Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح، پانچ یونین کونسل حساس قرار

شیئر کریں:

چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح، پانچ یونین کونسل حساس قرار

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح آج بدست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ نے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلواکر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افیسران کے علاوہ محکمہ صحت کے ضلعی حکام اور WHO کا ضلعی افیسر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ بھی موجود تھے۔ ضلعی کوارڈنیٹرای پی آیی ڈاکٹر فرمان نے اس موقع پر بتایا کہ اس مہم کے دوران چترال لویر میں 56481 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلایے جایینگے۔ اس مقصد کے لیے 350 ٹیمیں تشکیل دیے گیے ہیں۔یادرہے کہ ضلعے کے پانچ یونین کونسل کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

افتتاح سے پہلے مہم کی تیاری کے لیے ”تیاری جایزہ “میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔۔جس میں مہم کے سلسلے میں تمام تیاریوں کی تسلی کے بعد مہم کا افتتاح کیا گیا۔ جایزہ میٹنگ میں EPI کوارڈینیٹر نے شرکاہ کو مہم کی تیاری پربریفینگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 56481 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیے لیے کل 350 ٹیمیں کام کرینگی۔۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے DSP ہیڈکوارٹر نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مکمل جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دی جا چکی ہے۔۔ سیکیورٹی کے تناظر میں حساس قرار دیے گیے یونین کونسلز میں ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد دگنی کر دی گی ہے۔۔ ADC چترال لویر نے اس موقع پر تمام متعلقہ اہلکاروں پر زور دیا کہ انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے اسلیے اس میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جاییگی۔ انھوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر مرحلے پر اس مہم کی کامیابی کو یقینی بنایےگی۔

chitraltimes polio campaign kicked off chitral saleem dho chitral
chitraltimes polio campaign kicked off chitral saleem
chitraltimes polio campaign kicked off chitral meeting

دریں اثنا اپر چترال میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظوراحمد افریدی، ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد اے ڈی سی اپرچترال عرفان احمد، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹرقیصرخان ص نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ تاکہ اس ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے ساتھ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معزوری سے بھی بچایا جاسکے۔

chitraltimes anti polio drive upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58790