Chitral Times

شندور فیسٹول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیسیلٹیشن ڈیسک کا قیام

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی ہدایت پر شندور چترال میں منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹول 2018 میں شرکت کرنے والے شائقین اور سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے انٹری پوائنٹ زیارت کے مقام پر ٹور سٹ فیسسلیٹیشن ڈسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر مذکورہ فیسٹول کے بارے میں سیاحوں کو ہر طرح کی معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شندور فیسٹول میں شرکت کرنے والے شائقین اور سیاحوں کو مذکورہ انٹری پوائنٹ پر ڈی سی چترال کی رضا کار فورس اور چترال لیوی کی ہاسپٹیلٹی پلاٹون کے اہلکار تمام ممکنہ مدد فراہم کریں گی ۔
واضح رہے کہ چترال میں شندور کے مقام پر ماہ رواں یعنی 7 جولائی سے شندور فیسٹول کا انعقاد ہور رہا ہے جو تین دن جاری رہیگا. جس میں سیاحوں اور پولو کھیل کے شائقین کی کثیر تعدا میں شرکت متوقع ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11583

تلاش گشمدگی بریف کیس اور مدد کی اپیل

Posted on

نہایت ہی ضروری اپیل۔

چترال کے میرے عظیم بہن بھائیو اسلام علیکم ۔
مورخہ 3 جولائی 2018 کو کراچی سے واپس گھر جاتے ہوئے میرا سوٹ کیس گم ہوگیا ہے۔ اس سوٹ کیس میں میرے سال بھر کی محنت مزدوری کے بعد جمع کی گئ کچھ رقم، کچھ رشتہ داروں کے پیسے اور چند ضروری کاغذات سمیت دیگر سامان شامل ہیں ۔

سوٹ کیس چترال شہر سے گاؤں کھوژ ( مستوج) آتے ہوئے برنس کے مقام سے لیکر گاؤں تک کہیں گم ہوا ہے۔
چونکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہم غریب غربا گھر بار اور رشتوں سے دور شہروں میں محنت مزدوری کرکے کچھ رقم اکھٹی کرتے ہیں جس سے ہمارے گھروں کے چولہے جلتے ہیں، میری بھی صورتحال کچھ اسی طرح ہی ہے۔

چترال اور یہاں کے باسی اپنی ایمانداری اور امانت داری کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا ایک نام اور مقام رکھتے ہیں ۔ لہٰزا میں اپنے اللّٰہ تعالیٰ سے اور آپ سب سے پر امید ہوں کہ جس کسی کو بھی میرا سوٹ کیس ملا ہے، مجھ تک پہنچا کر انسان دوستی اور غریب پروری کا مظاہرہ کریں گے ۔ میں آپ کے لئے عمر بھر دعا کروں گا۔

یہ بھی گزارش کرتا ہوں کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ میرا سوٹ کیس واپس دلوانے میں آپ بھی اس کارِ خیر کا حصہ بنیں ۔

شکریہ کے ساتھ:
مرزا محمد ولد مراد محمد، گاؤں کھوژ (مستوج)
رابطہ نمبر:03482175764

Posted in تازہ ترین, خطوطTagged , ,
11581