The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

فرسٹ شہداء پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن فٹ بال ایونٹ کی فاتح لوئر چترال پولیس فٹبال ٹیم کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال

فرسٹ شہداء پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن فٹ بال ایونٹ کی فاتح لوئر چترال پولیس فٹبال ٹیم کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی دلچسپی سے فرسٹ شہداء پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن کا ملاکنڈ ڈویژن میں انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کی پولیس ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔

ان مقابلوں کا مقصد شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور فورس کے جوانوں میں یکجہتی و صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔سپورٹس کمپیٹیشن کے تحت مختلف اضلاع میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔
لوئر چترال پولیس فٹ بال ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹ بال ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ملاکنڈ ڈویژن کی چیمئین لوئر چترال پولیس فٹ بال ٹیم کا چترال پہنچنے پر عشریت، دروش اور سٹی چترال میں شاندار استقبال کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے فاتح ٹیم کا بلچ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں اپنے آفس میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا ۔

پروگرام میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ ڈی۔ایس۔بی انسپکٹر علی احمد ، لائن آفیسر SI قربان پناہ، پلئیرز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

chitraltimes chitral lower police football team winner divisional tournament warm welcome in chitral 4

chitraltimes chitral lower police football team winner divisional tournament warm welcome in chitral 3

chitraltimes chitral lower police football team winner divisional tournament warm welcome in chitral 2

chitraltimes lower chitral police footbal team

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111447

فرسٹ شہداء پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن، لوئر چترال پولیس فٹ بال ٹیم ملاکنڈ ڈویژن کی چمپئین بنی،

فرسٹ شہداء پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن، لوئر چترال پولیس فٹ بال ٹیم ملاکنڈ ڈویژن کی چمپئین بنی،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فرسٹ شہداء پولیس انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپیٹیشن فٹ بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، فٹ بال ایونٹ کا فائنل میچ لوئر چترال پولیس اور اپر چترال پولیس کے درمیان کھیلا گیا۔لوئر چترال پولیس نے اپر چترال پولیس کی ٹیم کو ہراکر ملاکنڈ ڈویژن کا چمیئین بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا،
سپورٹس ایونٹ کا مقصد شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور فورس کے جوانوں میں یکجہتی و صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے فائنل جیتنے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111404