Chitral Times

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد عمران خان  کی زیر صدارت میں جنوری 2024 کے قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد عمران خان  کی زیر صدارت میں جنوری 2024 کے قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد عمران خان  نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا کر جنوری 2024 میں ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)اجلاس میں انتظامی افیسران ,کوارڈینیٹر EPI , محکمہ صحت کے افسران ,پولیس کے نمائدوں اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر  کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں گے اور تمام انتظامی مشینری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں مصروف رہے گی ۔کیونکہ پولیو سے پاک چترال ان کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی , مائیکرو پلانز کی تیاری، توثیق (ڈیسک , فیلڈ) اور اعداد و شمار کی جوابی توثیق پر زور دیا اور کہا کہ ۔ پولیو قومی مفاد کی مہم ہے ۔ اس میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحد ہوکر کام کرنےضرورت ہے۔ اس موقع پر انتظامی افسران ,محکمہ صحت کے نمائندے اور متعلقہ ڈیپارمنٹس کے سربراہاں بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو مہم کے دوران ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 3 chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 4

 

لوئر چترال میں تجاوزات کیخلاف کاروائی

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) لوئر چترال میں تجاوزات کیخلاف کاروائی کی گئی۔ نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں خوشحال خیبر پختونخوا“ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے چترال بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ ٓچترال بازار میں واقع عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن عمل میں لاتے ہوئے روڈ کو تجاوزات سے خالی کرا دیا۔ اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید قانونی کاروائی کیلئے مراسلے متعلقہ تھانے کو ارسال کردئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو متعدد بار پہلے سے ہدایات جاری کر دی گئی تھیں کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔ تا کہ سڑک کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو۔

chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 13 chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 12 chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 11 chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 9

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83795

چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح، پانچ یونین کونسل حساس قرار

چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح، پانچ یونین کونسل حساس قرار

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح آج بدست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ نے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلواکر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افیسران کے علاوہ محکمہ صحت کے ضلعی حکام اور WHO کا ضلعی افیسر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ بھی موجود تھے۔ ضلعی کوارڈنیٹرای پی آیی ڈاکٹر فرمان نے اس موقع پر بتایا کہ اس مہم کے دوران چترال لویر میں 56481 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلایے جایینگے۔ اس مقصد کے لیے 350 ٹیمیں تشکیل دیے گیے ہیں۔یادرہے کہ ضلعے کے پانچ یونین کونسل کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

افتتاح سے پہلے مہم کی تیاری کے لیے ”تیاری جایزہ “میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔۔جس میں مہم کے سلسلے میں تمام تیاریوں کی تسلی کے بعد مہم کا افتتاح کیا گیا۔ جایزہ میٹنگ میں EPI کوارڈینیٹر نے شرکاہ کو مہم کی تیاری پربریفینگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 56481 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیے لیے کل 350 ٹیمیں کام کرینگی۔۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے DSP ہیڈکوارٹر نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مکمل جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دی جا چکی ہے۔۔ سیکیورٹی کے تناظر میں حساس قرار دیے گیے یونین کونسلز میں ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد دگنی کر دی گی ہے۔۔ ADC چترال لویر نے اس موقع پر تمام متعلقہ اہلکاروں پر زور دیا کہ انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے اسلیے اس میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جاییگی۔ انھوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر مرحلے پر اس مہم کی کامیابی کو یقینی بنایےگی۔

chitraltimes polio campaign kicked off chitral saleem dho chitral
chitraltimes polio campaign kicked off chitral saleem
chitraltimes polio campaign kicked off chitral meeting

دریں اثنا اپر چترال میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظوراحمد افریدی، ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد اے ڈی سی اپرچترال عرفان احمد، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹرقیصرخان ص نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ تاکہ اس ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے ساتھ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معزوری سے بھی بچایا جاسکے۔

chitraltimes anti polio drive upper chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58790