآگہی پیدا کرنا ہے کہ ہم بچوں کو ماں کا دودھ پلاکر ایک طرف تو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو دوسری طرف ایک صحت مند نسل کو پروان چڑہاتے ہیں۔ واک کے شرکاء بریسٹ فیڈنگ کے حق میں بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھارکھے تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77774

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے اپر چترال میں اجلاس

Posted on

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے اپر چترال میں اجلاس

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ماں کے دودھ کی افادیت کے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے ایک اہم اجلاس جمعہ کے روز زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر ارشاد احمد ڈی ایچ اوآفس بونی اپر چترال میں منعقدہوا ، اجلاس میں ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان، مولانا احسان الحق وفا، اسماعیلی لوکل کونسل بورڈ کے صدر یوسف حیات، چیرمین بونی 2 انور ولی خان، محکمہ ایجوکیشن کے رحمت ولی خان ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مختار احمد سمیت مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو محترمہ حمیدہ یونس نے معزز شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کی اغراض و مقاصد بیان کی اور ماں کے دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارے صحت کہتا ہے کہ بچے کے لئے پہلی بہترین خوراک ماں کا دودھ ہوتا ہے اور چھ ماہ تک بچے کو اس کے علاؤہ کچھ اور نہیں دینا چاہئے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ہمیں اس سلسلے میں ہرگھر تک آگاہی پہنچانا ہے

مولانا احسان الحق وفا نےبچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت پر مفصّل خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قرآن مجید کے حکم (والوالدت یرضعن اولادھن حولین کاملین )کے مطابق ہر ماں کو اپنے بچے کو پیدائش سے لیکر دو سال تک دودھ پلانا ضروری ہے ۔اسماعیلی لوکل کونسل بورڈکے صدر یوسف حیات ، چیرمین یوسی 2بونی، انور ولی خان نے بھی بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت پر اظہار خیال کیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور سائنس اس بات پر متفق ہیں کہ بچے کے لئے ماں کی دودھ انتہائی ضروری ہے ہمیں اس سلسلے میں آگاہی مہم کو مزید تیز کرنی ہوگی۔ کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو حمیدہ یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جن بچوں کو ان کی مائیں دودھ پلاتی ہیں وہ بچے انتہائی صحت مند ہوتے ہیں۔اجلاس ماں کے دودھ کی افادیت کے آگاہی کو تمام گھرانوں تک پہچانےکے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes dho upper chitral meeting on breast feeding2 chitraltimes dho upper chitral meeting on breast feeding3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
77559

اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں منایا گیا

اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں منایا گیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں منایا گیا۔ اس اہم پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ پروگرام میں کیٹگری ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ، ڈاکٹرز، عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں نرسسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ پروگرام میں بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق تفصیلی لیکچر دی گئی۔ پروگرام سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بچے کی پیدائش سے لیکر چھ ماہ تک بچے کو ماں کی دودھ پلانی چاہئے۔ بچے کو چھ ماہ کی عمر سے اضافی خوراک شروع کرنا چاہیے کیونکہ چھ ماہ کے بعد بچے کی اچھی نشونما کے لئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ پروگرام سے ڈاکٹر فرمان ولی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور ڈی ایم او ڈاکٹر ظہرہ نے بھی خطاب کیا اور ماں کے دودھ کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کیا اور اس اہم پروگرام کے انعقاد پر متعلقہ محکمے کے کردار کو سراہا۔

chitraltimes mother and child day breast feeding 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77450

ماں کے دودھ کی افادیت  سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال کے زیر صدارت اجلاس

Posted on

ماں کے دودھ کی افادیت  سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال کے زیر صدارت اجلاس

اپر چترال(چترال ٹایمز رپورٹ ) ماں کے دودھ کی افادیت  سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے ایک اہم اجلاس گزشتہ دن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد کے زیر صدارت ڈی ایچ او آفس بونی اپر چترال میں منعقدہوا ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، امیونائزیشن آفیسر اپرچترال ڈاکٹر عبدالناصر ، ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان، تحصیل خطیب مولانا فصیح الرحمن، اسماعیلی لوکل کونسل بورڈ کے صدر یوسف سمیت مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک کے بعد کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب نےمعزز شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب کی اغراض و مقاصد بیان کی اور ماں کے دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارے صحت کہتا ہے کہ بچے کے لئے پہلی بہترین خوراک ماں کا دودھ ہوتا ہے اور چھ ماہ تک بچے کو اس کے علاؤہ کچھ اور نہیں دینا چاہئے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ہمیں اس سلسلے میں ہر ہرگھر تک آگاہی پہنچانا ہے

تحصیل خطیب نےبچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت پر مفصّل خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قرآن مجید کے حکم کے مطابق ہر ماں کو اپنے بچے کو پیدائش سے لیکر دو سال تک دودھ پلانا ضروری ہے
اسماعیلی لوکل کونسل بورڈکے صدر یوسف ، ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی نے بھی بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت پر اظہار خیال کیا۔
امیونائزیشن آفیسرنے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور سائنس اس بات پر متفق ہیں کہ بچے کے لئے ماں کی دودھ انتھائی ضروری ہے ہمیں اس سلسلے میں آگاہی مہم کو مزید تیز کرنی ہوگی

محترمہ حمیدہ یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جن بچوں کو ان کی مائیں دودھ پلاتی ہیں وہ بچے انتھائی صحت مند ہوتے ہیں
آخرمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال اورکوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیااور ماں کے دودھ کی افادیت کے آگاہی کو تمام گھرانوں تک پہچانے کا عزم کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا

chitraltimes dho upper meeting on breast feeding booni

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64731

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لویرچترال کے زیراہتمام یونیسیف کی تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی مہینہ کا آغاز کردیا گیا

Posted on

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لویرچترال کے زیراہتمام یونیسیف کی تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی مہینہ کا آغاز کردیا گیا

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے دنیا میں ہفتہ منایا جارہا ہے حکومت خیبرپختونخوا عوام میں شعور اور اگاہی کیلئے ایک ماہ یعنی یکم اگست تا 31 اگست منارہی ہے اسی سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال لو یر کے ڈی ایچ ڈی سی میں یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی مہینہ کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض علی رومی نے کے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہر ویلج کونسل اور یوسی میں اس مہم کے دوران گھر گھر جاکر ماں کے دودھ اور بچے کی صحت کے حوالے سے اگاہی فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروائیں بچے کو 6 ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں حتیٰ کہ پانی بھی نہیں پلائیں 6 ماہ کی عمر سے اضافی ٹھوس خوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما اور صحت وتندرستی کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کہا کہ اس مہم کے دوران آپ نے ماؤوں کو بچوں کو دودھ پلانے کے فوائد کے بارے میں اگاہ کرنا ہے. ماں کا دودھ پینے والا بچہ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ضیااللہ ایل اییچ ڈبلیو کواڈینیٹر، یونیسیف کے احمد علی، لیڈی ہیلتھ ورکرز سپروائزر، ہیلتھ کیئر اور دیگر بھی موجود تھے مقرین کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر ماں کا دودھ بچّے کے لیے ایک مکمل غذا ہے۔ دودھ پلانے والی مائیں کئی طبّی مسائل سے محفوظ رہتی ہیں۔ اگر کوئی ماں کم علمی یا مصروفیات کے سبب بچّے کو اپنا دودھ نہیں پلاتی تو یہ عمل خود اس کی اپنی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔دودھ پلانے سے بریسٹ کینسر کی شرح کم ہوجاتی ہے۔
آخر میں سیمینار کے تمام شرکاء نے ایک آگاہی واک کیا جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے آگاہی دردج تھے واک ڈی ایچ ڈی سی سے شروع ہوکر چیو پل بازار پر ختم ہوا۔

chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc3

chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc1 chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64268

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ کی مناسبت سے بونی اپر چترال میں تقریب

Posted on

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ  کی مناسبت سے بونی اپر چترال میں تقریب

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) محکمہ صحت اپرچترال کے زیر اہتمام یونیسف کی تعاون سے ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ماں کے دودھ کی افادیت سےمتعلق آگاہی کا عالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقدہویی،
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردارحکیم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد،پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر اپرچترال ڈاکٹر ضیاء اللہ ، ٹی ایم او مستوج امین اللہ ، ڈاکٹر نسیم ، ڈاکٹر سہیل اور ہسپتال کے جملہ سٹاف سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب نےمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب کی اغراض و مقاصد بیان کی ۔
قاری احسان الحق وفا نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی،نیوٹریشن اسسٹنٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی صائمہ بی بی نے بچے کے لئے ماں کی دودہ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور ماں کی دودھ کو بچے کے لیے ہر صورت ضروری قرار دیکر زور دیا کہ ماں کی دودھ کا متبادل کوئی بھی خوراک یا بازار سے خریدا ہوا دودھ نہیں۔ اس میں قدرت کی طرف سے ہر وہ اجزا شامل ہیں جو بچے کی ضرورت کو پوری کرتے ہیں۔

اوراسلامی نقطہ نظر سے ماں کی دودھ کم ازکم دو سال بچے کے لیے انتھائی ضروری اور متوازن خوراک ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ، چیرمین تحصیل مستوج اوراسٹنٹ کمشنر نےبھی ماں کے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اور ماں کے دودھ کے افادیت کے بارے میں آگاہی واک کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوا
اس سے پہلے ڈی ایچ او آفس میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی جناب ڈاکٹر فرمان ولی خان صاحب تحصیل خطیب جناب فصیح الرحمن صاحب کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو جناب ڈاکٹر فضل محبوب صاحب کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ جناب ڈاکٹر ضیاء اللہ صاحب سمیت متعلقہ سٹاف نے شرکت کی
اور ماں کے دودھ کی افادیت کے آگاہی کو تمام گھرانوں تک پہچانے کا عزم کیا

chitraltimes mother feeding month upper chitral chitraltimes mother feeding month upper chitral1 chitraltimes mother feeding month upper chitral2 chitraltimes mother feeding month upper chitral3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64206